PDA

View Full Version : علی عمران صاحب کو خراج تحسین



سقراط
03-26-2013, 10:07 PM
علی عمران صاحب کو خراج تحسین

السلام علیکم
ہمارا فورم اردو منظر
مائی بی بی سے وی بلیٹن تک کا سفر نہایت کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور اس سفر کے شریک آپ جیسے محترم دوست ہیں جن کی وجہ سے سفر
بہت شاندار اور خوشگوار رہا اور ایک یہ ہی وجہ ہے کہ ہمیں ایک دوسرے کی محبت اور عزت ایک دوسرے سے باندھے رکھتی ہے
آپ جانتے ہیں کہ اردو منظر کی گاڑی کا ڈرائیور کون ہے:wind14:
جو مائی بی بی سے وی بلیٹن تک پر ڈرائیور اور مکینک دونوں کا کام سر انجام دے رہے ہیں
بے چارے رات دن لگے رہتے ہیں
:smiley-computer005:
کہ اردو منظر پر ہر قسم کی شکایت سے فوری نبٹا جائے
کبھی کبھی عامر محمود صاحب کی خدمات بھی لینی پڑتی ہیں:smiley-happy095: یہ دیکھیں دونوں بے چارے کیسے لگے ہوئے ہیں
کئی کئی بار ایسی نوبت بھی آئی۔۔۔۔۔
مگر مجال ہے جو علی عمران صاحب نے ہار مانی ہو:breakpc1:
گھر کے کاموں کی الگ ذمہ داری:smiley-chores011::smiley-chores012:
ان سب کے باوجود علی عمران صاحب نے اردو منظر فورم کے لئے بہت وقت دیا کامیابی اور مایوسی کے احساس سے گزرے مگر ہمت نہ ہاری میرا یہ مضمون لکھنے کا ایک ہی مقصد ہے
ہمیں فورم میں جب ذرا بھی کوئی تکلیف ہوتی ہے تو ہم پکار اٹھتے ہیں ایڈمن صاحب ایڈمن صاحب یہ کیا مسئلہ ہے فلاں چیز ایسے ہونی چاہئے فلاں چیز ویسی ہونی چاہئے:smiley024:
اور ایڈمن نت نئے چیلینجز میں اپنا سرکھپاتے رہتے ہیں
ذرا سوچیں:pickingnose:
ہماری ایک پوسٹ پر اگر کوئی ریپلائی نہیں آتا تو ہمیں کتنی مایوسی ہوتی ہے
کہ کسی کو اتنا احساس نہیں دو لفظ ہی لکھ دیتا
ہم ایڈمن پر دن رات کام میں لگائے رکھتے ہیں ایک کام ختم تو دوسرا شروع:officework:
مگر ہمارے اس پس پردہ دوست کے بارے میں کوئی حوصلہ افزائی نہیں یہ تو ناانصافی ہے:smiley023:
آئیے اس پوسٹ میں علی عمران صاحب کو خوب خراج تحسین پیش کریں جن کی وجہ سے یہ وی بلیٹن رن ہوا اور روز اس کو مزید بہتر بنایا جاتا ہے
میں اپنے ساتھیوں سے درخواست کروں گا کہ ایک ایک کر کے اسٹیج پر آئیں اور علی عمران صاحب کی شان میں کچھ تبصرہ فرمائیں
آپ سب لوگوں کا بھی شکریہ

اوشو
03-26-2013, 10:30 PM
بہت خوب علی عمران جی!
آپ کی کاوشوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ آپ کا کام لائق تحسین ہے۔ ہماری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں۔ مولا کریم آپ کو آسانیاں عطا فرمائے۔
خوش رہیں
بہت جئیں۔:th_rose::th_rose::th_rose::th_rose:

