PDA

View Full Version : جعلی پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرسعودی شہری



بےباک
04-27-2013, 07:42 AM
جعلی پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرسعودی شہری کے خلاف مقدمہ

ایف اے پاس ملزم 52 ہزار ریال ماہانہ مشاہرہ لیتا رہا

پیر 11 جمادی الثانی 1434هـ - 22 اپریل 2013م
http://dam.alarabiya.net/images/58f5175b-8c40-4b50-ab20-e2b2279364a0/600/338/1?x=0&y=0


ملزم موسمیات کی ابجد سے بھی واقف نہیں


العربیہ ڈاٹ نیٹ -

جعلی ڈگریوں کی لعنت اب صرف پاکستان تک محدود نہیں رہی بلکہ اس کا دائرہ سعودی عرب تک پھیل گیا ہے۔ گزشتہ روز سعودی عرب کے مشرقی شہر جدہ کی ایک عدالت نے موسمیات کے شعبے میں پی ایچ ڈی کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر بھاری مشاہرے کا حامل اہم عہدہ حاصل کرنے کی پاداش میں ایک سعودی شہری کے خلاف مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا ہے۔
سعودی اخبار 'عکاظ' کے مطابق جعلی پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر جدہ میں محکمہ موسمیات اور ماحولیات کے محکمے میں ایک اعلی عہدے پر فائز تھا اور ماہانہ 52 ہزار سعودی ریال مشاہرہ لے رہا تھا۔ بھاری تنخواہ دینے والے اسی محکمے نے اب موصوف کی امریکا سے حاصل کردہ ڈگریاں جعلی ثابت ہونے کے بعد اس کے خلاف تادیبی کارروائی کے لئے کی خاطر عدالت سے رجوع کیا ہے۔
ملزم جدہ کی فوجداری عدالت نمبر تین جج ڈاکٹر سعد المالکی کے سامنے پیش ہوا، جنہوں نے جعلی ڈاکٹر پر فرد جرم عاید کی۔ پیشی کے وقت ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ صرف ایف اے پاس ہے اور اس کی باقی تمام اسناد ہاتھ کی صفائی ہیں۔
ملزم نے عدالت کے سامنے مزید اعتراف کیا کہ اس کے پاس کسی امریکی یونیورسٹی کی ڈکری نہیں، اس نے محکمے میں اعلی منصب اور بھاری مشاہرے کے لالچ میں جعلی ڈگریا تیار کیں۔ اس نے زندگی بھر کسی محکمہ موسمیات کے کنڑول روم کی شکل نہیں دیکھی۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ میں نے ایک ایسی کمپنی کے ساتھ کام ضرور کیا ہے کہ کو محکمہ موسمیات کو مال سپلائی کرتی تھی۔ ملزم کا کہنا تھا کہ وہ باون ہزار مشاہرہ دراصل کمپنی کے پارٹنر کے طور پر لیتے ہیں، اس کا ان کی ڈگریوں سے کوئی تعلق نہیں۔

محمدمعروف
04-30-2013, 10:01 AM
گندہ ہے پر دھندہ ہے

تانیہ
04-30-2013, 10:45 AM
ہاہا،،،،،،کوئی حال نہیں