PDA

View Full Version : پاکستان کے چاہنے والو



تانیہ
12-12-2010, 11:14 PM
پاکستان کے چاہنے والو‘ جلدی ڈیم بناو
کرو گے ورنہ دریاوں پر اشکوں سے چھڑکاو
کہا فرشتے سے یہ رب نے جاو پوچھ کے آو
کیا شیطان بڑھا دیتا ہے آٹے دال کا بھاو؟
کہا فرشتے نے یہ واپس جاکر‘ میرے مولا
اک شیطان نہیں ہے پاکستان میں ہے اک ٹولہ
کھیت سے منڈی اور منڈی سے بازاروں تک پھیلا
اجلا تن ہے کالا من ہے اور لہو ہے میلا
اس ٹولے نے مفلس کو‘ کولہو سے جوت رکھا ہے
پسے ہوئے انسان کا اسکے منہ کو خون لگا ہے
سنے نہ یہ فریاد حکومت اور ریاست اسکی
کوئی ملک سمجھ نہیں پایا کبھی سیاست اسکی
اس ٹولے نے ملی بھگت سے قائداعظم مارا
مادر ملت سے بھی الیکشن یہ ٹولہ نہیں ہارا
بھولے پاکستانی‘ اسکو ووٹ ہیں پھر بھی دیتے
آئے دن رہتے ہیں وہ سڑکوں پر الٹے لیٹے
ہے تعداد کروڑوں میں اور ہانکیں انہیں ہزاروں
مل کر ایک نہیں ہو پاتے کبھی یہ صوبے چاروں
اک ہو کر ہو سکتے ہیں یہ ”شیطانوں“ پر بھاری
ورنہ ان کی نسل نو بھی رہے گی صرف بھکاری
چور لٹیرے اور وڈیرے ان کا خون پئیں گے
اور یہ پانی بجلی‘ سے رہ کر محروم جئیں گے
ان کو قائداعظم جیسا لیڈر دے مرے مولا
خوار ہیں یہ تاریکی میں کوئی رہبر دے مرے مولا
جو فرعون سے نپٹے ایسا موسیٰ پیدا کر دے
تیری رحمت جوش میں آئے‘ ایسا سجدہ کر دے

این اے ناصر
03-31-2012, 12:46 PM
واہ بہت خوب۔ شکریہ