نگار
03-26-2013, 10:41 PM
السلام علیکم،،،
علی عمران کو میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک باد،،بیشک ان کی
ہی محنت ہے جس سے اردو منظر فورم ایک فیملی فورم کی طرح بنا رہا
اور جتنے بھی ہم دوست اور بھائی بنے ہیں تو اس کا سہرا بھی علی عمران
کے سر جاتا ہے کیونکہ اگر یہ فورم اور انکی محنت نہ ہوتی تو شائد ہم
اتنے اچھے بہن بھائیوں سے محروم ہوتے ، خیر میں تو نہ اچھا بھائی ہوں
اور نہ دوست ھاھاھاھاھاھاھا،،جوک مارا یار،،
میری دعا ہے کہ یہ فورم آئیندہ بھی اسی طرح ایک فیملی بن کر جگمگاتا رہے
اور ہم سب اس کے چاند تارے ہوں
اور علی عمران اس کا سورج ہوں لیکن گرمیوں کا نہیں بلکہ بہار کا ،
ایک بار پھر سے آپکی ان تھک محنتوں کے لیے ہم سب شکرگزار ہیں
اور آپ کو بہت بہت مبارک باد پیش کرتے ہیں
:tumb::tumb::roseanimr::roseanimr::123::123:th_smi lie_schildth_smilie_schild

عبادت
03-27-2013, 01:15 AM
ماشاءاللہ
علی عمران بھائی ہمارے پرانے دوستوں میں سے ہیں بہت ہی اچھے ہنس مکھ
طبعیت انسان ہیں یہ علی بھائی کی محنت ہے جو ہم نے یہ سفر طے کیا خوشی خوشی
واقعی ان کی محنت خراج تحسین پیس کرنے کے قابل ہے
مگر کیا کہتے سقراط بھائی بڑی دیر کر دی مہرباں آتے آتے
وہی حساب ہم نے کیا سبھی نے
بہت بہت شکریہ علی عمران بھائی ہماری دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گی:th_smile:

aliimran
03-27-2013, 02:37 PM
سب کا بہت بہت شکریہ مہربانی اور تھینکو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :roseanimr:

آپ سب کی محبت اور اپنے پن نے مجھے یہ اعتماد دیا کہ اس فیلڈ سے مکمل طور پر نا بلد ہونے کے باوجود کسی نہ کسی صورت گھسیٹتا جا رہا ہوں۔۔۔۔

:smiley006::smiley006::smiley006::smiley006:

عبادت
03-28-2013, 02:27 AM
علی بھائی یہ:smiley006:مجھے سائیڈ پر ا کے دو
اپ سب کے سامنے ہی دئیے جا رہے
ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھ ھاھا:banana_smiley_29:

تانیہ
03-28-2013, 03:57 PM
علی عمران صاحب آپکا بہت شکریہ کہ اپ نے ہمیں اردو منظر کی ایک پرانی شکل سے نئی شکل دی اسکے لیے اپ تعریف کے مستحق ہیں اور اردو منظر کو موجودہ صورت میں لانے کا سہرا بلاشبہ آپکے سر ہے (شادی والا سہرا تو آپکو ملنے سے رہا اسی پہ گزارہ کریں ) اردو منظر ایک فیملی کی طرح ہے اور میری خواہش ہے کہ ہمارا اردو منظر ہمیشہ ایسے ہی پیار و محبت اور امن و بھائی چارے کا گہوارہ بنا رہے اسکے لیے میں ہمارے
تمام انتظامیہ ممبران و دیگر تمام ساتھیوں کی شکرگزار ہوں جنکی خوبصورت محبتوں میں اردو منظر پروان چڑھ رہا ہے اللہ تعالی آپ سب پیارے ساتھیوں کو سلامت رکھے
اور ہمارے اردو منظر کو ایسے ہی دن دوگنی و رات چوگنی ترقی عطا کرے اور ہم ہمارے مذہب و ملک اور ہماری اردو زبان کی خدمت کا حق ادا کرتے رہیں۔۔۔۔۔ایڈمن صاحب ایک بار پھر سے آپکا شکریہ اور دیگر سب ساتھیوں کا بھی شکریہ و نیک تمنائیں

aliimran
03-28-2013, 05:47 PM
علی بھائی یہ:smiley006:مجھے سائیڈ پر ا کے دو
اپ سب کے سامنے ہی دئیے جا رہے
ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھ ھاھا:banana_smiley_29:

