PDA

View Full Version : انتخابات کے لیے نئے اصول



بےباک
04-14-2013, 07:29 PM
پاکستان میں انتخابات کے لیے نئے اصول




پاکستان کے الیکشن کمیشن نے ملک میں بغیر کسی رکاوٹ اور پرامن انتخابات کے لیے نئے اصول وضع کیے ہیں۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق نیے گائیڈلاینز کی رو سے

1: امیدوار منتخب ہونے کے لیے مذہب یا مسلک کی بنیاد پر ووٹ نہیں مانگیں گے۔


2:ووٹروں کو پولنگ سٹیشن تک جانے کے لیے ٹرانسپورٹ مہیا کرنا جرم ہوگا۔


3:کوئی بھی ووٹر بیلیٹ پیپر کو پولنگ سٹیشن سے باہر نہیں لے جا سکے گا۔


4:ووٹروں کو پولنگ سٹیشنز سے زبردستی ہٹانا جرم ہوگا۔


5:امیدوار پولنگ سٹیشن کے چار سو گز تک کے احاطے میں اپنا پولنگ کیمپ قائم نہیں کر سکیں گے۔