PDA

View Full Version : ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنے کا مقصد خواتین کو حقوق دلانا ہے



تانیہ
05-21-2013, 08:54 PM
http://www.nawaiwaqt.com.pk/print_images/290/2013-05-21/news-1369093390-3150.gif

لندن (بی بی سی) دنیا کی بلند ترین چوٹی ما¶نٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ثمینہ بیگ اور ان کے بھائی مرزا علی بیگ نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی اس مہم کا مقصد صرف چوٹی سر کرنا نہیں بلکہ وہ ایک بڑے مشن کے تحت کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان میں مردو خواتین کی برابری کے حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں اور ان کی اس مہم کا مقصد اصناف کو برابری کے حقوق دلانے کی طرف توجہ مبذول کروانا ہے۔

تانیہ
05-23-2013, 11:33 AM
کھٹمنڈو (اے ایف پی) بھارت کی ارونہا سنہا نے ایک ٹانگ سے محروم ہونے کے باوجود دنیا کی بلند ترین چوٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کر لی ہے اور اس طرح یہ اعزاز حاصل کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔ صوبہ اترپردیش سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ ارونہا سنہا والی بال کی قومی سطح کی کھلاڑی تھیں جب دو سال قبل ڈاکوﺅں نے اسے چلتی ٹرین سے باہر پھینک دیا اور اس کی بائیں ٹانگ ٹرین تلے آ کر کچلی گئی جسے ڈاکٹروں نے اس کی جان بچانے کیلئے کاٹ کر الگ کر دیا ارونہا سنہا نے ٹرین میں ڈاکوﺅں کا مقابلہ کرنے کی کوشش کی تھی سنہا نے ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے کی مہم پر جانے سے قبل بھارتی ٹی وی کو بتایا کہ ٹانگ سے محرومی کے بعد میں نے زندگی میں ایسا کام کرنے کا تہیہ کر لیا تھا کہ لوگ مجھ پر ترس کھانا چھوڑ دیں۔
نوائے وقت (http://www.nawaiwaqt.com.pk/back-page/23-May-2013/205402)