PDA

View Full Version : الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ



سقراط
03-31-2013, 12:33 PM
1122

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ ہیک ہونے سے بچ گئی ،ویب سائٹ پر نامعلوم ہیکرز کی جانب سے سائبر حملہ کیا گیا جسے آئی ٹی ماہرین نے ناکام بنادیا ۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق جمعہ کی شب الیکشن کمیشن کی ویب سائٹwww.ecp.gov.pkپر نامعلوم ہیکرز نے حملہ کیا اور ویب سائٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کی تاہم آئی ٹی ماہرین نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےاس کوشش کو ناکام بنادیا ۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ حملے کے نتیجے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہو ا اور ویب سائٹ پر موجود تمام مواد محفوظ ہے جبکہ آئی ٹی ماہرین نےالیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کو سائبراٹیک سے محفوظ رکھنے کےلئےتما م احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں۔
خیال رہے کہ یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب پاکستان میں عام انتخابات قریب ہیں اور الیکشن کمیشن تمام امیدواروں کا ڈیٹا جمع کر کے ویب سائٹ پرشائع کرنے کا ارادہ رکھتاہے۔

ایکسپریس نیوز (http://urdu.thenewstribe.com/pakistan/2013/03/29/cyber-attack-on-ecp-website-foiled/)