PDA

View Full Version : پاکستان ٹاپ 10 میں



انجم رشید
04-22-2013, 10:33 AM
السلام علیکم ۔
اللہ تبارک وتعالی نے اس ملک کو کن کن نعمتوں سے نوازہ ہے یہ صرف ایک نمونہ ہے حالنکہ اور بھی بے شمار اللہ کی نعمتیں ہیں ۔
باوجود اس کے ہمارے ملک کے حالات بدتر سے بدتر ہو رہے ہیں اور قصور وار یہی سیاست دان جنرل اور بیروکریٹ ہیں
گنا پیدہ کرنے والے پہلے دس ملک
1 Brazil 37,500.00 2 India 25,630.00 3 China 13,320.00 4 Thailand 9,930.00 5 Mexico 6,008.00 6 Pakistan 4,650.00 7 Australia 4,300.00 8 United States 3,375.00 9 Guatemala 2,474.00 10 Philippines 2,400.00
---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------آ آم پیدہ کرنے والے پہلے دس ملک
Ranking Country Name Mango Production(in Tons)
1 India 16337400
2 China 4,351,593
3 Thailand 2,550,600
4 Pakistan 1,784,300
5 Mexico 1,632,650
6 Indonesia 1,313,540
7 Brazil 1,188,910
8 Bangladesh 1,047,850
9 Philippines 823,576
10 Nigeria 790,200

---------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
گندم پیدہ کرنے والے دس پہلے ملک
Country Wheat Production (MT) 2009
China 115,115,364
India 80,680,000
Russian Federation 61,739,800
United States of America 60,314,300
France 38,332,200
Canada 26,847,600
Germany 25,190,300
Pakistan 24,033,000
Australia 21,656,000
-------------------------------------------------------------------------------------------
کپاس پیدہ کرنے والے پہلے دس ملک

S.No. Countries
Production

1 People's Republic of China
33.0 million bales

2 India 27.0 million bales

3 United States
18.0 million bales

4 Pakistan 10.3 million bales

5 Brazil 9.3 million bales

6 Uzbekistan 4.6 million bales

7 Australia 4.2 million bales

8 Turkey 2.8 million bales

9 Turkmenistan 1.6 million bales

10 Greece 1.4 million bales

----------------------------------------------------------------------------------
چاول برامد کرنے والے پہلے دس ملک ۔
COUNTRY 2010*
Thailand 8,500
Vietnam 6,500
Pakistan 3,800
India 2,200
Cambodia 850
Uruguay 700
China 600
Egypt 600
Argentina 500
Brazil 400
یہ صرف چند نمونے ہیں


-

تانیہ
04-22-2013, 05:22 PM
واہ زبردست شیئرنگ
دل خوش ہو گیا
جزاک اللہ
پاکستان بےشک بہت پیارا ملک ہے جسکو اللہ نے اپنی بےبہا نعمتوں سے نواز رکھا ہے

انجم رشید
04-22-2013, 06:20 PM
پاکستان میں آم کی پیداوار اور نتائجhttp://urdulook.info/imagehost/image.php?di=4LET

