PDA

View Full Version : چہرے کی کشش



تانیہ
12-13-2010, 05:46 PM
چہرے کی کشش

http://www.hamariweb.com/images/featured/841.jpg

چہرے کي کشش خوبصورت، صاف، ملائم ونرم چکني چمکدار جلد پر انحصار کرتي ہے، آب، وہوا، ماحول، تناؤ، عدم توازن، خوراک وغيرہ کا اثر جلد پر فوري اثر انداز ہوتا ہے،جس کي وجہ سے جلد کي قدرتي خوبصورتي ختم ہوجاتي ہے، جلد کي کشش قائم رکھنے کيلئے جلد کي مناسب ديکھ بھال صفائي اور ضروري اجزاء کے ذريعے جلد کو غذائيت دينے کي ضرورت ہوتي ہے۔
جلد کي مناسب ديکھ بھال کے لئے جلد کے مزاج کو معلوم کرنا ضروري ہے، جلد کو مندرجہ ذيل حصوں ميں تقسيم کيا جاسکتا ہے۔

عام جلد ( نارمل اسکن )
چکني جلد ( آئيلي اسکن )
خشک جلد ( ڈرائي اسکن )
ملي جلي جلد ( کمپبينيشن اسکن )
حساس جلد ( اسينٹو اسکن )

کيسے پہچانيں جلد کا مزاج؟

ٹشوس پيپر ٹیسٹ کے ذريعے ہم جلد کو آساني سے پہچان سکتے ھيں، صبح اٹھ کر سب سے پہلے ٹشو پيپر ٹيسٹ کريں، اس کے لئے الگ الگ ٹشو پيپر لے کر اپني پيشاني، گال ناک ٹھوڑي پر دبائيں، رگڑیں۔
اگر تمام ٹشو پيپرز پر چکانئي ہے تو آپ کي جلد چکني ہے۔
اگر ناک، ٹھوڑي اور پيشاني کے ٹشو پر چکانئي اور گالوں والے پيپر پر بالکل بھي چکانئي نہ ھو تو سمجھيں کہ آپ جلد ملي جلي ہے۔
اگر کسي بھي ٹشو پيپر پر تيل نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کي جلد خشک يا عام ہے۔
خشک اور عام جلد کو پہچانے کے لئے آپ اپنےچہرے کو بيسن يا آٹے سے صاف کريں۔
اگر چہرہ کھچا کھچا سا محسوس کريں تو آپ کي جلد خشک ہے۔
اگرجلد ملائم، لچکيلي ہو تو آپ کي جلد عام ہے۔
حساس جلد پر کيل مہاسوں کي بھر مار ہوتي ہے۔
عام جلد نارمل اسکن عام جلد ميں نمي اور چکانئي کا صيح توازن نہ ہونے کي وجہ سے جلد ميں خاص کشش، تازگي اور ہلکي سرخي ہوتي ہے، عام جلد اچھي قسم کي جلد تسليم کي جاتي ہے۔

عام جلد کي ديکھ بھال۔

عام جلد کو خوبصورت بنائے رکھنے کيلئے صبح وشام جلد کي صفائي کريں۔
گہرا ميک اپ نہ کريں، اس سے چہرے کي فطري چمک چھپ جائے گي۔
غسل کرنے سے پہلے چہرے پر ہلکي مالش کرليں، جس سے جلد پر خون کا دورہ ہوگا جلد مزيد خوبصورت بنے گي۔
رات کو سوتے وقت ميک اپ ضروري اتارديں، جس سے مطلوبہ مقدار میں آکسيجين حاصل ہوسکے۔
جلد کي پرورش اور کشش کے لئے ھفتے ميں ايک بار ابٹن ضرور لگائیں۔
پندرہ دن ميں ايک بار چہرے پر بھاپ ديں۔
متوازن غذا کا استعمال کريں۔

