PDA

View Full Version : پالک، آلو اور سیم کی بھجیا



تانیہ
11-24-2010, 03:55 PM
پالک، آلو اور سیم کی بھجیا

اشیاء....

سیم ایک پاﺅ

آلو دو عدد

پالک ایک پاﺅ

نمک ایک چائے کا چمچ

ہلدی ایک چمچ

پساز پرہ ایک چمچ

سرخ مرچیں آدھ چمچ

سیاہ مرچ تین عدد

گھی ایک کھانے کا چمچ

پیاز دو عدد

ہری مرچ چھ عدد

لہسن، ادرک حسب ضرورت


ترکیب:

سیم کی پھلوں کو دھو کر باریک کاٹ لیں۔ آلو چھیل کر دھولیں اور چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ پالک صاف کریں۔ دھوکر کاٹ لیں۔ پیاز باریک کاٹ لیں۔ ہری مرچیں کاٹیں ادرک اور لہسن باریک پیس لیں تمام سبزیوں کو نمک ملا کر ابالیں۔ جب آلو گل جائیں تو بچا ہوا پانی پھینک دیں۔ سبزیوں میں لہسن ادرک اور ہری مرچوں کے علاوہ تمام مسالے شامل کر کے اچھی طرح ملائیں۔ ایک دوسری دیگچی میں گھی گرم کریں اس میں پیاز تل لیں پھر اس میں ادرک، لہسن اور ہری مرچیں ڈال کر بھونیں جب مصالحہ گھی چھوڑ دے تو اس میں سبزیاں شامل کر دیں اور مزید پانچ منٹ تک بھونیں یہاں تک کہ بجھیا گھی چھوڑ دے۔