PDA

View Full Version : موسم گرما میں میک اپ



ناز گُل
04-16-2013, 06:22 PM
خواتین بے حد محنت اور وقت صرف کر کے خود کو سنوارتی ہیں ان کی تمام تر محنت کا مقصد خوبصورت اور پُرکشش نظر آنا ہوتا ہے یہ ایک حقیقت ہے کہ قدرت نے صنف نازک کو حسن عطا کیا تو ساتھ ہی ان کی حفاظت اور تزئین و آرائش کا شعور بھی دیا ہے ،یہ شعور وقت، حالات اور زمانے کی تیز رفتار ترقی کے اعتبار سے تبدیل ہوتا رہتا ہے جو فیشن کہلاتا ہے اور پھر موسم بھی اثر انداز ہوتے ہیں، یوں تو سبھی موسم اچھے ہوتے ہیں لیکن گرمیوں کا موسم حبس اور تیز گرمی ہونے سے جلد پر بھی اثرات مرتب کرتا ہے اور میک اپ کے اسٹائل اور لوازمات بھی تبدیل ہوتے رہتے ہیں کبھی ہلکے شیڈز اور کبھی گہرے، خواتین کو ہمیشہ اپنے چہرے کی ساخت اور رنگت کی مناسبت سے ہی میک اپ کرنا چاہیے۔
موسم بدلتے ہی جہاں زندگی کے باقی اطوار میں تبدیلی ضروری ہو جاتی ہے وہاں گرمیوں کا موسمخواتین کے لیےخاصا مشکل سیزن ثابت ہوتا ہے، اس لئے خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ نہایت خوش اسلوبی سے اس مرحلے سے گزریں۔ بہتر ہو گا اگر موسم گرما میں وہ ایسی کاسمیٹکس استعمال کریں جو گرم موسم میں جلد کے لئے نقصان دہ ثابت نہ ہوں۔
فاؤنڈیشن،آئی شیڈ، مسکارا اور لپ اسٹک کے انتخاب کے حوالے سے بہت محتاط رہیں تاکہ میک اپ شخصیت کی خوبصورتی کو بڑھانے میں کردار ادا کرے نہ کہ اس کے مضر اثرات جلد یا خوبصورتی کو نقصان پہنچائیں۔ میک اپ خواتین کی کمزوری بلکہ ضرورت بن چکا ہے اور اب یہ مختلف تقریبات ہی نہیں، روز مرہ زندگی کا حصہ بن چکا ہے۔ دفتر جا نا ہو یا یا کسی تعلیمی ادارے میں۔ خواتین اپنے آپ کو بنانے سنوارنے پر خصوصی توجہ دیتی ہیں۔
یوں تو میک اپ کی بہت سی قسمیں ہیں، مثلا روٹین میک اپ ، پارٹی میک اپ، ایوننگ میک اپ اور برائیڈل میک وغیرہ اور اب موسم کی مناسبت سے سمر میک اپ پر بھی خواتین توجہ دینے لگی ہیں تاکہ موسم میں جاری رہنے والے تبدیلیوں سے نمٹنا آسان ہو تب ہی وہ کسی بھی قسم کا میک اپ کرتے ہوئے موسم کا خیال رکھنا ضروری خیال کرتی ہیں، یوں بھی خو اتین کو یہ علم ہونا چاہئے کہ میک اپ کرنے کا مقصد چہرے کے خدوخا ل کو بہتر انداز میں نمایاں کرنا اور جلد کی لائنوں اور داغ دھبوں کو چھپا کر خوش شکل نظر آنا ہوتا ہے۔
اور اگر آپ کا رنگ سانولا ہے تو اسے میک اپ سے گورا بنانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے اس سے شخصیت مضحکہ خیز ہو جاتی ہے۔گرم موسم کے میک اپ کے لئے کاسمیٹکس خریدتے اور استعمال کرتے وقت بیوٹیشن سے مشورہ ضروری ہے تاکہ میک اپ نا صرف چہرے پر جما رہے بلکہ منفی اثرات کا سامنا بھی نا ہو۔
موسم گرما کے موسم میں عام روٹین کے لئے ہلکا پھلکا میک اپ ٹھیک رہتا ہے لیکن چونکہ ہمارے ہاں یہ موسم طویل عرصے تک رہتا ہے اور ظاہر ہے کہ زندگی کے معمولات بھی نہیں رکتے، ہر طرح کی تقریبات اور اور مواقع آتے رہتے ہیں ،جن میں شرکت کرنا سماجی لحاظ سے ضروری ہوتا ہے۔ موجودہ دور سنٹرلی ائر کنڈیشنڈ اور سپلٹ یونٹس کے استعمال کا دور ہے اس لئے میک اپ کے بعد تقریبات میں شرکت کرنا مشکل بھی نہیں رہتی البتہ گرم موسم میں نکلنا خاصا دشوار ہو جاتا ہے، ایسے میں خواتین کے لئے بہتر رہے گا کہ وہ ہلکا پھلکا میک اپ ہی کریں اور سن بلاک کے ساتھ کوئی ہلکاآئی شیڈ، بلش آن اور لپ اسٹک لگائیں۔