:smiley023::smiley011:

سرحدی
03-29-2013, 10:19 AM
السلام علیکم!
محترم سقراط بھائی، آپ نے واقعتا ہماری توجہ ایک اہم مسئلہ کی جانب مبذول کرائی، واقعی یہ بات درست ہے کہ اس سارے کام میں محنت اور جس لگن سے علی عمران صاحب نے کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے اور اس سلسلہ میں جتنی بھی محنت علی عمران صاحب نے کی ہے اس پر ہم دل کی گہرائیوں سے ان کو مبارک پیش کرتے ہیں ۔
لیکن ان تمام پوسٹس میں دو جگہ پر مجھے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا:
۱)۔۔۔۔(شادی والا سہرا تو آپکو ملنے سے رہا اسی پہ گزارہ کریں ) اس کا کیا مطلب ہے؟؟
۲)۔۔۔۔ اور جس کام کا عبادت بھائی نے سائیڈ پر کرنے کا کہا ہے اس کا کیا مطلب ہے؟
اُمید ہے کہ اس کے جواب مرحمت فرمائیں گے۔
بہر حال! ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، اپنی محنت جاری رکھیں اس فورم کو ان شاء اللہ، اسلام کی سربلندی اور پاکستان کی ترقی کا ذریعہ بننا ہے۔

pervaz khan
03-29-2013, 04:42 PM
اسلام علیکم اور بہت بہت مبارک
http://i.imgur.com/O5EQ6qr.gif

تانیہ
03-31-2013, 10:09 PM
سرحدی بھائی آپکو پریشانی ہوئی حالانکہ ہونی نہیں چاہیے کیونکہ کہے گئے جملوں میں پریشانی کا کچھ عنصر نہیں پھر بھی میں بتائے دیتی ہوں ایڈمن صاحب کو اردو منظر فورم پہ کامیابی کا
سہرا تو مل گیا لیکن شادی والا سہرا نہیں ملا ابھی تک، اب اس پہ پریشان مت ہوئیے گا کہ شادی والا سہرا کیا ہوتا ہے کیونکہ ہمارے ہاں شادی والے دن دلہے کو سہرا لگایا جاتا ہے
سر پہ جس سےایڈمن صاحب ابھی تک محروم ہیں سو اب سارے صارفین یہ بھی ملکر دعا کریں کہ ایڈمن صاحب کو وہ سہرا بھی نصیب ہو(فل والیم میں بولیں) آمین ن ن ن ن ن ن ن ن ن ن

aliimran
04-01-2013, 03:47 PM
:smiley023: مجھے پھنسانے کے منصوبے بن رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔:127fs2928878:

بےلگام
04-01-2013, 09:05 PM
علی بھائی آپ نے نہیں کرنا تو میرے لیے دعا کردے تاکے میں کرلوں کچھ اکڑبکڑ ھاھاھ

بےباک
04-01-2013, 10:59 PM
تجھے وہ جہاں ملے جدھر ، کسی غم کا کوئی گذر نہ ہو

جو خوشی تمھارے قریب ہو ، وہ سدا تمھارے نصیب ہو

تجھے وہ خلوص ملے کہ جو، تیری زندگی پہ محیط ہو

جو معیار تجھ کو پسند ہو ، جو تمھارے دل کی امنگ ہو
تیری زندگی جو طلب کرے، تیرے ہمسفر کا وہ رنگ ہو

جو خیال دل میں اسیر ہو ، ہر دعا میں ایسی تاثیر ہو
تیرے ہاتھ اٹھتے ہی یک بیک، تیرے آگے اسکی تعبیر ہو

تجھے وہ جہاں ملے جدھر ، کسی غم کا کوئی گذر نہ ہو
جہاں روشنی ہو خلوص کی ، اور نفرتوں کی خبر نہ ہو