عام جلد کے لئے نسخے۔

دو چمچہ گيہوں کا آٹا لے کر پاني ميں گاڑھا پيسٹ تيار کرليں، اسے ھلکا سا گرم کرليں، اس ميں ايک چمچہ شہد ملا کر چہرے پر لگائيں، گيہوں ميں پائے جانے والے فائبر جلد کے مردہ خلئيوں کو صاف کرديتا ہے، شہد جلد ميں کھچاؤ پيدا کرکے جلد ميں خون کا دورہ بڑھاديتا ہے، يہ نسخہ باقاعدہ استعمال کرنے سے جلد تندرست اور خوبصورت بني رہتي ہے۔
دو چمچہ ميدے کو دودھ ميں ملا کر گرم کرليں، ٹھنڈا کرکے اس ميں عرق گلاب ملا کر چہرے پر لگائيں، دس پندرہ منٹ بعد چہرے کو نيم گرم پاني سے دھوليں، ميدہ جلد ميں کنھچاؤ پيدا کرکے خون کے دورے ميں اضافہ کرديتا ہے اور مردہ خلئيوں کو اچھي طرح سے نکالتا ہے، دودھ اچھي قسم کا کلينر ہے، عرق گلاب ميں پائے جانے والے عناص جلد کو غذائيت ديتے ھيں، اس ميں موجود وٹامن اي اينٹي آکسي ڈينٹ کا کام کرتا ہے۔
دو چمچہ لوکي کا رس ، دو چمچہ پپيتے کا گودا، ايک عدد بادام، آٹھ دس عدد انگور، ان سب کو اچھي طرح پيس کر ملاليں، اس ميں ايک چمچہ عرق گلاب ملا کرچہرے پر لگائيں، دس پندرہ منٹ کے بعد چہرہ دہوليں، لوکي، پپيتا ، بادام اور انگور ميں پائے جانے والے عناصر عام جلد کو غذائيت فراہم کرتي ھيں، جس سے جلد خوبصورت بني رہتي ہے۔

چکني جلد۔

آئيلي اسکن يہ جلد چکني اور چمکلي ہوتي ہے، يہ جلد اچھي طرح تسليم کي جاتي ہے، ليکن زيادہ چکني ہونے پر کئي بار کئي طرح کے مسائل پيدا ہوتے ھيں، اس لئے اس طرح کي جلد کو خصوصي ديکھ بھال کي ضرورت ہوتي ہے، چکنے غدودوں کي زيادہ سرگرمي کي وجہ سے جلد کي سطح پرچکناہٹ پھيل جاتي ہے، جس کي وجہ سے کيل ، مہاسے ، بليک ھيڈز، داغ دہبے وغيرہ کے مسائل پيدا ہوتے ھيں۔

عبادت
01-15-2011, 01:40 AM
تانیہ جی میری جلد تو ملی ہی نہیں اپ کے نسخوں میں میں کیا کروں اگر اب میں کالا ہو گیا تو سارا الزام اپ پر لگنا میں نے بول دینا ہے میرا نسخہ تانیہ جی نے لکھا ہی نہیں تھا اس لیے میں کالا ہو گیا
ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھ اھھا
ھاھاھاھاھاھاھھاھاھاھاھا
ھاھاھاھاھاھھاھاھھا

تانیہ
01-15-2011, 11:38 PM
آپکی جلد کہاں سے آ گئی مجھے جہاں تک پتہ چلا آپکی چمڑی بھی اب ماسٹر کی مار کھا کھا کے چمڑا بن چکا ہے جس پہ صرف پالش ہو سکتی ہے براؤن بلیک جو مرضی کر لیں اسلیئے آپ سکن وغیرہ سمجھ کے ٹینشن نہ لیں

وی جے
03-15-2011, 10:33 AM
ارے واہ یہ تو میرے کام کی چیز لکھی تھی شکریہ:-):-):-):-):-)

azka kanwal
04-09-2011, 08:25 PM
;)TANIA G BUNDDLE OF THANKS

anwar_hussain
11-14-2011, 02:35 AM
زابعردست