PDA

View Full Version : کوفتہ پلاؤ



تانیہ
12-13-2010, 04:23 PM
کوفتہ پلاؤ


اجزاء

باريک چاول
باريک قيمہ
آئل
ادرک
لہسن
الائچي
دار چيني
سرخ مرچ
بيسن
پياز
نمک
زعفران
دودھ
خشخاش ايک کلو
آدھا کلو
ڈيڑھ پائو
ادھي چھٹانک
دو پوتھي
آٹھ عدد
دو انچ دو عدد
چھ عدد
دو تولہ
ايک پائو
حسب ذائقہ
تين ماشہ
آدھا پائو
تھوڑي سي

ترکيب :

قيمہ ميں نصف گرم مصالحہ دو عدد سرخ مرچ اور آدھي پوتھي لہسن اور اتني ہي ادرک سب کو باريک پيس کر تھوڑا سا نمک اور چنے کا بيسن اور خشخاش يہ سب چيزيں ملا کر چھوٹے چھوٹے کوفتے بناليں، جب سب قيمہ کے کوفتے بن جائيں تو آدھا پائو آئل ميں سرخ کرکے چھوڑ ديں، اب باقي آئل کو دوسري ديگچي ميں چڑھا کر نصف پياز کو لچھے دار کتر کر برياں کرکے نکال ليں، پسئے ہوئے مصالحہ کو مع ايک چھٹانک پاني کے اس آئل ميں ڈال ديں، نمک بھي ايک چمچہ ڈاليں، جب پاني خشک ہوجائےتو تو کوفتے ڈال ليں، ايک پائو پاني کا اور اضافہ کرليں، پاني خشک ہونے پر اتار ليں، ايک ديگچي ميں دو کلو پاني ڈال کر گرم مصالحہ اور چائے کے دو بڑے چمچے نمک ڈال کر آگ پر رکھيں، جب پاني خوب کھولنے لگے چاول دھو کر ڈال ديں، اور ايک کني باقي رہنے پر چاول اتار کر کپڑے ميں چھان کر پاني نکال ليں، پھر چاول کو ديگچي ميں ڈال کر تيار شدہ کوفتوں کو بيچ ميں ڈال ديں، زعفران چھڑک کر چاولوں کو چاروں طرف سے کوفتوں کے اوپر رکھ ديں، پھر پائو بھر دودھ کے چھينٹے دے کر سر پوش رکھ کر اوپر تلے انگاروں پر رکھ ديں، آدھ گھنٹے بعد ڈش ميں نکال کر پياز برياں چھڑک ديں، کوفتہ پلائو تيار ہے۔