PDA

View Full Version : پھول کی خوشبو سے رنجش دیکھی ہے؟



نورالعین عینی
06-27-2013, 12:46 AM
السلام علیکم
اپنی ایک غزل بزم ِشاعری کی نذر۔۔۔




غزل

کیا کبھی صحرا میں بارش دیکھی ہے؟
ایسی ان آنکھوں میں خواہش دیکھی ہے


درد کے لہجے میں ہوتے ہمکلام
رنج کے اشکوں کی لرزش دیکھی ہے


دیدۂ تر میں سلگتا کرب دیکھ
تیرتی دریا میں آتش دیکھی ہے!؟


رشک سے گونگے ہوئے اہلِ سخن
بولتے نینوں کی جنبش دیکھی ہے


بارہا ہم نے دوانے دل کے ہاتھ
باحیا نطروں کی پرستش دیکھی ہے


پھر چلے خنجر زباں کی نوک سے
پھر ادائے تیر و ترکش دیکھی ہے




کیا کہا؟ ہم اور الجھیں آپ سے؟
پھول کی خوشبو سے رنجش دیکھی ہے؟


پھر جبینِ آرزوئے زیست پہ
ہم نے اک امیددلکش دیکھی ہے!۔


کہہ نہ پائے اب بھی دل کی بات ہم
یوں تو کر کے ساری کوشش دیکھی ہے

نگار
06-27-2013, 01:04 AM
بہترین شاعری ارسال کرنے پہ آپ کا بہت بہت شکریہ

کیا کہا؟ ہم اور الجھیں آپ سے؟
پھول کی خوشبو سے رنجش دیکھی ہے؟