PDA

View Full Version : مفكراسلام مولانا زاهدالراشدي حفظه الله



نجم الحسن
06-19-2013, 06:27 PM
مفکر اسلام حضرت مولانا علامہ زاھد الراشدی عالم اسلام کے معروف عالم دین ہیں۔آپ کی ولادت 28 اکتوبر 1948ء کو گکھڑمنڈی ضلع گوجرانوالہ میں ہوئی۔آپ کے والد محترم حضرت مولاناسرفراز خان صفدرنے آپ کا نام عبدالمتین خان زاہد رکھا۔آپ کا روحانی تعلق امام الہدی حضرت مولانا عبیداللہ انورصاحب سے اور ان کے بعد مفکراسلام حضرت مولانا ابوالحسن علی حسینی ندوی سے ہے-آپ حضرت مولانا سرفراز خان صفدر کے صاحبزادے اورعلمی،فکری اورمنصبی جانشین اورخلیفہ مجاز بھی ہیں۔ 1970ءمیں آپنے جامعہ نصرت العلوم سے دورہ حدیث میں فراغت حاصل کی۔الحمداللہ مولانا راشدی نےبہت متحرک زندگی گزاری اوراس بڑھاپے میں بھی بہت فعال ہیں-اللہ پاک نے مولاناکو اظہار ضمیر کی تمام صلاحیتوں سے خوب نواز رکھاہے۔تحریر، تقریراورتدریس میں آپ کی مثال پیش کرنا ناممکن ہے۔ پاکستان کی تمام قابل ذکر اسلامی تحریکوں میں آپ نے بیش قیمت کردار اداکیا ۔ تحریک ختم نبوت،تحریک نظام مصطفی،تحریک جامع مسجد نوراورکئی تحریکوں میں آپ نے متعدد مرتبہ کئی کئی ماہ جیل کاٹی۔مولانا زاہدالراشدی اس وقت)1(-جامعہ نصرت العلوم میں شیخ الحدیث،صدرمدرس اورناظم تعلیمات کے منصب پر فائز ہیں۔)2(-پاکستان شریعت کونسل کے جنرل سیکٹری ہیں۔)3(-الشریعہ اکیڈمی کے ڈائریکٹرہیں۔)4(-ورلڈاسلامک فورم لندن کے سرپرست ہیں۔)5(-روزنامہ پاکستان،روزنامہ اسلام، ماہنامہ نصرت العلوم اورماہنامہ الشریعہ کے مستقل کالم نگارہیں۔آپ کی تحریری خدمات پچاس ہزار سے زیادہ صفحات پر مشتمل ہیں۔ آپ حضرت مولانا سرفراز خان صفدر رح اور حضرت مولاناصوفی عبدالحمیدخان سواتی رح کے خاص شاگرد ہیں ۔مولانا راشدی1-سعودی عرب،2-متحدعرب امارات،3-مصر،4-بھارت،5- بنگلہ دیش،6-ایران،7-افغانستان،8-ازبکستان،9-ترکی،10-برطانیہ،11-امریکہ،12-چین،13-کینڈا،14-کینیا15-ہانگ کانگ اور ان کے علاوہ دیگر ممالک کامتعدد مرتبہ تعلیمی،دعوتی اورمطالعاتی دورہ کر چکے ہیں۔حضرت مولانا زاھدالراشدی صاحب کی تصانیف-----1-خطبات راشدی،2-عصرحاضر میں اجتہاد،3-دینی مدارس کانصاب ونظام،4-جامعہ حفصہ کاسانحہ،5-مذھبی جماعتیں اور قومی سیاست،6-خطبہ حجۃالوداع،اسلامی تعلیمات کا عالمی منشور7-جنرل پرویزمشرف کادوراقتدار،8-شیعہ سنی کشیدگی،اسباب وعوامل کا جائزہ 9-ہمارے دینی مدارس۔۔۔۔۔چنداہم سوالات کاجائزہ،10-جاویدغامدی کے حلقہ فکر کے ساتھ ایک علمی وفکری مکالمہ۔11-اسلام اور انسانی حقوق-اقوام متحدہ کے عالمی منشور کے تناضر میں12-حدودآرڈیننس اور تحفظ نسواں بل13-متحدہ مجلس عمل۔۔۔توقعات،کارکردگی اورانجاماس کے علاوہ مولانا کے بے شمارمضامین کومتعدد کتابی صورتوں میں لانے کا کام جاری ہے۔اللہ تعالی ہمارے حضرت کو سلامت رکھے اور ان کے فیض سے ہمیں مستفید ہونےکی توفیق عنایت فرمائے۔آمین

بےباک
09-20-2013, 08:28 AM
محترم جناب مولانا زاھد الراشدی صاحب سے میری ملاقات لاہور میں مجلس احرار کے 7ستمبر 2013 کو ختم نبوت کا سالانہ جلسہ میں ہوئی ۔ان کا خطاب سنا ، ان کی علمی صلاحیتوں کا احاطہ نہی کیا جا سکتا ۔
اللہ تعالی ان کی مساعی کو قبول فرمائے اور ان کو دنیا اور ٓاخرت میں میں کامیاب اور سرخرو فرمائے ۔ آمین

نجم الحسن
09-24-2013, 08:48 AM
سبحان الله