PDA

View Full Version : مزیدار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔رمضا ن کریم



تانیہ
07-12-2013, 12:32 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/24.jpg

قیمہ بھری ہری مرچیں
اجزاء:
قیمہ۔ آدھا کلو
بڑی ہری مرچیں۔ چار عدد
کوکنگ آئل۔ ڈیڑھ پاؤ
پیاز۔ تین چھٹانک
لہسن۔ بارہ جوے
پسا ہوا گرم مصالحہ۔ ایک چائے کا چمچہ
ادرک۔ ایک چھوٹی گانٹھ
ہرا دھنیا، پودینہ۔ چند پتے
نمک۔ حسب ذائقہ
ترکیب:
مرچوں کو دھو کر ان کے اوپری حصوں کو تھوڑا کاٹ لیں۔ قیمہ، مسالہ، پیاز، لھسن، ادرک کو آئل میں بھون کر اتار کر ٹھندا کر لیں۔ اب اس میں باریک کٹی پیاز اور ہرا مسالہ ملا کر آدھا قیمہ مرچوں میں بھر دیں اور ان کے منہ دھاگوں سے باندھ دیں۔ فرائی پین میں آئل ڈال کر مرچوں کو تل لیں۔ تلنے کے بعد ان کو باقی قیمہ پہ رکھ کر دم پہ چھوڑ دیں۔ پندرہ منٹ بعد اتار کر نوش فرمائیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:33 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/50.jpg


مٹر آلو کے رول

اجزاء:
آلوََََََ ايک کلو۔۔۔۔۔
مٹر ايک کلو۔۔۔۔۔
لہسن تيس گرام۔۔۔۔۔
پياز پچاس گرام۔۔۔
ادرک بيس گرام۔۔۔۔
ہلدي ايک چھوٹا چمچہ۔۔۔۔
ثابت مرچ حسب ضرورت۔۔۔۔
دار چيني دو گرام۔۔۔۔۔
زيرہ دو گرام۔۔۔۔۔۔
الائچي دو گرام۔۔۔۔۔
لونگ دو گرام۔۔۔۔
کالي مرچيں دو گرام۔۔۔۔۔
ليموں کا رس چار چمچہ۔۔۔
نمک حسب ضرورت۔۔۔۔۔۔۔
آئل حسب ضرورت۔۔۔۔۔
ترکیب:
لہسن، پياز اور ادرک چھيل کر باريک کاٹ ليں، آلوئوں کو پاني سے دھو کر صاف کريں اور چھيل کر کاٹ ليں، پھر ثابت سرخ مرچيں ، کالي مرچيں، نمک، لونگ، الائچي ، دار چيني، ادرک، لہسن، ہلدي کو ايک جگہ اکھٹا کر کے مکس کريں اور سل پر باريک پيس ليں، اس کے بعد ايک برتن ميں آئل ڈال کر چولہے پر رکھيں، اس ميں پياز ڈال کر سرخ کريں، پھر اس ميں مصالحہ ڈال کر پاني کا ہلکا سا چھينٹا لگائيں اور مصالحہ بھون ليں، تين منٹ کے بعد اس میں مٹر ڈاليں اور کفگير کے ساتھ ہلائیں اب اس میں آلو ڈاليں اور حسب ضرورت پاني بھي ڈال ديں اور اوپر ڈھکن دے کر اس وقت تک پکائيں جب تک کہ آلو گل نہ جائيں، جب آلو اور مٹر نرم ہو جائيں تو ان ميں زيرہ ڈال کر آنچ ہلکي کر ديں، مزيد پانچ منٹ تک آگ پر رکھيں اور پھر نيچے اتار ليں اور گرم گرم کھانے کے لئے پيش کريں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:33 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/100.jpg

لوبیا کے پکوڑے


اجزاء:
سفید لوبیا ---- آدھا پا ؤ
چھے عدد باریک کٹی ہوئی پیاز
پانچ ہری مرچ باریک کٹی ہوئی
ادرک لہسن پیسٹ----- ایک کھانے کا چمچ
نمک مرچ---- حسب ذ ائقہ
ہرا دھنیا ---- بایک کٹا ہوا دو چمچ
اجوائن ----- ایک چٹکی
لیمن جوس ---- ایک چمچ
آئل ---- فرائی کرنے کے لئے
ترکیب:
لوبیا دس گھنٹوں کے لئے بگھو دیں۔ پھر پیس لیں اور تھو ڑا پانی شامل کر لیں۔ تاکہ ایک فائن پیسٹ بن جائے ۔ پھر سارے مسالے ڈال کر مکس کریں۔ آدھا گھنٹہ پڑا رہنے دیں۔ اب ہلکی آنچ پر پکوڑے فرائی کر لیں۔ املی کی چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:33 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/39.jpg

املی کی چٹنی

اجزاء:
املي
نمک اور سرخ مرچ
کشمش آدھي چھٹانک
حسب ذائقہ
چند دانے
ترکیب:
املي کو بھگو ديں ، پندرہ منٹ کے بعد اس کو صاف کر کے اس کے بيج نکال ديں اور اس ميں نمک اور سرخ مرچ شامل کے باريک پيس ليں۔ پھر کشمش شامل کر لیں۔ پيسنے کے بعد اس میں ذرا سا پاني ڈال کر اتار ليں اور حسب پسند بنا ليں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:33 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/38.JPG

آلو اور پنیر کے رولز


اجزاء:
آلو آدھا کلو ۔اُبال کر میش کر کرلیں۔
پنیر۔ 50 گرام ۔باریک کاٹ لیں۔
کالی مرچ پسی ہوئی ۔آدھا چائے کا چمچہ۔
سفید مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ۔
مکھن دو کھانے کے چمچے۔
اجینو موتو ۔آدھا چائے کا چمچہ۔
ڈبل روٹی کے سلائس۔دو عدد پانی میں بھگو کر نچوڑ لیں۔
انڈے دو عدد۔
ڈبل روٹی کا چورا تھوڑا سا۔
نمک آدھا سے تھوڑا کم چائے کا چمچہ
ترکیب:
آلو میں انڈے اور ڈبل روٹی کے چورے کے علاوہ تمام اشیاء اچھی طرح مکس کر کے رولز بنا لیں رولز زیادہ موٹے نہ بنائیں ورنہ اندر سے فرائی کرنے میں کچّے رہ جائیں گے۔اب رولز بنا کے پہلے انڈا اور پھر ڈبل روٹی کا چورا لگا کے گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کرلیں۔افطار کے لئے یہ غذائیت سے بھرپور رولز بہترین ہیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:34 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/36.jpg

گوبھی بھرے پراٹھے۔


اجزاء:
پھول گوبھی۔ ایک پاؤ۔
کُٹی ہوئی سرخ مرچ۔ایک چائے کا چمچ۔
نمک۔آدھا سے تھوڑا کم چائے کا چمچہ۔
ہرا دھنیا۔باریک کٹا ہوا تھوڑا سا۔
پودینہ۔6 یا 7 پتّے۔باریک کاٹ لیں۔
ہری مرچ۔3 عدد۔باریک کاٹ لیں۔
گھی یا آئل تلنے کے لئے حسبِ ضرورت۔
ترکیب:
گوبھی کے پھول باریک کتر کے اس پر نمک لگائیں اور پانی ڈالے بغیر پانچ منٹ تک چولہے پر رکھیں تاکہ گوبھی بھاپ میں گل جائے،اب گوبھی کو ٹھنڈا کرکے سارے مصالحے ملا دیں اب جس طرح آلو کے پراٹھے بنتے ہیں یہ آمیزہ روٹی میں بھر کر بیل لیں اور پہلے ہلکا سا سینک کر پھر آئل یا گھی ڈال کر تل لیں ۔مزیدار پراٹھے تیار ہیں۔کیچپ یا اچار کے ساتھ کھائیں مزے کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:34 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/75.JPG


پران پکوڑے


اجزاء:
پران ---- 12 سے 15 عدد
ہری مرچیں ---- 3 عدد
ادرک ----- ایک چائے کا چمچ
لہسن ----- ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ---- ایک چائے کا چمچ
ہلدی ---- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
نمک ----- ایک چائے کا چمچ
اجینو موتو ---- ایک چائے کا چمچ
شملہ مرچ ---- تین کھانے کے چمچ
پیاز ---- دو کھانے کے چمچ
سویا ساس ----- دو کھانے کے چمچ
ہرا پیاز ---- تین کھانے کے چمچ
کالی مرچ ---- ایک چوتھائی چائے کا چمج
گھی (فرائی کے لیے) ---- ڈیڑھ کپ
ترکیب:
سب سے پہلے الگ سے پران کو گھی میں فرائی کر کے نکال لیں٬ پھر لہسن٬ ادرک٬ ہری مرچیں٬ پیاز٬ شملہ مرچ٬ ہرے پیاز کو فرائی کر کے اس میں نمک٬ اجینوموتو٬ ہلدی٬ لال مرچ٬ سویا سوس ڈال کر آخر میں فرائی شدہ پران شامل کر لیں اور چولہا بند کر دیں-

مزے دار پران پکوڑے کھانے کے لیے تیار ہیں-
ڈش میں ڈال کر پیش کریں

تانیہ
07-12-2013, 12:34 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/34.jpg

گول گپے


اجزاء:
میدہ : 1کپ
تیل: 1 کھانے کا چمچ
تیل: فار فرائنگ

فلنگ کے لیے
آلو: 1کپ ( بوائلڈ)
کابلی چنے: 1کپ ( بوائلڈ) ( سفید والے)

املی: 50 گرام
چینی: 1کپ
لیموں: 2 عدد
سرخ مرچ پاؤڈر: آدھا چائے چمچ
نمک: آدھا چائے چمچ
پودینہ پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ
زیرہ: 1 چائے چمچ ( توے پر بھون لیں)
ترکیب:
میدے میں تیل ملا کر پانی کے ساتھ سخت سے گوندھ لیں۔ اور پھر اسکی پتلی سے روٹی بیل لیں۔ اس کو کٹر سے گول گول کاٹ لیں۔۔خیال رہے کہ آپ ٹکڑے ساتھ ساتھ گیلے ٹھنڈے کپڑے سے ڈانپتے جائیں۔۔۔پھر آئل گرم کر کے فرائی کر لیں۔۔۔اگر کوئی گول گپہ نہ پھولے تو اسے پاپڑی کی طرح استعمال کرلیں۔

املی کو 3-2 گھنٹے کے لئے پانی میں بھگو دیں۔۔اس کے بعد گودا نکال کر اس میں باقی چیزیں مکس کر لیں۔۔۔اور ہلکا سا جوش دے لیں۔۔۔پھر تھنڈا کرکے -5-4 گلاس پانی ڈال کر کھٹاس بنا لیں۔

گول گپےکو پیش کرنے سے پہلے اس کو سائیڈ سےتھوڑا سا توڑ کے اس میں آلو اور چنے بھر لیں اور اس کھٹاس کے ساتھ پیش کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:34 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/74.jpg

ہرےمصالحے کے آلو


اجزاء:
چھوٹے سائز کے آلو ----- ایک کلو
نمک ----- حسب ذائقہ
لہسن ----- چار سے چھ جوئے
سفید زیرہ ------ ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچیں ------ دس سے بارہ عدد
ہرا دھنیا ------ ایک گٹھی
پودینہ ------ ایک گٹھی
لیموں کا رس ----- تین سے چار کھانے کے چمچ
کوکنگ آئل ----- چار سے چھ کھانے کے چمچ
ترکیب:
آلو ابال کر ٹھنڈے کر لیں اور چھیل کر ایک طرف رکھ دیں-

لہسن٬ سفید زیرہ٬ ہری مرچیں٬ پودینہ اور ہرا دھنیا لیموں کے رس کے ساتھ ملا کر چٹنی پیس لیں-

کڑاہی یا فرائینگ پین میں کوکنگ آئل کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں اور چٹنی کو تین سے چار منٹ کے لیے فرائی کر لیں-

ابلے ہوئے آلو اور نمک چٹنی میں ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر پانچ سے سات منٹ تک ہلکی آنچ پر(دم پر) پکائیں-

تانیہ
07-12-2013, 12:35 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/31.jpg

آلو کےکباب


اجزاء:
آلو آدھا کلو ( کدّو کش کرکے پانی اچھی طرح نکال لیں)
(آلو چھیل کر دھو لیں ، اُس کے بعد کش کریں )
ہرا دھنیا ۔ تھوڑا سا۔
گرم مصالحہ ۔ 2 چائے کے چمچ۔
نمک۔ حسبِ ذائقہ۔
پسی سرخ مرچ۔ دو چائے کے چمچ۔
انڈا 2 عدد۔
میدہ آدھی پیالی۔
کالی مرچ ۔ آدھا چائے کا چمچ۔
آئل ۔ تلنے کے لیئے۔
ترکیب:
کدّو کش کیئے ہوئے آلوؤں کو سارے مصالحے لگا کر دو گھنٹے کے لیئے فریج میں رکھ دیں پھر نکال کر پکوڑوں کی طرح تل لیں اور چٹنی یا کیچپ کے ساتھ مزے سے کھائیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:35 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/72.jpg

بریڈ رول


اجزاء:
ڈبل روٹی کے سلائس ---- چھ سے آٹھ عدد
بھرنے کا مصالحہ ----- ایک پیالی
کوکنگ آئل ----- تلنے کے لیے

بھرنے کا مصالحہ

1 - آلو کا بھرتہ

آلو (ابال کر بھرتہ کیے ہوئے) ----- دو عدد
نمک ----- حسب ذائقہ
کالی مرچ (موٹی کٹی ہوئی) ------ آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ---- دو کھانے کے چمچ
پودینہ (باریک کٹا ہوا) ----- ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ------ ایک سے دو عدد

2- بھنا ہوا قیمہ

قیمہ ----- 200 گرام
نمک ---- حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا ----- ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ----- آدھا چائے کا چمچ
ہلدی پسی ہوئی ------ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
سفید زیرہ ----- آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
ڈبل روٹی کے سلائس کو ایک ایک کر کے چار سے پانچ منٹ کے لیے پانی میں بھگو دیں-

دونوں ہاتھوں کے بیچ میں ایک ایک سلائس رکھ کر اچھی طرح دبا کر پانی نچوڑ لیں-

آلو کا بھرتہ بنانے کے لیے تمام مصالحے آلو میں اچھی طرح ملا کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں-

بھنا ہوا قیمہ بنانے کے لیے قیمے میں تمام مصالحے ڈال کر درمیانی آنچ پر ڈھک کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے-

ڈبل روٹی کے سلائس کے درمیان میں ایک کھانے کا چمچ آلو کا بھرتہ یا بھنا ہوا قیمہ رکھ کر دبا دبا کر رول کی شکل میں بند کر لیں- پھر آدھا گھنٹہ فریج میں رکھ دیں-

کڑاہی میں درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ تک کوکنگ آئل کو گرم کر کے بریڈ رول گولڈن فرائی کر لیں-

تانیہ
07-12-2013, 12:35 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/30.jpg

آڑو کا شربت


اجزاء:
آڑو ایک سیر ۔
چینی دیڑھ سیر
پانی ایک سیر
ترکیب:
آڑو چھیل کراُس کےٹکڑے کرلیں اوراندر سےگٹھلی نکالدیں- اب چینی کو پانی میں ڈال کرچولھے پرچڑھائیں ۔ اوریک جوش آنے پر آڑو اس میں ڈال دیں۔ دو چار منٹ پکنےدیں۔ جب آڑوگل جائیں تواُتارلیں۔ اُتارنےسے پہلےدیکھ لیں کی شربت ایک تار کاہوگیاہے ۔اب اُسے ٹھنڈا ہونے دیں، ٹھنڈا ہونے پراس کو باریک کپڑے سےچھان لیں۔ اورخشک بوتلوں کواس شربت سےبھر لیں۔ بقیہ آڑو سویٹ دیش کی طرح کریم ڈال کر کھائےجاسکتے ہیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:35 AM
ٹھنڈائی


اجزاء:
تازہ دودھ-------- ایک لٹر
خربوزے کے چھلکے ----- تین بڑے چمچ
بادام ------ دو بڑے چمچ ( ابلتے پانی میں ایک منٹ ڈال کر نکال لیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈاال کر چھلکا اتار لیں)
کاجو ---- دو بڑے چمچ
خشخاش ---- دو بڑے چمچ
کالی مرچ ----- آ دھا چائے کا چمچ
سونف ---- ایک چمچ
زعفران ---- ایک چٹکی
سبز الائچی ----- پانچ عدد
گلاب کا عرق ----- پانچ چمچ
روح کیوڑہ ---- چند قطرے
چینی ----- سات بڑے چمچ
ترکیب:
ایک کپ دودھ لے کر اس میں یہ تمام اجزا ڈال کر اچھی طرح سے بلینڈ کر لیں۔ اب باریک کپڑے سے چھان لیں۔ اور چھانے ہوئے دودھ میں باقی دودھ شامل کر دیں۔ اب تین سع چار گھنٹے فریج میں رکھیں اور گلاس میں سرو کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:35 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/28.gif

کھجور کا کیک


اجزاء:
کجھوریں( پسی\کٹی ہوئی) = = = = = 155 گرام
اخروٹ (کَٹے ہوئے)= = = = = 45 گرام
براؤن شوگر = = = = = 90 گرام
انڈے (پھینٹے ہوئے) = = = = 2
مکھن (پگھلا ہوا) = = = = = 125 گرام
Syrup = = = = = = دو ٹی سپون
میدہ = = = = = = 90 گرام
چھلکے سمیٹ پسا ہوا آٹا = = = = = 100 گرام
Yeast (خمیرہ) = = = = 2ts
دودھ = = = = = = 0،6 dl
کریم چیز = = = = 125 گرام
مکھن = = = = = 30 گرام
آئسنگ شوگر = = = = = 185 گرام
اخروٹ سجاوٹ کے لیے
ترکیب:
180 C پر اوون گرم کر لیں۔ 20 cm گول کیک ٹن میں مکھن لگا لیں یا بیکنگ پیپر رکھ لیں۔

سب اجزاء کو ایک بڑے پیالے میں اچھی طرح مکس کر لیں۔ اور 50 منٹ کے لیے بیک کر لیں۔

کیک کو 10 منٹ ٹھنڈا ہونے دیں۔

Glaze کے اجزاء کو مکس کر کے ٹھنڈے کیک کے اوپر پھیلا دیں۔ اور اخروٹ سے سجا دیں

تانیہ
07-12-2013, 12:36 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/62.jpg

مٹر بھرے پراٹھے


اجزاء:
مٹر (ابال کر بھرتہ کیے ہوئے) ----- آدھا کلو
نمک ----- حسب ذائقہ
لال مرچ (کٹی ہوئی) ----- آدھا چائے کا چمچ
پیاز (باریک کٹی ہوئی) ----- ایک عدد درمیانی
انار دانہ ----- دو کھانے کے چمچ
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ----- چار عدد
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ----- ایک گٹھی
سویا (باریک کٹا ہوا) ----- ایک گٹھی
آٹا ------ ایک کلو
کوکنگ آئل ----- تلنے کے لیے
ترکیب:
دیگچی میں ایک سے دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ ہلکا سا گرم کریں- پھر اس میں پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں-

پھر کوکنگ آئل میں مٹر٬ نمک٬ لال مرچ٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا٬ انار دانہ اور سویا ڈال کر دو سے تین منٹ تک اچھی طرح بھونیں- ڈھک کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ تک پکائیں اور چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں-

آٹے میں نمک اور چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح گوندھیں- ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں-

آٹے کے پیڑے بنالیں اور ہر پیڑے میں ایک کھانے کا چمچ مٹر کا بھرتہ بھریں- ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں-

پیڑے کو ہلکے ہاتھ سے بیل کر روٹی بنالیں اور توے پر کوکنگ آئل کے ساتھ فرائی کر لیں-

تانیہ
07-12-2013, 12:36 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/27.jpg


گجراتی آلو




اجزاء:
آلو ( ہاف بوائل ) آدھا کلو۔
سفید زیرہ ۔ آدھا چائے کا چمچ۔
ثابت لال مرچ۔ 3 یا 4 عدد۔
پسی لال مرچ حسبِ ضرورت۔
گرم مصالحہ پسا ہوا ۔ آدھا چائے کا چمچ۔
آئل یا گھی۔آدھی پیالی۔
ٹماٹر درمیانی سائز کے 2 عدد۔
رائی آدھا چائے کا چمچ۔
نمک حسبِ ذائقہ۔
ہلدی چوتھائی چائے کا چمچ۔
خشک میتھی آدھا چائے کا چمچ۔
ہرا دھنیا (گارنش کے لیئے ) تھوڑا سا باریک کٹا ہوا۔
ترکیب:
سب سے پہلے ایک دیگچی میں تیل گرم کرلیں۔آلوؤں کو چوکور ٹکڑوں میں مناسب سائز میں کاٹ لیں۔اب گرم تیل میں زیرہ اور رائی ڈال کر ہلکے گرم تیل میں تھوڑا سا بھونیں اب ان میں ثابت لال مرچ ڈالیں اور ان کو بھی ہلکا سا فرائی کر لیں پھر اس میں آلو ڈال دیں ، آلوؤں میں نمک مرچ اور ہلدی ڈال کر 2 منٹ بھونیں ۔اس کے بعد اس میں باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال دیں اور آنچ ہلکی کرکے آلوؤں کو ڈھکن سے ڈھانپ دیں اور انہیں اپنے ہی پانی میں پکنے دیں ۔آنچ بہت دھیمی رکھیں اور تھوڑی تھوڑی دیر بعد چمچ سے ہلاتے جائیں۔جب آلو گلنے والے ہوں تو ان میں سوکھی میتھی اور گرم مصالحہ ڈال دیں ۔جب آلو تیار ہو جائے تو ان پر باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا ڈال کر سرو کریں چاہیں تو ٹماٹر کی جگہ آدھی پیالی املی کا رس بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔دال چاول یا پوریوں کے ساتھ یہ آلو بہت مزہ دیں گے ۔

تانیہ
07-12-2013, 12:36 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/56.jpg

کھجور کے رولز


اجزاء:
کھجور ۔ 200 گرام( گٹلیاں نکال دیں )
سادہ کیک کا چورا ۔ 150 گرام
کشمش ۔ 50 گرام
ویفرز بسکٹ کا چورا ۔ 150 گرام
دار چینی پسی ہوئی ۔ آدھا چائے کا چمچہ
کوکو پاؤڈر۔ ایک کھانے کا چمچہ
تِل ۔۔۔۔ 100 گرام
مکھن۔۔۔۔۔۔۔ 4 کھانے کے چمچے
بٹر پیپر ۔۔۔۔۔۔۔ حسبِ ضرورت
ترکیب:
کیک، کھجور، بسکٹ کا چورا، دار چینی،کوکو پاؤڈر، اور مکھن کو ملا کر اچھی طرح یکجان کرلیں۔ آخر میں کشمش ملا دیں۔ اب اس آمیزے کے 2 حصّے کرکے لمبائی کے رخ پر رول کرلیں۔ ایک ٹرے میں تل پھیلا دیں اور کھجور کے رولز کو ان تلوں پر پھیریں تاکہ تمام تل رول پر اچھی طرح لگ جائیں۔ بٹر پیپر رول پر اچھی طرح لپیٹ کر رولز کو فریزر میں رکھ دیں۔ جب رولز بلکل سخت ہوجائیں تو نکال کر بٹر پیپر ہٹا کر اس کے آدھے انچ موٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔ یہ ڈیٹس رولز افطاری کے وقت کے لئے بہترین ہیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:36 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/26.jpg

سوئس رولز


اجزاء:
میدہ ڈیڑھ پیالی۔
انڈے 4 عدد۔
چینی ایک پیالی۔
گھی یا آئل 4 کھانے کے چمچے۔
فلنگ کے لیئے۔فریش کریم 2 پیالی یا جیم ڈیڑھ پیالی۔
ترکیب:
میدے کو 2 مرتبہ چھان لیں ، انڈوں کی سفیدی اور زردی کو الگ الگ پھینٹ لیں۔چینی اور گھی کو ملا کر پھینٹیں پھر اس میں لکڑی کے چمچ کی مدد سے میدہ اور انڈے ملا لیں۔اوون کو 180 سینٹی گریڈ پر 20 منٹ پہلے گرم کرلیں اور اس مکسچر کو بڑے سائز کی بیکنگ ٹرے میں ڈال کر ( تاکہ پتلی سے شیٹ کی شکل میں بنے ) 15 سے 20 منٹ کے لیئے بیک کرلیں۔اوون سے نکال کر فوراً ہی براؤن پیپر پر پلٹ دیں اور کچھ دیر ٹھنڈا ہونے دیں۔پھر حسبِ منشاء فریش کریم یا جیم اچھی طرح پھیلا کر لگائیں اور ٹائٹ رول کر لیں،پییپر میں رول ٹائٹ سے لپیٹ کر10 سے 15 منٹ کے لیئے فریج میں رکھ کر نکال لیں اور اب سلائس کاٹ لیں ۔یہ سلائس فریزر میں رکھ کے مزید ٹھنڈی کرلیں اور مزے سے کھائیں

تانیہ
07-12-2013, 12:37 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/54.jpg

قیمہ کی کچوریاں


اجزاء:
قیمہ ---- آدھا کلو
نمک ---- حسب ذائقہ
ادرک لہسن پسا ہوا ---- ایک کھانے کا چمچ
پیاز (آملیٹ کی طرح کٹی ہوئی) ---- دو عدد درمیانی
لال مرچ پسی ہوئی ---- ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا ---- ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ پسی ہوئی ----- آدھا چائے کا چمچ
سفید زیرہ ---- ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) ----- تین سے چار عدد
ہرا دھنیا ---- (باریک کٹا ہوا) ---- ایک گٹھی
لیموں کا رس ---- دو کھانے کے چمچ
میدہ ---- ایک کلو
میٹھا سوڈا ----- ایک چائے کا چمچ
اجوائن ---- آدھا چائے کا چمچ
گھی ---- تلنے کے لیے
ترکیب:
میدہ میں نمک٬ میٹھا سوڈا٬ اجوائن اور چار کھانے کے چمچ گھی ڈال کر آٹھ سے دس منٹ تک اچھی طرح گوندھیں- پھر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں-

دیگچی میں ایک کھانے کا چمچ گھی درمیانی آنچ پر دو سے تین منٹ تک گرم کریں- قیمہ٬ ادرک لہسن٬ کالی مرچ اور لال مرچ ڈال کر اتنی دیر پکائیں کہ قیمے کا اپنا پانی خشک ہو جائے- پھر ثابت دھنیا اور زیرہ ڈال کر دو سے تین منٹ بھون لیں-

چولہے سے اتار کر اس میں پیاز٬ ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا اور لیموں کا رس ملا لیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں-

کچوریوں کے لیے آٹے کے پیڑے بنا لیں اور ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ذرا سا پھیلا لیں- ہر پیڑے میں ایک ایک چمچ قیمہ بھر کر پیڑے کو اچھی طرح بند کریں اور دس سے پندرہ منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں-

کڑاہی میں گھی کو درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں دوبارہ ہاتھ کو گیلا کر کے پیڑے کو ہتھیلی پر رکھ کر ہلکا سا دبائیں- گرم گھی میں گولڈن براؤں ہونے تک ڈیپ فرائی کریں-

تانیہ
07-12-2013, 12:37 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/688.jpg

کچوری میٹھی


اجزاء:
میدہ 250گرام
گھی 30ملی لیٹر
چینی 250گرام
بادام کی گری 30گرام
پستہ 15گرام
کیوڑا کھانے کا ایک چمچہ