http://urdulook.info/imagehost/image.php?di=5IBN

پاکستان متعدد پھلوں خصوصاً آم کی پیداوار کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ پاکستان میں آم کو مٹھاس اور بہترین ذائقے کے سبب پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے۔ پاکستانی آم کے بارے میں دنیا بھر کے زرعی سائنس دانوں کی متفقہ رائے ہے کہ اس سے زیادہ میٹھا اور خوش ذائقہ آم کرہ ارض پر کہیں اور پیدا نہیں ہوتا ہے۔ دنیا کے دیگر ممالک میں پیدا ہونیوالی آموں کی اقسام کے مقابلے میں پاکستانی آم اپنے ذائقے، تاثیر، رنگ اور صحت بخش خوبیوں کے لحاظ سے سب سے منفرد ہیں۔ آم کے پھل کا شمار پاکستان میں پیداوار کے لحاظ سے دیگر پھلوں کی نسبت دوسرے نمبر پر کیا جاتا ہے۔ پاکستان سالانہ تقریباً 18 لاکھ ٹن آم کی پیداوار حاصل کرتا ہے۔ اگرچہ پاکستان کے چاروں صوبوں میں آم کی پیداوار ہوتی ہے، مگر قومی پیداوار کا بڑا حصہ پنجاب اور سندھ سے حاصل ہوتا ہے۔
ملک میں آموں کی دو سو سے زائد اقسام ہیں مگر ان میں سے بیس اقسام کے آم کو تجارتی بنیاد پر کاشت کیا جاتا ہے اور انہیں برآمد کر کے زرمبادلہ کمایا جاتا ہے۔ آموں کی مشہور اقسام میں سندھڑی، نیلم، چونسا، انور رٹول، دوسہری، بیگن پھلی، انفانسو، گلاب خاصہ، زعفران، لنگڑا، سرولی، اور دیسی آم شامل ہیں۔پاکستان کے علاوہ آم کی کاشت انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سویڈن، ڈنمارک، فلپائن، ملائیشیا، سری لنکا، مصر، امریکہ، اسرائیل، فلوریڈا، برازیل اور ویسٹ انڈیز میں کی جاتی ہے۔
پاکستان میں سال 2002 تا 2012ء کے دوران آم کی مجموعی پیداوار بالترتیب دس لاکھ چونتیس ہزار ٹن، دس لاکھ پچپن ہزار ٹن، سولہ لاکھ تہتر ہزار ٹن، سترہ لاکھ تریپن ہزار ٹن، سترہ لاکھ انیس ہزار ٹن، سترہ لاکھ ٹن، اٹھارہ لاکھ دس ہزار ٹن، اٹھارہ لاکھ ٹن اور دس لاکھ ٹن تھی جبکہ میڈیا اطلاعات کے مطابق رواں سال موسم میں ناخوشگواری کے باعث آم کی پیداوار میں ۰۳ فیصد کمی کا سامنا ہے۔ پاکستان سے ساٹھ فیصد آم دبئی برآمد کیا جاتا ہے اور دیگر ممالک میں سعودی عرب کے علاوھ کویت، مسقط، بحرین، برطانیہ، فرانس، جرمنی، نوروے، ہولینڈ، بیلجیئم، سنگا پور، ملائیشیا اور ہونگ کونگ شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق گزشتہ گیارہ برسوں میں آم کے قابل کاشت رقبہ میں صرف دو فیصد اضافہ ہوا جبکہ پرانے کاشتہ باغات میں کمی آئی ہے۔ 1990ء میں آم کی پیدوار تیرہ لاکھ گیارہ ہزار آٹھ سو بیاسی میٹرک ٹن تھی اور آج بھی پیداور وہی ہے۔ ملک بھر میں آم ایک سو چھپن ہزار ایکڑ رقبے پر کاشت کئے جاتے ہیں، لیکن اکثر علاقوں میں آم کے درختوں کی درست طریقے سے نگہداشت نہ ہونے کے علاوہ کھاد اور اسپرے کے بروقت استعمال میں کوتاہی کے باعث عام کی پیداوار متاثر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ درختوں سے پھل اتارنے کے بعد ہونے والے نقصانات پر قابو پانے کے ناکافی اقدامات، پکنے سے پہلے ہی پھلوں کا اتار لینا، اسٹوریج تک معیاری ترسیل کیلئے سہولیات کا فقدان اور پھل ذخیرہ کرنے کی غیرمناسب سہولیات ایسے عوامل ہیں جو اندرون ملک اور برآمدی منڈیوں میں آم کی زیادہ سے زیادہ فروخت میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
آم کی فصل تیار ہونے کے بعد کاشتکار کو آم خراب ہونے کے باعث 30 سے 40 فیصد تک نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے آم کی پیداوار متاثر ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ باغباں آم کو پکنے کے بعد جدید مشینری کے بجائے ہاتھوں سے اتارتے ہیں جس سے آم کو نقصان پہنچتا ہے اور پیداوار میں کمی ہوتی ہے۔ آم کا بہترین حالت میں رہنے کا عرصہ بہت کم ہوتا ہے جبکہ آم کی فصل کی تیاری کے موسم میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پھلوں کی حفاظت کے لیے سرد خانوں کا معقول انتظام نہ ہونا آم کی پیداوار میں غیر تسلی بخش اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ کسانوں نے حکومت کے عدم تعاون پر آموں کی کاشتکاری کم کر دی ہے۔ ساتھ ساتھ ایئر لائن اور شپنگ کمپنیز کی جانب سے فریٹ چارجز میں مسلسل اضافے کے ہے۔

ذرائع کے مطابق اِس وقت ادارہ پنجاب اور سندھ میں آموں کے ۵۱ سے زائد باغات میں پروسیسنگ کے آلات نصب کرنے میں مدد کر رہا ہے جِس کی وجہ سے آموں کو بین الاقوامی منڈیوں بشمول مشرقِ وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور یورپ میں برآمد کرنے میں مدد ملے

pervaz khan
04-22-2013, 06:59 PM
پاکستان کو ایک محب وطن قیادت کی ضرورت ہے جو امریکہ اور مغرب سے دور رہے تو وطن عزیز چند سالوں میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکتا ہے

سیما
04-23-2013, 01:11 AM
مبارک ہو یہ تو اچھی خبر ہے بہت شکریہ آپکا

بےباک
04-23-2013, 08:43 AM
ایٹمی طاقت رکھنے والے ملکوں کی صف میں پاکستان ھے ، اور ایٹم بم رکھنے والے ممالک میں بھی پاکستان کا شمار ہے ؛
اور دلچسپی کی بات کہ دنیا بھر کی حکومتیں پاکستان کو دھشت گردی بھیجنے والا اور دھشت گردی کا شکار ہونے والا ملک بھی سمجھتی ہیں ،

نگار
04-23-2013, 10:58 PM
بہترین معلومات سے بھرپور شیئرنگ کرنے پہ آپ کا بہت بہت شکریہ