PDA

View Full Version : بیت بازی



نورالعین عینی
04-10-2013, 06:09 AM
السلام علیکم

یہاں ہم بیت بازی کا خوبصورت سلسلہ شروع کریں گے
امید ہے اس تھریڈ کی رونق بڑھانے میں آپ سب حصہ لیں گے
ابتداء میں کرتی ہوں



یوں تو ہر نقصان پہ حاوی ضبط رہا
بکھر گئی جب ذات تو پلکیں بھیگ گیئں

اگلے شعر کا پہلا حرف۔"ن"

ناز گُل
04-10-2013, 10:54 AM
نہيں فردوس مقام جدل و قال و اقول
بحث و تکرار اس اللہ کے بندے کي سرشت

سقراط
04-10-2013, 04:09 PM
واہ جی بہت گہری شاعری کی آپ دونوں نے

تیرے آنے کی خبر پا کے ابھی سے دل نے
شکوے کو اور کسی دن کے لئے اٹھا رکھا ہے

نورالعین عینی
04-17-2013, 05:10 PM
شکریہ جناب۔۔۔


یہ غازی، یہ تیرے پراسرار بندے
جنھیں تُو نے بخشا ہے ذوق خدائی
دو نیم ان کی ٹھوکر سے صحرا و دریا
سمٹ کر پہاڑ ان کی ہیبت سے رائی

سقراط
04-17-2013, 06:09 PM
يہ جو صدوں سے وفا کرتا ہوں
ميں تيرا کون ہوا کرتا ہوں
ديکھ کر کوئ بھی رستہ
تيرے آنے کی دعا کرتا ہوں