PDA

View Full Version : چائے پانی سینڈوچ



تانیہ
04-22-2013, 04:16 PM
اجزاء


چکن بریسٹ دو عدد
لوف بریڈ دو عدد
دہی چوتھائی کپ
مایونیز دو کھانے کے چمچ
لیموں ایک عدد
ہری مرچ تین سے چار عدد (باریک کٹی)
ٹماٹر چار عدد (سلائس)
لہسن دو جوے (باریک کٹے)
لیموں کا چھلکا آدھا چائے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
کْٹی لال مرچ چوتھائی چائے کا چمچ
کْٹی کالی مرچ چوتھائی چائے کا چمچ
اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
آئس برگ ایک عدد
سلاد کے پتے ایک گٹھی
پیاز ایک عدد (سلائس)





چکن بریسٹ کے کیوب کرلیں۔ ان کو باؤل میں ڈالیں۔


چکن کیوب میں ہری مرچیں، لیموں کا رس، کْٹی کالی مرچ ،کْٹی لال مرچ ، اوریگانو، نمک، لیموں کا چھلکا، مسٹرڈ پیسٹ اور دو کھانے کے چمچ دہی شامل کرکے مکس کریں۔اور اسے پین میں پکا لیں۔

لوف بریڈ کو سینک لیں۔اور درمیان سے کاٹ لیں کہ ایک سائڈ سے جْڑی رہے۔

باقی دہی میں مایونیز مکس کر لیں۔ اور اسے لوف کے اندر لگائیں۔پھر اس میں ٹماٹر ، آئس برگ ، سلاد کے پتے، پیاز اور چکن رکھیں۔

لوف کے اوپر ہلکا سا تیل لگائیں اور اسے المونیم فوائل میں لپیٹ کے اوون میں پانچ سے سات منٹ کیلئے رکھ دیں کہ گرم ہو جائے۔

المونیم فوائل کھول کے سینڈوچ پلیٹ میں رکھیں اور فرنچ فرائز کے ساتھ پیش کریں۔

سیما
04-23-2013, 01:00 AM
بہت شکریہ اپکا
اور اوریگانو نا ہو تو بھی کوئی ھاص فرق نہیں پڑتا کھانے میں اجوئن کے پتے کو کہتے ہیں جو سوکھا کر استعامال کرتے ہیں کھانوں میں

ناز گُل
04-24-2013, 02:43 PM
بنانا ہوگا کیسا ہوگا