PDA

View Full Version : لمحہ فکريہ !!!!



tashfin28
05-03-2013, 08:44 PM
انتہا پسندی اور سچائی کی جنگ – جيت کس کی؟


http://s24.postimg.org/k8j0i1y4l/world_press_freedom_day.jpg


ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈ يپارٹمينٹ

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu

سیما
05-04-2013, 04:49 AM
مگر یہ ہے کیا؟ کچھ لکھا تو نہیں آپ نے

بےباک
05-05-2013, 04:11 PM
سیما جی
یہ لکھتے نہیں ہیں ، یہ فرماتے ہیں کہ امریکا کی جو شروع کی ہوئی جنگ ہے وہ حق پر ہے اور باقی سب باطل ہیں ، اور یہ قتل و غارت جو ہو رہی ھے وہ دھشت گردی کی وجہ سے ہو رہی ہے ،اور اس میں
صحافیوں کا جو قتل عام ہوا ہے وہ دھشت گردوں نے کیا ہے اور یہ اس جنگ میں ختم کرنے کے لئے ایک جنگ لڑ رہے ہیں ، اور مصیبت یہ ہے کہ میدان جنگ ان سب کا پاکستان ہے ، کاش ہم بھی
اپنے دشمنوں کو ان کے ممالک میں میدان جنگ بنا سکتے ، ان کے بقول پاکستان ایک شر کا نام ہے اور سارے شریر یہاں ہی رھتے ہیں اور یہ ان شریروں کا قلع قمع کرنے کے لئے لاکھوں انسانوں کو قتل کر چکے ہیں اور مزید اس جنگ کو جاری رکھنا چاھتے ہیں
یہود سے فلسطین کو آزاد کرا چکے ہیں ،،یہ عراٖق کو آزاد کرا چکے ، لیبیا کو آزاد کرا چکے ، تیونس کو آزاد کر چکے ، صومال کو آزاد کرا چکے ہیں ، یمن کو آزاد کرا چکے ہیں ، افغانستان کو آزاد کرا چکے ہیں ، اب شام کو آزاد کرا رہے ہیں ، اب پاکستان کی آزادی باقی ہے ، بس ان ملکوں میں لاکھوں سے بڑھ کر اگر قتل ہوئے یا ان کے ھاتھوں واصل موت ہوئے تو کوئی بات نہیں ۔ انسانیت کے خیر خواہ ہیں نیٹو ، امریکا اور یورپین طاقتیں ،
اگر خیر خواہی میں فرینڈلی فائر کی زد میں آتا تو اس پر معذرت ، باقی وہ سارا قتل و غارت والا کام ہماری آزادی کے لئے کر رہے ہیں ، کاش ہم ان کے احسانات کا بدلہ اتار سکتے ،
ہم جاہل ہیں نقاب کے پیچے کیا مقاصد ہیں ، ان یہود و نصاری کے ، اس لئے ان کا اصل مقصد اور چہرہ نہیں پہچان سکے ،
امید ہے آپ کو سمجھ آ گئی ہو گی ، سیما جی دعا کریں ہم ان کے ان سب احسانات کا بدلہ اتار سکیں ، ویسا ہی بدلہ جیسا وہ سلوک کر رہے ہیں ،

tashfin28
05-09-2013, 10:27 PM
محترم بے باک
السلام عليکم

ميں دو ٹوک الفاظ ميں کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے يہ بے بنیاد الزامات کہ امریکہ مسلمانوں کے خلاف لڑ رہا ہے بالکل غلط اور حقائق کے بالکل منافی ہيں۔ یہ ذکرکرنا بہت اہم ہے کہ سازشی نظریات سے ہمیں کبھی کوئی فائدہ نہیں پہنچا ہے ۔حقائق کا احساس نہ کرنے سے ہم اپنے مشترکہ دشمن کو ان من گھڑت سازشی نظریات پر مبنی ایجنڈے کی تشہير اور اس کا پرچار کرنے کا کھلا موقع فراہم کرتے ہيں ۔ مسلم دنیا میں انتہا پسند عناصر کے خلاف جاری بین الاقوامی کوششوں سے متعلق حقائق کا اندازہ کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔

آپ کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ 9/11 کو القاعدہ نے امريکی سرزمين پر حملہ کيا اور اس ميں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں معصوم شہری دہشت گردی کی ان بزدلانہ کارروائیوں کا نشانہ بنے۔ القاعدہ ان حملوں کے لئےذمہ دار تھی اور وہ نہايت فخر کے ساتھ ان معصوم لوگوں کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے رہے ہيں۔ امریکہ اور دوسرے امن پسند ممالک کے پاس القاعدہ کے خلاف کارروائی کرنے اور افغانستان میں ان کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کرنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں تھا، جو اس قتل عام کے ذمہ دار تھے۔ آپ کو ياد ہونا چاہيۓ کہ اقوام متحدہ نے واضح طور پر افغانستان کو ايک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر القاعدہ سميت دوسری دہشتگرد تنظيموں اور بن لادن کو استعمال کرنے کی اجازت دينے کے لئےطالبان کی بھرپور مذمت کی تھی، جو 9/11 کے حملوں کيلۓ ذمہ دار تھے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد سے متعلق لنک:

http://daccess-dds-ny.un.org/doc/UNDOC/GEN/N01/708/55/PDF/N0170855.pdf?OpenElement (http://daccess-dds-ny.un.org/doc/UNDOC/GEN/N01/708/55/PDF/N0170855.pdf?OpenElement)

جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے، ہم خطے میں انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو شکست دينے کا ایک مشترکہ مقصد رکھتے ہيں۔ پاکستان خطے میں ہمارے سب سے قریبی اور قابل اعتماد اتحادیوں میں سے ایک ہے۔ امریکی حکومت کا مقصد دونوں ممالک کے درميان باہمی اعتماد پر مبنی ايک مضبوط ماحول کو پيدا کرنا ہے تاکہ خطے میں ہم انتہا پسندی کو شکست دينے کے مشترکہ مقصد کو آسانی سے حاصل کرسکيں۔

میں بلاشبہ کہناچاہتا ہوں کہ امریکہ مسلم دنیا کو ہدف بنانے کے لئے کسی خفیہ سیاسی اور فوجی ایجنڈے پر کارفرما نہیں ہے۔ تاہم، امریکہ مسلمان ممالک سمیت کئ دوسرے بین الاقوامی ممالک کيساتھ انتہا پسند اور دہشت گرد عناصر کے خلاف ايک ضروری جدوجہد ميں مصروف ہے، اور جن دہشت گرد عناصر نے معصوم شہریوں کو خوفزدہ کررکھا ہے اور دنیا بھر میں پرامن معاشروں کو یرغمال بنايا ہوا ہے۔ یہ انتہا پسند دہشتگرد امریکہ سمیت تمام مہذب دنیا کے لئے ایک خطرہ ہیں.

تاشفين – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov (http://usinfo.state.gov/)
https://twitter.com/#!/USDOSDOT_Urdu (https://twitter.com/#%21/USDOSDOT_Urdu)
http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall (http://www.facebook.com/pages/USUrduDigitalOutreach/122365134490320?v=wall#_blank)
tashfin28@gmail.com (tashfin28@gmail.com)