PDA

View Full Version : چون جعلی ڈگری ارکان کی فہرست الیکشن کمیشن کے حوالے



سقراط
03-31-2013, 12:36 PM
اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی )نے جعلی ڈگری رکھنے والے 54 سابق ارکان قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے ہیں۔ ایچ ای سی کی طرف سے جعلی ڈگری والے جن54 سابق ارکان پارلیمنٹ کے نام الیکشن کمیشن کو بھجوائے گئے ہیں ان میں ناصر علی شاہ، میر باد شاہ قیصرانی، سیمل کامران اور شمائلہ، رانا اخوند زادہ چٹان، ثمینہ خاور حیات، غلام دستگیر راجڑ۔ وسیم افضل گوندل اسرار اللہ زہری اور عمر کورگیج کے نام بھی شامل ہیں، امتیاز صفدر وڑائچ اور قاسم ضیاء کے نام بھی غیر تصدیق والے ارکان میں شامل ہیں۔ ایچ ای سی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئےخط میں اسرار اللہ زہری اور عمر گورگیج کی ڈگریوں کو بھی غیر مستند قرار دیا گیا ہے۔ ایچ ای سی نے میٹرک اور ایف اے کی اسناد جمع نہ کرانے والے ایک سو نواسی ارکان کے نام بھی الیکشن کمیشن کو بھجوا دیئے جن میں خورشید شاہ، چوہدری نثار ،بشریٰ گوہر، اور فیصل صالح حیات کے نام شامل ہیں۔ افراسیاب خٹک، جاوید ہاشمی ، صمصام بخاری نے بھی مکمل اسناد جمع نہیں کرائیں جبکہ امتیاز صفدر وڑائچ اور قاسم ضیاء کا نام بھی غیر تصدیق شدہ ڈگریاں رکھنے والے ارکان میں شامل کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے دہری شہریت رکھنے پرنااہل ہونے والوں اور دہری شہریت کے حلف نامے جمع نہ کرانے والوں کے نام بھی ویب سائٹ پرجاری کر دیئے۔ دہری شہریت کے باعث نااہل ہونے والوں میں قومی اسمبلی کے 5 سابق ارکان، پنجاب اسمبلی کے5 اور سندھ اسمبلی کے دو سابق ارکان کے نام شامل ہیں۔ دہری شہریت رکھنے پر نااہل ہونے والوں فرح ناز اصفہانی، شہناز شیخ، زاہد اقبال ، جمیل ملک ، فرحت خان کے نام جبکہ دہری شہریت کے حلف نامے جمع نہ کرانے والوں میں ڈاکٹر عاصم حسین، حیدر عباس رضوی، دونیا عزیز اور ندیم احسان شامل ہیں ۔۔

ایکسپریس نیوز (http://urdu.thenewstribe.com/featured/2013/03/30/fake-degree-holders-hec-sends-names-of-54-parliamentarians-to-ecp/)

بےباک
04-04-2013, 11:36 AM
http://ummatpublication.com/2013/04/04/images/story7.gif

جعلی ڈگریاں اور نا اھل سیاست دان ۔۔ اور ان کے ہاتھ امت کی باگ ڈور ۔