PDA

View Full Version : کشمیری مرچ اور مونگ پھلی اشیاء:



تانیہ
11-24-2010, 03:56 PM
کشمیری مرچ اور مونگ پھلی اشیاء:

.... کشمیری مرچ آدھ کلو، پسا ہوا ناریل ایک کپ، چنے کی دال دو کھانے کے چمچ، تل چائے کے دو چمچ، گھی تین کھانے کے چمچ، مونگ پھلی ڈیڑھ کپ دانے، لیموں کا رس تھوڑا سا، کشمکش چار بڑے چمچ، بھوری شکر چائے کا ایک چمچ، نمک حسب ذائقہ، گرم پانی ایک کپ۔

ترکیب:....

شملہ مرچوں کو دھولیں اور قتلوں کی شکل میں کاٹ لیں۔ بیج نکال دیں۔ چنے کی دال اور تل پیس کر تھوڑا سا لیموں کا رس ملا کر پیسٹ بنا لیں۔ ایک فرائی پین میں گھی گرم کریں۔ اب بیج نکال کر دو منٹ تلیں پھر پیسٹ کی شکل میں مصالحہ میں شامل کے مزید دو سے تین منٹ تلیں۔ پھر مونگ پھلی، کشمکش، بھوری شکر، نمک اور گرم پانی شامل کر کے اسے کچھ دیر پکائیں۔ جب مرچیں گل جائیں تو شوربہ جتنا گاڑھا رکھنا چاہتی ہیں اتنا کم پانی ڈالی اسے اچھی طرح پکائیں شوربہ گاڑھا ہو جائے تو فرائی پین اتار لیں۔