PDA

View Full Version : ناخنوں کي خوبصورتي



ناز گُل
04-26-2013, 03:17 PM
ناخنوں کو کاٹنے سے پہلےان پر لگي نيل پالش کو صاف کرليں۔

ناخنوں کو کچھ دير کے لئے پاني ميں ڈبو کر رکھنے سےوہ آساني سے کٹتے ہيں، ناخن زيادہ سخت ہونے پر ناخنوں کونيم گرم پاني ميں ڈبونے کے بعد کاٹيں۔

ناخنوں کو اوزر کي طرح استعمال کرنا جيسے کھرچنا، کھودنا، ڈبے کھولنا وغيرہ کا کام بالکل نہ ليں،اس سے ناخنوں کي خوبصورتي تباہ ہوجاتي ہے۔

ناخوں کي خوبصورتي اور مظبوطي کے ليے اپني خواراک ميں ہري سبزيوں، موسمي پھلوں ، دودھ پنير وغيرہ خوردني چيزوں کو شامل کريں۔

ناخنوں کي پرت نکلنے کا مسئلہ ہونے پر اپني خوراک ميں پنير دہي خشک پھل اور تازے پھلوں وغيرہ کو شامل کريں۔

ناخن زيادہ کمزور ہونے پر اپني خوارک ميں کيلشئيم خورني چيزوں، ہري سبزيوں، گانٹھ گوبھي، دالوں، پھلوں کا استعمال شروع کريں۔

ناخنوں پر سفيد دہبے دکھائي دينے پر خوراک ميں ليموں، کيلا، کھويا،دودھ، گنا، خمير، فالسہ وغيرہ کي مقدار ميں اضافہ کريں۔

ناخنوں پر زردي دکھائي دينے پر ہري سبزيوں گاجر، سيب، دودھ، پنير، وٹامن اور آئرن آميز خورني چيزوں کا زيادہ استعمال کريں۔

ناخنوں پر ہميشہ نيل پالش لگائے رکھنے سے ناخنوں کو مطلوبہ مقدار ميں آکسيجن اور دوسرے غذائي عناصر نہي



ناخنوں کي خوبصورتي کے لئے نسخے۔


آدھے چمچع بادام روغن ميں دو تين بوند ليموں کا رس ملا کر روئي کے ٹکڑے سے ہفتے ميں ايک بار اچھي طرح مالش کريں، ليموں ناخنوں پر جمے مردہ خلئيو کو صاف کرديتا ھے، بادام روغن ناخنوں کو غذائيت فراہم کرتا اور مظبوط بناتا ہے۔

ناخنوں پر روزانہ بادام کا تيل ملنے سے ناخن خوبصورت اور چمکدار بنتے ھيں، بادام ميں پائے جانے والے عناصر ناخنوں کو غذائيت ديکر ان کو خوبصورت اور چمکدار بناتے ھيں۔

ناخنوں پر زيتون کے تيل کي روزانہ مالش کرنے سےناخن خوبصورت ، مظبوط اور چمکدار بنتے ھيں، زيتون کے تيل ميں کئي طرح کے عناصر ضامل ہوتے ھيں، جو ناخنوں کو غذائيت دے کر خوبصورت بناتے ھيں۔

ناخنوں پر زيادہ ميل جمع ہونے پر ليموں کا چھلکا لے کر ناخنوں پر مليں، ليموں ميں موجود اجزاء ناخنوں کو اچھي طرح بليچ کرکے مردہ خلئيوں کو صاف کرديتے ھيں، اس سے ناخن خوبصورت اور چکمدار دکھائي ديتے ھيں۔

ناخنوں پر دراڑیں دکھائي دينے پر سرسوں کے تيل کي ناخنوں پر صبح شام مالش کريں۔

سقراط
04-26-2013, 04:32 PM
خواتین کے ناخن خوبصورت ہوں یا بدصورت کیا فرق پڑتا ہے
منہ تو کسی بھی ناخن سے نوچا جاسکتا ہے

سیما
04-27-2013, 03:04 AM
شکریہ اپکا

تانیہ
04-30-2013, 10:52 AM
خواتین کے ناخن خوبصورت ہوں یا بدصورت کیا فرق پڑتا ہے
منہ تو کسی بھی ناخن سے نوچا جاسکتا ہے
ہاہا ۔۔۔۔۔تُسی سچ کلپ دے او سقراط جی
ناز گل جی بہت دلچسپ شیئرنگ ہے آپکی
مجھے لمبے ناخن رکھنے کا شوق ہے اور میں ایسا کرتی بھی ہوں
معلوماتی شیئرنگ کے لیے بہت شکریہ