PDA

View Full Version : مونگرے مٹر اور آلو اشیاء:



تانیہ
11-24-2010, 03:57 PM
مونگرے مٹر اور آلو


اشیاء:

مونگرے آدھ کلو، آلو ایک پاﺅ، مٹر ایک پاﺅ، پیاز دو عدد، ٹماٹر آدھ پاﺅ، نمک مرچ حسب ذائقہ، پسا ہوا دھنیا ایک چائے کا چمچ، لہسن ادرک آدھا چائے کا چمچ، کالی مرچ چند دانے، ہری مرچ چھ عدد، دہی آدھ پاﺅ، گھی یا تیل حسب ضرورت۔


ترکیب:....

مونگرے صاف کر کے دھولیں۔ لمبے ہوں تو کاٹ لیں آلو چھیل کر ٹکڑے کاٹ لیں۔ مٹر چھیل کر رکھ لیں۔ دیگچی میں گھی کڑکڑائیں اور پیاز کتر کر اسے تیں بادامی رنگ ہونے پر اس میں نمک، ٹماٹر اور ہلدی ڈال کر بھونیں اس کے بعد دھنیا، سرخ مرچ، لہسن، ادرک اور کالی مرچ ڈال کر بھونیں۔ دہی پھینک لیں اب مصالحے میں مونگرے اور دہی ڈال کر ڈھک دیں پانی خشک ہو جائے تو اسے بھونیں جب مونگرے ادھ گلے ہو جائیں تو آلو مٹر ڈال کر بھونیں۔ پانی خشک ہو جائے اور تینوں سبزیاں گل جائیں تو کئی ہوئی ہری مرچیں ڈال کر پانچ منٹ کیلئے دم پر لگا دیں پھر ڈش میں مونگرے کا سالن نکال کر ہلکا سا گرم مصالحہ چھڑک دیں۔ لیجئے۔ ذائقہ دار مونگرے آلو مٹر کا سالن تیار ہے۔