چاندی کے ورق چار عدد
دودھ حسب ضرورت
گھی حسب ضرورت

ترکیب:
میدے میں 30ملی لیٹر گھی گرم کر کے ملا لیجئے اور ذرا سا نمک ملا کر دودھ سے سخت گوندھ لیجئے ۔ یہاں تک کہ ملائم ہو جائے۔ آدھے گھنٹے بعد اس میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بناکر چوکور شکل میں بیل لیجئے۔ چینی میں تھوڑا سا پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دئیے اور اس کا گاڑھا شیرہ تیار کر کے اس میں کیوڑا ملا کر رکھ لیجئے۔ بیلے ہوئے چار ٹکڑے لے کر انہیں اوپر تلنے کیلئے رکھیے اور چاروں ٹکڑوں کو انگلیوں کی مدد سے چاروں طرف سے دبا کر بند کر دیجئے۔ اسی طرح باقی میدے کی کچوریاں بنا لیجئے۔فرائی پین یا کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور نرم آنچ پر ان کچوریوں کو تل لیجئے۔ سرخ ہو جائیں تو کچوریاں نکال کر شیرے میں ڈالتے جائیے۔ ایک گھنٹہ بعد نکالیے۔ بادام اور پستہ کاٹ کر چھڑک دیجئے اور ٹھنڈی ہو جانے پر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔نہایت لذیذ میٹھی کچوریاں تیار ہیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:37 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/723.jpg

سفید چنے کی چاٹ



اجزاء:
سفید چنے ----- ڈیڑھ پیالی
آلو ----- تین عدد
دہی ---- ایک پاؤ
املی کا پیسٹ ----- دو کھانے کے چمچ
پیاز ---- ایک عدد
ٹماٹر ----- دو عدد
ہرا دھنیا ----- تھوڑا سا
پودینہ ------ تھوڑا سا
ہری مرچ ---- چار سے پانچ عدد
نمک ------ حسب ذائقہ
کٹی ہوئی لال مرچ ----- آدھا چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ ----- آدھا چائے کا چمچ
پسی ہوئی کھٹائی ----- آدھا چائے کا چمچ
پاپڑی ---- حسب ضرورت
تیل ----- دو سے تین چمچ
ترکیب:
چنے اور آلو ابال لیں- ایک پیالے میں چنے٬ آلو٬ تمام مصالحے اور املی کا پیسٹ ڈال کر مکس کرلیں- دہی اور پاپڑی ڈال دیں- پین میں تیل گرم کرلیں اور پیاز ڈال کر گرم کرلیں- اب اس پیاز میں ٹماٹر٬ ہرا دھنیا اور پودینہ ڈال کر مکس کرلیں اور چاٹ پر ڈال دیں- مزیدار چنے کی چاٹ تیار ہے-

تانیہ
07-12-2013, 12:37 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/722.jpg

فروٹ چنا چاٹ


اجزاء:
سفید چنا ---- ایک پیالی
کیلا ----- چار عدد
خوبانی ----- سات عدد
سیب ----- ایک عدد
انگور ----- ایک پاؤ
آلوچے ----- چھ عدد
نمک ----- حسب ذائقہ
چاٹ مصالحہ ----- حسب ضرورت
اورنج کا جوس ----- ایک کپ
ناشپاتی ---- ایک عدد
ترکیب:
تمام فروٹ کاٹ لیں- ایک پیالے میں تمام کٹے ہوئے فروٹ٬ چنے٬ نمک اور چاٹ مصالحہ ڈال کر مکس کرلیں- آخر میں اورنج کا رس ڈال دیں اور پیالے میں نکال کر پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 12:37 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/715.jpg

چنا چاٹ


اجزاء:
چنے ----- دو پیالی (ابلے ہوئے)
پیاز ----- ڈیڑھ عدد (درمیانہ)
تیل ---- دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ ---- دو عدد (باریک کاٹ لیں)
دھنیا٬ پودینہ ----- تھوڑا سا
زیرہ ----- آدھا چائے کا چمچ
انار دانہ ----- آدھا چائے کا چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
چاٹ مصالحہ ----- آدھا چائے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ ----- آدھا چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ---- آدھا چائے کا چمچ
کھٹائی ----- آدھا چائے کا چمچ
املی کا پانی ----- آدھا کپ
ش
ترکیب:
گرم تیل میں آدھے پیاز ڈال کر نرم کرلیں- دھنیا٬ پودینہ اور ہری مرچ ڈال کر تھوڑی دیر پکائیں- پھر زیرہ٬ انار دانہ٬ نمک٬ چاٹ مصالحہ٬ کٹی ہوئی لال مرچ٬ پسی ہوئی لال مرچ٬ پسی ہوئی کھٹائی٬ چنا اور املی کا پانی ڈال دیں اور چولہے سے اتار لیں- کچھی پیاز ڈال کر مکس کریں-

تانیہ
07-12-2013, 12:38 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/691.jpg

کلیجی کے سینڈوچ


اجزاء:
کلیجی کا ٹکڑا کلو گرام
مکھن ایک ٹکیا
ڈبل روئی ایک عدد
نمک چائے کا چمچہ
لیموں کا رس چمچہ
کالی مرچ چمچہ
ٹماٹر ایک عدد
ہرا دھنیا ایک چائے کا چمچہ
پیاز ایک عدد
دودھ ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب:
کلیجی میں تھوڑا پانی ڈال کر ابا لیں۔ گل جائے تو جھلی اتار کر چھری سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر یں۔ اب آدھا مکھن گرم کر یں۔ اس میں کلیجی، ، نمک ، پیاز، ٹماٹر ، کالی مرچ، ہرا دھنیا ڈال کر بھونیں۔ چند منٹ بعد اتار کر لیموں کا رس اور دودھ ڈال کر کانٹے سے پھینٹیں۔ ڈبل روٹی کے ایک سلائس پر مکھن لگا کر کلیجی رکھ دیں۔ اس پر دوسرا سلائس رکھ کر دبائیں۔ سارے سینڈوچ اسی طرح تیار کر یں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:38 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/690.jpg

انڈے کے رولز


اجزاء:
انڈے پانچ عدد
میدہ ایک پیالی
پانی پیالی
سویا سوس ایک چائے کا چمچہ
سرخ مرچ ایک چٹکی
نمک دوچٹکی
پیاز ایک (کاٹ لیں)
ہری مرچ دو عدد
ہرا دھنیا ایک چائے کا چمچہ(کاٹ لیں)
تیل تین کھانے کے چمچے
ترکیب:
دو انڈے پھینٹ لیں۔ پھر ان میں ایک چٹکی نمک، میدہ اور پانی آہستہ آہستہ ملا کر، یکجان کر لیں۔ فرائنگ پین کو ہلکا سا چکنا کر یں۔ تین چمچے(کھانے کے) آمیزہ توے پر پھیلائیں۔ آنچ بالکل ہلکی رکھیں۔ ایک طرف سے سنہرا ہو جائے تو پلٹ دیں، اورپھر اتار لیں۔ اس طرح تقریباً پانچ یا چھ ٹکیاں بنیں گی۔ تین انڈے پھینٹیں۔ ان میں مکھن، مرچ ، سویا سوس، پیاز، ہری مرچ، اور ہرا دھنیا ملا کر دوبارہ پھینٹیں اور پھر آملیٹ کی طرح تل لیں۔ آملیٹ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر یں اور میدے کے درمیان تھوڑا سا رکھ کر رول کی طرح لپیٹ دیں۔ اسی طرح تمام رول تیار کر یں اور ٹماٹو سوس کے ساتھ پیش کر یں(رول کے بجائے تکونے سموسے بھی بنا سکتی ہیں)۔

تانیہ
07-12-2013, 12:38 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/689.jpg

سموسے سبزی بھرے


اجزاء:
مٹر 250گرام
آلو 250گرام
میدہ 350گرام
پیاز ایک عدد
مرچ سبز دو عدد
لہسن آدھی گٹھی

ادرک ایک ٹکڑا
زیرہ سفید چائے کا آدھا چمچہ
گھی حسب ضرورت
ہلدی حسب ضرورت
سرخ مرچ حسب پسند
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
آلو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیجئے اورمٹر کی پھلیوں سے دانے نکال لیجئے۔ آلو اور مٹروں میں ہلدی، ادرک ، لہسن، پیاز، مرچ سرخ، مرچ سبز اور زیرہ سفید پیس کر ڈال دیجئے اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پکنے دیجئے۔ آدھے گل جائیں تو اتار کر رکھ دیجئے۔میدے میں پچاس ملی لیٹر گھی ملا کر اس کو پانی سے اچھی طرح گوندھ لیجئے۔ ملائم ہونے پر اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر روٹی کی طرح بیل لیجئے۔ روٹی کو درمیان سے دو ٹکڑے کر کے ایک حصے پر پکے ہوئے آلو مٹر رکھئے اور دوسرا حصہ اوپر رکھ کر کناروں کو انگلیوں کی مدد سے اچھی طرح دبائیے۔ تاکہ تلتے وقت سموسہ کھل نہ جائے۔ سموسے کی شکل تکونی ہونی چاہیے۔ فرائی پین یا کڑاہی میں گھی گرم کیجئے اور اس میں سموسوں کو تل لیجئے۔ سموسے بادامی رنگ کے ہو جائیں تو نکال لیجئے۔سبزی بھرے لذیذ سموسے تیار ہیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:38 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/745.jpg

دہی بڑے


اجزاء:
بیسن --- ڈیڑھ کپ
کھانے کا سوڈا ---- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
نمک ---- حسب ذائقہ
کٹی ہوئی لال مرچ ----- ایک کھانے کا چمچ
تیل ---- فرائی کے لیے
چینی ----- دو کھانے کے چمچ
چاٹ مصالحہ ---- آدھا کھانے کا چمچ
دہی ----- ایک پاؤ
ترکیب:
ایک پیالے میں بیسن٬ کھانے کا سوڈا٬ نمک اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر مکس کر لیں اور پانی ڈال کر گاڑھا آمیزہ بنا لیں- اب گرم تیل میں بڑے کی شکل میں ڈال کر فرائی کر لیں- سنہری ہوجانے پر کڑاہی سے نکال کر پانی میں ڈال دیں تاکہ تیل نکل جائے اور نرم ہوجائیں- دہی پھینٹ لیں٬ نمک٬ کٹی ہوئی لال مرچ٬ چاٹ مصالحہ اور چینی ڈال کر مکس کرلیں- بڑے ہلکے ہاتھ سے نچوڑ کر دہی میں ڈال دیں- چاٹ اور کٹی ہوئی لال مرچ چھڑک کر پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 12:38 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/744.jpg

تلا ہوا پیاز


اجزاء:
پیاز ----- دو عدد
بیسن ----- ایک کپ
نمک ----- حسب ذائقہ
زیرہ ----- آدھا چائے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ ----- آدھا چائے کا چمچ
انڈہ ----- آدھا
پانی ----- تھوڑا سا
دھنیا ---- حسب ضرورت
پودینہ --- حسب ضرورت
ترکیب:
پیاز لچھوں میں کاٹ لیں اور لچھے کھول لیں- ایک پیالے میں بیسن٬ نمک٬ زیرہ اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر مکس کرلیں آدھا انڈہ اور پانی ڈال کر پتلا آمیزہ بنالیں دھنیا اور پودینہ بھی ڈال دیں- ایک دوسرے پیالے میں پیاز کو خشک بیسن میں لپیٹ لیں اور بیسن کے آمیزے میں ڈپ کر کرے تل لیں-

تانیہ
07-12-2013, 12:39 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/701.jpg

چکن رولز

اجزاء:
چکن (ابلی ہوئی):- ایک پاؤ
لہسن (پسا ہوا):- ایک چاےکا چمچ
نمک :- ھسب زائقہ
کٹی ہوئی مرچ :- تین عدد
لیموں کا رس:- دو چاے کےچمچ
بیسن :- ایک کھانے کا چمچ
آلو (ابلے ہوے):- تین عدد
ہرا دھنیا :- ایک کپ
لال نرچ پاؤڈر:- ایک چاے کا چمچ
ناریل پسا ہوا:- دو چاے کے چمچ
گرم مصالحہ :- آدھا چاے کا چمچ

پوری کےلئے:-
آٹا :- دو کپ
سوجی :- آدھا کپ
نمک :- حسب ذائقہ
تیل :- تین چاے کے چمچ
گھی :- پانچ چاے کے چمچ
ترکیب:
١) مرغی کے چھوٹے چھوٹےٹکڑے کرلیں۔ آلو میش کر لیں اور دونوں چیزوں کو ملا کر اس میں تمام مصالحہ ملا کر اچھی طرح میش کرلیں۔
٢) آٹے اور سوجی میں نمک ، تیل ملا کر سخت گوندھ لیں ۔ تھوڑٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰٰی دیر رکھ دیں ۔ پھر پیڑے بنا کر پوری بیل لیں اور مرغی کا آمیزہ چار چاے
کے چمچ پوری پر رکھ کر لپیٹ لیں ۔ کنارے اندر کی طف موڑ دیں اور گھی میں تل لیں ۔

تانیہ
07-12-2013, 12:39 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2024.jpg

آلو وڑہ

اجزاء:
آلو ----- آدھا کلو ( ابال لیں )
بیسن ----- آدھا پاؤ
ثابت زیرہ ----- آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا٬ پودینہ ----- حسب ضرورت
پیاز ----- ایک عدد ( باریک کاٹ لیں )
کٹی لال مرچ ----- ( ایک چائے کا چمچ )
پسی ہوئی کھٹائی ---- آدھا چائے کا چمچ
رائی ------ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
نمک ------- حسب ذائقہ
ترکیب:
ابلے ہوئے آلو ہاتھ سے مسل لیں- بیسن میں نمک٬ دھنیا٬ پسی ہوئی کھٹائی٬ کٹی ہوئی لال مرچ اور پانی ڈال کر آمیزہ بنا لیں- ابلے ہوئے آلوؤں میں دھنیا٬ پودینہ٬ ہری مرچ٬ پیاز٬ زیرہ٬ نمک٬ کلونجی٬ رائی اور کٹی ہوئے لال مرچ ڈال کر مکس کریں اور چھوٹی چھوٹی بالز بنا لیں اور بیسن کے آمیزے میں ڈپ کر کے گرم تیل میں تل لیں-

تانیہ
07-12-2013, 12:39 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2070.JPG


اسپرنگ رولز




اجزاء:
بندگوبھی پاؤ(لمبائی میں باریک کاٹ لیں)
گھی دو کھانے کے چمچے
پیاز ایک عدد باریک کاٹ لیں
مرغی ایک پاؤ (ابال کر ریشے کر لیں)
ہری مرچ چار تا چھ عدد
نمک چائے کا چمچہ
ادرک دو کھانے کے چمچے (لمبائی میں کٹی ہوئی)
سفید مرچ کھانے کا چمچہ
گھی ڈیپ فرائنگ کے لئے حسب ضرورت
چینی ایک چائے کا چمچہ
سویا سوس تین یا چار ٹیبل سپون
رول کی پٹیاں بارہ عدد(لٹی رول کو بند کرنے کیلئے)
ترکیب:
گھی گرم کر یں اور اس میں چکن کے ریشے فرائی کر یں پھر سبزیاں ڈال کر تھوڑا سا فرائی کر کے نکال لیں چکن سبزیاں مصالحہ مکس کر لیں۔رول پٹی پر فلنگ ڈال کر ٹی سے چپکادیں۔ڈیپ فرائی کر یں۔ گولڈن براؤن ہونے پر نکال کر پیش کر یں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:40 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2081.jpeg

چاولوں کے پکوڑے

اجزاء:
چاول ابلے ہوئے ایک پیالی
بیسن ایک پیالی
زیرہ ایک چائے کا چمچ
دہی پھینٹی ہوئی چوتھائی پیالی
مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
سبز دھنیا(کٹا ہوا) ایک کھانے کا چمچ
نمک اور تیل حسب ضرورت
ترکیب:
تمام اجزاء سوائے تیل کے مکس کر یں پانی نہ ڈالیں۔چھوٹے چھوٹے گولے بنا لیں۔ گولوں کو تیل میں تل کر سنہری کر لیں اور چٹنی کے ساتھ کھائیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:40 AM
دال کے سموسے
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2091.jpg


اجزاء:
تلی ہوئی مونگ کی دال دو سو گرام
نمک حسب ذائقہ
پیاز(باریک کٹی ہوئی) دو عدد درمیانی
ہرا دھنیا (باریک کٹا ہوا) ایک گٹھی
پو دینہ (باریک کٹا ہوا) آدھی گٹھی
ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی چائے سے چھ عدد)
لیموں کے رس دو کھانے کے چمچے
سمو سے کی پٹیاں دو درجن
میدہ دو کھانے کے چمچے
تیل تلنے کے لئے
ترکیب:
دال میں نمک ، پیاز، دھنیا ، پو دینہ ، مرچیں اور لیموں کا رس ملا کر دس منٹ کے لئے رکھ دیں۔ سموسوں کے چپکانے کے لئے میدہ میں تھوڑا سا پانی ڈال کر گاڑھا پیسٹ بنا لیں۔ سمو سے کی پٹی کو ہاتھ میں لے کر تکونی شکل میں فولڈ کر یں ۔ اس میں ایک کھانے کا چمچہ دال کا مکسچر بھر کر دوبارہ سے اسی شکل میں رکھتے ہوئے موڑ لیں۔ اچھی طرح سے بند کر کے میدہ کے پیسٹ سے چپکائیں۔ سموسوں کو دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ تھوڑی دیر بعد سموسوں کو گولڈن براؤن فرائی کر لیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:40 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2069.JPG

انڈے کے رولز


اجزاء:
انڈے پانچ عدد
میدہ ایک پیالی
پانی پیالی
سویا سوس ایک چائے کا چمچہ
سرخ مرچ ایک چٹکی
نمک دوچٹکی
پیاز ایک (کاٹ لیں)
ہری مرچ دو عدد
ہرا دھنیا ایک چائے کا چمچہ(کاٹ لیں)
تیل تین کھانے کے چمچے
ترکیب:
دو انڈے پھینٹ لیں۔ پھر ان میں ایک چٹکی نمک، میدہ اور پانی آہستہ آہستہ ملا کر، یکجان کر لیں۔ فرائنگ پین کو ہلکا سا چکنا کر یں۔ تین چمچے(کھانے کے) آمیزہ توے پر پھیلائیں۔ آنچ بالکل ہلکی رکھیں۔ ایک طرف سے سنہرا ہو جائے تو پلٹ دیں، اورپھر اتار لیں۔ اس طرح تقریباً پانچ یا چھ ٹکیاں بنیں گی۔ تین انڈے پھینٹیں۔ ان میں مکھن، مرچ ، سویا سوس، پیاز، ہری مرچ، اور ہرا دھنیا ملا کر دوبارہ پھینٹیں اور پھر آملیٹ کی طرح تل لیں۔ آملیٹ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر یں اور میدے کے درمیان تھوڑا سا رکھ کر رول کی طرح لپیٹ دیں۔ اسی طرح تمام رول تیار کر یں اور ٹماٹو سوس کے ساتھ پیش کر یں(رول کے بجائے تکونے سموسے بھی بنا سکتی ہیں)۔

تانیہ
07-12-2013, 12:40 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2079.JPG

ڈبل روٹی کے پکوڑے



اجزاء:
ڈبل روٹی کے ٹوسٹ چار عدد
املی کا گودا آدھی پیالی
مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
بیسن ایک پیالی
سوڈا ایک چٹکی
نمک حسب ضرورت
تیل فرائی کر نے کے لئے
ترکیب:
نمک ، مرچ اور املی کا گودا مکس کر یں۔بیسن، سوڈا، نمک اور مرچ یکجا کر کے آمیزہ تیار کر یں۔ ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کو پہلے املی کے گودے میں بھگوئیں پھر لہسن کے آمیزے میں ڈبو کر گرم تیل میں تل کر سنہری کر لیں۔ ٹماٹو کیچپ کے ساتھ کھائیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:41 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2090.jpeg

ورقی سموسے


اجزاء:
میدہ 250گرام
قیمہ 250گرام
ہری مرچیں 4عدد
پرا دھنیا 5گرام
سفید زیرہ 5گرام
پسا ہوا دھنیا 5گرام
ادرک 10گرام
پیاز 50گرام
کالی مرچیں 10عدد
کوکنگ آئل حسب ذائقہ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
پیاز اور ادرک چھیل کر باریک باریک کا ٹ لیں ۔اس کے بعد ایک برتھ میں تیک گرم کر یں ۔اس میں ادرک پیاز پسی
ہوئیسرخ مرچیں نمک اور سفید زیرہ ڈال کر بھونیں ۔پھر اس میں تھوڑا سا پانی ال کر قیمہ ڈ ال دیں اور ڈھکن دے کر
بھون لیں۔جب پانی خشک ہو جا ئے تو اس میں کالی مرچیں ثابت،ہری مر چیں اور ہرا دھنیا کا ٹ کر ڈالیں ۔تین منٹ
کے بعد برتن کو آگ سے نیچے اتار دیں اور ٹھنڈا ہونے کے لئے الگ رکھ دیں ۔اس دوران میدے میں نمک اور پانی
ڈال کر خوب اچھی طرح گوندھیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں ۔بیلنے سے بیل کر باریک ورق جیسا کریں
دومیان سے اس طرح کاٹ کر دو ٹکڑے کریں تکون سے ہر ٹکڑا بن جائے ۔ایک ٹکڑے پر قیمہ رکھیں ۔اوراوپر دوسرا ٹکڑا
ٹکڑا رکھ کر کناروں کو ہاتھ سے دبا کر موڑ دیں تاکہ کنارے بند ہوجائیں اب ایک کڑاہی میں آئل گرم کریں ۔اس میں
سمو سے ڈال کر تلتے جائیں ۔دس منٹ تک تلنے کے بعد چھلنی کے ساتھ باہر نکالیں اور چٹنی کے سا تھ پیش کریں ۔

تانیہ
07-12-2013, 12:41 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2078.jpg

سبزی کے پکوڑے



اجزاء:
آلو (ابال کر میش کر یں) ایک عدد
مٹر (ابال کر میش کر لیں) چوتھائی پیالی
کشمیری مرچ(بیج نکال کر آدھا آدھا کر لیں) چار عدد
مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
بیسن ایک پیالی
سوڈا چٹکی بھر
نمک اور تیل حسب ضرورت
ترکیب:
بیسن، نمک، سوڈا، مرچ اور پانی ڈال کر پیسٹ بنا لیں۔ آلو ، مٹر، نمک اور مرچ ملائیں۔ تھوڑا سا آمیزہ ہر کشمیری مرچ میں بھر یں۔ پھر ان کو بیسن کے آمیزہ میں ڈبو کر گرم تیل میں سنہری تل لیں۔ پو دینے کی چٹنی کے ساتھ گرم گرم سرو کر یں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:41 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2089.jpeg

کلیجی سموسے



اجزاء:
کلیجی کی بوٹیاں 1کلو
بانس کی کتری 250گرام
ہوئی کونپلیں
پیاز 2عدد
چینی 125گرام
کارن فلور آدھ کلو
آئل آدھ کلو
سویاس دوچمچ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
کڑاہی میں آدھا تیل کرم کر کے کلیجی کی بوٹیوں کو تھوڑا سا بھو نیں ۔پھر اس میں پیاز ، کارن فلور ، نمک،چینی اور سویا ساس
ڈال دیں پھر بانس کی کونپلیں ملادیں ،تین چار منٹ بعد دو چمچے پانی ملا کر چولہے سے اتار لیں ۔آٹے کو تھوڑے پانی کے
ساتھ گوندھیں پھر بیلنے سے بیل کر باریک سموسے کی شکل میں پکی ہوئی کلیجی پھر دیں ۔کڑاہی میں بقایا تیل ڈال کر کلیجی
بھرے سموسے فرائی کریں ۔بادامی ہونے پر پلیٹ میں رکھ کر مہمانوں کر پیش کریں ۔

تانیہ
07-12-2013, 12:41 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2067.JPG

میٹھے سموسے


اجزاء:
میدہ 250گرام
چینی 150گرام
بادام کی گری 12عدد
پستہ چھ عدد
ناریل 25گرام
سوجی 100گرام
گھی 150ملی لیٹر یا حسب ضرورت
دودھ 100ملی لیٹر
الائچی سبز 8عدد
ترکیب:
میدے کو چھان کر اس میں 25ملی لیٹر گھی ملا کر اچھی طرح گوندھ لیجئے۔ ملائم ہو جائے تو چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر رکھ لیجئے۔ ایک دیگچی میں 50ملی لیٹر گھی ڈال کر گرم کیجئے اور اس میں سوجی ڈال دیجئے۔ بادام ، پستہ ، ناریل اور سبز الائچی ڈال کر سوجی کو خوب بھونئے اور سوجی کا رنگ بادامی ہو جائے تو اس میں چینی ڈال کر مزید تھوڑی دیر بھونئے اور پھر اتار کر رکھ لیجئے۔اب میدے کے پیڑوں کو روٹی کی طرح بیل لیجئے۔ آدھے حصے میں تیار شدہ سوجی بھر کر اور دوسرا حصہ موڑ کر اوپر رکھتے ہوئے تکونی شکل کا سموسہ بنا لیجئے اور کناروں کو اچھی طرح بند کر دیجئے تاکہ تلتے وقت سموسہ کھل نہ جائے۔ فرائی پین یا کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور ان سموسوں کو اس میں تل لیجئے۔ سموسوں کا رنگ بادامی ہوجائے تو نکال لیجئے۔ لذیذ میٹھے سموسے تیار ہیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:42 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2077.jpg

سبزی بھرے ٹوسٹ

اجزاء:
ڈبل روٹی لمبائی میں کاٹ لیں ایک عدد
فلنگ کے لئے:
آلو ابلے ہوئے آدھی پیالی
گاجریں(ابال کر باریک کر لیں) آدھی پیالی
کشمیری مرچ (باریک کٹی ہوئی) آدھی پیالی
پنیر(میش کر لیں) ایک پیالی
نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت
ٹاپنگ کیلئے:
مٹر(پیسٹ بنا لیں) ایک پیالی
لیمن جوس ایک کھانے کا چمچ
مکھن دو کھانے کے چمچ
سبز رنگ ایک چٹکی
نمک اور اکالی مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
وائٹ سوس تیار کر یں۔ مکھن گرم کر یں اور اس میں میدہ فرائی کر یں پھر دودھ اور فلنگ کے تمام اجزاء شامل کریں۔ ڈبل روٹی کا ہر سلائس تین حصوں میں کاٹ لیں۔ سب سے نیچے والے حصے پر مکھن لگائیں اور اس کے اوپر سلاد کی پتیاں رکھیں۔ ٹاپنگ کے تمام اجزاء اکٹھا کر یں۔ آدھی فلنگ سلاد کی پتیوں پر ڈالیں۔ سلائس کے دوسرے حصوں پر دونوں طرف مکھن لگائیں اور فلنگ پر رکھیں۔ مکھن لگے سلائسز کی آخری تہہ پر اندر کی طرف مکھن لگائیں اور فلنگ کی دوسری تہہ پر سلائس ترتیب دیں۔ آخری تہہ ٹاپنگ کی لگائیں۔ چاقو کی مدد سے ٹاپنگ کی تہہ کو یکساں طور پر پھیلائیں۔ سجاوٹ کے لئے آلوؤں کے چپس سجائیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:42 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2088.JPG


