PDA

View Full Version : آپ انسانیت کی کیا خدمت کریں گے ؟



ٹیکسٹ ماسٹر
03-04-2013, 05:07 AM
اگرآپ کو انسانیت کی خدمت کا موقعہ دیا جائے تو آپ اپنی صلاحیتوں کے لحاظ سے پوری انسانیت کی سب سے بڑی خدمت کیا کریں گے ؟؟؟
(ٹھہرئیے اور ذرا سوچ کر جواب دیجئے کیونکہ ہوسکتا ہے کہ آپکا جوابی مضمون آپکو انسانیت کی خدمت کے لئیے تیار کردے یا پھر کسی اور کوانسانیت کی خدمت کے لئے سوچنے پر مجبور کردے یا ھوسکتا ہے کہ آپ خود انسانیت کی خدمت کے لئے متحرک ہوجائیں یا پھر آپکی تحریرکسی میں یہ عظیم جزبہ پیدا کر کے اس کو انسانیت کی خدمت کے لئے متحرک کردے اس لئے خوب غور وفکر کر کےاپنی صلاحیتیوں کے لحاظ سے ایک خوبصورت جواب دیجیے)

نگار
03-04-2013, 03:17 PM
اگر مجھے موقع ملا تو سب سے پہلے میں سارے پاکستانی سیاستدانوں کو سر عام پھانسی دونگا، وہ بھی ایک ساتھ اور ایک ہی دن پہ

pervaz khan
03-05-2013, 02:44 PM
پاکستانی قوم پر بہت بڑی نیکی ہو گی جو بھی یہ کام کرے گا

بےباک
03-05-2013, 04:09 PM
شکریہ ٹیکسٹ ماسٹر صاحب
اچھا موضوع شروع کیا ، جزاک اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چالاک ترین مجرموں کو جو دھڑلے سے جرم کرتے ہیں اور پھر اقرار بھی کرتے ہیں ، اور پھر عدلیہ کو چیلنج بھی کرتے ہیں کہ ہم میدان میں ہیں ، آپ جرم ثابت نہیں کر سکو گے اور نہ ہی سزا دے سکو گے ، اور نہ ہی ہم قانون کو تسلیم کریں گے اور نہ ہی قانون کے آگے سر جھکائیں گے ، اور پھر ڈھیٹ اور بے غیرت اتنے کے اپنا جرم مانتے ہوئے بھی ڈنکے کی چوٹ کہتے ہیں ،کہ قانون اور عدلیہ ہماری رکھیل ہے ۔ مال و دولت ، اقرباء پروری اور رشوت اور دھونس سب سے کام لیتے ہیں ۔ اور یہ سب مجرم کندھے سے کندھا ملا کر ایک دوسرے کو سہارا دیتے ہیں اور قانون کے رکھوالوں کو بھی رکھیل بنا لیا ہے ، انہوں نے اپنے کارندے ہر محکمے میں بھرتی کر لیے ہیں ، جعل سازی اور مکاری ان کے سامنے چھوٹے الفاظ ہیں ، ہزاروں نہیں ، لاکھوں نہیں ،کروڑوں نہیں بلکہ اربوں اور کھربوں روپیوں میں لوٹ مار کر چکے ہیں ،اور پھر معصومیت اتنی کہ ہم نے جرم نہیں کیا ، اور یہ ہمارا صوابدیدی اختیار تھا ،
اربوں روپیہ ان سیاست دانوں نے ڈویلپمنٹ کے نام سے آپس میں بانٹا ، کسی ادارے کو نہیں دیا ، بلکہ ذاتی جیبوں میں ڈالا ،
اس میں سیاست دان ہوں یا جرائم پیشہ یا رسہ گیر ، یا قاتل ،یا دھشت گرد ،ان سب کووطن عزیز کا غدار قرار دیتے ہوئے ان سب کی بیخ کنی کرنا چاہتا ہوں ، تاکہ عظیم وطن حقیقی معنوں میں عظیم بن سکے ، یہ وطن اور انسانیت کی خدمت ہو گی ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

انجم رشید
03-05-2013, 10:26 PM
میں ابھی سوچ رہا ہوں کیوں کہ پھانسی سے بات نہیں بنے گی ان کی سزا پھانسی سے بھی زیادہ ہے
جواب سوچ کر دوں گا

نگار
03-05-2013, 10:49 PM
پھانسی بھی ایسے کہ جو آپ نے کبھی سُنی نہیں ہوگی اور دیکھی نہیں ہوگی

آپ فکر نہ کریں جناب میں گارنٹی سے ایسے کام کرتا ہوں

بس دُعا کریں کہ اللہ ایسا موقع مجھے دے دے

پھر دیکھیں

pervaz khan
03-06-2013, 03:12 PM
کچھ بھی ہو ایسے موزیوں سے ملک و ملت کو چھٹکارا ملنا چاھیے

سیما
04-23-2013, 01:42 AM
مجھے پتا نھی میں کیا کر سکتی ہوں :(

نگار
04-24-2013, 01:22 AM
جتنی خدمت میری انسانیت نے کی ہے اتنی میں بھی کرونگا یا شاید اس سے بھی کہیں زیادہ

pervaz khan
04-27-2013, 09:45 PM
جتنی اللہ پاک نے استطاعت دی ہو بندہ اتنا کچھ ہی کر سکتا ہے

عزیزامین
11-25-2014, 07:04 AM
جتنی اللہ پاک نے استطاعت دی ہو بندہ اتنا کچھ ہی کر سکتا ہے

جذبہ ہونا چاہیے پیسہ نہیں۔ عبدالستار ایدھی اس کی زندہ مثال ہیں