میک اپ کی اشیاءخریدتے وقت اپنی جلد کی قسم کا دھیان رکھیں مثلاً جب فاو¿نڈیشن خریدیں تو اس کی سکن کے لئے جلد کے رنگ سے میچ کرتا ہوا پین کیک پاﺅڈر یا لیکوئڈ فاو¿نڈیشن گیلا کرنے کے بعد نچوڑ کر خشک کئے گئے اسفنج کے ساتھ لگائیں اور اور اچھی طرح بلینڈ کر دیں۔ رنگ کو سفید کرنے کی کوشش نہ کریں، ورنہ گرے لک آجاتی ہے اور اچھے کی بجائے برا لگتا ہے۔ فاو¿نڈیشن اچھی طرح بلینڈ کرنے کے بعد اگر کر سکیں تو ہلکی سی کنٹرولنگ کر لیں، اس سے فیس کٹس نمایاں ہو جاتے ہیں، مگر اس کے لئے مہارت کی ضرورت ہے۔
شمر کا استعمال اگر رخسار کی ہڈی پر کیا جائے تو بہت خوبصورت لگتا ہے یہ لیکوڈ اور پاو¿ڈر دونوں طرح سے مارکیٹ میں دستیاب ہے خشک جلد کی حامل خواتین لیکویڈ جبکہ آئلی سکن والی پاو¿ڈر فارم میں خریدیں۔ پاو¿ڈر کو برش جبکہ لیکو¿ڈ کو ہاتھ کی پوروں سے لگائیں اور اچھی طرح بلینڈ کر دیں یہ کلرڈ اور ٹرانسپرنٹ دونوں ورائٹیوں میں ملتا ہے، گرمیوں میں دن کے وقت ٹرانسپرنٹ ہی بہتر ہے جو کہ نظر نہیں آتا، مگر خوبصورت لگتا ہے۔
آئلی سکن پر بیس لگانے سے پہلے 1/2گھنٹے کے لئے ململ کے کپڑے میں برف لپیٹ کر چہرے پر ٹکور کریں، اس سے چکناہٹ ختم ہو جائے گی اب اگر لیکو¿ڈ بیس بھی لگائیں تو بعد میں ہلکا سا فیس پاو¿ڈر بھی ضرور لگائیں ،تاکہ بیس جمی رہے۔ خشک جلد کے لئے لیکو¿ڈ بیس لگانے سے پہلے کوئی لوشن یا کریم لگائیں، بلش آن بھی خشک جلد والی خواتین لیکو¿ڈ یا کریمی سٹک استعمال کریں، اس کے لئے ہونٹوں کو ”او” کی شکل میں گول کریں اور واضح رخساروں پر کانوں کی طرف سے گالوں پر لاتے ہوئے بلینڈ کر دیں۔
دن کے وقت اچھی کمپنی کا ہلکے سے ہلکے شیڈ میں شمر والا بلش آن استعمال کریں۔ رات کے وقت میچنگ نیچرل کلرز لگائیں۔ دھوپ میں فاو¿نڈیشن کا استعما ل کم سے کم کریں۔ چہرے کے لئے عرق گلاب سے بہتر کوئی سن بلاک نہیں۔ ٹونر کے طور گاجر اور کھیرے کا رس استعمال کریں۔
آئی میک اپ کے حوالے سے گرمیوں میں ہلکے براﺅن کلر کا آئی شیڈو اور لائٹ سلور کلر کا ہائی لائٹر آنکھوں کو خوبصورت بناتا ہے آئی شیڈو لگاتے وقت برش کو ہلکا سا گیلا کر لیں۔ ہاتھ کے الٹی طرف شیڈو اٹھا کر بلینڈ کر یں پھر آنکھوں پر لگائیں تاکہ اس کی شائننگ متاثر نہ ہو اور اس کے پاو¿ڈر کے ذرات اڑ کر چہرے پر نہ گریں۔ رات کے وقت شمر ہائی کا استعمال کریں ،جبکہ دن کے وقت میٹ ہونا چاہیے۔
گرمیوں میں جب دھوپ میں سے آئیں تو عرق گلاب کا چھڑکاﺅ چہرے پر کر لیں۔ اسپرے والے عرق گلاب بازار میں دستیاب ہیں، اس کے علاوہ کلیزنگ کریم استعمال کر سکتی ہیں، اس کو گھر پر بنانے کے لئے ایک کھانے کا چمچ سوکھا دودھ اور چند قطرے عرق گلاب لے کر مکس کر لیں اور چہرے کے ساتھ ساتھ گردن پر بھی لگائیں کیونکہ کچھ خواتین گردن کی طرف توجہ نہیں دیتیں، جس کی وجہ سے گردن کالی اور بری لگتی ہے ،چہرے سے ہم رنگ کرنے کےلئے یہ نسخہ بہت کارآمد ہے ۔
ان سب باتوں کے علاوہ اگر چاہتی ہیں کہ آپ کی جلد تر وتازہ رہے تو آپ متوازن غذا کا استعمال کریں اور سمندری جھاگ تھوڑے سے لیمن جوس میں ملا کر لگائیں یا پھر بنفشہ کی پتیاں، روغن بادام میں پیس کر لگائیں، ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں، پانی خوب پئیں، موسم کے پھل کھائیں، نیند پوری کریں کام کے ساتھ ساتھ اپنا خیال بھی رکھیں، اپنے آپ کو وقت دیں تو گرمیوں کے موسم میں بھی تر و تازہ اور فریش نظر آسکتی ہیں۔

سیما
04-16-2013, 10:37 PM
بہت شکریہ

تانیہ
04-17-2013, 10:22 PM
نائس شیئرنگ
تھینکس