بریڈ کباب




اجزاء:
بریڈ ،چھوٹی ڈبل روٹی چھ سلائس
قیمہ آدھا کلو
گھی دو کھانے کے چمچ
انڈے دو عدد
پسا ہوا گرم مصالحہ دو چائے کے چمچ
سرکہ ایک چھٹانک
پسی ہوئی لال مرچ دو چائے کے چمچ
بریڈ کرم حسب ضرورت
فلنگ کے لئے:
ہرا دھنیا(کترا ہوا) دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ(کتری ہوئی) دو کھانے کے چمچ
پیاز(کتری ہوئی) دو عدد درمیانی
ٹماٹر(کتر ا ہوا) ایک عدد
(ان سب چیزوں کو آپس میں مکس کر لیں)
ترکیب:
ڈبل روٹی کے سلائسز کو پانی میں بھگو دیں ۔ ایک پیالے میں قیمہ ڈالیں۔ اس میں گرم مصالحہ اور مرچ شامل کریں قیمہ میں اچھی طرح مکس کر دیں۔ ڈبل روٹی کے بھیگے ہوئے سلائسز کو اچھی طرح نچوڑ لیں پھر ان سلائسز کو قیمہ میں مکس کر دیں۔ آدھ گھنٹے کیلئے قیمہ کو رکھا رہنے دیں۔ آدھے گھنٹے بعد قیمہ اور ڈبل روٹی کے مکسچر میں سے چھوٹے گولے بنا لیں۔ ہر گولے میں درمیان میں کترا ہوا مصالحہ بھر کر گولے بند کر کے کباب کی شکل دے دیں۔ بہت ہلکی آنچ پر ڈبل روٹی کے کباب فرائی کر کے سلاد ، فرنچ فرائز کیچپ سے ساتھ سرو کر دیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:42 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2066.jpg


سموسے سبزی بھرے

اجزاء:
مٹر 250گرام
آلو 250گرام
میدہ 350گرام
پیاز ایک عدد
مرچ سبز دو عدد
لہسن آدھی گٹھی
ادرک ایک ٹکڑا
زیرہ سفید چائے کا آدھا چمچہ
گھی حسب ضرورت
ہلدی حسب ضرورت
سرخ مرچ حسب پسند
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
آلو چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیجئے اورمٹر کی پھلیوں سے دانے نکال لیجئے۔ آلو اور مٹروں میں ہلدی، ادرک ، لہسن، پیاز، مرچ سرخ، مرچ سبز اور زیرہ سفید پیس کر ڈال دیجئے اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پکنے دیجئے۔ آدھے گل جائیں تو اتار کر رکھ دیجئے۔میدے میں پچاس ملی لیٹر گھی ملا کر اس کو پانی سے اچھی طرح گوندھ لیجئے۔ ملائم ہونے پر اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر روٹی کی طرح بیل لیجئے۔ روٹی کو درمیان سے دو ٹکڑے کر کے ایک حصے پر پکے ہوئے آلو مٹر رکھئے اور دوسرا حصہ اوپر رکھ کر کناروں کو انگلیوں کی مدد سے اچھی طرح دبائیے۔ تاکہ تلتے وقت سموسہ کھل نہ جائے۔ سموسے کی شکل تکونی ہونی چاہیے۔ فرائی پین یا کڑاہی میں گھی گرم کیجئے اور اس میں سموسوں کو تل لیجئے۔ سموسے بادامی رنگ کے ہو جائیں تو نکال لیجئے۔سبزی بھرے لذیذ سموسے تیار ہیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:42 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2076.jpg

چکن پیٹز

اجزاء:
مرغ کا گوشت ایک کلو(صرف بوٹیاں)
ادرک(پسا ہوا) ایک ٹیبل سپون
لہسن(پسا ہوا) ڈیڑھ ٹیبل سپون
ہری مرچ(پسی ہوئی) ایک ٹیبل سپون
پسا گرم مصالحہ ایک ٹی سپون
سرخ مرچ ٹی سپون
سوکھا دھنیا(کٹا ہوا) سپون
انڈے(سخت ابلے ہوئے) دو عدد
ہری پیاز ایک ٹی سپون
آلو(ابلے ہوئے) ایک درمیانہ سائز کا کیوبز میں کاٹ لیں
ترکیب:
گوشت میں ادرک لہسن اور ہری مرچ کا پیسٹ، پسی لال مرچ، گرم مصالحہ اور دہی ملا کر 10منٹ رکھ دیں۔ حسب ضرورت پانی ڈال کر تیز آنچ پر چڑھائیں کہ گوشت باکل گل جائے۔ گوشت کے مکسچر میں آلو اور کٹے ہوئے انڈے، ہری پیاز اور دھنیا نمک ملا دیں۔ دو سموسے کی پٹیاں لے کر اس کے نشان کی طرح رکھیں اور درمیان میں تیار کر دہ مصالحہ رکھ کر لپیٹ دیں اور آٹے کی لئی سے بند کر دیں۔ ڈیپ فرائی کر لیں۔ سنہری ہونے پر اتار لیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:42 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2087.JPG

انڈوں کے سینڈوچ

اجزاء:
انڈے (پھینٹے ہوئے ) 2عدد
بڑی ڈبل روٹی کے سلائس 4عدد
مکھن 4کھانے کے چمچ
نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت
ترکیب:
پھینٹے ہوئے انڈوں سے دو پتلے پتلے آملیٹ تیار کر یں۔ سلائسز کو مکھن لگا ئیں اور ان پر نمک اور کالی مرچ چھڑ کیں۔ ایک آملیٹ کو دو سلائسز کے درمیان رکھیں اور اسی طرح دوسرا بھی تیار کر لیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:43 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2065.JPG

سموسے قیمہ بھرے


اجزاء:
قیمہ باریک 250گرام
میدہ 350گرام
پیاز ایک عدد
مرچ سبز دو عدد
لہسن آدھی گٹھی
ادرک ایک ٹکڑا
زیرہ سفید چائے کا آدھا چمچہ
گھی حسب ضرورت
ہلدی حسب ضرورت
مرچ سرخ حسب پسند
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
قیمے میں نمک، ہلدی ، سرخ مرچ ڈال کر پکنے دیجئے۔ ادرک ، لہسن پیاز، مرچ سبز اور زیرہ سفید پیس کر ڈال دیجئے اور تھوڑا سا پانی بھی ڈ ال دیجئے۔ جب پانی خشک ہو جائے اور قیمہ گل جائے تو اتار کر رکھ لیجئے۔ میدے میں 50ملی لیٹر گھی ملا کر اس کو پانی سے اچھی طرح گوندھ لیجئے۔ ملائم ہو جائے تو اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر روٹی کی طرح بیل لیجئے۔ روٹی کو درمیان سے دو ٹکڑے کر دیجئے۔ پکا ہوا قیمہ ایک ٹکڑے کے آدھے حصے میں رکھئے اور دوسرا آدھا حصہ اوپر رکھ کر کناروں کو انگلیوں سے اچھی طرح دبا دیجئے تاکہ تلتے وقت سموسہ کھل نہ جائے۔ سموسے کی شکل تکونی ہونی چاہیے۔فرائی پین یا کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور اس میں سموسوں کو تل لیجئے۔سمو سے بادامی رنگ کے ہو جائیں تونکال لیجئے۔قیمے والے لذیذ سموسے تیار ہیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:43 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2075.jpg

کریم سینڈوچ


اجزاء:
کریم دو پیالی
ڈبل روٹی ایک (بڑی )
ٹماٹو سوس پیالی
قیمہ ایک پیالی(ابلا ہوا)
مایونیز سوس (سوس کی ترکیب آخر میں دیکھئے)
نمک چائے کا چمچہ
کالی مرچ چائے کا چمچہ
انڈے چار (ہاف بوائلڈ)
سلاد کے پتے چار (ثابت)اور پیالی(کٹے ہوئے)
کھیرا ایک (کدوکش کر لیں)
ترکیب:
قیمے میں نمک مرچ اور مایونیز ملائیں۔ اس کے بعد انڈوں میں کھیرا ملا کر کانٹے سے پھینٹ لیں۔ ڈبل روٹی کے تین ٹکڑے لمبائی کے رخ کر یں۔ ایک ٹکڑے پر ٹماٹو سوس لگائیں۔ دوسرے پر انڈوں کا آمیزہ رکھ دیں۔ تیسرے پر قیمے کی تہ چڑھا دیں۔ ڈش میں سلاد کے چار پتے بچھائیں۔ ان پر ڈبل روٹی کے ٹکڑے ، اوپر تلے، رکھ کر دبا دیں۔ اب کریم پھینٹیں۔ ڈبل روٹی کے چاروں طرف کریم کی تہ جمائیں اور اسے ایک گھنٹے کے لئے فرج میں رکھ دیں۔ پھر نکال کر معمول کے مطابق سلائس بنا لیں۔ دہی کی چٹنی اور سلاد کے ساتھ پیش کر یں۔چٹنی کی ترکیب یہ ہے:
دہی ایک پیالی(خوب پھینٹ لیں)
نمک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا ایک چائے کا چمچہ(پسا ہوا)
زیرہ سفید ایک چٹکی (پسا ہوا)
ہری مرچ دو (پسی ہوئی)
ان سب کو کانٹے سے خوب ملا لیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:43 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2086.JPG

پالک کی پکوڑیاں


اجزاء:
بیسن (چھان لیں) 250گرام
میٹھا سوڈا چٹکی بھر
پالک ایک گڈی(باریک باریک کاٹ لیں)
انار دانہ (دھو لیں) ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ذ ائقہ
سرخ مرچ پاؤ ڈر حسب ذائقہ
سرسوں کا تیل تلنے کے لیے
ترکیب:
ایک کھلے برتن میں کٹی ہوئی پالک اچھی طرح دھو کر ڈالیں اب چھنے ہوئے بیسن کو ایک برتن میں ڈالیں اس میں انار دانہ، نمک، سرخ مرچ پاؤڈر اور میٹھا سوڈا ڈالیں۔ اس میں پانی ڈال کر گھول لیں جب یہ اچھی طرح مکس ہو جائے تو پالک ڈال کر پھینٹیں اور ایک گھنٹہ تک کے لئے رہنے دیں۔ کڑاہی میں سرسوں کا تیل خوب گرم کر یں اس میں پالک کی پکوڑیاں گول گول تل کر نکالتے جائیں اور اس کو ہری دھنیے، پو دینے ، ہری مرچ، لہسن، انار دانہ کی چٹنی ڈال کر گرم گرم کھائیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:43 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2063.JPG

اسٹفڈ مرچ پکوڑے

اجزاء:
بیسن ایک کپ
نمک حسب ذائقہ
کھانے کا سوڈا چائے کا چمچہ
زیرہ ایک چائے کا چمچہ
فوڈ کلر پیلا ایک چٹکی
مرچوں کی فلنگ کے اجزاء:
بڑی ہری مرچیں چھ عدد
چاٹ مصالحہ دو کھانے کے چمچے
پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچہ
نمک حسب ضرورت
انار دانہ دو کھانے کے چمچے
املی کا رس ایک کھانے کا چمچہ
باریک کٹی ہوئی پیاز ایک عدد درمیانی
تیل حسب ضرورت
ترکیب:
چھری کو نوک سے ہری مرچیں بیچ میں سے ہلکی سی کاٹ لیں اور بیج نکال دیں۔ تمام مصالحہ ملا لیں اور اسے چھوٹے چمچے کی مدد سے مرچوں کے اندر بھر دیں۔ کڑھائی میں تیل گرم کر یں۔ مصالحہ بھری ہوئی مرچوں کو بیسن میں لپیٹ کر درمیانی آنچ پر تلیں اور سنہرا ہونے پر نکال لیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:43 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2074.JPG


پنیر سینڈوچ




اجزاء:
پنیر 4/3پیالی
انڈے چار عدد
ڈبل روٹی ایک (بڑی )
مکھن بڑی ٹکیا
نمک چائے کا چمچہ
ترکیب:
ڈبل روٹی کے سلائس کاٹ لیں۔ ایک سلائس پر چھری سے ، مکھن لگائیں۔ دوسرے سلائس پر پنیر رکھیں۔ پھر دونوں سلائس ملا کر تکون کاٹ لیں۔ انڈوں کی سفیدی اور نمک خوب پھینٹ لیں سینڈوچ پر انڈے کی سفیدی لگا کر اوون میں رکھ دیں۔ بادامی ہونے پر نکال لیں۔ چائے کے ساتھ پیش کر یں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:44 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2085.JPG

مکئی اور بیسن کے پکوڑے


اجزاء:
کارن 1پیالی
بیسن ایک پیالی
کشمیری مرچ (کٹی ہوئی) آدھی پیالی
بیکنگ پاؤڈر چوتھائی چائے کا چمچ
ٹماٹو کیچپ ایک کھانے کا چمچ
پانی ، تیل اور نمک حسب ضرورت
ترکیب:
کارن میں پانی 1پیالی ڈال کر 10منٹ تک پریشر ککر میں گلا لیں۔ بیسن، بیکنگ پاؤڈر، نمک، مرچ ، ٹماٹو کیچپ اور پانی ڈال کر آمیزہ تیار کر لیں۔ کارن اور کشمیری مرچ ڈال کر مکس کر یں۔ تیل گرم کر یں اور 1چمچ آمیزہ ڈال کر سنہری تل لیں۔ اسی طرح تمام پکوڑے تل لیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:44 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2062.jpg

ایگ پلانٹ چپس

اجزاء:
بینگن کلو(گول والے)
نمک حسب ذائقہ
چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ
قصوری میتھی ایک کھانے کا چمچہ
املی کا پیسٹ دو کھانے کے چمچے
کارن فلور کپ
تیل دو کپ
ترکیب:
بینگن کے گول سلائس کاٹ کر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔ ایک پیالے میں نمک، چاٹ مصالحہ، قصوری میتھی، املی کا پیسٹ اور کارن فلور ڈال کر مکس کر یں۔ کڑاہی میں درمیانی آنچ پہ تیل گرم کر یں۔ بینگن کے سلائسز کو پانی سے نکال کر خشک کر لیں اور تیار کیا ہوا مصالحہ لگا کر خوب اچھی طرح مکس کر یں اور گرم تیل میں ڈال کر فرائی کر یں اور کرپسی ہونے پر نکال لیں۔ مزیدار ایگ پلانٹ چپس تیار ہیں کیچپ کے ساتھ گرم گرم سرو کر یں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:47 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2084.jpg

انڈوں کے پکوڑے



اجزاء:
انڈے (ابال لیں) چار عدد بیسن آدھی پیالی سبز دھنیا دو چائے کے چمچ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ چاٹ مصالحہ چوتھائی چائے کا چمچ کالی مرچ چوتھائی چائے کا چمچ تیل حسب ضرورت
ترکیب:
ابلے ہوئے انڈوں کے لمبائی میں دودو ٹکڑے کر لیں۔ سبز دھنیا، مرچ، نمک، بیسن اور پانی ملا کر آمیزہ تیار کر یں۔ انڈوں کو آمیزے میں ڈپ کر کے تل کر سنہری کر لیں۔ پکوڑے تل کر پلیٹ میں نکا لیں اور اس کے اوپر چاٹ مصالحہ چھڑ ک کر سرو کر یں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:47 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2073.JPG

پنیر کے سموسے


اجزاء:
کاٹیج ایک پیالی
ہرا مصالحہ پون کپ
پیاز(چوکور کٹی ہوئی) ایک عدد
بادام اور بھنے کا جو دس عدد اور چار عدد
کالی مرچ (موٹی کٹی ہوئی) چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
سموسہ پٹی 20عدد
آئل تلنے کے لئے دو پیالی
ترکیب:
بادام، کاجو، کالی مرچ پیس کر پنیر میں ملا دیں اور ہرا مصالحہ اور پیاز بھی ملا دیں۔ سموسہ پٹی پر تھوڑا مصالحہ رکھ کے تکونا شیپ دیں۔ میدہ کی لئی سے سموسہ بند کر دیں اور ہلکی آنچ پر تل لیں۔ جاذب کاغذ پر رکھتے جائیں۔ کیچپ یا چٹنی کے ساتھ مزہ دیں گے۔

تانیہ
07-12-2013, 12:47 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2060.jpg

مکئی ، مٹر والے سموسے


اجزاء:
میدہ دو کپ
گھی تین کھانے کے چمچے
کھانے کا سوڈا تین چٹکی
تیل حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
فلنگ کے لئے:
مٹر (چھلے ہوئے) ایک کپ
آلو (ابال کر میش کر لیں) دو عدد
مکئی کے دانے ایک کپ
تیل 3-4چائے کا چمچے
سرخ مرچ پاؤڈر چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
فلنگ تیار کرنے کے لئے فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے اس میں مٹر اور مکئی کے دانے ڈال کر ایک منٹ کے لئے تل لیں۔ اب اس میں اور سرخ مرچ پاؤڈر شامل کر کے مزید 2-3منٹ تک اسٹر فرائی کر یں۔ اس کے بعد ایک پیالے میں نکال کر اس میں میش کئے ہوئے آلو شامل کر کے اچھی طرح مکس کر یں۔ سموسے تیار کرنے کے لئے میدہ، کھانے کا سوڈا اور نمک کو ایک ساتھ چھان لیں۔ اب تھوڑا تھوڑا کر کے گھی اور پانی شامل کر کے نرم گوندھ لیں۔ اب اس آٹے کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کر لیں اور ہر حصے کو ایک چھوٹی بال کی شکل دیں۔ ہر بال کو گول روٹی کی طرح بیل کر درمیان سے کاٹ کر دوحصے کر دیں۔ اب ان کٹے ہوئے حصوں میں سے ایک حصہ اپنی ہتھیلی پر رکھ کر اسے کون کی شکل دیں۔ اب اس میں فلنگ والا آمیزہ ڈال کر سموسے کو انگلیوں سے سیل کر دیں۔ اسی طرح سارے سموسے تیار کر لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر کے ایک وقت میں چند سموسے گرم تیل میں درمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک تلیں۔ مزیدار مکئی اور مٹر کے سموسے تیار ہیں، چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:47 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2072.jpg

سادہ سینڈوچ


اجزاء:
آلو(ابلے ہوئے) چار عدد
نمک آدھا چائے کا چمچہ
کالی مرچ(پسی ) آدھا چائے کا چمچہ یا چمچہ
ڈبل روٹی کے سلائس حسب ضرورت
مایونیز اور ٹماٹر کیچپ حسب ضرورت
ترکیب:
آلوؤں کے چھلکے اتار کر انہیں بھرتا بنا لیں۔ نمک اور کالی مرچ ملا لیں۔ سلائس کو تکون شکل میں کاٹ لیں۔ یعنی ایک سلائس کے دو حصے کر لیں۔ ایک سلائس پر آلو کا بھر تا لگائیں۔ دوسرے پر میونیز لگائیں۔ کیچپ کے ساتھ کھائیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:48 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2083.jpg

چکن پکوڑے


اجزاء:
چکن بغیر ہڈی (چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں) آدھا کلو
دہی پھینٹی ہوئی چوتھائی پیالی
لہسن اور ادرک کی پیسٹ ڈیڑھ چائے کا چمچ
انڈے پھینٹے ہوئے دو عدد
مکھن دو کھانے کے چمچ
میدہ چار کھانے کے چمچ
نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت
چاٹ مصالحہ اور تیل حسب ضرورت
ترکیب:
چکن، دہی ، ادرک، لہسن کی پیسٹ اور مصالحہ آپس میں مکس کر یں اور 1گھنٹہ کے لئے رکھ دیں۔ تیل گرم کر کے چکن کو پکا کر گلا لیں۔ انڈے، مکھن، میدہ ملا کر گرائنڈ کر لیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کر یں اور چکن کی بوٹیاں ایک ایک کر کے تل لیں۔ تلے ہوئے چکن کے پکوڑے پلیٹ میں نکا لیں اور ان پر چاٹ مصالحہ چھڑ ک کر گرم گرم پیش کر یں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:48 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2082.jpg

سوجی کے پکوڑے



اجزاء:
سوجی (بھون لیں) دو پیالی
سبز مرچیں (باریک کاٹ لیں) 8عدد
سبز دھنیا(باریک کاٹ لیں) دو کھانے کے چمچ
گھی دو کھانے کے چمچ
دہی آدھی پیالی
سوڈا چٹکی بھر
نمک اور تیل حسب ضرورت
ترکیب:
سوجی کے اوپر گرم گھی ڈالیں۔ سوجی اور گھی کو دہی میں مکس کر یں اور دوسرے اجزاء بھی ڈال دیں۔ بیس منٹ بعد سوجی کے آمیزے کے چھوٹے چھوٹے گولے بنا لیں۔ تیل گرم کر کے سوجی کے گولوں کو تل کر سنہری کر لیں۔ پکوڑوں کو چٹنی کے ساتھ گرم گرم کھائیں

تانیہ
07-12-2013, 12:48 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2071.JPG

قیمے کا سینڈوچ

اجزاء:
ڈبل روٹی کے سلائسز (بڑے ) چار عدد
قیمہ (بھنا ہوا) آدھا کپ
پنیر ایک سلائس
میونیز(چکن سپریڈ) دوٹیبل سپون
ترکیب:
ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ لیں۔ ایک سلائس پر پنیر رکھ دیں۔ اس پر دوسرا سلائس رکھیں اور پہ قیمہ پھیلا دیں۔ قیمہ پر ایک اور سلائس رکھیں اور چکن سپریڈا چھی طرح پھیلا دیں۔ اس پر سلائس رکھ کر بند کر دیں اور سینڈوچ میکر میں رکھ کر بیک کر لیں۔ کیچپ کے ساتھ یا چٹنی کے ساتھ دیا جا سکتا ہے۔

تانیہ
07-12-2013, 12:49 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2101.JPG


چیز رولز




اجزاء:
پنیر کے سلائس چار عدد
تازہ ڈیل روٹی کے سلائس چار عدد
نمک حسب ذائقہ
تازہ کالی مرچ(کُٹی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ
انڈے 3-4عدد
بریڈکرمبز ایک کپ
تیل (فرائنگ کے لیے) حسب ضرورت
ترکیب:
ڈبل روٹی کے کنارے احتیاط سے تیز چھری سے کاٹ کر علیحدہ کر لیں اور سلائز کو بیلن سے بیل کرپتلا کر لیں اس پر پنیر کے سلائس رکھ کر نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر چھڑک کر رول کر لیں اور ہاتھ سے اچھی طرح دبا کر سیٹ کر یں۔ انڈے میں ڈپ کر کے بریڈکرمبز سے کوٹ کر کے ڈیپ فرائی کر لیں گرما گرم چیز رولز کیچپ کے ساتھ سرو کر یں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:49 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2100.JPG


نمک پارے




اجزاء:
میدہ ایک کپ
کھانے کا سوڈا دوچٹکی
گھی یاتیل تلنے کے لئے
نمک کالی مرچ 1/5ٹی سپون
ترکیب:
میدے میں سوڈا ، کالی مرچ اور ایک چائے کا چمچ گھی خوب ملائیں ۔سخت گو ندھ کر روٹی کی موٹائی کا گول بیل لیں ۔باریک
ربن جیسی پٹیاں بنا کر ایک ایک امچ کے تر چھے ٹکڑے کاٹلیں ۔کڑاہی میں گھی گرم کریں اور یہ تھوڑے تھوڑے ٹکڑے ڈال
کر تلیں ۔سرخ ہونے پہلے نکال لیں ۔پہلے اخبار پر رکھ کر فالتو گھی کو جذب کر لیں اور پھر پلیٹ میں نکال کر کھائیں ۔

تانیہ
07-12-2013, 12:49 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2099.jpg

چائینز سموسے



اجزاء:
میدہ 200گرام
بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی سیاہ مر چیں آدھا چمچ
انڈے تین عدد
اجینو موتو حسب ذائقہ
سنگھاڑے 100گرام
یخنی آدھاکپ
پیاز 50گرام
ہری مر چیں 6عدد
ہرا دھنیا 50گرام
آلو 200گرام
خوشبو چند قطرے
زیرہ نصف چمچ
مٹر کے دانے 50گرام
ترکیب:
میدہ چھان کر اس میں بیکنگ پاؤ ڈر ، تھوڑا سا اجینو موتو اور زیرہ ملائیں ۔اس میں یخنی اور پانی ڈال کر میدہ گوندیں اور نصف
گھنٹہ کے لئے رکھ چھوڑیں ۔سنگھاڑے باریک پیس لیں ۔مٹر کے دانے ابال کر رکھ لیں۔آلو ابال کر چھلکے اتار دیں اور آلو
باریک پیس لیں ۔ہرا دھنیا دھو کر صاف کریں اور باریک کتر لیں ۔ ہری مر چیں بھی باریک کتر لیں پیار چھیل کر باریک
چھوٹے چھو ٹے ٹکڑوں میں کاٹیں ۔انڈے ایک پیالی میں پھینٹ کر رکھ لیں ۔اس کے بعد ایک برتن میں تمام اجزاء
ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے آمیزہ بنا ئیں ۔پھر گوندھا ہواہوا میدہ لکڑی کے تختے پر ڈال کر بیلنے سے بیل کر باریک تہہ
بنا ئیں اور چھری کے ساتھ باریک باریک ریپرز کاٹ لیں ۔جب تمام ریپرز تیار ہو جائیں ۔تو پرت میں ایک چمچ
تیار کرد ہ آمیزہ رکھ کر ر یپرز کو بند کر تے جائیں پھر ایک فرائی پان میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں ۔جب گھی خوب گرم
ہو جا ئے تو اس میں سموسے انڈوں کے آمیزے میں ڈبو ڈبو کر تلتے جائیں اور سرخ ہونے پر باہر نکالیں ۔ایک ٹرے
میں ٹیشو پیپرز بچھائیں ۔اور اس کے اوپر گرم گرم سموسے رکھیں ۔انتاہی مزیدار اور لذیذ سموسے تیار ہیں ۔ٹماٹو کیچپ
کے ساتھ نوش کریں ۔

تانیہ
07-12-2013, 12:49 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2400.jpg

چنا چاٹ


اجزاء:
چنا - ایک پاو
لال مرچ - ایک کھانے کا چمچ
زیرہ پبسا بوا - ایک کھانے کا چمچ
شکر- ایک کھانے کا چمچ
چاٹ مصالہ-ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹروپیاز - دو لچہے
آلو تین سے چار
نمک- ایک کھانے کا چمچ
ھرا دہنیا-ایک عدد
املی جوس- آدہا کپ
پودینہ- ایک گڈی
ترکیب:
سفید چنے اور آلوؤں کو ابال لیں ابلے ہوئے چنوں میں نمک زیرہ اور لال مرچ ملا کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں ایک گھنٹے کے بعد اس میں آدھا کپ املی کا جوس ملا دیں اور اچھی طرح مکس کر دیں اسکے بعد اس میں پودینہ ہرا دھنیا ملا دیں ٹماٹر اور پیاز کو سلائس کی شکل میں کاٹ لیں اور ابلے ہوئے آلوؤں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیںاور چنوں میں ملا لیں لذیذ ذائقہ دار چنا چاٹ تیار ہے افطاری میں پیش کر دیں

تانیہ
07-12-2013, 12:49 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2098.JPG

چکن پزا


اجزاء:
میدہ 8اونس
تیل 2ٹی سپون
خمیر 1ٹی سپون
چینی 1ٹی سپون
نمک 1ٹی سپون
پسی ہوئی رائی 1ٹی سپون
ابلی ہوئی مرغی 1کپ
تیل 4کھانے کے چمچے
ٹماٹو کیچپ 4کھانے کے چمچے
پانی آدھ کپ
ترکیب:
خمیر کو پانی میں ملائیں اور دس منٹ تک چھوڑ دیں پھر اس میں میدہ ،نمک ،چینی اور دو ٹی سپون تیل ملا کر گوند لیں ۔پھر روٹی
بیل کر نرم کپڑے سے ڈانپ دیں حتی کہ پھول کر دوگنا ہوجائے ۔اب مرغی میں تمام مصالحے ملادیں ۔تیل گرم کریں اور
اس میں مرغی کو تلیں ۔پھر کیچپ ڈال کر گاڑھا گاڑھا ابھون لیں روٹی پزا ٹرے میں رکھیں ۔تھوڑی سی ٹماٹو کیچپ پھیلائیں
ُپھر مرغی کو پھیلائیں آخر میں پنیر کے ٹکڑے اوپر پھیلا دیں ۔اوون میں نصف گھنٹے تک کا ٹیں ۔عمدہ ڈش تیار ہے۔