محترم جناب علی عمران صاحب ہمارے دیرینہ رفیق ہیں ، ،الحمد للہ ہمیں ان پر بہت فخر ہے ،
ان کی کاوشوں سے آج اردو منظر کا نام دنیا کے بہترین فورم کی لسٹ میں آتا ہے ،
مائی بی بی کے فورم سے لے کر کامیابی سے یہ سفر طے کرتا ہوا قافلہ اب
وی بلیٹن کے فورم پر منتقل ہونے تک کا سہرا جناب علی عمران صاحب کو جاتا ہے ،
اس موقع پر ہم جناب شاکر القادری صاحب کے بھی مشکور ہیں کہ انہوں نے ہم سے ہر موقع پر خصوصی تعاون بھی کیا
اس فورم میں ترتیب اور ترکیب میں سب سے زیادہ کام جناب علی عمران صاحب کا ہے ، جو کہ نمایاں ترین ہے ،
باقی سب دوستوں نے اس میں جہاں تک ممکن ہوا ، مدد فرمائی ، ان میں عامر محمود ،سقراط اور عادل صاحب ہیں ،

آپ سب کو بہت بہت مبارک قبول ہو ،
بہت ساری دعاؤں کے ساتھ

آپ کا مخلص : بےباک:smiley-chores006:

بےلگام
04-02-2013, 03:13 AM
ہاہا بابا جی یہ کیا بات ہویی ہم تو آپ کے حکم کے پابند ہیں میرے خیال سے کسی کو کسی چیز کا علم دینا بری بات نہیں بہت اچھی بات ہیں جیسے کے آپ لوگوں کو پتہ ہے میں نے بھی دو فورم بناے ہوے ہیں اور ہر فورم کے لیے ہر کسی نا کسی کی منت کرتا تھا کے مجھے یہ کام کردے یہ کام کردے لیکن کسی نے ساتھ نہیں دیا میرا جب کسی کو کسی کام کا بولا کے مجھے یہ کام بتائیں کیسے کیا جاتا ہے تو لوگوں نے جواب دینا ہی چھوڑ دیا ہاہا شاہد لوگوں کو شک تھا کے ہم نے اس کو کچھ کام بتادیا تو یہ ہماری منت کرنا چھوڑ دے گا ھاھا میں ہماری نوید اندلسی نام کے محترم ہیں ہماری اردو پر دریاب اندلسی کے نام سے پاے جاتے ہیں بہت بہت بزی انسان ہیں آخر کار ان کے پاس گیا تو ان کے ٹایم کی کمی سے ان سے کام نا کروا سکا اور انونے مجھے صرف زبانی کلامی بتایا کام کا اور میں نے اپنے فورم کو دن رات ایک کرکے اچھا بنایا اور آج میں اس قابل ہوں تو میں دریاب اندلسی عرف نوید صاحب کا شکرگزار ہوں
اور آج میں چیلنچ کرتا ہوں وی بلیٹن کا کام کرنا ہو جو کام ہے پانچ منٹ میں کردیا ہوں کوئی چیز آپ لوڈ کرنی ہے تو مجھے وہ بتاے میں پانچ منٹ سے اوپر نہیں جاوں گا کسی بھی وی بلٹن سے
اور اگر ان جگہ پنہچا ہوں تو وہ بےباک جی کی بدلت ہوں اگر مجھے عزت ملی ہے تو بےباک جی آپ کی وجہ سے ہے
ایک بلکل سادا اور چیٹا ان پڑھ انسان ہوں لیکن یہاں پر ہوں ایسے میں بہت کم لوگ ہیں
شکریہ اتنی عزت کا بےباک جی

انجم رشید
04-16-2013, 08:46 PM
ھھھھھھھھھھھا لگتا ہے تانیہ بہن ضرور علی بھائی کو بیلن سے مار پڑتے دیکھنا چاہتی ہیں

تانیہ
07-22-2013, 09:20 PM
ھھھھھھھھھھھا لگتا ہے تانیہ بہن ضرور علی بھائی کو بیلن سے مار پڑتے دیکھنا چاہتی ہیں

یسسس بالکل ایسے :vahidrk: