PDA

View Full Version : پردیسیوں کو ووٹ کا حق



بےباک
04-14-2013, 06:02 AM
تارکین وطن کوووٹ کا حق دینے کیلیے قانون سازی کا حکم
April 11, 2013


اسلام آباد(آن لائن) عدالت عظمیٰ نے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کے لیے قانون سازی اور آرڈیننس جلد جاری کرانے کا حکم دے دیا‘ متعلقہ قوانین میں ترامیم کے لیے 10روز کے اندر اندر آرڈیننس جاری کیاجائے جبکہ الیکشن کمیشن کی طرف سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نادرا سمیت تمام ادارے تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کے لیے رضا مند ہیں تاہم اس کے لیے موثر قانون سازی کی ضرورت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی جی الیکشن کمیشن شیر افگن نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سماعت کرنے والے بینچ کے روبرو کیا ہے عدالت کا اظہار مسرت اور الیکشن کمیشن کے اقدامات پر اعتماد‘ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ساڑھے 4لاکھ پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے گا امریکا ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں موجود پاکستانی ووٹ ڈال سکیں گے ۔ ڈی جی الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ وزارت خزانہ نے انتخابی اخراجات کے لیے رقم مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ مشین ریڈایبل پاسپورٹ اور نائیکوپ کی ضرورت ہوگی تبھی سمندر پار پاکستانیز ووٹ کا حق استعمال کرسکیں گے سعودی عرب اور یو ای اے میں 10 لاکھ پاکستانیوں کے لیے ایسا کچھ موجود ہیں نہیں وہ کیسے ووٹ دے سکیں گے اور یہ سہولت اتنے کم عرصے میں ہم انہیں دے سکیں گے ووٹ کی سہولت کے لیے مشین ریڈایبل پاسپورٹ اور نائیکوپ ضروری ہیں پیسے تو مل جائیں گے اخراجات بھی پورے ہوجائیں گے لیکن یہ سہولیات کیسے دیں؟ وزارت قانون کو قانون سازی کی سفارش کی ہے۔ شیر افگن نے کہا کہ سب عمل کو مکمل کرنے کے لیے مناسب وقت درکار ہوگا اتنی جلدی یہ سب کیسے ہو سکتا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سب ادارے مل کر کام کریں تو بہت کچھ ممکن ہے الیکشن کمیشن اپنی تجویز وزیراعظم کو بھجوادے۔ مزید سماعت 10روز کے بعد ہوگی ۔