PDA

View Full Version : پاکستان کے قومی نشانات



انجم رشید
04-16-2013, 12:45 PM
قومی چیزیں
پاکستان کے قومی نشانات

پرچم ہلالی پرچم
قومی ترانہ "پاک سر زمین"
قومی گیت ("دل دل پاکستان")
قومی جانور مارخور
قومی پرندہ چکور
قومی پھول یاسمین
قومی درخت دیودار'
قومی پھل آم
قومی کھیل ہاکی
کیلنڈر عیسوی
قومی دن - یوم پاکستان، 23 مارچ کو منایا جاتا ہے۔ 23 مارچ 1940 کو قرار داد پاکستان منظور ہوئی اور اسی دن پاکستان پا پہلا آئین 1956 میں منظور ہوا۔
قومی شاعر - حکیم الامت حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال
قومی پرچم -
گہرا سبز رنگ جس پر ہلال اور پانچ کونوں والا ستارہ بنا ہوا ہے۔ جھنڈے میں شامل سبز رنگ مسلمانوں کی، سفید رنگ کی بٹی پاکستان میں آباد مختلف مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی کرتی ہے۔ قومی پرچم گیارہ اگست 1947 کو دستور ساز اسمبلی نے دی تھی۔ اس پرچم کو لیاقت علی خان نے دستور ساز اسمبلی میں پیش کیا۔
قومی پھول - یاسمین
قومی لباس - شلوار قمیض، جناح کیپ، شیروانی (سردیوں میں)
جانور - مارخور قومی جانور ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں پائے جانے والے منفرد جانور نیل گائے، چنکارہ، کالا ہرن، ہرن، چیتا، لومڑی، مارکوپولو بھیڑ، سبز کچھوا، نابینا ڈولفن، مگرمچھ ہیں۔
قومی پرندہ - پاکستان کا قومی پرندہ چکور ہے۔
قومی مشروب - گنے کا رس
قومی نعرہ - پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا للہ
یہ نعرہ مشہور شاعر اصغر سودائی نے 1944ء میں لگایا جو تحریک پاکستان کے دوران بہت جلد زبان زدوعام ہو گیا۔ ان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

پاکستان کے بڑے شہر
شہر بلحاظ آبادی (تخمینہ 2010ء)[1]

درجہ شہر صوبہ آبادی درجہ شہر صوبہ آبادی
1 کراچی سندھ 13,205,339 11 سرگودھا پنجاب 3,153,403
2 لاہور پنجاب 7,129,609 12 بہاولپور پنجاب 543,929
3 فیصل آباد پنجاب 2,880,675 13 سیالکوٹ پنجاب 510,863
4 راولپنڈی پنجاب 1,991,656 14 سکھر سندھ 493,438
5 ملتان پنجاب 1,606,481 15 لاڑکانہ سندھ 456,544
6 حیدرآباد سندھ 1,578,367 16 شیخوپورہ پنجاب 426,980
7 گوجرانوالہ پنجاب 1,569,090 17 جھنگ پنجاب 372,645
8 پشاور خیبر پختونخوا 1,439,205 19 رحیم یار خان پنجاب 353,112
9 کوئٹہ بلوچستان 896,090 18 مردان خیبر پختونخوا 352,135
10 اسلام آباد وفاقی دارالحکومت 689,249 20 گجرات پنجاب 336,727

نگار
04-16-2013, 11:45 PM
اضافی معلومات پہنچانے پہ آپ کا بہت بہت شکریہ

سیما
04-17-2013, 02:55 AM
زبردست معلومات ہے شکریہ آپکا

سقراط
04-17-2013, 06:18 PM
بہت زبردست جناب بہترین معلومات دیں پاکستان کئ حوالے سے اتنی معلومات ہمیں بھی نہیں تھیں

تانیہ
04-17-2013, 10:21 PM
بہت معلوماتی مراسلہ ہے
بہت شکریہ