تانیہ
07-12-2013, 12:50 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2097.JPG

چائینز پزا


اجزاء:
انڈے 3عدد
پنیر 50گرام
خمیر ایک چھو ٹا چمچ
میدہ 250گرام
قیمہ 100گرام
اجینو موتو ایک چھوٹا چمچ
گھی حسب ضرورت
پسی ہوئی سر خ مرچیں 1چمچ
ہری مرچیں تین عدد
ٹماٹو کیچپ حسب ضرورت
ترکیب:
پیاز چھیل کر باریک باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں ۔قیمہ پہلے سے ابال کر رکھ لیں ۔ہری مرچوں سے بیج نکال دیں اور
اور مرچوں کو چھو ٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں اور تھوڑے سے پانی میں خمیر ڈال کر رکھ چھوڑیں تاکہ وہ پھول جائے۔
میدہ چھان کر الگ رکھ لیں ۔اس کے بعد ایک بڑی ڈش میں میدہ ڈالیں ۔اس میں تھوڑا سا اجینوموتو اور گھی ملائیں اور اچھی
طرح مکس کریں۔انڈے پھینٹ کر خمیر میں شامل کر یں اور پھر اس کو میدے میں ڈال کر ٹھیک طرح سے گوندیں اور ایک
گھنٹہ کے لئے رکھ چھوڑ یں ۔اسی دورن اسی برتن میں گھی ڈال کر چولہے پر رکیں اس میں تمام مصالحہ جات قیمے سمیت
ڈال کر بھونیں اور آگ سے اتار لیں ۔پھر گوندھے ہوئے میدے کو بیلنے سے بیل کر روٹی بنا ئیں اوپر قیمے والا آمیزہ
لگانے سے پہلے ٹماٹو کیچپ لگا ئیں پھر اوون میں روٹی پکائیں اوپر پنیر کے ٹکڑے ڈالیں اور تھوڑی دیر بعد اوون سے نکال
کر پلیٹ میں رکھیں اور کھانے کے لئے پیش کریں ۔

تانیہ
07-12-2013, 12:50 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2096.JPG

ایگز رول


اجزاء:
گوشت آدھ پونڈ
سرکہ 2ٹیبل سپون
نشاستہ 2ٹیبل سپون
چینی 2ٹیبل سپون
سویا بین کا اچار 2ٹیبل سپون
آ ٹا 6ٹیبل سپون
انڈے چھ عد د
خودپور پودے ایک کپ
نمک ،تیل حسب ضرورت
ترکیب:
گوشت کا باریک قیمہ تیا ر کریں ۔خود رو پودوں کے ڈنٹھل نکال کر گرم پانی میں بھگو دیں تاکہ نرم ہو جائیں گوشت کو نشاستہ،
سویا بین کے اچار اور سرکہ میں ملا دیں ۔تیل کو خوب گرم کر کے اس میں گوشت ڈال کر خوب تلیں پھر اس میں خود رو پودے
اوربانس کے درخت کی کونپلیں ڈال کر چند منٹ پکائیں اور اس میں چینی شامل کر کے چمچے سے تین چار بار الٹ پلٹ کریں
اور نیچے اتار لیں ۔آٹے میں نمک ملا کر پانی سے گوندھیں اور انڈوں کو اچھی طرح پھینٹ کر آٹے میں ملا کر مکس کریں ۔
گوندھے ہوئے انڈے والے آٹے کو کسی صاف تختے پر پھیلاکر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر ان پر گوشت تھوڑی تھوڑی
مقدار میں رکھیں اور لپیٹ لپیٹ کر رکھتے جائیں ۔جب تما م رو ل بنالیں تو ان کو گرم تیل میں چھوڑ کر تلیں ۔تلنے کے بعد
گرم گرم باہر نکال کر کھانے کے لئے پیش کریں ۔

تانیہ
07-12-2013, 12:50 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2095.JPG

میکرونی رولز


اجزاء:
میکرونی ایک کپ
چیڈر چیز(کش کیا ہوا) کپ
پیاز(باریک کٹی ہوئی) ایک عدد(درمیانہ)
ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی) 5-4عدد
گرم مصالحہ (پاؤڈر ) چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) حسب ذائقہ
انڈے دو عدد
بریڈ کرمز حسب ضرورت
میدہ حسب ضرورت
تیل تلنے کے لئے
ترکیب:
میکرونی کو فوڈ پرسیسر میں ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کر لیں۔ چیڈر چیز، ہری مرچ، پیاز، ہرا دھنیا کو بھی ساتھ ہی گرائنڈ کر لیں۔ ایک باؤل میں اس مرکب کو ڈالیں۔ اس میں نمک، کالی مرچ پاؤڈر گرم مصالحہ پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ ہتھیلی پر ہلکا سا تیل لگا کر ان کو رولز کی شکل دیں اور ریفریجریٹر میں 20-15منٹ کے لئے رکھ دیں۔ انڈے پھینٹ لیں ان کو پہلے میدے، پھر انڈے پھر بریڈ کرمز میں اچھی طرح رول کر لیں۔ تیل گرم کر یں اور رولز کو تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔ گولڈن ہونے پر نکا لیں۔ ٹماٹو کیچپ کے ساتھ سرو کر یں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:50 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2105.JPG

ڈبل روٹی کے رولز

اجزاء:
بریڈ سلائس 4عدد
مکھن چار کھانے کا چمچ
آلو(بڑا سلائس ابال کر میش کر لیں) ایک عدد
کھیرا(باریک کاٹ لیں) ایک عدد
سبز دنیا (باریک کاٹ لیں) ایک گٹھی
ٹماٹو کیچپ چار کھانے کے چمچ
تیل ضرورت کے مطابق
ترکیب:
ڈبل روٹی کا ایک ٹوسٹ لیں۔ ٹوسٹ پر مکھن، ٹماٹو کیچپ اور دھنیا لگا ئیں۔ آلو میش کر کے اس میں کھیرا ملا لیں اور ٹوسٹ کو آلو کے آمیزے سے ڈھک دیں۔ گرم تیل میں تل لیں۔ تمام ٹوسٹ اسی طرح تیار کر کے تل لیں۔ اور چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:50 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2094.JPG


گول گپے


اجزاء:
میدہ ایک پاؤ
تیل تلنے کے لئے
سفید زیرہ چائے کا آدھا چمچ( پسا ہوا)
نمک حسب منشا
سرخ مرچ آدھا چائے کا چمچ
چنے ایک پاؤ(ابال لیں)
ترکیب:
نمک اورمیدہ چھان لیں اور اس میں گھی ملا کر سخت گوندھ لیں۔ آٹے میں زیرہ بھی ملا لیں۔ میدے کی روٹی بیل لیں، بسکٹ یا گلاس کی مدد سے چھوٹے چھوٹے بتا شے کاٹ لیں اور انہیں تل لیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:51 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2104.JPG

فروٹ پڈنگ


اجزاء:
فروٹ کے ٹکڑے ایک کپ
چینی ڈیڑھ چھٹانک
دودھ آدھا کلو
ونیلا ایسنس ایک چمچ
کریم ایک پاؤ
میدہ چھ چمچ
انڈے دوعدد
ترکیب:
دودھ میں چینی ڈال کر دودھ گرم کر یں اور اتار لیں انڈوں کی سفیدی اور زردی الگ کر لیں سفیدی کو خوب پھینٹیں اور اس میں میدہ ملا دیں اور پھینٹیں ۔ پھر انڈے کی زردی ملا ئیں۔ا ب دودھ ڈالیں اور خوب پھینٹیں۔ اوون میں گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ گاڑھاہو جائے تو نکال لیں اور ٹھنڈا کر یں۔ ٹھنڈا کر کے کریم اور ایسنس ملا دیں۔ پھر فروٹ کے ٹکڑے ڈال کر کھائیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:52 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2093.JPG

سبزی بھرے رولز


اجزاء:
پیاز ایک عدد
لال مرچ ایک چمچ
سبز مرچ(گول) ایک عدد
پیلی مرچ ایک عدد
میدے کی تیار شدہ روٹیاں چھ عدد
لہسن باریک پسا ہوا ایک جوا
مشروم ایک پاؤ
ویجیٹیبل آئل چھ کھانے کے چمچ
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
نمک اور کالی مرچ حسب ضرورت
لیموں (کٹا ہوا) ایک عدد
سبز دھنیاکی پتیاں (سجاوٹ کے لئے)
پیسٹ کیلئے:
پیاز(چھوٹا سائز) موٹا کٹا ہوا ایک عدد
سبز مرچ(موٹی کٹی ہوئی) ایک عدد
لیموں کا رس ایک عدد
ترکیب:
پیاز کو باریک کاٹ لیں۔ مرچوں کو آدھا کر کے بیج اور سفید حصہ نکال دیں اور ان کو لمبائی کے رخ پر باریک کاٹ لیں۔ پیاز اور کٹی ہوئی مرچوں کو ایک پیالے میں اکٹھا کر یں اور اس میں لہسن مکس کر یں۔ مشروم کاٹ کر مرچوں کے آمیزہ میں شامل کر یں۔ تیل اور پسی ہوئی مرچوں کو ایک پیالی میں یکجا کر یں اور ان کو سبزیوں کے اوپر ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں۔ فرائینگ پین کو آگ پر رکھ کر اچھی طرح گرم کر یں اور اس میں سبزیوں کو 5سے6منٹ تک فرائی
کر یں یہاں تک کہ مشروم اور مرچیں نرم ہو جائیں۔ نمک اور مرچ چھڑکیں۔ پیاز، سبز مرچ کو پیس کر پیسٹ بنالیں اس میں لیموں کا عرق ملائیں۔ سبزیوں کا تھوڑا تھوڑا مکسچر ہر ایک روٹی میں ڈالیں اور اسکو رول کر یں پھر انہیں تیار شدہ چٹنی کے ساتھ سرو کر یں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:53 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2103.JPG

چنے اور فروٹ چاٹ


اجزاء:
سفید چنے ایک پاؤ
کٹھا سیب ایک پاؤ
امرود ایک پاؤ
سرخ انار ایک عدد(چھوٹا سائز)
کیلے 3عدد
آدھے لیموں کا رس حسب ضرورت
نمک ایک چٹکی
لال مرچ چائے کا چوتھائی چمچ
کالی مرچ ایک چٹکی
کینو کا رس ایک پیالی
چینی ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب:
چنے گلا لیں۔ سیب چھیل کر چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں۔ انار کے دانے نکال لیں۔ امرود کے بھی ٹکڑے کر لیں۔ کیلے کے گول قتلے بنا لیں۔ پیالے میں تمام پھلوں کو مکس کر کے ڈالیں۔ فروٹ پر کینو اور لیموں کا رس ڈال کر ملائیں۔ چنے گلا کر شامل کر یں اور حسب ذائقہ نمک مرچ ڈالیں۔ چینی ڈالیں اور تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر یں۔
نوٹ: کٹے ہوئے کیلے چونکہ کالے پڑ جاتے ہیں اس لئے انہیں پیش کرتے وقت مکس کر یں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:54 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2092.JPG

پھول گوبھی کے پکوڑے


اجزاء:
پھول گوبھی آدھا کلو
میدہ ایک پیالی
کارن فلور آدھی پیالی
انڈے کی سفیدی ایک عدد
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ
تیل(تلنے کے لئے) حسب ضرورت
ترکیب:
میدہ اور کارن فلور کو مل کر اس میں نمک، سفید مرچ، کالی مرچ اور اجوائن ڈال کر ملائیں۔ انڈے کی سفیدی کو اتنا پھینٹیں کہ سخت ہو جائے۔ اس میں یہ تمام خشک چیزیں ملا کر تھوڑا تھوڑا کر کے ٹھنڈا پانی ڈالیں اور گاڑھا سا آمیزہ بنا لیں۔ کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کر یں۔ پھول گوبھی کے پھول علیحدہ کر کے صاف دھو لیں اور تھوڑی دیر خشک ہونے کے لئے رکھ دیں۔ آمیزے میں ڈپ کر کے گولڈن فرائی کر یں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:54 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2102.JPG

چلی ویجیٹیبل پزا


اجزاء:
تازہ پالک ایک پاؤ
تازہ لال مرچ دو عدد
ٹماٹرکا رس تین چمچ
پیاز باریک کٹا ایک عدد
لہسن باریک کٹا دو جوئے
ٹماٹر باریک کٹا آدھ کلو
ٹماٹو پیوری ایک چمچ
پنیر حسب ضرورت
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ حسب پسند
ترکیب:
مرچوں کو لمبائی میں کاٹ کر ان کے بیج نکال لیں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کر یں اور اس میں پیاز، لہسن اور مرچیں شامل کر کے پانچ منٹ فرائی کر یں تین ٹماٹر کا رس اور ٹماٹو پیوری ڈالیں اور نمک مرچ ملا کر پندرہ منٹ تک ہلکی آنچ پر رکھیں مرچ دھو لیں اور تولئے پر رکھ کر اچھی طرح خشک کر لیں پھر اسے موٹاموٹا کاٹ لیں سوس میں پالک ملائیں اور دس منٹ پکائیں تازہ پانی خشک ہو جائے تو اوون کو 425درجہ حرارت پر گرم کر یں پیزا پر ہلکا سا آئل لگائیں اور اس پر پالک کا مکسچر ڈالیں مکسچر پر پنیر ڈالیں اور بیس منٹ کے لئے بیک کر یں تاکہ سنہری ہو جائیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:54 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/2491.jpg


منس آملیٹ




اجزاء:
انڈے ---- دو عدد
تیار قیمہ ----- دو کھانے کے چمچ
سلاد کے پتے ( کٹے ہوئے ) ---- ایک کھانے کا چمچ
سبز پیاز ( باریک کٹی ہوئی ) ---- ایک کھانے کا چمچ
کٹی ہوئی سرخ مرچ ---- آدھا چائے کا چمچ
چیدر چیز ( کدو کش کی ہوئی ) ----- دو کھانے کے چمچ
کوکنگ آئل ----- ایک کھانے کا چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
ترکیب:
پیالے میں انڈوں کو پھینٹ کر نمک اور مرچ ملا لیں-

نان اسٹک فرائینگ پین میں آئل گرم کریں اور پھینٹے ہوئے انڈے کو احتیاط سے پین کیک کی طرح پین میں ڈال کر پھیلا لیں٬ چولہے کی آنچ ہلکی رکھیں-

انڈہ آدھا پک جائے تو ایک طرف قیمہ٬ سبز پیاز٬ سلاد کے پتے اور چیدر چیز ڈال کر احتیاط سے انڈے کے دوسرے حصے کو ڈی کی شکل میں فولڈ کریں-

انڈہ مکمل پک جائے تو سرونگ پلیٹ میں نکال لیں-

پریزینٹیشن:

مزیدار منس آملیٹ کو ٹوسٹ کی ہوئی بریڈ کے ساتھ سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 12:54 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4379.jpeg

کوکونٹ ملک کی کانجی


اجزاء:
چاول ------ ایک کپ
لہسن کا جوا ------ ایک عدد (چوپ کرلیں)
میتھی دانہ ------ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کوکونٹ ملک ----- ایک کپ
پانی ------ چار کپ
تیل ------ ایک کھانے کا چمچ
نمک ------ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
پریشر ککر میں تیل گرم کر کے اس میں میتھی دانہ٬ لہسن٬ چاول٬ نمک اور پانی ڈال کر دو سے تین منٹ سیٹی بج جانے تک پکائیں-
ڈھکن ہٹا کر بھاپ اچھی طرح ختم ہونے دیں- چاول کو خوب میش کرلیں اور کوکونٹ ملک شامل کر کے مزید دو سے تین منٹ تک پکائیں- کوکونٹ ملک کی کانجی تیار ہے-

تانیہ
07-12-2013, 12:55 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4384.jpeg

کلیجی کا سالن


اجزاء:
کلیجی (بکرے کی) ------ آدھا کلو
پیاز (سلائس کاٹ لیں) ----- دو عدد
ادرک پیسٹ -----ایک چائے کا چمچ
لہسن پیسٹ ----- ایک چائے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ---- آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
سبز الائچی ----- تین عدد
بڑی الائچی ----- ایک عدد
لونگ ----- چار عدد
ٹماٹر (چوپ کیے ہوئے) ------ دو عدد
نمک ----- حسب ذائقہ
دہی ----- آدھا کپ
تیل ----- آدھا کپ
ہری مرچیں (چوپ کی ہوئی) ----- دو عدد
ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) ---- آدھی گٹھی
ترکیب:
کلیجی کو ہلدی ملے پانی سے دھو کر خشک کرنے کے لیے رکھ دیں- سوس پین مین تیل ڈال کر گرم کر کے بڑی الائچی٬ لونگ٬ سبز الائچی ڈال کر کڑکڑائیں- اب اس میں ادرک٬ لہسن پیسٹ ڈال دیں- ایک سے دو منٹ تک فرائی کر کے پیاز شامل کریں- پیاز کا رنگ سنہرا ہوجائے تو سرخ مرچ پاؤڈر٬ ہلدی پاؤڈر شامل کردیں- چمچہ چلاتی رہیں٬ دھنیا پاؤڈر ڈالیں- اب اس میں کلیجی ڈال کر بھونیں - ٹماٹر شامل کردیں دو سے تین منٹ تک چمچہ چلاتی رہیں - اب اس میں دہی ڈال کر نمک شامل کریں- دہی کا پانی خشک ہوجائے اور گریوی تیار ہونے پر دو سے تین منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں- تیل اوپر آجائے تو گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑک کر چولہے سے اتار لیں- ہرے دھنیے اور ہری مرچ سے گارنش کر کے سرو کرلیں-

تانیہ
07-12-2013, 12:55 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4385.jpeg

کچوری


اجزاء:
میدہ ------ ایک کلو
چنے کی دال ----- تین چوتھائی کپ
اجوائن پاؤڈر ---- آدھا چائے کا چمچ
سونف پاؤڈر ----- ایک چوتھائی کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ----- ایک چٹکی
سرخ مرچ پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
نمک ---- حسب ذائقہ
تیل ----- حسب ضرورت
ترکیب:
دیگچی میں چار سے پانچ گلاس پانی ڈال کر اس میں چنے کی دال درمیانی آنچ پر پکائیں- 30 منٹ بعد اس میں اجوائن پاؤڈر٬ سونف پاؤڈر٬ گرم مصالحہ پاؤڈر٬ سرخ مرچ پاؤڈر اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ اس کا پانی خشک ہوجائے- اس آمیزے کو قیمے کی مشین سے گزار لیں- فرائی پین میں ڈیپ فرائنگ کے لیے تیل ڈال کر گرم کریں- گوندھے ہوئے میدے کی تھوڑی مقدار لے کر اس کے درمیان میں دال کا آمیزہ (اتنی مقدار میں رکھیں کہ پیڑا پھٹنے نہ پائے) رکھ کر پیڑا بنالیں٬ اسی طرح سارے پیڑے بنا لیں اور انہیں ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں- پیڑوں کو گول کچوری کی شکل میں بیل لیں اور گرم تیل میں ڈال کر تیز آنچ پر فرائی کرلیں- ہلکی سنہری ہوجائیں تو گرما گرم کچوریاں سرونگ ڈش میں نکال کر آلو یا چنے کی ترکاری کے ساتھ سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 12:55 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4387.jpeg

اسپراؤٹس چاٹ

اجزاء:
مکس اسپراؤٹس ----- دو سو گرام
تربوزے کے کیوبز ----- ایک کپ
لیموں کا رس ----- تین چائے کے چمچ
چاٹ مصالحہ ------ آدھا چائے کا چمچ
مکس ہرب پاؤڈر ------ آدھا چائے کا چمچ
تربوز کا خول ------ ایک عدد
ترکیب:
تربوز کے اندر سے تمام گودا نکال کر اس کو کھوکھلا کرلیں-
ایک پیالے میں مکس اسپراؤٹس٬ تربوز کے کیوبز٬ لیموں کا رس٬ چاٹ مصالحہ اور مکس ہربس پاؤڈر ڈال کر مکس کریں اور اس چاٹ کو تربوز کے کھوکھلے خول میں ڈال دیں-
اسٹارٹر کے طور پر سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 12:55 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4397.jpeg

بالائی دار مزیدار لسی


اجزاء:
دہی ----- آدھا لیٹر
چینی ----- تین چوتھائی کپ
نمک ----- دو چٹکی
دہی کی بالائی ----- ایک کپ
دودھ (پکا ہوا) ----- دو کپ
برف ----- حسب ضرورت
ترکیب:
ایک بلینڈر میں دہی٬ چینی٬ نمک٬ دودھ ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں- برف ڈال کر بلینڈ کریں اور گلاسوں میں لسی ڈالیں اوپر سے دہی کی بالائی ڈال کر پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 12:55 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4399.jpeg

فالسے کا شربت


اجزاء:
فالسے ---- آدھا کلو
پانی ----- دو لیٹر
چھوٹی الائچی کے دانے ---- دو چائے کے چمچ
کالا نمک ----- دو چائے کے چمچ
گڑ ----- دو سو پچاس گرام
پودینے کے پتے ---- گارنشنگ کے لیے
ترکیب:
دیگچی میں فالسے دھو کر پانی میں بھگو کر تیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں- فالسے چھلنی میں نکال کر میش کردیں اور بیج الگ کر دیں- فالسے کے گودے کو بڑے پیالے میں ڈال کر اس میں چھوٹی الائچی کے دانے گرائنڈ کر کے ڈال دیں- اس میں کالا نمک اور گڑ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں-ٹھنڈا پانی ڈال کر فوڈ پروسیسر میں ڈالیں اور ہلکا سا بلینڈ کرلیں- جگ میں نکال کر ٹھنڈا ہونے کے لیے فریج میں رکھ دیں اس کے اوپر پودینے کے پتوں سے گارنش کر کے سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 12:55 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4398.jpeg

کینڈی کیریمل ڈیزرٹ


اجزاء:
دودھ ----- ایک لیٹر
کریم ----- ایک کپ
چینی ---- ایک کپ
کینڈی بسکٹ ----- پندرہ عدد
مکھن ----- دو کھانے کے چمچ
ونیلا کسٹرڈ پاؤڈر ----- دو کھانے کے چمچ
ترکیب:
دودھ کو ابال کر ہلکی آنچ پر پکائیں- کینڈی بسکٹ کا موٹا موٹا چورا کر کے اس میں مکھن شامل کریں اور اس مکسچر کو فریج میں بیس سے پچیس منٹ کے لیے رکھ دیں- تھوڑے ٹھنڈے دودھ میں کسٹرڈ پاؤڈر مکس کر کے گرم دودھ میں ڈال کر مسلسل چمچہ چلاتے ہوئے کسٹرڈ تیار کرلیں- ایک فرائنگ پین میں آدھا کپ چینی ڈال کر پگھلائیں اور اسے کسٹرڈ میں ڈال کر مسلسل چلاتی جائیں (احتیاط سے چینی کو پکائیں اگر زیادہ پکا دیا تو ذائقہ کڑوا ہوجائے گا) چولہا بند کر دیں اور ڈھکن ڈھک کر کسٹرڈ ٹھنڈا ہونے دیں- اس میں کریم شامل کریں- سرونگ گلاسوں میں پہلے بسکٹ کا مکھن ملایا ہوا چورا بچھائیں- اس کے اوپر تیار کیا ہوا کسٹرڈ ڈالیں اور فریج میں ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں فرائنگ پین میں باقی بچی ہوئی چینی ڈال کر پگھلائیں اور ایک چکنی کی ہوئی اسٹیل کی ٹرے میں ڈال کر پھیلائیں اور جمنے کے لیے رکھ دیں- سرونگ گلاسز کو فریج میں سے نکالیں جمی ہوئی چینی کی پٹی کو کھرچ کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں یا موٹا چورا کر کے کسٹرڈ کے اوپر چھڑکیں- پھینٹی ہوئی کریم اور اسٹرابیری سے گارنش کر کے سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 12:56 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4437.jpeg

انڈا کڑھی


اجزاء:
دہی ----- دو سو پچاس گرام
بیسن ----- تین کھانے کے چمچ
ناریل کا دودھ ------ ایک کپ
ہری مرچ پیسٹ ------ ایک چائے کا چمچ
رائی ---- آدھا چائے کا چمچ
کڑھی پتے ----- چھ عدد
ہلدی پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
پانی ---- تین کپ
لہسن پیسٹ ----- ایک چائے کا چمچ
پیاز (چوپ کرلیں) ----- ایک عدد (بڑی)
تیل ------ ایک چوتھائی کپ
انڈے (ابلے ہوئے) ----چھ عدد
نمک ----- حسب ذائقہ
ترکیب:
دہی٬ بیسن اور لہسن ڈال کر پھینٹ لیں- دیگچی میں تیل گرم کریں- اس میں رائی دانہ٬ کڑھی پتے اور پیاز ڈال کر ساتے فرائی کریں- دہی٬ بیسن٬ لہسن کا مکسچر اور پانی ڈالیں چمچہ چلاتے رہیں تاکہ گٹھلی نہ بنے- نمک اور ہلدی پاؤڈر بھی ڈال دیں آنچ ہلکی کر کے پکائیں جب کڑھی گاڑھی ہوجائے تو ناریل کا دودھ٬ ہری مرچ پیسٹ شامل کر کے ایک منٹ تک پکائیں انڈے ڈال کر سادے چاول کے ساتھ سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 12:56 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4401.jpeg

مینگو بنانا٬ یوگرٹ٬ ہنی ڈرنک


اجزاء:
آم (کیوبز کاٹ لیں) ---- دو عدد
کیلے (سلائس کاٹ لیں) ---- چار عدد
شہد ----- دو کھانے کے چمچ
دہی ---- ایک کپ
دودھ ---- ایک کپ
چینی ---- حسب ذائقہ
برف (کیوبز) ----- حسب ضرورت
پودینہ ----- سجانے کے لیے
ترکیب:
ایک بلینڈر میں آم٬ کیلے٬ دہی٬ دودھ٬ چینی٬ شہد ملا کر اچھی طرح بلینڈ کریں- آخر میں برف ڈال کر بلینڈ کریں اور گلاسوں میں ڈال کر پودینے سے سجا کر پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 12:56 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/6111.jpeg

پھلکی پکوڑیاں

اجزاء:
بیسن۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کپ
بیکنگ پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک ٹی اسپون
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک ٹیبل اسپون
دہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پاؤ
ہری چٹنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کپ
املی کی چٹنی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کپ
پیاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
آلو۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد
پاپڑی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھ عدد
ترکیب:
بیسن میں نمک،بیکنگ پاؤڈر ڈال کر پانی سے گاڑھا گھول لیں ۔دس منٹ کے بعد آئل گرم کر کے اور کسی بڑے ہول والے اسپون پربیسن ڈال کر ہاتھ سے مسلیں اور پھلکیاں بنا لیں۔فرائی کرنے کے بعد نمک والے پانی میں ڈال دیں دہی میں نمک ڈال کر مکس کریں ساتھ ہی پھلکی،ٹماٹر،آلو،پیاز ،چاٹ مصالحہ اور ساری چٹنیاں ڈال کر پیش کریں،

تانیہ
07-12-2013, 12:56 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/8603.jpg


دال سموسہ


اجزاء:
مونگ دال (چھلکے والی) ایک پاؤ
سموسے کی پٹیاں ۔۔ دو عدد
کٹی کالی مرچ ۔۔ ایک چائے چمچہ
کٹی لال مرچ ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
پسا گرم مصالحہ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
پسا زیرہ ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
ادرک لہسن کا پیسٹ ۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
پسی ہلدی ۔۔ ایک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا ۔۔ آدھا گھٹی
ہری مرچیں ۔۔ تین سے چار عدد
تیل ۔۔ تلنے کے لئے
نمک ۔۔ حسب ذائقہ
ترکیب:
پہلے ایک پاؤ مونتگ کی چھلکے والی دال کو دھو کر رات بھر بگھو کر رکھ دیں۔ پھر اسے اچھی طرح چھان کر خشک کرلیں۔ اب ایک پین میں مونگ کی چھلکے والی دال، ایک چائے کا چمچہ کٹی کالی مرچ، ایک کھانے کا چمچہ لال مرچ، ایک چائے کا چمچہ پسا گرم مصالحہ، ایک کھانے کا پسا زیرہ، ایک کھانے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ، ایک چائے کا چمچہ پسی ہلدی، آدھا گھٹی ہرا دھنیا، تین سے چار عدد ہری مرچیں اور حسب ذائقہ نمک شامل کرکے بھون لیں۔ پھر اس میں ایک کپ پانی ڈال کر سخت بوائل کریں۔ جب پانی خشک ہوجائے تو اسے ٹھنڈا کرلیں۔ اب اس آمیزے کو سموسے کی پٹیوں میں فل کریں۔ ایک پین میں تیل گرم کر کے سموسوں کو ڈیپ فرائی کرلیں۔ آخر میں سلاد پتے، پیاز اور چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:56 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/7157.jpg

بیسن کے لڈو

اجزاء:
بیسن۔۔۔۔۔۔۔1 باؤل
پسی چینی۔۔۔۔۔۔1 باؤل
گھی۔۔۔۔۔۔۔۔2/1 باؤل
ُپستہ۔۔۔۔100 گرام
بادام۔۔۔۔۔100 گرام
الائچی پاؤڈر۔۔۔۔۔۔4/1 چائےکا چمچ
فوڈ کلر(پیلا)۔۔۔۔۔2-1 چٹکی
ترکیب:
ایک پین میں گھی گرم کرکے بیسن کو بھون لیں۔ اب اس میں فوڈکلراورالائچی شامل کرکے مزید بھون لیں۔ اب اس کے بعد تھالی میں نکال کر پھیلائیں اور ٹھڈا کرلیں تاکہ بیسن بھربھرا ہوجائے۔ پھر اس میں پسی چینی مکس کرکے لڈو بنالیں اور المونیم فوائل کٹوریوں میں نکال لیں۔ پستہ اور بادام سے گارنش کرکے سرو کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:57 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/6133.jpeg

دہی بڑے چنا چاٹ
اجزاء:
ماش کی دال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
مونگ کی دھلی دال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی پیالی
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
ادرک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک انچ کا ٹکڑا
پیاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد درمیانی
دہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین پیالی
میٹھا سوڈا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چٹکی بھر
دودھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی پیالی
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
کارن فلور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیڑھ کھانے کاچمچ
سفید چنے(ابلے ہوئے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو پیالی
آلو(ابال کر چھوٹے ٹکڑے کئے ہوئے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد درمیانے
آئل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
ترکیب:
دونوں دالوں کو دھو کر ایک گھنٹہ بھگو دیں،پھر اس میں پیاز اور ادرک ڈال کر پیسیں لیں۔میٹھا سوڈا ملا کر اچھی طرح پھینٹیں اور ڈھک کر گرم جگہ پر ایک سے دو گھنٹوں کے لئے رکھ دیں۔
کڑاہی میںآئل کو درمیانی آنچ پر تین سے چار منٹ گرم کریں اور پسی ہوئی دال کو دوبارہ سے پھینٹ کر چمچ کی مدد سے بھلے ڈالکر گولدن فرائی کر لیں۔ان کو نمک ملے گرم پانی میں دس سے پندرہ منٹ بھگوئیں۔پر دونوں ہاتھوں کے بیچ رکھ کر ہلکے سے دبا کر پانی نکال دیں۔
دہی کو پھینٹ کر اس میں چینی،نمک،کارن فلور اور دودھ ملائیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:57 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/6118.jpeg

زیرے کے سموسے


اجزاء:
آلو ----- آدھا کلو
لال مرچ ---- حسب ذائقہ
سونف پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
مکھن ----- ڈیڑھ اونس
لہسن ----- تین جوے (پسے ہوئے)
ابلے ہوئے انڈے ----- دو عدد (سخت)
پیاز ----- آدھا پاؤ چورا
سفید زیرہ -----تین چائے کے چمچ
لیمن جوس ----- ایک کھانے کا چمچ
سفید زیرہ ثابت ---- دو چائے کے چمچ
سموسہ پٹی ---- حسب ضرورت
ترکیب:
ایک پین میں آلو ابال لیں پھر انہیں مسل کر رکھ لیں-
ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز گلابی کرلیں اور تمام مصالحے ڈال کر بھون لیں- پھر اس دیگچی میں مسلے ہوئے آلو اور مکھن ملا دیں- اس کے ساتھ ہی اس میں باریک کٹے ہوئے انڈے اور لیمن جوس بھی مکس کردیں-
سموسہ پٹی لے کر اس میں ایک کونے سے اوپر کے آمیزے کی بھرائی کرنا شروع کریں اور دوسرے کونے کے سرے تک لے جائیں اور کونے ملاتے ہوئے آخری کونے تک جا کر سموسہ تکون کی شکل میں بند کر دیں-
اب سموسوں پر انڈے کی سفیدی لگا کر زیرہ چھڑک دیں اور کڑاہی میں تیل گرم کر کے گولڈن براؤن کرلیں- لذیز سموسے تیار ہیں-

تانیہ
07-12-2013, 12:57 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/6116.jpeg

ویجی چاٹ

اجزاء:
آلو ---- ایک کلو
میتھی دانے ----- ایک کھانے کا چمچ
سرخ مرچ پاؤڈر ----- ایک کھانے کا چمج
کارن آئل ---- دو کپ
پیاز ----- ایک پاؤ (کٹی ہوئی)
شملہ مرچ ----- ایک پاؤ
ہلدی پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ ----- ایک کھانے کا چمچ
سفید تل ----- دو کھانے کے چمچ
ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ----- حسب ضرورت
چکن کیوب ----- ایک عدد
ترکیب:
پیاز باریک کاٹ لیں اور شملہ مرچوں کی بیج نکال کر انہیں چوکور کاٹ لیں-
تلوں کو بھون کر باریک پیس لیں-
آلو ابال کر چوکور کاٹ لیں-
ہرا دھنیا اور ہری مرچیں بھی باریک کاٹ لیں-
اب ایک بڑے پیالے میں پیاز٬ آلو دونوں طرح کی مرچیں٬ باریک بھنے تل اور دھنیا ڈال کر مکس کریں-
ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے سفید زیرہ اور میتھی دانہ ڈال کر ہلکا بھونیں پھر اس میں ہلدی اور شملہ مرچ شامل کر کے مکس کریں اور چولہے سے اتار کر ان سب اجزاﺀ کو آلوؤں میں مع تیل کے ڈال دیں-
ایک پیالی گرم پانی لے کر چکن کیوب گھول لیں اور آلوؤں میں ڈال دیں-
اسی آلوؤں کے پیالے میں لیموں کا جوس ڈال کر سب اجزاﺀ اچھی طرح مکس کرلیں اور سرونگ ڈش میں نکال کر ہرے دھنیا اور ہری مرچ سے گارنش کر کے چاٹ نوش فرمائیں- یہ پوریوں کے ساتھ بھی لذیز لگتی ہے-

تانیہ
07-12-2013, 12:58 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/6113.jpeg

پوری پکوڑہ

اجزاء:
سبز پیاز ----- چار عدد (کتر لیں)
ہرا دھنیا ---- دو کھانے کے چمچ ( کتر لیں)
لہسن ----- ایک جوا (کتر لیں)
مکئی کے دانے ----- ایک سو تیس گرام
سبز شملہ مرچ ------ ایک عدد (کتر لیں)
انڈے ----- دو عدد
گرم مصالحہ ----- آدھا چائے کا چمچ
چکن ریشے ------ سو گرام (ابلے ہوئے)
سرخ مرچ پاؤڈر ---- دو عدد چھوٹی (کتر لیں)
میدہ ----- دو کھانے کے چمچ
بیکنگ پاؤڈر ----- دو چائے کے چمچ
تیل ----- فرائی کے لیے

ساس کے اجزاﺀ
میدہ ----- ایک کھانے کا چمچ
براؤن شوگر ------ تین چائے کے چمچ
پانی ---- آدھا کپ
ڈارک سویا ساس ----- آدھا کھانے کا چمچ
ترکیب:
ساس کی تیاری

میدہ کو ساس پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر براؤن ہونے تک بھون لیں- اس میں براؤن شوگر ڈال کر شوگر کے پگھلنے تک ہلکی آنچ پر پکائیں-
تھوڑا تھوڑا کر کے پانی ڈالتے جائیں - تیز آنچ کر کے مکسچر کے گاڑھا ہونے تک پکائیں پھر اس مکسچر کو اتار کر سویا ساس میں مکس کردیں-

ترکیب

ایک پیالے میں پیاز٬ دھنیا٬ لہسن مکئی کے دانے اور شملہ مرچ کو مکس کر کے رکھ لیں-
کسی پروسیسر میں انڈے٬ چکن ریشے٬ گرم مصالحہ اور سرخ مرچ کو اچھی طرح ہموار ہونے تک بلینڈ کرلیں-
انڈوں کے مکسچر میں میدہ اور بیکنگ پاؤڈر چھڑک دیں- اور پھر مکسچر کو سبزیوں کے مکسچر میں انڈیل دیں-
ایک بڑا چمچ اس مکسچر کا بھر کر تیل میں ڈالیں- چمچ سے گول شکل میں پھیلا دیں- گولڈن براؤن ہونے تک ہلکا فرائی کریں- تیل سے نکال کر جاذب پیپر پر رکھیں-
ساس کے ساتھ گرم گرم سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 12:58 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4750.jpeg

ساگودانہ پکوڑے

اجزاء:
آلو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار عدد بڑے
ساگودانہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین چوتھائی کپ(تھڑے پانی میں بھگو دیں)
بیسن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کپ
تل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
ہری مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھ عدد(باریک کٹی ہوئی)
ہا دھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی گڈی(باریک کٹی ہرئی)
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیڑھ چائے اک چمچ
ثابت زیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
تیل فرائی کے لیے
ترکیب:
آلؤ ابال کر میش کریں۔
ساگودانہ کا پانی نچوڑ دیں۔
آلوؤں میں ساگودانہ،بیسن،ہری مرچ،دھنیا،زیرہ،تل،نمک سب ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
تیل گرم کریںہلکی آنچ پر،پہلے ایک پکوڑہ ڈال کر دیکھیں اگر ٹوٹنے لگے تو مکسچر میں تھوڑا بیسن اور ملالیں اور فرائی کریں۔
جب گولڈن ہو جائے تو گرم گرم سرو کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:58 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4866.jpeg

آلو دال بن کباب

اجزاء:
آلو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار
دال چنا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کپ
لونگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔چار
کالی مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھہ
بڑی الائچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو
تیز پات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو
ثابت لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آٹھ
دار چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک
زیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک ٹی اسپون
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔لال مرچ
ہری مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو
ہرا اھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کپ
پیاز،ٹماٹر،کھیرا،بن کباب
انڈے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو
ترکیب:
آلو ابال کر میش کر کےدال کو گرم مصالحہ ڈال کر ابال کر پیس لیں ۔ساتھ آلو،دھانیا،ہری مرچ،نمک،لال مرچ،زیرہ اور ایک انڈا ڈال کر کباب بنا لیں۔ایک انڈے کو پھینٹ کر کباب پر لگا کر فرائی کر لیں۔بن مین چٹنی لگا کر کباب پر کھیرا ،پیاز،ٹماٹر اور ب ند گوبی رکھ کر چٹنی ڈال کر پیچ کریں۔ایک چوتھائی کپ دھانیا،پورینہ،چار جوے لہسن،ہری مرچ دو،ثابت لال مرچ چار،نمک،چینی،املی کا پیسٹ چار ٹیبل اسپون ڈال کر بلینڈ کر لیں۔

تانیہ
07-12-2013, 12:58 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4749.jpeg

رگڑا پیٹز

اجزاء:
آلو ------ چار عدد
نمک ---- آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ ---- آدھا چائے کا چمچ
دھنیا ------ ایک چائے کا چمچ (باریک کٹا ہوا)
ہرا پیاز ------ ایک چائے کا چمچ (باریک کٹا ہوا)
بیسن ------ دو کھانے کے چمچ
ثابت زیرہ ------ ایک چائے کا چمچ

اجزاﺀ (رگڑے کے لیے)

املی کا پانی ----- آدھا کپ
چاٹ مصالحہ ----- حسب ضرورت
کابلی چنے ----- دو کپ (ابلے ہوئے)
تیل ----- آدھا کپ
لہسن ------ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ ------ ڈیڑھ کھانے کا چمچ (پسی ہوئی)
زیرہ ------ ایک کھانے کا چمچ
نمک ------ ایک چائے کا چمچ
ہلدی ------ آدھا چائے کا چمچ
بیسن ------ تین چوتھائی کپ

گارنش کے لیے

ہرا پیاز ------ ایک کپ (باریک کٹا ہوا)
دھنیا ----- ایک کپ (باریک کٹا ہوا)
سیو ----- ایک کپ
ترکیب:
آلو ابال کر میش کرلیں اور نمک٬ لال مرچ٬ ہرا دھنیا٬ ہرا پیاز٬ بیسن اور زیرہ ڈال کر مکس کرلیں چھوٹی چھوٹی ٹکیہ بنا کر توے پر تھوڑا تیل ڈال کر فرائی کریں اور ہلکی آنچ پر فرائی کر کے اتار لیں-

رگڑا
ایک چوتھائی کپ تیل گرم کریں-
اس میں لہسن ڈالیں اور آنچ ہلکی کردیں-
رگڑنے کے لیے دیا گیا مصالحہ اس میں تیل شامل کر کے اچھی طرح بھونیں-
پھر اس میں بیسن ڈالیں اور لہسن ڈالیں اور چولہا ہلکا کر دیں گولڈن ہونے تک بھونیں پھر پانی ڈال کر چمچہ چلاتے جائیں-
جب اچھی طرح مکس ہوجائے تو کابلی چنے ڈال کر ساتھ ابلنے دیں-
جب رگڑا گاڑھا ہوجائے تو پلیٹ میں آلو کی ٹکیہ رکھیں اور اوپر رگڑا ڈالیں٬ املی کا پانی ڈالیں چاٹ مصالحہ ڈالیں ٬ پیاز ڈالیں٬ دھنیا اور سیؤ ڈال کر سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 12:58 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4852.jpg

ونٹون

اجزاء:
چکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پاؤ
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی ٹی اسپون
کالی مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک ٹی اسپون
سرکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک ٹیبل اسپون
سویا سوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک ٹیبل اسپون
چلی سوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک ٹیبل اسپون
سموسہ پٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دس عدد
انڈا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
ترکیب:
چکن کو بوائیل کر کے ہڈیاں الگ کر لیں۔ہڈیاں الگ کر نے کے بعد بلینڈر میں ڈال کر ریشے کر لیں ۔چار ٹیبل اسپون آئل میں چکن،نمک،کالی مرچ،سویا،چلی،سرکہ ڈال کر دو منٹ پکا کر اتار لیں۔اب سموسہ پٹی کو تین انچ کا چکور پیس بنا لیں اب اس کے درمیان میں چکن رکھ کے دو سائڈ پر انڈا لگائیں اور بند کر لیں۔جو شیپ دینی ہے وہ دے دیں اور فرائی کر لیں۔

سویٹ اینڈ سور سوس

چلی سوس۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کپ
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آٹھ ایک ٹیبل اسپون
کٹی لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا ایک ٹی اسپون
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی ٹی اسپون
سرکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک ٹیبل اسپون

ان سب کو پکا لیں دو منٹ تک۔

تانیہ
07-12-2013, 12:59 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4743.jpeg


کومودیا(گجراتی دہی بڑے)


اجزاء:
ماش کی دال ----- ڈیڑھ کپ
نمک ----- حسب ذائقہ
تیل فرائی کے لیے
دہی ---- ایک کلو
املی کی میٹھی چٹنی
پسا ہوا ناریل
ہرا دھنیا ------ آدھی گڈی (باریک کٹا ہوا)
نمک ----- ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ----- ایک چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ ----- ایک کھانے کا چمچ

بگھار کے لیے

تیل ---- دو کھانے کے چمچ
رائی ----- ایک کھانے کا چمچ
کڑی پتہ ------ دو ڈنڈی
ترکیب:
ماش کی دال کو دو سے تین گھنٹے کے لیے بھگو دیں- پھر اس کا پانی نکال کر پیس لیں- دال بالکل باریک نہ ہو٬ دانے دار رہنی چاہیے- اب اس نمک ملا دیں-
تیل کڑھائی میں گرم کریں اور بڑے بڑے پکوڑے بالکل ہلکے ہاتھ سے ڈال کر فرائی کریں-
گولڈن ہوجائیں تو نکال کر ایک کھلے برتن میں پانی ڈالتے جائیں-
دہی میں صرف چینی ڈال کر پھینٹ لیں-
ایک ڈش لیں- پکوڑوں میں سے دونوں ہاتھ سے ہلکا ہلکا دبا کر پانی نچوڑ لیں- ڈش میں یہ پکوڑے رکھیں اوپر دہی ڈالیں-
املی کی چٹنی٬ ناریل٬ نمک٬ لال مرچ چاٹ مصالحہ٬ بگھار اور ہرا دھنیا ڈال کر سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 12:59 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4850.jpg


پنجابی سموسے


اجزاء:
میدہ ---- دو کپ
نمک ----- ایک کھانے کا چمچ
تیل ---- چار کھانے کے چمچ
اجوائن ----- ایک چائے کا چمچ

مصالحے کے لیے

آلو ---- چار عدد
مٹر ----- آدھا کپ
ہلدی ------ آدھا چائے کا چمچ
لال مرچ٬ نمک٬ زیرہ ----- ایک چائٰے کا چمچ
قصوری میتھی ----- ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ ----- دو عدد
دھنیا---- ایک چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ ---- ایک چائے کا چمچہ
پودینہ
ترکیب:
آلو ابال کر میش کر کے چار کھانے کے چمچ تیل میں تمام مصالحہ ڈال کر آلو ڈال کر فرائی کیجیے اور سموسے میں بھر لیجیے-
میدے میں نمک اجوائن تیل ڈال کر مکس کیجیے اور پانی سے گوندھ لیجیے پندرہ منٹ ریسٹ دے کر روٹی بیل لیجیے اب روٹی کو بیچ میں سے آدھا کر لیجیے اور اس سے سموسے بنا کر پندرہ منٹ فریج میں رکھ دیجیے تاکہ شکل اچھی سیٹ ہوجائے اور فرائی کر لیجیے

تانیہ
07-12-2013, 12:59 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4741.jpeg


گرلڈ سینڈوچز

اجزاء:
ڈان بریڈ کی ڈبل روٹی ------ ایک عدد
میدہ ----- دو کھانے کے چمچ
مکھن ------ ایک کھانے کا چمچ
پنیر (کدو کش) ------ ایک پیالی
چینی ------ ایک چائے کا چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
سفید مرچ پاؤڈر ------ ایک چائے کا چمچ
تازہ دودھ ----- ایک پیالی
چکن (ابلے ہوئے باریک ٹکڑے) ------ آدھی پیالی
ترکیب:
ایک پین میں پہلے آدھا مکھن ڈال کر گرم کریں- پھر میدہ ڈال کر ہلکا سا بھون لیں اور پین آنچ پر سے ہٹا لیں-
پانچ منٹ کے لیے ٹھنڈا کریں پھر دودھ ڈال کر لکڑی کا چمچ چلاتے رہیں اور دو منٹ بعد چولہے پر دوبارہ پکانے کو رکھ دیں- جب یہ ساس گاڑھی ہوجائے تو سمجھ لیں کہ وائٹ ساس تیار ہے-
اب اس وائٹ ساس میں چینی٬ سفید مرچ اور چکن ملا دیں-
اب سلائسز کے درمیان میں سے دو ٹکڑے کر لیں- اس کے اوپر پہلے مکھن لگائیں پھر وائٹ ساس ملی چکن پھیلا کر لگائیں- اس کے اوپر پنیر رکھیں اور کالی مرچ چھڑک کر ایک بڑی ٹرے میں پھیلا کر رکھ دیں- اوون کے پہلے سے 370 ڈگری فارن ہائیٹ پر گرم کرلیں اور اس میں تمام سلائس گرل کریں دس منٹ کے لیے - جب پنیر پگھل جائے اور گولڈن براؤن ہوجائے تو سینڈوچز تیار ہیں-
شامی کبابوں کے ساتھ بہترین ذائقہ ہے-
فریش جوس کے ساتھ سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 12:59 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4758.jpeg

روسٹڈ فروٹ سیلڈ

اجزاء:
ناشپاتی ----- چھ عدد (چھیل کر چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
سیب ----- چھ عدد (چھیل کر چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
کیلے ----- چھ عدد (گول گول چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
انناس ----- دو عدد (چار ٹکڑوں میں کاٹ لیں)
اسٹرابریز ----- ایک پاؤ (کھرچ کر چار اسٹرپس بنا لیں)
خشک خوبانی ------ ایک کپ
موسمی ------ چھ عدد (پھانکیں بنالیں)
موسمی کا چھلکا باریک کترا ہوا ------ ایک عدد
شکر ------ آدھی پیالی
خوبانی کا جام ------ تین چوتھائی کپ
ترکیب:
پہلے گرل کو گرم کریں- پھر تمام پھلوں کو سوائے کیلے اور اسٹرابریز کے ایک روسٹنگ پین میں ڈال دیں اور اوپر سے ان پر اورنج جوس٬ اورنج رنڈ اور شکر ڈال دیں- ان تمام پھلوں کو اوون کی نچلی سطح کی ریک پر گرل کریں دھیمی گرمائی پر 20 منٹ کے لیے- پین کو آہستہ آہستہ ہلاتی رہیں اور ٹائم مکمل ہونے سے 5 منٹ پہلے کیلے اور اسٹرابیریز بھی اس میں شامل کردیں- اگر ضرورت ہو تو اس میں مزید اورنج جوس ڈال دیں- اور مزید 15 منٹ کے لیے روسٹ کریں اب فروٹ ٹرے کو اوون سے نکال لیں اور سرو کرنے سے پہلے اس کے پھلوں پر جام ڈال دیں اور گرم کرنے کے لیے واپس اوون میں گرل کے نیچے نہایت دھیمی آنچ پر رکھیں ورنہ جام کی بدولت فروٹ جل جائیں گے- بہتر ہے کہ ایک ہی سرونگ میں یہ ذائقے دار ڈش کو استعمال کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:00 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4737.jpeg

چھولے اور بھتورے

اجزاء:
چھولے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پاؤ(ابلے ہوئے)
ادرک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کاچمچ
لہسن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کاچمچ
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کاچمچ
ہلدی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کاچمچ
گرم مصالحہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چائے کاچمچ
چاٹ مصالحہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کاچمچ
لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کاچمچ(کٹی ہوئی)
تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
زیرہ ثابت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کاچمچ

بھتورے کے اجزاء

میدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین کپ
نمک۔۔۔۔ ایک چائے کاچمچ
دہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کپ
گھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین کھانے کے چمچ
بیکنگ پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کاچمچ
پانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت

گارنش کیلے

لچھے دار پیاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد(پانی سے دھو لیں)
املی کا پانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کپ(گاڑھا)
ترکیب:
تیل آدھا کپ گرم کریں اور اس میں زیرہ ڈالیں ساتھ ہی ادرک،لہسن ڈال کر ہلائیں۔
پھر ہلدی،نمک،کٹی ہوئی لال مرچ ڈال دیں ساتھ ہی ابلے ہوئے چھولے ڈال کر بھونیں۔
پھر اس میں آدھا کپ پانی ڈالیں اوپر گرمصالحہ اور چاٹ مصالحہ ڈالکر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

بھتورے۔
میدہ میں نمک،بیکنگ پاؤڈر ڈال کر مکس مریں
پھر گھی گھی ڈالک کر اچی طرح مکس کریں دہی ا ور پانی سے اچھی طرح گوند کر ایک گھنٹے ڈھک کر کسی گرم جگہ پر رہنے دیں۔
اس کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا ئیں اور بیل لیں۔تو ہلکی آنچ پر گرم کریں تھوڑا تھوڑا تیل ڈال کر گولڈن ہونے تک سینکیں۔
چھولے پر پیاز اور املی کا پانی ڈال کر بھتوروں کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:00 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4756.jpeg

میٹھی ٹکیاں

اجزاء:
میدہ ------ ایک کپ
سوجی ----- ایک کپ
گھی یا مکھن (پھیکا) ----- آدھا کپ
چینی ---- آدھا کپ
چھوٹی الائچی ----- چٹکی بھر (پسی ہوئی)
کھوپرا ----- ایک چوتھائی کپ (پسا ہوا)
ترکیب:
سب اشیاﺀ ملا کر آٹے کی طرح گوندھ لیں ہتھیلی کی مدد سے خوب اچھی طرح مسلیں سخت پیڑا بنالیں اور بیل کر موٹی روٹی کی شکل دے لیں اور پھر کٹر کی مدد سے کسی بھی شکل کی چھوٹی ٹکیاں کاٹ لیں- ہلکی آنچ پر کم تیل میں ہلکی براؤن تل لیں-
میٹھی ٹکیاں کا آٹا آپ گوندھ کر فریج میں رکھ سکتی ہیں ایک ہفتہ تک خراب نہیں ہوتا-

تانیہ
07-12-2013, 01:00 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4735.jpeg

چنا پوری

اجزاء:
میدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو کپ
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
پانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کپ
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو چائے کے چمچ
انسٹنٹ ایسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانےکا چمچ
بیکنگ پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
قیمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
ادرک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانےکا چمچ(پسا ہوا)
لہسن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانےکا چمچ(پسا ہوا)
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانےکا چمچ(پسی ہوئی)
گرم مصالحہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانےکا چمچ(پسا ہوا)
چنے کی دال۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ(نمک دال کر ابلی ہوئی)
پیاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد بڑا(باریک کٹا ہوا)
ہرا دھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا گڈی (باریک کٹا ہوا)
تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فرائی کے لیے
ترکیب:
میدہ میں نمک،بیکنگ پاؤڈر،ایسٹ،چینی ڈال کر مکس کریں پھر گھی ڈال کر مکس کریں،دہی اور گرم پانی دال کر اچھی طرح مکس کر لیں پیسٹ کی طرح بنالیں۔
یہ پیسٹ کسی ایئر ٹائٹ ڈبے میں بند کر کے کسی گرم جگہ پر ایک سے دو گھنٹے رہنے دیں۔
قیمہ دھو کر چھنی میں ڈال کر پانی اچھی طرح نکال لیں۔
ایک کھلی پتیلی میں قیمہ ڈالیں اور ساتھ ہی تیل،ادرک،لہسن،نمک،ہری مرچیں ڈال کر اسکے پانی خشک ہونے تک بھونتے رہیں۔
جب قیمے سے چوشبو آنے لگے اور پتیلی میں نیچے لگنے لگے تو چولہے سے اتار کر چنے کی دال،گرمصالحہ ،پیاز اور دھنیا ڈال کر مکس کرلیں اور اسکے بالز بنالیں۔
ک
کڑھائی میں تیل گرم کریں۔
میدہ کے مکسچر میں قیمے کی بال ڈالیں اور مکسچر میں اچھی طرح لپیٹ لیں۔
فرائینگ پین میں تیل گرم کریں۔
بالز کو تیل میں گولڈن ہونے تک فرائی کر کے نکال لیں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:00 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4755.jpeg

کالے چنے

اجزاء:
چنے ----- آدھا کلو (رات میں ایک چمچ میٹھے سوڈے کے ساتھ بھگو دیں)
نمک مرچ (کٹی مرچ) ----- ایک چمچ
لیموں ------ دو عدد
ہری مرچ ------ دو عدد (باریک کاٹ لیں)
لہسن ادرک پیسٹ ----- ایک بڑا چمچ
لونگ ---- چار عدد
سفید زیرہ ----- آدھا چائے کا چمچ
ٹماٹر ----- دو عدد
ہرا دھنیا اور پودینہ ---- آدھا کپ (صاف کر کے باریک کاٹ لیں)
کڑی پتہ ----- چار عدد
اجوائن ----- چٹکی بھر (اگر ذائقہ پسند ہو تو ڈالیں ورنہ نہیں)
پیاز ----- ایک گٹھی
ترکیب:
چنے سوڈے کے پانی سمیت لونگ ڈال کر ابال لیں- پھر لونگ نکال لیں اب دوسری پتیلی میں تھوڑا سا تیل ڈالیں کڑی پتہ ڈالیں پھر پیاز٬ لہسن ادرک ڈال کر تھوڑا بھونیں - اس کے بعد ٹماٹر ڈال کر ایک دو منٹ بھونیں اب چنے نمک٬ مرچ٬ اجوائن٬ ہری مرچ ادرک باریک کاٹ کر ملا لیں تھوڑا چمچ چلائیں اور سرونگ باؤل میں نکال کر اوپر ہرا دھنیا پودینہ اور لیموں کاٹ کر سجا دیں-

تانیہ
07-12-2013, 01:00 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4734.jpeg

چکن بینگن گرل

اجزاء:
بینگن ----- دو عدد (چوکور کاٹ لیں)
لیک (leek) سبزی ----- دو عدد (موٹے ٹکڑے کاٹ لیں)
چکن فلٹ ----- تین سے چار عدد (چوکور کاٹ لیں)
لیموں ----- ایک عدد (باریک کاٹ لیں)
مشرومز ----- آٹھ عدد

میرینیڈ کے لیے اجزاﺀ

تیل ------چار کھانے کے چمچ
لائم جوس ----- دو کھانے کے چمچ
نیاز بو (کٹی ہوئی) ----- چھ کھانے کے چمچ
لہسن ----- ایک جوا (کٹا ہوا)
لال مرچ پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
نمک اور کالی مرچ ----- حسب ذائقہ
ترکیب:
سب سے پہلے تمام اجزاﺀ کو میرینیٹڈ کرنے کے لیے باہم مکس کرلیں- پھر اس میرینیٹڈ میں چکن اور بینگن ڈال کر خوب مکس کر کے آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں-
اب باربی کیو کی سیخیں لے کر ہر ایک سیخ پر سبزیاں٬ چکن٬ لائم کے ٹکڑے اور مشرومز پرو دیں-
ان سیخوں کو پھر اوون یا گرل پر اچھی طرح سے فرائی کریں- جب چکن براؤن اور سبزیاں ہلکی سیاہی مائل ہوجائیں تو سیخوں کو اتار کر سرونگ پلیٹ میں تمام اجزاﺀ سیٹ کر کے نوش کریں- بے حد لذیز ڈش ہے-

تانیہ
07-12-2013, 01:01 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4753.jpeg

انڈوں کے پکوڑے

اجزاء:
انڈے ----- چھ عدد (سخت ابلے ہوئے چھیل لیں٬ اور آدھ انچ موٹے قتلے کاٹ لیں)
بیسن ------ آدھا کپ
کارن فلور ----- دو چائے کے چمچ
سفید مرچ ----- حسب ضرورت (پسی ہوئی)
نمک ----- حسب ضرورت
اجینو موٹو ------ چٹکی بھر
سویا ساس ------ ایک چائے کا چمچ
چلی گارلک ساس ----- دو چائے کے چمچ
ترکیب:
بیسن٬ کارن فلور اور ساری اشیاﺀ پانی کے ساتھ پیسٹ بنا لیں جو زیادہ پتلا نہ ہو- اب انڈوں کو اس میں ڈبو کر بالکل مدھم آنچ پر تیل ڈال کر تلیں اس ترکیب سے آلو کے قتلے اور پیاز کے لچھے بھی فرائی کرسکتی ہیں-

تانیہ
07-12-2013, 01:01 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4918.jpeg

آلو بھری مرچیں

اجزاء:
مرچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پاؤ
آلو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پاؤ
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
زیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
انار دانہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
ہرا دھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی کپ
کڑی پتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو
لہسن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو
بیسن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کپ
ترکیب:
آلو ابال کو میش کر لیں اور اس میں نمک،ثابت دھنیا،انار دانہ ڈال کر مکس کر یں اور پین میں دو کھانے کے چمچ آئل لے کر اس میں کڑی پتا،لہسن،کٹی لال مرچ کا تڑکہ تیار کریں اور آلؤں میں ڈال کر مکس کریں اور ہری مرچ میں بھر لیں ۔بیسن میں نمک،لال مرچ ڈال کر پانی سے گھول لیں اور ہری مرچوں کو اس میں رول کر کے فرائی کر لیں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:01 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4730.jpeg

بھیل پوری

اجزاء:
سیئو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
چیوڑہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
مرمرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کپ
پاپڑی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار سے چھ عدد
آلو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دود بڑے(ابلے ہوئے)
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ
لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
ہلدی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچ
پیاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
چاٹ مصالحہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
املی کا پانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
ترکیب:
سیؤ،مرمرے اور چیوڑہ سب مکس کر لیں،
تیل دو کھانے کے چمچ گرم کرلیں اور چولہا بند کر دیں۔
پھر اس میں نمک،لال مرچ،ہلدی ڈال کر ہلائیں اور آلو کاٹ کر اس میں مکس کرلیں۔چیوڑہ والے مکسچر میں آلو(مصالحہ والے)،پیاز(چھنی میں دھو کر نچوڑ لیں)ڈالیں۔
املی کے پانی میں چار کھانے کے چمچ چینی اور چار یا پانچ مرچ ڈال کر پیس لیں۔
پھر یہ املی کی چٹنی،چاٹ مصالحہ اور پاپڑی ڈالکر سرو کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:01 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4752.jpeg

ویجی ٹیبل اسپیگیٹی

اجزاء:
بند گوبھی ----- دو سو پچاس گرام
گاجر ----- دو سو پچاس گرام
مٹر دانہ ----- دو سو پچاس گرام
ہری مرچ ----- چھ عدد
تیل ----- آدھا کپ
سفید زیرہ ----- پچاس گرام
کالی مرچ ----- دو کھانے کے چمچ (پسی ہوئی)
ٹماٹر ----- چار عدد
لہسن اور ادرک ----- دو کھانے کے چمچے (پسا ہوا)
گرم مصالحہ ------ ایک کھانے کا چمچ
بیک پارلر سرکہ ----- چار کھانے کے چمچ
بیک پارلر اسپیگیٹی ----- ایک پیکٹ
نمک ----- حسب ذائقہ
ترکیب:
تمام ہری سبزیوں کو باریک کاٹ کر رکھ لیں-
ایک دیگچی میں تیل گرم کریں اور تھوڑی کٹی ہوئی پیاز ڈال کر بگھار لیں اور پیاز لال ہونے پر سفید زیرہ٬ ادرک اور لہسن پیسٹ٬ پسی ہوئی کالی مرچ٬ گرم مصالحہ٬ نمک ڈال کر بھون لیں- پھر اس میں دو مگ پانی ڈال کر مٹر دانہ ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دم دیں تاکہ مٹر گل جائیں-
جیسے ہی دیگچی میں پانی کم رہ جائے اور مٹر بھی گل جائیں تو اس دیگچی میں تمام سبزیوں کو دھو کر ڈال دیں اور آنچ ہلکی کر کے دم پر چھوڑ دیں- جب پانی خشک ہوجائے اور تیل الگ ہوجائے تو دیگچی اتار لیں-
ایک دوسری دیگچی میں پانی ابال لیں اور اس ابلتے پانی میں بیک پارلر اسپیگیٹی اور دو چائے کے چمچے نمک ڈال کر آٹھ منٹ تک ابال لیں- ابلتے ہوئے اسپگیٹی پر سے ٹھنڈا پانی گزاریں اور تمام پانی پھر پھینک دیں-
اب اس اسپیگیٹی کو سبزیوں کو دیگچی میں ڈال کر مکس کرلیں اور ہلکی آنچ پر سبزیوں اور اسپیگیٹی کو تھوڑا سا بھونیں- پھر اس میں سرکہ شامل کرلیں-
لیجیے بیک پارلر کی ویجی ٹیبل اسپیگیٹی تیار ہے- مزید ذائقے کے لیے بیک پارلر چلی ساس ڈال کر نوش فرمائیں-

تانیہ
07-12-2013, 01:01 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4909.jpeg

ریڈ بین چاٹ

اجزاء:
ریڈ بین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈھائی سو گرام
املی کا گودا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
لال لوبیہ کو چھ گھنٹے کے لیے بھگو کر ابال لیں ابل تے ہوئے نمک ڈال دیں۔املی کا گودا لے کر اس میں پانی ڈالیں ساتھ ہی نمک ،لال مرچ،چاٹ مصالحہ ڈال کر پانچ منٹ پکا کر لوبیہ ڈال کر پکائیں یہاں تک کہ گودا گاڑا ہو جائے اتار کر پیش کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:02 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4689.jpeg

فروٹ اسپرنگ رول

اجزاء:
رول پٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بارہ سے پندرہ عدد
اسٹرابیری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
آم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
سیب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
شہد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچے
لیموں کا رس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچے
دہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
ترکیب:
ایک پیالے میں دہی،لیموں کا رس اور شہد پھینٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔تمام پھلوں کو چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں پھر تیار کیے ہوئے دہی کے دو چمچے ملائیں۔اسے تمام پھلوں پر لگائیں اب رول پٹی کے ایک جانب پھلوں کا آمیزہ رکھیں اور رول کر کے انڈے کی سفیدی کی مدد سے بند کریں ۔گرم گرم تل کر پیش کریں اور ساتھ میں تیار کیے ہوئے دہی کا ساس رکھیں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:02 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4729.jpeg


آلو کی ٹکیہ


اجزاء:
آلو ------ چھ عدد
نمک ----- ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ------ آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا)
ہرا دھنیا ------ آدھی گڈی (باریک کٹا ہوا)
ہرا مرچ ----- چھ عدد (باریک کٹی ہوئی)
بیسن ------ تین چوتھائی کپ
مونگ پھلی کے دانے ------- تین ٹیبل اسپون (کتر لیں)
تل ------ دو کھانے کے چمچ
کشمش یا انار دانہ ----- ایک کھانے کا چمچ
تیل ----- فرائی کے لیے
ترکیب:
آلوؤں کو ابال لیں- پھر ان کا چھلکا اتار کر ہاتھ سے یا کانٹے کی مدد سے میش کرلیں-
باقی تمام اجزاﺀ اس آلوؤں کے بھرتے میں شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں-
اس مکسچر سے مناسب سائز کی ٹکیاں بنا لیں-
ایک کڑھائی میں تیل گرم کریں-
ہلکی آنچ پر آلوؤں کی ٹکیاں احتیاط سے ڈیپ فرائی کرلیں-
چمچ بار بار نہ چلائیں کیونکہ ٹکیاں فرائی ہو کر خود اوپر آجائیں گی- نکال کر میٹھی املی کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:02 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4706.jpeg


ترکش فش کباب


اجزاء:
بغیر کانٹے کی مچھلی ----- آدھا کلو
لیموں کا رس ----- چار کھانے کے چمچ
زیتون کا تیل ----- چار کھانے کے چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
پسی ہوئی کالی مرچ -------ایک چوتھائی چائے کا چمچ

لیمن ساس بنانے کے لیے

لیموں کا رس ---- چار کھانے کے چمچ
زیتون کا تیل ---- تین کھانے کے چمچ
کٹا ہوا ہرا دھنیا ----- تین کھانے کے چمچ
پسی ہوئی کالی مرچ ------ ایک چوتھائی کا چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
سجاوٹ کے لیے ------ ابلا ہوا پاستہ٬ ہرا دھنیا اور لیموں کے ٹکڑے
ترکیب:
مچھلی کے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں اور تمام اجزاﺀ ملا کر چار سے پانچ گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ساس کے تمام اجزاﺀ کسی گہرے برتن میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں- ڈش تیار کرنے سے دس منٹ پہلے فریج سے مچھلی نکال لیں- پھر اسے باربی کیو اسٹکس میں لگا کر تقریباً پانچ منٹ تک دونوں سائڈ سے گرم کرلیں- گرما گرم پاستا اور ساس کے ساتھ پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:02 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4688.jpeg

فرائیڈ فنگر فش اینڈ چپس

اجزاء:
بغیر کانٹے کی مچھلی ----- آدھا کلو
لیموں کا رس ----- دو کھانے کے چمچ
انڈا ----- ایک عدد
نمک ----- حسب ذائقہ
کری پاؤڈر ------ آدھا چائے کا چمچ
آٹا ----- آدھا کپ
آلو ----- چار عدد
تیل ----- حسب ضرورت
ترکیب:
مچھلی کو نمک لگا کر دھو لیں اور اس کے ترچھے ٹکڑے کاٹ لیں- آمیزہ بنانے کے لیے پہلے انڈا٬ نمک٬ لیموں کا رس اور کری پاؤڈر ملا کر پھینٹیں پھر آٹا تھوڑا تھوڑا کر کے ملاتی جائیں تاکہ گٹھلیاں نہ بنیں- اب فنگر فش کو اس آمیزے میں ڈبو کر سنہرا ہونے تک تلیں پھر اسے پیپر ٹاول پر رکھ دیں تاکہ اضافی تیل نکل جائے- آلوؤں کا چھلکا اتار کر باریک چپس کاٹ لیں اور پانی میں ڈال کر رکھیں- اوون کو چار سو پچاس ڈگری پر پہلے گرم کریں- بیکنگ ڈش میں چپس کا پانی خشک کر کے رکھیں اور ہلکا سا تیل لگا کر انگلیوں سے ملا دیں- اوون میں رکھ کر بیس منٹ تک بیک کریں- پہلے چپس تیار کریں پھر تلی ہوئی مچھلی گرم گرم پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:02 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4663.jpeg

تندوری مرغی کی چاٹ

اجزاء:
مرغی کی چوکور بوٹیاں(بغیر ہڈی) ----- آدھا کلو
پنیر (چوکور کٹے ہوئے) ---- چار سو گرام
تندوری مصالحہ ------ چار کھانے کے چمچ
انناس کے ٹکڑے ----- ایک پیالی
بھٹے ----- ایک پیالی
شملہ مرچیں (چوکور کٹی ہوئی) ----- دو عدد
لیموں ----- دو عدد
بڑی ہری مرچیں (لمبائی میں کٹی ہوئی) ------ چار عدد
پودینہ (باریک کٹا ہوا) ----- آدھی گڈی
نمک ----- حسب ذائقہ
تیل ------ تین کھانے کے چمچ
ترکیب:
مرغی کی بوٹیوں پر ایک لیموں کا رس٬ تیل٬ دو کھانے کے چمچے تندوری مصالحہ اور نمک ملا کر رکھ دیں- بوٹیوں کو گرل پر سینک لیں- باقی تندوری مصالحہ اور باقی لیموں کے رس کو شملہ مرچ٬ پنیر اور ہری مرچوں پر لگا کر گرل پر سینک لیں- ایک پیالے میں مرغی٬ سبزیاں٬ پنیر٬ انناس٬ بھٹے اور پودینہ ملا کر پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:03 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4687.jpeg

دال پکوڑہ

اجزاء:
دال چنا ----- ایک کپ
دال مونگ ----- آدھا کپ
چوکور کٹے ہوئے آلو ------ آدھا کپ
چوکور کٹی ہوئی گاجر ----- آدھا کپ
کٹی ہوئی ادرک ----- آدھا چائے کا چمچ
میتھی کے پتے ----- آدھا کپ
کٹا ہوا ہرا دھنیا ----- آدھا کپ
کٹی ہوئی ہری مرچ ------ تین سے چار عدد
نمک ----- ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ------- آدھا چائے کا چمچ
سوڈا ----- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
تیل ------ حسب ضرورت
ترکیب:
چنے اور مونگ کی دال کو رات کو بھگو دیں٬ صبح چھلنی میں رکھ کر اچھی طرح پانی نکال دیں پھر بلینڈر میں پیس لیں- کٹی ہوئی سبزیاں٬ نمک٬ سوڈا اور لال مرچ ملائیں- گرم تیل میں پکوڑے تل کر چٹنی یا کیچپ کے ساتھ پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:03 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4704.jpeg

رینبو ڈیلائٹ

اجزاء:
دودھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا لیٹر
کسٹرڈ پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین کھانے کے چمچے
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین کھانے کے چمچے
فریش کریم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو پیکٹ
رنگین سویاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ای چوتھائی کپ
رفحان اورنج جیلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیکٹ
رفحان پائن اپیل جیلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیکٹ
رفحان اسٹرابیری جیلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیکٹ
کاک ٹیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب پسند
ترکیب:
پیکٹ پر دی گئی ہدایت کے مطابق جیلی علیحدہ علیحدہ جما لیں۔
دودھ میں کسٹرڈ،اور چینی ڈال کر پکائیں۔
کسٹرڈ ٹھنڈا کرنے کے بعد کریم ملائیں۔
کریم ملے ہوئے کسٹرڈ میں ابلی ہوئی سویاں اور کٹے ہوئے پھل ملانے کے بعد ڈش میں سیٹ کریں۔
جیلی کے چوکور ٹکڑے کاٹ کر اوپر سجائیں۔
فریزر میں ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:03 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4703.jpeg

قیمے کےپکوڑے

اجزاء:
قیمہ ------ ایک پاؤ
اجوائن ---- ایک چٹکی
زیرہ ----- ایک چائے کا چمچ
ثابت دھنیا ----- ایک چائے کا چمچ
ہرا دھنیا ----- ایک چوتھائی گڈی
پودینہ ------ ایک چوتھائی گڈی
لیموں ----- ایک عدد
نمک ----- ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ----- ایک کھانے کا چمچ
پیاز ----- ایک عدد
ترکیب:
بیسن کو گرم پانی ملا کر پھینٹ کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں- اب قیمہ اور تمام اجزاﺀ بیسن میں شامل کر کے دس منٹ کے لیے رکھ دیں- پھر کڑاہی میں تیل گرم کر کے ہلکی آنچ پر پکوڑے تلیں اور تیار ہونے پر چٹنی کے ساتھ پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:03 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4686.jpeg

چقندر وڑا

اجزاء:
چنے کی دال ---- ایک کپ
کدوکش کیے ہوئے چقندر ----- دو کپ
چوکور کٹی ہوئی پیاز ---- ایک عدد
باریک کٹا ہوا لہسن ----- دو جوے
باریک کٹی ہوئی ہری مرچ ------- پانچ عدد
باریک کٹی ہوئی ادرک ----- ایک انچ کا ٹکڑا
ہرا دھنیا ---- آدھی گڈی
نمک ----- آدھا چائے کا چمچ
تیل ----- حسب ضرورت
زیرہ ----- ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
چنے کی دال بھگو کر پیس لیں اور چقندر٬ پیاز٬ ادرک٬ لہسن٬ ہری مرچ٬ زیرہ٬ نمک اور ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں- کڑاہی میں تیل گرم کریں اور آمیزے کو چمچے کی مدد سے ڈال کر تلیں- تمام آمیزہ اسی طرح تل کر گرم گرم پیش کریں- ساتھ چٹنی اور کیچپ رکھنا نہ بھولیں-

تانیہ
07-12-2013, 01:04 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4657.jpeg

پھلوں کی چاٹ

اجزاء:
سیب(چوکورکٹے ہوئے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد
کیلے(باریک کٹے ہوئے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار عدد
انگور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
امرود(چوکور کٹے ہوئے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین عدد
آلو(ابلے ہوئے اور چوکور کٹے ہوئ) ----- ایک عدد
کابلی چنے (ابلے ہوئے) ----- ایک پیالی
لیموں کا رس ---- تین کھانے کے چمچ
چاٹ مصالحہ ----- ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی چینی ----- تین کھانے کے چمچ
بھنا اور کٹا ہوا سفید زیرہ ----- آدھا چائے کا چمچ
نمک ----- آدھا چائے کا چمچ
کینو کا رس ---- ایک پیالی
ترکیب:
ایک پیالے میں تمام اجزاﺀ ڈال کر انہیں اچھی طرح سے ملائیں اور فریج میں رکھ دیں - پھلوں کی مزیدار چاٹ کو ٹھنڈا کر کے پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:04 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4701.jpeg

مکس بینز چاٹ

اجزاء:
سفید لوبیا ----- ایک کپ
لال لوبیا ----- ایک کپ
چنے ----- آدھا کپ
آلو درمیانہ ----- ایک عدد
چوکور کٹی ہوئی پیاز ------ ایک عدد
چوکور کٹی ہوئی ہری مرچ ----- تین عدد
کٹا ہوا ہرا دھنیا ----- دو کھانے کے چمچ
کٹا ہوا پودینہ ------ دو کھانے کے چمچ
املی کا گودا ------ آدھا کپ
چاٹ مسالا ----- ایک کھانے کا چمچ
بھنا ہوا زیرہ ----- آدھا چائے کا چمچ
سجاوٹ کے لیے ----- مکس چیوڑا ٬ پاپڑ٬ ٹماٹر
ترکیب:
سفید لوبیا٬ لال لوبیا اور چنے الگ الگ ابال لیں- آئو کے چھوٹے چپس کاٹ کر تل لیں- اب ابلے ہوئے چنے اور لوبیا کو ایک گہری ڈش میں ڈال کے تمام اجزاﺀ ملا کر یک جا کرلیں اور آخر میں ٹماٹر اور ہرا دھنیا ڈال کر پیش کرتے وقت پاپڑ سے سجائیں-

تانیہ
07-12-2013, 01:04 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4655.jpeg


پالک پکوڑے کی چاٹ


اجزاء:
پالک ------ بیس پتے
بیسن ----- تین چوتھائی پیالی
اجوائن ----- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
پسی ہوئی ہلدی ----- آدھا چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ----- دو چائے کے چمچ
پسا ہوا سفید زیرہ ----- ایک چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ ------ ایک چائے کا چمچ
املی کی چٹنی ----- ایک پیالی
ہری چٹنی ----- ایک پیالی
نمک ----- حسب ذائقہ
تیل ----- دو کھانے کے چمچے
ٹماٹر٬ ہری مرچیں ---- سجانے کے لیے
ترکیب:
بیسن میں اجوائن٬ ہلدی٬ لال مرچ٬ نمک اور دو کھانے کے چمچے تیل ڈالیں اور پانی شامل کر کے گاڑھا آمیزہ تیار کرلیں- کڑاہی میں تیل گرم کریں٬ پالک کے پتوں کو آمیزے میں لپیٹیں اور کڑاہی میں شامل کردیں- پکوڑے سنہری ہوجائیں تو جاذب کاغذ پر نکال لیں- باقی بیسن کے آمیزے کے چھوٹے چھوٹے پکوڑے تیار کر کے سرونگ ڈش میں ڈالیں٬ اس میں پالک کے پکوڑے ڈالیں٬ ان کے اوپر لال مرچ٬ زیرہ اور چاٹ مصالحہ چھڑکیں- مزیدار چاٹ ٹماٹر٬ چٹنیوں اور ہری مرچوں سے سجا کر پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:04 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4683.jpeg

چلی چیز ٹوسٹ

اجزاء:
چوکور کٹی ہوئی شملہ مرچ ----- ایک عدد
چوکور کٹی ہوئی پیاز ----- ایک عدد
کٹے ہوئے ٹماٹر ----- ایک عدد
چوکور کٹی ہوئی ہری مرچ ----- دو عدد
پسی ہوئی رائی ----- ایک چائے کا چمچ
پنیر ---- دو کپ
بریڈ سلائس ----- چھ عدد
کالی مرچ ---- ایک چائے کا چمچ
نمک ---- حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک پیالے میں شملہ مرچ٬ ٹماٹر٬ پیاز٬ ہری مرچ اور رائی کا آمیزہ ملائیں- نمک اور کالی مرچ بھی ڈالیں- بریڈ کے سلائس کے اوپر یہ آمیزہ لگائیں اور اوپر پنیر کدو کش کر کے ڈالیں- اوون کو دو سو ڈگری پر گرم کریں- بریڈ سلائس اوون ٹرے پر رکھ کر پنیر کے پگھلنے تک بیک کریں- چلی گارلک ساس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:04 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4700.jpeg

مزیدار آلو چنے کی چاٹ

اجزاء:
سفید چنے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
کھانے کا سوڈا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
آلو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
چاٹ مسالا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
ٹماٹر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد
پیاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ایک عدد
ہری مرچیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد
کٹا ہوا پودینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچے
املی کا گودا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا کپ کٹی
مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
چنے رات بھر بھگو دیں اور صبح ابل لتے وقت اس یں کھانے کا سوڈا ملادیں۔آلوؤں میں تھوڑا سا چاٹ مسالا
ایک کھانے کا چمچہ املی کا دودا ملا کر علیحدہ ڈش میں رکھ دیں۔جب چنے گل جائیں تو سوڈے کا پانی نکال دیں چاٹ مسالا اور املی کا گودا ملائیں بعد میں تمام سبزیاں باریک کاٹ کر ملائیں ڈش میں نکالنے کے بعد مسالا لگے ہوئے آلو ڈال کر پیش کریں

تانیہ
07-12-2013, 01:05 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4654.jpeg

مرغی کے پکوڑے

اجزاء:
مرغی (بغیر ہڈی کے ٹکڑے) ------ دو سو پچاس گرام
بیسن (چھنا ہوا) ----- ایک پیالی
دہی ----- ایک چائے کا چمچ
انڈہ ----- ایک عدد
پسی ہوئی لال مرچ ----- ایک کھانے کا چمچ
ثابت سفید زیرہ ----- ایک چائے کا چمچ
ہری مرچیں (چوپ کی ہوئی) ----- چار عدد
ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) --- آدھی گڈی
میٹھا سوڈا ---- آدھا چائے کا چمچ
کٹی ہوئی کالی مرچ ------ ایک چائے کا چمچ
نمک ---- حسب ذائقہ
تیل ----- تلنے کے لیے
ترکیب:
مرغی کی بوٹیں کو کسی بھاری چیز سے ہلکا سا کچل کر ان پر نمک لگا لیں- انہیں فرائنگ پین میں بغیر تیل ڈالیں پانی خشک ہونے تک سینکیں- ایک پیالے میں تیل کے علاوہ باقی تمام اجزاﺀ ملا کر گاڑھا آمیزہ تیار کرلیں- کڑاہی میں تیل گرم کر کے مرغی کی بوٹیوں کو ایک٬ ایک کر کے بیسن کے آمیزے میں لپیٹیں اور کڑاہی میں شامل کردیں- مرغی کے ٹکڑے سنہری ہوجائیں تو انہیں جاذب کاغذ پر نکال لیں-

تانیہ
07-12-2013, 01:05 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4682.jpeg

چٹنی دہی چاٹ

اجزاء:
دہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
زیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی گڈی
پودینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی گڈی
ہری مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھہ سے سات عدد
کڑی پتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دس سے بارہ عدد
بیسن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
پسی ہوئی لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچہ
میٹھا سوڈا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چٹکی
تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلنے کے لیے
ترکیب:
بیسن کو نیم گرم پانی سے پھینٹ کر ایک گھنٹے کے لیے بھگو دیں۔پھر نمک،لال مرچ اور سوڈا ملا کر پھینٹیں اور کڑاہی میں گرم تیل میں پھلکیاں تل لیں۔
دہی کر ایک پیالے میں اچھی طرح پھینٹ کر نمک ملائیں۔ہرا دھنیا،پودینہ اور ہری مرچ کی چٹنی پیس لیں۔اب یہ چٹنی دہی میں ملائیں۔پہلے سے تلی ہوئی پھلکیاںڈالیں،ہلکے ہاتھوں سے ملائیں۔
کڑاہی میں تھوڑا سا تیل لے کر زیرہ اور کڑی پتے کا بھگار لگائیں۔یہ ئئی ذائقہ کی دہی پھلکی افطار میں سب کو ضرور پسند آئیں گی۔

تانیہ
07-12-2013, 01:05 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4699.jpeg

کھجور اور میوہ چٹنی

اجزاء:
پکی ہوئی کھجور ----- ایک پاؤ
کاجو ---- آدھا کپ
تیل ----- ایک کھانے کا چمچ
لہسن ---- ایک چائے کا چمچ
چوکور کٹی ہوئی پیاز ----- ایک عدد
ادرک ---- ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی دارچینی ----- ایک ٹکڑا
پسے ہوئے لونگ ------ دو عدد
پسے ہوئے جائفل جاوتری ----- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ----- ایک چائے کا چمچ
شہد ----- آدھا کپ
سرکہ ---- آدھا کپ
نمک ---- ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
ایک دیگچی میں تیل گرم کریں- ادرک لہسن ڈال کر بھونیں- پیاز ڈال کر نرم کریں پھر کھجور اور (پہلے گھٹلیاں نکال لیں) تمام مسالے ڈال کر پکائیں٬ بھونتے وقت اچھی طرح مسل کر یک جان کرلیں٬ کاجو کاٹ کر ملائیں پھر نمک اور شہد ڈالیں- ٹھنڈا کر کے ائیر ٹائٹ جار میں رکھیں-

تانیہ
07-12-2013, 01:05 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4649.jpeg

لیموں اور پودینے کا شربت

اجزاء:
سوڈا واٹر ----- ایک بوتل
کٹی ہوئی کالی مرچ ----- ایک چٹکی
برف ----- ایک پیالی
پودینے کی پتیاں ----- ایک پیالی
براؤن چینی ------ ایک کھانے کا چمچ
کالا نمک ---- آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس ------ چار کھانے کے چمچ
پودینے کے پتے ----- سجانے کے لیے
ترکیب:
بلینڈر میں تمام اجزاﺀ یکجان کرلیں- اسے گلاسوں میں ڈالیں اور پودینے کے پتوں سے سجا کر پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:05 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4680.jpeg

ایپل چکن اوپن سینڈوچ

اجزاء:
چکن بوائل ----- ایک کپ
سیب ---- ایک عدد کیوب
سیلیری ---- ایک چوتھائی کپ
مایونیز ---- ڈیڑھ کپ
نمک ----- حسب ذائقہ
کالی مرچ ----- ایک چائے کا چمچ
بریڈ سلائس ----- آٹھ عدد
ترکیب:
مرغی کو ابال کر باریک ریشہ کرلیں- سیب کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کرلیں- ہرا دھنیا باریک کاٹ لیں- اب تمام اجزاﺀ ایک پیالے میں ڈال کر مایونیز٬ کالی مرچ اور نمک کے ساتھ ملا لیں- بریڈ سلائس کے اوپر یہ آمیزہ پھلائیں پھر ٹماٹر٬ سلاد کے پتے وغیرہ سے سجا کر پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:06 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4698.jpeg

املی کی چٹنی

اجزاء:
املی کا گودا ----- ایک کپ
ہرا دھنیا ----- دو کھانے کے چمچ
پودینہ ----- دو کھانے کے چمچ
زیرہ ----- ایک چائے کا چمچ
کالا نمک ----- ایک چٹکی
شہد ------ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
تمام اجزاﺀ کو بلینڈر میں ڈال کر باریک پیس لیں- افطار میں پکوڑوں کے ساتھ پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:06 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4697.jpeg

فل مِیل سلاد

اجزاء:
ڈبل روٹی کے سلائس ---- پانچ عدد
ٹماٹر ---- دو عدد
کھیرا ----- دو عدد
شملہ مرچ ----- دو عدد
سلاد پتہ ---- چھ عدد
نمک ---- حسب ذائقہ
لیموں کا رس ----- دو کھانے کے چمچے
چاٹ مسالا --- ایک کھانے کا چمچ
زیتون کا تیل ----- ڈیڑھ کھانے کا چمچ
تیل ---- حسب ضرورت
ترکیب:
ڈبل روٹی کے سلائس کے کنارے الگ کر کے ان کو چوکور یا ڈائمنڈ شکل میں کاٹ لیں- فرائی پین میں تین کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے ڈبل روٹی کو تلیں- جب یہ سنہری اور خستہ ہوجائیں تو جاذب کاغذ پر نکال لیں- سبزیوں کو چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں ان میں زیتون کا تیل٬ نمک٬ چاٹ مسالااور لیموں کا رس ڈال کر ملائیں٬ پیش کرنے سے پہلے اس میں تلی ہوئی ڈبل روٹی کے ٹکڑے شامل کریں افطار پر اس مزیدار سلاد کا ذائقہ بہت لطف دے گا-

تانیہ
07-12-2013, 01:06 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4679.jpeg

اخروٹ کی چٹنی

اجزاء:
اخروٹ کی گری ----- دو سو پچاس گرام
دہی ----- ایک کلو
کٹی ہوئی پیاز ------ ایک عدد
کٹی ہوئی ہری مرچ ------ دو سے تین عدد
زیرہ ----- آدھا چائے کا چمچ
نمک ----- آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
دہی کو کسی ململ کے کپڑے میں ڈال کر لٹکا دیں تاکہ تمام پانی نکل جائے- اب تمام اجزاﺀ کو باریک پیس کر دہی میں ملا دیں- چٹنی تیار ہے-

تانیہ
07-12-2013, 01:06 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4594.jpeg

ہرے بھرے انڈہ


اجزاء:
آلو۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
انڈے (ابلے ہوئے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار عدد
انڈہ(پھنٹا ہوا)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
ڈبل روٹی کا چورہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
ہرا دھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی گڈی
پودینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی گڈی
ہری مرچیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پانچ عدد
پسی ہوئی کالی مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
پسا ہوا ناریل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین کھانے کے چمچے
املی کا گودہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین کھانے کے چمچے
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلنے کے لئے
ترکیب:
آلوں کو ابال کر ان کا بھرتہ بنائیں،پھر کالی مرچ اور نمک ملا کر رکھ لیں۔بلینڈر میں ہرا دھنیا،پودینہ،ہری مرچیں اور املی کا گودہ یکجان کر ل لیں۔انڈؤں کو درمیان سے لمبائی میں کاٹ کر ان کی زردی نکال دیں۔زردی کو ہرے مصالحہ میں بھرتہ کر کے ملا لیں۔اس مصالحہ کو انڈؤں میں زردی کی جگہ بھر دیں۔ہتھیلی پر آلوؤں کا تھوڑہ سا آمیزہ لیں اور درمیان میں انڈے رکھ کر انہیں آلوؤں سے ڈھانک دیں۔انڈوں کو پہلے انڈہ ،پھر ڈبل روٹٰی کے چورے میں لپیٹ لیں ۔کڑاہی میں تیل گرم کریں اور انڈوں کو سنہری تل کر نکال لیں

تانیہ
07-12-2013, 01:06 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4605.jpeg

تل والے کوفتے


اجزاء:
گائے کا قیمہ (باریک پسا ہوا) ----- پانچ سو گرام
انڈے ------ دو عدد
پیاز (چوپ کی ہوئی) ---- ایک عدد
لہسن (چوپ کیا ہوا) ----- پانچ جوے
سفید تل ----- ایک پیالی
کٹی ہوئی کالی مرچ ----- آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچیں ----- پانچ عدد
ڈبل روٹی ----- دو سلائس
سویا ساس ----- دو کھانے کے چمچ
پسی ہوئی سفید مرچ ---- آدھا چائے کا چمچ
کارن فلور ----- دو کھانے کے چمچ
نمک ---- حسب ذائقہ
تیل ----- تلنے کے لیے
سلاد پتے ------ سجانے کے لیے
ترکیب:
بلینڈر میں قیمہ٬ پیاز٬ لہسن٬ کالی مرچ٬ ہری مرچیں٬ ڈبل روٹی ٬ سویا ساس٬ سفید مرچ اور نمک یکجان کر کے پیالے میں نکال لیں- اس میں کارن فلور ملا کر اس آمیزے کے چھوٹے کوفتے بنا لیں- ایک پلیٹ میں تل نکال لیں- انڈے کو پھینٹ لیں٬ کڑاہی میں تیل گرم کر لیں- کوفتوں کو پہلے انڈے پھر تل میں لپیٹیں اور کڑاہی میں سنہری رنگ آنے تک تلیں اور پھر جاذب کاغذ پر نکال لیں- مزیدار کوتے سلاد پتے سے سجا کر پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:06 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4604.jpeg

پیزا اسٹیکس


اجزاء:
میدہ (چھنا ہوا) ---- دو سو پچاس گرام
خمیر ------ آدھا چائے کا چمچ
چینی ----- ایک چائے کا چمچ
بیکنگ پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
نمک ----- ایک چٹکی

بھرنے کے اجزاﺀ

مرغی کا گوشت (ابال کر چوپ کرلیں) ----- دو سو پچاس گرام
شملہ مرچ (چوپ کرلیں) ----- ایک عدد
پیزا ساس ----- چار کھانے کے چمچ
موزریلا پنیر (کدو کش کرلیں) ------ دو سو گرام
پیاز (بادامی کی ہوئی) ----- آدھی پیالی
کٹی ہوئی کالی مرچ ----- آدھا چائے کا چمچ
زیتون (باریک کٹے ہوئے) ------ آدھی پیالی
اوریگانو ------ آدھا چائے کا چمچ
انڈہ ----- ایک عدد
مکھن ------ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
تھوڑے سے نیم گرم پانی خمیر اور چینی ملا کر پندرہ منٹ کے لیے چھوڑ دیں- میدے میں نمک٬ بیکنگ پاؤڈر اور خمیر ڈال کر گوندھیں اور چار گھنٹوں کے لیے رکھ دیں- اس آٹے کے دو پیڑے بنا کر بیل لیں- ایک پیالے میں مکھن کے علاوہ فلنگ کے تمام اجزاﺀ ملا لیں اور روٹیوں پر اس کی تہہ لگا دیں- روٹیوں کو لپیٹ کر ہاتھ کی مدد سے چپٹا کر لیں اور کناروں کو انڈہ لگا کر بند کردیں- ان کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر اوون کی ٹرے میں رکھ دیں- ٹرے کو پہلے سے گرم اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ تک پکا کر نکال لیں- ان پر برش کی مدد سے مکھن لگائیں اور دو منٹ کے لیے دوبارہ اوون میں رکھ کر پکائیں-

تانیہ
07-12-2013, 01:07 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4640.jpeg

بھنڈی دوپیازہ


اجزاء:
بھنڈی(چھوٹی کٹی ہوئی)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار سو گرام
ٹماٹر(باریک کٹے ہوئے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد
پیاز(باریک کٹی ہوئی)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین عدد
ہری مرچیں(باریک کٹی ہوئی)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار عدد
کٹا ہوا دھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
پسا ہوا آمچور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
ادرک(چوپ کی ہوئی)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دوچائے کا چمچہ
کٹا ہوا سفید زیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
پسی ہوئی ہلدی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی پیالی
ہری مرچیں(لمبائی میں کٹی ہوئی)۔۔۔۔۔۔۔۔ سجانے کے لئے
تارہ گرمصالحہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھڑکنے کے لیے
ترکیب:
کڑاہی میں تیل گرم کر کے پیاز اور ٹماٹر کوٹماٹر کو نرم ہونے تک پکائیں۔اس میں تارہ گرمصالحہ کے علاوہ باقی تمام اجزہء شامل کرکے بھنڈییوں کے نرم ہونے کک پکائیں۔بھنڈی کا دو پیازہ ہری مرچوں سے سجائیں اور تارہ گرمصالحہ چھڑک کر پیش کریں۔
تازہ گرم مصالحہ بنانے کے لیے چھ لونگیں،دو ہری الائچیاں،ایک،ایک،چائے کا چمچہ دھنیا،پودینے کے سوکھے پتے،لال مرچ اور نمک،آدھا،آدھا چائے کا چمچہ ادرک کا پاؤڈر،ٹاٹرک ایسڈ،سونف،اجوائن،چھ چائے کے چمچے آمچور،1 3/4 کھانے کا چمچہ سفید زیرہ اور 1 3/4 کھانے کا چمچہ کالی مرچیں پانچ منٹ تک بھونیں پھر نمک ڈال کر بلینڈ میں پیس لیں ۔

تانیہ
07-12-2013, 01:07 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4591.jpeg

چھاج



اجزاء:
دہی ---- آدھی پیالی
نمک ---- آدھا چائے کا چمچ
ٹھنڈا پانی ----- دو پیالی
کٹی ہوئی برف ----- حسب ضرورت
ترکیب:
بلینڈر میں تمام اجزاﺀ ڈال کر یکجان کرلیں اور گلاس میں ڈال کر پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:07 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4590.jpeg

بغیر تلے ہوئے دہی بڑے


اجزاء:
دہی (پھینٹی ہوئی) ------- ایک کلو
براؤن ڈبل روٹی ----- چار سلائس
بھنا ہوا سفید زیرہ ----- ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ----- ایک چائے کا چمچ
کالا نمک ----- آدھا چائے کا چمچ
نمک ----- تین چوتھائی چائے کا چمچ
ہرا دھنیا٬ ہری پیاز٬ ٹماٹر ------ سجانے کے لیے

چٹنی بنانے کے اجزاﺀ

پسی ہوئی کھٹائی ----- ایک کھانے کا چمچ
براؤن چینی ------ تین کھانے کے چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ----- آدھا چائے کا چمچ
بھنا اور پسا ہوا سفید زیرہ ------ آدھا چائے کا چمچ
پسا ہوا گرم مصالحہ ----- آدھا چائے کا چمچ
نمک ----- آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
چٹنی کے اجزاﺀ بلینڈر میں تھوڑا سا پانی ڈال کر یکجان کرلیں- دہی میں زیرہ٬ کالا نمک اور نمک ملا لیں- ڈبل روٹی کے کنارے کاٹ کر ایک ڈبل روٹی کے چار ٹکڑے کاٹ لیں- ایک ڈش میں ڈبل روٹی کے ٹکڑے رکھیں٬ اس کے اوپر دہی پھیلائیں٬ لال مرچ چھڑکیں اور چٹنی ڈال دیں- مزیدار دہی بڑے ہرے دھنیے٬ ہری پیاز اور ٹماٹر سے سجا کر پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:07 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4602.jpeg

پیازی کباب


اجزاء:
گائےکا قیمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
ہری مرچیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار عدد
پیاز( تلی ہوئی)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
پیاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
لہسن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پانچ جوے
ادرک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک درمیانہ ٹکڑا
ثابت سفید زیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
پسا ہوا گرم مصالحہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی جافل جاوتری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھاچائے کا چمچہ
پسی ہوئی لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
پسی ہوئی ہلدی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
خشخاش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
ہرا دھنیا(چوپ کیا ہوا)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین کھانے کا چمچے
بیسن(بھنا ہوا)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار کھانے کا چمچے
گردے کی چربی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 125 گرام
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب:
بلینڈر میں قیمہ،پیاز،ہری مرچیں اور ہرا دھنیا یکجان کر لیں۔ ا میں تلی ہوئی پیاز اور تیل کے علاوہ باقی تمام اجزاء ڈال کر چند منٹ مزید بلینڈ کرکے پیالی میں نکال لیں۔اس میں تلی ہوئی پیاز ملائیں۔اس آمیزہ کے لمبوترے کباب بنائیں۔اوون کی ٹرے کو چکنا کریں،اس پر کباب رکھیں اور ٹرے کو پہلے سے گرم اوون میں دو سو ڈگری پر بارہ منٹ تک پکا کر نکال لیں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:07 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4639.jpeg

آلو اور بھٹے کے کباب

اجزاء:
آلو(چھیل کر کدو کش کر لیں)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد
بھٹے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو پیالی
ہری پیاز(باریک کٹی ہوئی)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو پیالی
ہری مرچیں (پسی ہوئی)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچے
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلنے کے لیے
ترکیب:
ایک پیالے میں تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح سے ملائیں۔اس کے کسی بھی شکل کے کباب بنا لیں۔فرائینگ پین میں تیل گرم کرکے کبابوں کو دونوں طرف سے سنہری کر لیں۔انہیں پلیٹ میں نکال کر ٹماٹر کی چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:08 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4589.jpeg

ایپل پف


اجزاء:
پف پیسٹری کا آٹا ------ تین سو گرام
سیب ------ چھ عدد
چینی ----- دو سو پچاس گرام
پسی ہوئی دار چینی ----- آدھا چائے کا چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
مکھن ----- ڈیڑھ کھانے کا چمچ
ترکیب:
سیب کو چھیل کر کاٹ لیں- ایک ساس پین میں چینی٬ سیب اور دار چینی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر سیب نرم ہونے تک پکائیں- پف پیسٹری کی چوکور روٹی بیلیں٬ اس کے اوپر سیب کے آمیزے کی تہہ لگائیں- پف پیسٹری کی روٹی کو رول کی طرح لپیٹیں اور پھر اسے ہاتھ سے دبا کر چپٹا کرلیں- اس رول کے چار ٹکڑے کاٹ لیں- اوون کی ٹرے کو مکھن سے چکنا کر کے اس کے اوپر رولز رکھیں٬ اسے پہلے سے گرم اوون میں دو سو ڈگری سینٹی گریڈ پر پندرہ منٹ پکا کر نکال لیں-

تانیہ
07-12-2013, 01:08 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4601.jpeg

مرغی کے بریٹیوز


اجزاء:
مرغی کے سینے (باریک کٹے ہوئے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد
شملہ مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
گاجر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
سیلری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک اسٹک
ہری پیاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد
میدہ(چھنا ہوا)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 250 گرام
دودھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی پیالی
لہسن(باریک کٹا ہوا)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین جوے
سویا ساس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
ووسٹر ساس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
پیس کالی مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
مکھن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچے
پانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی پیالی تین کھانے کے چمچے
ترکیب:
میدہ میں تین کھانے کے چمچے تیل،دودھ،مکھن اور نمک ملا کر آٹا گوند لیں۔ اس آٹے کے چھوٹے پیڑے بنا کر روٹی بیل لیں ،انہیں توے پر تھوڑا سا تیل لگا کر سینک کر رکھ لیں۔مرغی کے سینے،ہری پیاز،شملہ مرچ،سیلری اور گاجر کو لمبائی میں کاٹ لیں۔ ساس پین میں تیل گرم کیں،اس میں لہسن سنہری کر کے مرغی ڈالیں اور رنگ تبدیل ہونے تک پکائیں۔اس میں سبزیاں اور باقی تمام اجزاء کے نرم ہونے تک پکائیں اور بھون کر چولہا بند کر دیں۔روٹیوں کے سائز کے چکنے کاغز کاٹ کر روٹیاں ان پر رکھیں،روٹیوں کے ایک سرے پر مرغی کا آمزہ رکھیں اور انہیں لپیٹ لیں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:08 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4583.jpeg

اسٹرابری ٹرپل ڈیکر


اجزاء:
اسٹرابیری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 440 گرام
تازہ دودھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو پیالی
تازہ اسٹرا بیری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچے
کنڈینسڈ ملک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار کھانے کے چمچے
تازہ کریم(پھینٹی ہوئی)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اوپر ڈالنے کے لیے
ترکیب:
آدھی جیلی کو ایک پیالی میں پکا کر دو گلاسوں میں جما لیں۔ بلینڈر میں کریم کے علاوہ باقی جیلی سمیت تمام اجزاء یکجان کر کے گلاسوں میں ڈالیں۔اس کے اوپر کریم ڈال کر پیش کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:08 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4581.jpeg

پنیری کوفتے


اجزاء:
گائے کا قیمہ ----- آدھا کلو
انڈہ ----- ایک عدد
پیاز ------ ایک عدد
ڈبل روٹی کا چورہ ------ ایک پیالی
موزریلا پنیر (چوکور کٹے ہوئے) ----- پانچ سو گرام
پسی ہوئی کالی مرچ ----- ایک چائے کا چمچ
پیپریکا ------ ایک چائے کا چمچ
پارمیزان پنیر ------ ایک کھانے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ ----- ایک کھانے کا چمچ
وارچسٹر شائر ساس ------ ایک کھانے کا چمچ
لہسن (چوپ کیا ہوا) ----- دو کھانے کے چمچ
نمک ------ آدھا چائے کا چمچ
تیل ------ دو کھانے کے چمچ
ملی جلی سبزیاں ----- پیش کرنے کے لیے
ترکیب:
قیمے میں انڈہ٬ پیاز ٬ ڈبل روٹی کا چورہ٬ پارمیزان پنیر٬ کالی مرچ٬ پیپریکا٬ لہسن٬ مسٹرڈ پیسٹ٬ وارچسٹر شائر ساس تیل اور نمک ملا لیں- اس قیمے کے کوفتے بنائیں٬ ہر کوفتے کے درمیان میں موزریلا پنیر کا ایک ٹکڑا رکھ کر پہلے سے گرم اوون میں 200 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ تک پکا کر نکال لیں- سبزیوں کو ایک کھانے کے چمچے میں تیل میں تل لیں- ان پر نمک اور کالی مرچ چھڑک کر کوفتوں کے ساتھ پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:09 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4599.jpeg

مرچی مصالحہ دار مرغی


اجزاء:
مرغی کی بوٹیاں (بغیر ہڈی) ----- دو پیالی
چنے کی دال (سخت ابلی ہوئی) ---- ایک پیالی
پیاز (باریک کٹی ہوئی) ----- ایک پیالی
پسا ہوا لہسن ادرک ----- دو چائے کے چمچ
ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) ----- دو عدد
سوکھی گول لال مرچیں ------ چھ عدد
بھنا ہوا سفید زیرہ ------ ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی لال مرچ ------ ڈیڑھ چائے کا چمچ
پسا ہوا دھنیا ----- ایک چائے کا چمچ
پسی ہوئی کھٹائی ------ ایک چائے کا چمچ
نمک ------ ایک چائے کا چمچ
تیل ------ آدھی پیالی
ادرک٬ ہرا دھنیا٬ ہری مرچیں ------ سجانے کے لیے
ترکیب:
دیگچی میں تیل گرم کر کے زیرہ٬ سوکھی گول لال مرچ٬ اور پیاز ڈال کر سنہری ہونے تک پکائیں- اس لہسن ادرک ڈال کر بھونیں٬ پھر ٹماٹر٬ پسی ہوئی لال مرچ٬ دھنیا٬ کھٹائی اور نمک شامل کر کے تیل علیحدہ ہونے تک بھونیں- اس میں مرغی ڈالیں اور ہلکی آنچ پر دس منٹ تک پکائیں٬ پھر دال اور پانی شامل کر کے پانچ منٹ پکائیں٬ اسے ہرے دھنیے اور ادرک اور ہری مرچوں سے سجا کر پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:09 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4577.jpeg


آلو اور مونگ پھلی کی ٹکیہ


اجزاء:
آلو (ابلے ہوئے) ------ دو عدد
شملہ مرچ (باریک کٹی ہوئی) ------ ایک عدد
انڈہ ----- ایک عدد
ڈبل روٹی کا چورہ ----- ایک پیالی
مونگ پھلی (تلی اور کٹی ہوئی) ----- آدھی پیالی
بھٹے کے دانے (ابلے ہوئے) ----- آدھی پیالی
تازہ دودھ ----- آدھی پیالی
کٹا ہوا انار دانہ ----- ایک کھانے کا چمچ
کٹی ہوئی لال مرچ ----- دو چائے کے چمچ
نمک ------ آدھا چائے کا چمچ
تیل ------ تلنے کے لیے
ترکیب:
آلوؤں کو کچل لیں- ان میں شملہ مرچ٬ مونگ پھلی٬ بھٹے٬ انار دانہ٬ دودھ٬ لال مرچ اور نمک ڈال کر ہاتھوں سے اچھی طرح ملا لیں- اس آمیزے کی ٹکیاں بنا لیں- فرائنگ پین میں تیل گرم کریں- ٹکیوں کو پہلے انڈے٬ پھر ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹیں اور فرائنگ پین میں سنہری کر کے نکال لیں-

تانیہ
07-12-2013, 01:09 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4598.jpeg

منی ہنٹر پیٹز


اجزاء:
ہنٹر بیف(ریشہ کیا ہوا)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
ڈیل روٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بارہ سلا ئس
ملی جلی سبزیاں(ابلی ہوئی)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
ہرا دھنیا(چوپ کیا ہوا)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچے
انڈے (پھنٹے ہوئے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد
ہری مرچیں(چوپ کی ہوئی)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد
تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلنے کے لئے
وائٹ ساس کے اجزاء

تازہ دودھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی پیا لی
پسی ہوئی سفید مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
مسٹرڈ پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
میدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچے
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
مکھن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچے
ترکیب:
دیگچی میں مکھن گرم کر کے میدہ،سفید مرچ،مسٹرڈ پاؤڈر اور نمک ملا کر بھونیں۔اس میں آہستہ آہستہ دودھ شامل کریں اور چمچہ چلاتے ہوئے ہلکی آنچ پر ساس گاڑھا ہونے تک پکا کر چولہا بند کر دیں۔جب ساس ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں ہنٹر بیف،سبزیاں،ہرا دھنیا اور ہری مرچیں ملا لیں۔ڈبل روٹی کے سلائسوں کو گول کٹر کی مدد سے کاٹ لیں۔ایک ٹکڑے پر ہنٹر پیف کے آمیزے کی تہ لگائیں اور دوسرا ٹکڑا اس کے اوپر رکھ دیں۔اس عمل کو دہراتے ہوئے باقی سلاس کے بھی پیٹیز تیار کر لیں۔کڑاہی میں تیل گرم کریں،پیٹیز انڈے میں لپیٹیں اور کڑاہی میں سنہری رنگ آنے تک تل کر نکال لیں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:09 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4576.jpeg

اخروٹ اور مرغی کا سلاد


اجزاء:
مرغی کے سینے ------ دو سو پچاس گرام
دہی (پھینٹی ہوئی) ---- آدھی پیالی
اخروٹ (پسے ہوئے ) ---- چار کھانے کے چمچ
ڈبل روٹی کے ٹکڑے (تلے ہوئے) ----- ایک سلائس
ٹماٹر ----- ایک عدد
کھیرا ----- ایک عدد
تازہ دودھ ---- آدھی پیالی
نمک ----- آدھا چائے کا چمچ
تیل ------ ایک کھانے کا چمچ
سلاد پتے ----- سجانے کے لیے
ترکیب:
مرغی کے سینے کے چھوٹے چوکور ٹکڑے کاٹ لیں- فرائنگ پین میں تیل گرم کر کے مرغی کے ٹکڑے گلنے تک پکا کر نکال لیں- ایک پیالے میں مرغی اور ڈبل روٹی کے علاوہ باقی تمام اجزاﺀ ملا لیں- سرونگ ڈش میں دہی کا آمیزہ رکھیں٬ اس کے اوپر مرغی کے ٹکڑے ڈالیں٬ ایک جانب ڈبل روٹی کے ٹکڑے رکھیں اور سلاد کے پتوں سے سجا کر پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:09 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4597.jpeg

لاپ


اجزاء:
مرغی کا گوشت (بغیر ہڈی) ------ دو سو پچاس گرام
چاول کے نوڈلز (ابلے ہوئے) ------ تین سو گرام
چاول (بھون کر کوٹ لیں) ----- تین کھانے کے چمچ
گول سوکھی لال مرچیں ----- پانچ عدد
پسا ہوا لہسن ----- ایک کھانے کا چمچ
فش ساس ----- تین کھانے کے چمچ
لیموں کا رس ----- چار کھانے کے چمچ
ہری پیاز (چوپ کی ہوئی) ---- ایک پیالی
ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) ----- ایک پیالی
پودینہ (چوپ کیا ہوا) ---- ایک پیالی
پاکستانی چائنیز نمک ----- ایک چائے کا چمچ
تیل ----- تین کھانے کے چمچ
ترکیب:
کڑاہی میں تیل گرم کریں- ایک بڑے سائز کی چھلنی میں نوڈلز ڈالیں دوسری چھلنی اس کے اوپر رکھیں اور ایک منٹ کے لیے کڑاہی میں رکھ کر نکالیں- لال مرچوں کو توے پر سینکیں اور کوٹ کر رکھ لیں- دیگچی میں تیل گرم کر کے لہسن اور مرغی کا گوشت بھون لیں اس میں پانی ڈال کر پندرہ منٹ پکائیں- پانی خشک ہوجائے تو اسے نکال کر ٹھنڈا کر لیں- ایک پیالے میں مرغی کا گوشت٬ لال مرچیں اور باقی تمام اجزاﺀ ملا لیں- اسے تیار نوڈلز پر ڈالیں اور ہرے دھنیے سے سجا کر پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:10 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4575.jpeg

آلو کے دہی بڑے


اجزاء:
دہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کلو
تازہ دودھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
کارن فلور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
بڑے بنانے کا طریقہ۔
آلو(بھرتہ کئے ہوے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
انڈے کی سفیدی(پینٹی ہوئی)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد
کٹی ہوئی لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
کٹی ہوئی کالی مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
بھنا اور پسا سفید زیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
چاول کا آٹا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین کھانے کے چمچہ
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تلنے کے لئے

املی کی چٹنی بنانے کے لیے۔
املی کا گاڑھا گودا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
کالا نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چٹکی
پسی ہوئی سونٹھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
بھنا اور پسا سفید زیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
پسی ہوئی لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
ترکیب:
آلو کے بھرتے میں چاولکا آٹا،سفید زیرہ،کالی مرچ،لال مرچ،اور نمک ملائیں۔اس آمیزہ کی ٹکیاں بنا کر انڈے کی سفیدی میں لپیٹ لیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کریں اور ٹکیوں کو دونوں جانب سے سنہری کر کے اتار لیں ۔ دہی میں دودھ، کارن فلور،چینی اور نمک ملا کر پھینٹ لیں۔املی کی چٹنی بنانے کے لئے املی کے گودے می؟ں اونٹھ،زیرہ اور پسی لال مرچ ملا کر ہلکا سا پکا کر ٹھنڈا کر لیں۔اس میں کالا نمک اور نمک شامل کردیں ۔ڈش میں تھوڑی سی دہی اور تھوڑی سی چینی ڈالیں،پھر آلو کی ٹکیوں کو تہ کی طرحرکھیں،پھر باقی دہی اور املی کی چٹنی ڈال کر پیش کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:10 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4596.jpeg

کھجور کا حلوہ


اجزاء:
گندم کا آٹا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو سو گرام
کجھوریں(گٹھلیاں نکال دیں)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو سو گرام
عرق گلاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی پیالی
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی پیالی
پسی ہوئی الائچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
تازہ گرم دودھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
زعفران۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
گھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین چوتھائی پیالی
بادام،پستے اور چاندی کا ورق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سجانے کے لئے
ترکیب:
زعفران کو دودھ میں بھگو دیں۔دیگچی میں دندم کا آٹا مسلسل چمچہ چلاتے ہوئے بھونیں۔اس میں آہستہ آستہ کر کے گھی شامل کریں اور گھی کے آٹے میں مل جانے تک پکائیں۔اس میں کھجوریں،عرق گلاب اور چینی ملائیں۔چند منٹ پکانے کے بعد الائچی اور زعفران ڈال کر چند منٹ پکائیں اور ٹرے میں ڈال دیں۔مزیدار حلوہ بادام،پستے اور چاندی کے ورق سے سجا کر پیش کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:10 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4606.jpeg

تربوز کا سوڈا


اجزاء:
انناس کا جوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی پیالی
تربوز(چوکور ٹکڑے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو پیالی
کلب سوڈا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
کٹی ہوئی برف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
روز سیرپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
تربرز کے چھلکوں سمیت ٹکڑے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سجانے کے لئے
ترکیب:
بلینڈر میں تمام اجزاء ڈال کر یکجان کر لیں۔مزیدار مشروب گلاسوں میں نکالیں اور تربوز کے ٹکڑوں سے سجا کر پیش کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:10 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4555.jpeg

جھینگے کے پکوڑے


اجزاء:
جھینگے (درمیانے) ----- آٹھ عدد
بیسن ----- ایک پیالی (چھنا ہوا)
انڈہ ----- ایک عدد
ہری مرچیں (چوپ کرلیں) ----- چھ عدد
ثابت کالی مرچیں ----- چھ عدد
ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) ------ آدھی گڈی
دہی ----- ایک چائے کا چمچ
ثابت سفید زیرہ ----- ایک چائے کا چمچ
میٹھا سوڈا ----- آدھا چائے کا چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
تیل ----- تلنے کے لیے
ترکیب:
جھینگوں کو دھو کر چھلنی میں رکھ دیں تاکہ تمام پانی نکل جائے- ایک پیالے میں بیسن٬ انڈے٬ سوڈا اور دہی کو نیم گرم پانی سے پھینٹ لیں- کالی مرچوں کو زیرے کے ساتھ پیس کر بیسن میں ملا دیں- اس میں ہری مرچیں٬ ہرا دھنیا٬ اور نمک ملائیں- کڑاہی میں تیل گرم کریں- ایک ایک جھینگے کو بیسن کے آمیزے میں لپیٹیں اور کڑاہی میں سنہری رنگ آنے تک تل کر جاذب کاغذ پر نکالیں-

تانیہ
07-12-2013, 01:11 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4565.jpeg

تلسی کی چٹنی


اجزاء:
تلسی کے پتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
ہری مرچیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھ عدد
لہسن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھ جوے
بھنا ہوا سفید زیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو چائے کے چمچے
بھنا ہوا ثابت دھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو چائے کے چمچے
ہرا دھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی گڈی
ترکیب:
بلینڈر میں تمام اجزاء ڈال یکجان کر لیں۔ مزیدار چٹنی تیار ہے۔

تانیہ
07-12-2013, 01:11 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4554.jpeg

ہری پیاز کی چٹنی

اجزاء:
ہری پیاز( باریک کٹی ہوئی)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
لہسن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک جوا
ہری مرچیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین عدد
ہرا دھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی پیالی
املی کا گودا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی پیالی
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
بلینڈر میں تنان اجزاء یکجان کر لیں۔مزیدار چٹنی پکوڑوں یا سموسوں کے ہمراہ پیش کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:12 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4564.jpeg

ٹماٹر کی چٹنی


اجزاء:
ٹماٹر (کٹے ہوئے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
پانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی پیالی
لہسن(چوپ کیا ہوا)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار جوے
پسا ہوا گرم مصالحہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
کٹی ہوئی لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کے چمچہ
براؤن چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کے چمچہ
سفید سرکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار کھانے کے چمچہ
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
ترکیب:
ایک ساس پین میں تمام اجزاء ڈال کر ٹماٹر نرم ہونے تک پکائیں۔اس آمیزہ کو تھوٹا ٹھنڈا کریں اور بلینڈر میں یکجان کرکے پیش کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:13 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4551.jpeg

انار کی چٹنی

اجزاء:
لہسن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک جوا
ہری مرچیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین عدد
انار کے دانے (تازہ)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
ہرا دھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی پیالی
نمک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
بلینڈر میں انار کے دانوں کے علاوہ باقی تمام اجزاء یکجان کر لیں۔اس میں انار دانے شامل کریں اور ہلکا سا بلینڈ کر کے نکال لیں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:13 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4563.jpeg

سوجی کی فیرنی

اجزاء:
سوجی ----- چار کھانے کے چمچ
دودھ ----- دو پیالی
چینی ----- ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
سوجی کو فرائینگ پین میں سنہری کر کے نکال لیں- دیگچی میں دودھ گرم کریں اور اس میں سوجی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں- جب آمیزہ گاڑھا ہوجائے تو اس میں چینی شامل کر کے چینی حل ہونے تک پکا کر چولہا بند کردیں-

تانیہ
07-12-2013, 01:13 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4550.jpeg

آلو بخارے کی چٹنی


اجزاء:
آلو بخارے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
املی کا گاڑھا گودا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
بادام(ابلے ہوئے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دس عدد
کلونجی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
سوکھی گول لال مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دس عدد
ادرک(باریک کٹی ہوئی)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچے
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
سفید سرکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آدھی پیالی
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
ترکیب:
آلو بخاروں کو گرم پانی میں نرم کر کے کچل لیں،بیج نکال کر پھینک دیں۔اس میں املی کا گودا ملائیں۔یہ آمیزہ ایک مٹی کی ہانڈی میں ڈالیں،اس میں نمک کے علاوہ باقی تمام اجزاء ملا کر ہلکی آنچ پر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔چٹنی میں نمک ملائیں اور مرتبان میں رکھ دیں

تانیہ
07-12-2013, 01:13 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4562.jpeg


ناریل کی چٹنی




اجزاء:
ہری مرچیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین عدد
تازہ ناریل (کدوکش)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی پیالی
دہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی پیالی
پودینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی پیالی
ہرا دھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی پیالی
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
لیموں کا رس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
بلینڈر میں تمام اجزاء ملائیں، اگر ضرورت ہو تو تھوڑا سا پانی ڈال کر یکجان کر لیں۔ناریل کی مزیدار چٹنی تیار ہے

تانیہ
07-12-2013, 01:13 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4549.jpeg

املی اور کھجور کی چٹنی


اجزاء:
کھجور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دس عدد
املی کا گودا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
سوکھی گول لال مرچیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دس عدد
بھنا ہوا سفید زیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو چائے کے چمچہ
پسی ہوئی سونٹھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
اجوائین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
سفید سرکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی پیالی
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
ترکیب:
لال مرچوں اور کجھوروں کو علیحدہ علیحدہ ابال لیں،پھر بلینڈر میں ایک ساتھ پیس لیں۔پسے ہوئے آمیزہ کو ساس پین میں ڈالیں،اس میں سرکہ کے علاوہ تمام اجزاء ڈال کر چٹنی گاڑھی ہونے تک پکائیں۔اسے چولہے سے اتاریں اور سرکہ شامل کردیں۔مزیدار چٹنی تیار ہے۔

تانیہ
07-12-2013, 01:14 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4561.jpeg

لال مرچ کی چٹنی


اجزاء:
دیگی لال مرچیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار عدد
لہسن (بیغر چھلے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چھ جوئے
لیموں۔۔۔۔۔۔۔۔ایک عدد
سفید سرکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چید قطرے
ثابت سفید زیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین کھانے کے چمچہ
ترکیب:
لال مرچیں دھو کر سرکے اور تھوڑے سے پانی کے ساتھ ابال لیں۔اسے بلینڈر میں زیرے اور لہسن کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔فرائینگ پین میں تیل گرم کر کے پسی ہوئی چٹنی کوہلکا سا تل کر پیالے میں نکال لیں۔اس میں نمک اور لیموں کا رس ملا کر پیش کر یں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:14 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4560.jpeg

لال چٹنی


اجزاء:
لمبی والی سوکھی لال مرچیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بارہ عدد
لہسن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پوتھی
ٹماٹو کیچپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی پیالی
املی کا گودا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
گڑ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
بھنا ہوا سفید زیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو چائے کا چمچہ
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
ترکیب:
لال مرچوں کو رات بھر کے لیے بھگو کر رکھ دیں۔ بلینڈر میں لال مرچیں،لہسن،ٹماٹو کیچپ،املی کا گودا،گڑ،زیرہ اور نمک ڈال کر یکجان کر لیں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:14 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4559.jpeg

کچلی ہوئی چٹنی


اجزاء:
ہرا لہسن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی گڈی
ہری پیاز کے پتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو ڈنڈی
لہسن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو جوے
ہری مرچیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد
ہرا دھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی گڈی
لیموں کا رس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی پیالی
ثابت سفید زیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
نمک آدھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چائے کا چمچہ
ترکیب:
بلینڈر میں تمام اجزاء یکجان کر کے پیش کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:14 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4558.jpeg

کیری کا شربت


اجزاء:
کیریاں ----- ایک کلو
چینی ---- ایک کلو
لیموں ---- چار عدد
پانی ----- دو لیٹر
کالا نمک ----- ایک چٹکی
پودینہ ----- چند پتے
ترکیب:
کیریوں کو چھیل کر پانی کے ہمراہ ابالیں اور ٹھنڈا کرلیں- اسی پانی میں کیریوں کا گودا بنائیں اور گٹھلیاں نکال کر پھینک دیں٬ بلینڈر میں گودا پیس کر دیگچی میں ڈالیں- اس میں چینی ڈال کر ہلکی آنچ پر چینی حل ہونے تک پکا کر چولہا بند کردیں- کیریوں کا آمیزہ ٹھنڈا ہوجائے تو اس میں لیموں کا رس اور کالا نمک ملا دیں- کیری کے شربت کو بوتل میں بھر کر فریج میں رکھ دیں- پیش کرنا ہو تو اس میں سے دو کھانے کے چمچ شربت گلاس میں ڈالیں٬ اس میں پانی٬ برف اور پودینے کے پتے ڈال کر پیش کریں-

نوٹ: کیریاں ابالنے کے لیے اسٹین لیس اسٹیل کا برتن استعمال کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:14 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4557.jpeg

کیری کی چٹنی


اجزاء:
کیریاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین پاؤ
پانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوا دو پیالی
لہسن(چوپ کیا ہوا)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچے
ادرک(چوپ کیا ہوا)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچے
سفید سرکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک پیالی
سوکھی لال مرچیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔15 عدد
کٹی ہوئی لال مرچیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
ترکیب:
کیریوں کو پتلا کاٹ کر ایک گھنٹے کے لیے پانی میں بھگوئیں،پھر پانی پھینک دیں۔دیگچی میں چینی اور پانی کو چینی حل ہونے تک پکائیں۔اس میں کیری شامل کر کے انہیں آدھا گلا لیں،پھر ادرک اور لہسن شامل کر کے خوشبو آنے تک پکائیں۔اس میں سرکہ،ثابت لال مرچ،کٹی لال مرچ اور نمک ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکا لیں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:15 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4556.jpeg

کیری اور دہی کی چٹنی


اجزاء:
کیریاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو عدد
بھنا ہوا سفید زیرہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی کالی مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
پسی ہوئی لال مرچیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
تازہ کریم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھی پیالی
دہی (پھنٹی ہوئی)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔250 گرام
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
ترکیب:
کیروں کو ابال کر ان کا گودا نکال لیں۔اس میں زیرہ، کالی مرچ،لال مرچ اور نمک ملائیں۔اس میں دہی اور کریم شامل کر کے پیش کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:15 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4513.jpeg

گریپس اسموتھی


اجزاء:
ریڈ گریپس جوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک گلاس
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک سے دو کھانے کے چمچے
برف(کٹی ہوئی)۔۔۔۔۔۔۔ تھوڑی سی
سوڈا واٹر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو گلاس
ترکیب:
بلینڈر میں ریڈ گریپس جوس ڈال کر بلینڈ کریں۔اس کے بعد اس میں برف ڈال کر تھوڑی دیر بلینڈ کریں تاکہ برف کا ہموار چورا بن جائے۔آخر میں سوڈا واٹر شامل کریں اور سرونگ گلاس میں نکال کر سرو کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:15 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4494.jpeg


اورینٹل چکن




اجزاء:
مرغی کا گوشت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کلو (بون لیس،کیوب کاٹ لیں)
چلی گارلک سوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کپ
ٹماٹو پیسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
لیموں کا رس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو چائے کے چمچے
مسٹرڈ پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی کھانے کا چمچہ
انڈا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
پیاز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چوتھائی کپ (کیوب کاٹ لیں)
ٹماٹر(کیوب کاٹ لیں)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چوتھائی کپ
شملہ مرچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چوتھائی کپ (کیوب کاٹ لیں)
سویاسوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دو چائے کے چمچہ
میدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تین چوتھائی کپ
لہسن پیسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچہ
ادرک پیسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچہ
سفید مرچ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
چائینز نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
کارن فلور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کھانے کا چمچہ
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسب ضرورت
ترکیب:
گوشت میں انڈا،سویا سوس،مسٹرڈ پیسٹ اور میدہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور دو گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔
فرائی پین میں ڈیپ فرائینگ کے لیے تیل گرم کر کے میرنیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر فرائی کر لیں۔دوسرے سوس پین میں دو کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے اس میں لہسن پیسٹ،ادرک پیسٹ ڈال کر فرائی کریں،ساتھ ہی فرائی کیا ہوا گوشت بھی ڈال دیں۔پیاز،ٹماٹر،شملہ مرچ۔چلی گارلک سوس،ٹماٹو پیسٹ،لیمو کا رس،سفید مرچ پاؤڈر٬ چائنیز نمک٬ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور تھوڑا سا پانی شامل کر کے ڈھک کر پکائیں- آدھا کپ پانی میں کارن فلور گھول کر اس میں ڈال دیں اور پانچ سے سات منٹ مزید پکائیں- گاڑھا ہوجائے تو سرونگ ڈش میں نکال کر چاولوں کے ساتھ فوراً پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:15 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4514.jpeg

انڈین مکھنی ٹماٹو کاجو چکن


اجزاء:
مرغی(ٹکڑے کر لیں)۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد
گاڑھی دہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین چوتھائی کپ
ٹماٹر(باریک چوپ کرلیں)۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کلو
لہسن کے جوے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔6 عدد
ادرک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک انچ کا ٹکڑا
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
ثابت لال مرچیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار عدد
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
ٹماٹو کیچپ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 6 چمچے
کاجو(چوپ کر لیں)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کپ
(ایک چوتھائی کپ کاجو ٹکڑے کر کے فرائی کر لیں)
کھانے کا لال رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو قطرے
مکھن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار کھانے کے چمچے
ترکیب:
ثابت لال مرچوں، لہسن اور ادرک کو ایک ساتھ گرائینڈ کر کے مکس کریں ۔ اس میں نمک بھی شامل کردیں۔یہ آمیزہ گوشت کو لگا کر چار سے پانچ گھنٹے تک گوشت کو میرنیٹ کریں۔
ٹماٹر میں چینی،لال رنگ۔لال مرچ پاؤڈر اور تھوڑا نمک ڈال کر مکس کریں۔
فرائنگ پین میں ٹماٹر کا آمیزہ ڈال کر پکاٰئیں۔ٹماٹر نرم ہو کر گل جائیں تو ان کو چھان لیں۔
دوسرے سوس پین میں گوشت میرنیشن سمیت ڈال کر ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے تقریبا گلا لیں۔اس میں تیار شدہ ٹماٹو پری۔تین کھانے کے چمچے مکھن،آدھا کپ کاجو اور ٹماٹو کیچپ شامل کر کے ہلکی آنچ پرآٹھ سے دس منٹ تک پکائیں ۔سرونگ ڈش میں نکال کر فرائی کیے ہوئے کاجو اور ایک کھانے کا چمچہ مکھن پگھلا کر اس پر ڈالیں اور گرم گرم سرو کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:15 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4495.jpeg

پنسل کباب


اجزاء:
گائے کا قیمہ ----- ایک کلو
سرخ مرچ پاؤڈر ---- ڈیڑھ چائے کا چمچ
بادیان پاؤڈر ----- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ---- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کھانے کا زرد رنگ ----- ایک چٹکی
لہسن پیسٹ ------ ایک چائے کا چمچ
ادرک پیسٹ ----- ایک چائے کا چمچ
پیاز ------ دو عدد
سرسوں کا تیل ----- ایک کھانے کا چمچ
کچری پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
چائنیز نمک ------ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
بیف چکنائی ------ سو گرام
مکھن (پگھلا ہوا) ---- حسب ضرورت
نمک ---- حسب ذائقہ
تیل ----- حسب ضرورت
ترکیب:
ایک پیاز کو باریک چوپ کر کے اسے ململ کے کپڑے میں ڈال کر اس کا پانی نچوڑ کر رکھ لیں- بقیہ ایک پیاز کے سلائسز کاٹ لیں-
فرائی پین میں تیل گرم کر کے اس میں پیاز کے سلائسز ڈال کر ہلکی آنچ فرائی کریں٬ سنہرے ہوجائیں تو نکال کر رکھیں-
پیالے میں قیمہ ڈال کر اس میں سرخ مرچ پاؤڈر٬ بادیان پاؤڈر٬ گرم مصالحہ پاؤڈر٬ سیاہ مرچ پاؤڈر٬ زرد رنگ٬ لہسن پیسٹ٬ ادرک پیسٹ٬ سرسوں کا تیل٬ کچری پاؤڈر٬ چائنیز نمک٬ دھنیا پاؤڈر اور نمک شامل کر کے اچھی طرح مکس کرلیں٬ تلی ہوئی پیاز٬ چوپ کی ہوئی پیاز اور چکنائی ڈال کر مزید مکس کریں اور اس مکسچر کو قیمے کی مشین سے دو مرتبہ گزار کرلیں-
اس آمیزے کے چھوٹے اور بیضوی شیپ کے کباب بنا کر سیخوں پر لگا دیں اور ہاتھ سے دبا کر لمبائی میں پنسل کی شکل دے دیں- سیخوں کو دھکتے کوئلوں پر رکھ کر باربی کیو کریں- اس دوران کبابوں پر برش سے مکھن لگاتی رہیں-
اگر آپ باربی کیو نہیں کر رہے ہیں تو کبابوں کی ڈیپ فرائی کر کے کوئلے کا دھواں دے دیں-
گرم گرم پنسل کباب نان یا پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:16 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4493.jpeg

بلیک بیری چکن


اجزاء:
مرغی کا گوشت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کلو (بون لیس،اسٹرپس کاٹ لیں)
لہسن پیسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
ادرک پیسٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
لیموں کا رس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
سرکہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو چائے کے چمچے
پیاز(کیوب کاٹ لیں)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد (بڑے سائز کی)
سویا سوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ
شملہ مرچ(کیوب کاٹ لیں)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک عدد(بڑے سائز کی)
کارن فلور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچہ
سیاہ مرچ(کٹی ہوٰئی)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
چائینز نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حسب ضرورت
چکن پاوڈر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچہ
تیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
ترکیب:
پیالے میں گوشت ڈال کر اس میں ایک چائے کا چمچہ کٹی ہوئی سیاہ مرچیں،دو چائے کے چمچہ چائینز نمک،
ایک چائے کا چمچہ نمک،لہسن پیسٹ،ادرک پیسٹ اور لیمو کا رس ڈال کر چار گھنٹے کے لیے میرنیٹ کر لیں۔ سوس پین میں تیل ڈال کر گرم کر لیں اور میرنیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر پانچ منٹ تک پکانے کے بعد پیاز اور شملہ مرچ شامل کر کے مزید پکائیں۔ساتھ ہی ایک چائے کا چمچہ کٹی ہوئی سیاہ مرچیں،ایک چوتھائی چائے کا چمچہ چائنیز نمک ،چکن پاؤڈر ،نمک اور سویا سوس ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں،سرکہ اور چار گلاس پانی شامل کر کے درمیانی آنچ پر پکائیں۔گوشت گل جائے تو تھوڑے سے پانی میں کارن فلور گھول کر اس میں ڈال دیں،دو سے تین منٹ تک پکائیں۔حسب منشاء گاڑھا ہو جائے تو سرونگ ڈش میں نکال کر کٹی ہوئی سیاہ مرچ چھڑک کر چاولوں کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:16 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4492.jpeg

اسٹک گولا کباب


اجزاء:
قیمہ ----- پانچ سو گرام
لہسن کے جوے ------ چار عدد
ادرک ----- ایک انچ کا ٹکڑا
کارن فلور ----- دو کھانے کے چمچے
لال مرچ پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
براؤن پیاز کا پیسٹ ---- دو کھانے کے چمچ
الائجی پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
نمک ---- حسب ذائقہ
زیرہ پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
ہری مرچ٬ ہرا دھنیا (کٹا ہوا) ----- دو چائے کے چمچے
کچری پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
تیل ----- حسب ضرورت
لکڑی کی اسٹک ----- حسب ضرورت
ترکیب:
قیمے کو چوپر میں پیس لیں- اس میں لہسن٬ ادرک ڈال کر مزید پیس کر اس میں کارن فلور٬ لال مرچ پاؤڈر٬ براؤن پیاز٬ الائچی پاؤڈر٬ گرم مصالحہ پاؤڈر اور نمک ڈال کر مکس کریں-
اس کے بعد اس میں ہری مرچ٬ ہرا دھنیا٬ زیرہ پاؤڈر٬ کچری پاؤڈر لگا کر آدھا گھنٹہ رکھیں- لکڑی کی اسٹک پر گولا کباب بنا کر لگائیں اور تھوڑی دیر فریج میں رکھیں-
آدھا کپ تیل گرم کریں گولہ کباب کی اسٹک ڈال کر فرائی کریں- چاروں طرف سے گولہ کباب فرائی ہوجائے تو اسٹک نکال لیں سلاد٬ رائتہ٬ چٹنی کے ساتھ سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:16 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4510.jpeg

ایزی کک فرنچ فرائز


اجزاء:
آلو ----- آدھا کلو
نمک ----- حسب ذائقہ
تیل ------ فرائنگ کے لیے

سرونگ کے لیے

چلی گارلک سوس ----- حسب پسند
چاٹ مصالحہ ----- حسب پسند
ترکیب:
آلو کو باریک فنگر شیپ میں کاٹ لیں- پانی میں نمک اور آلو ڈال کر پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں-
چھلنی میں ڈال کر چھوڑ دیں کہ آلو کا تمام پانی نتھر جائے اور آلو بالکل خشک ہوجائیں-
کڑاہی میں تیل ڈالیں ہلکا سا گرم ہوجائے تو آلو ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں- آلو کرسپی اور سنہری ہوجائیں تو ٹشو پیپر پر یا اخبار پر نکال لیں-
سرونگ پلیٹ میں نکال کر چلی گارلک سوس٬ چاٹ مصالحہ کے ساتھ کھائیں-

تانیہ
07-12-2013, 01:16 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4490.jpeg

کھوئے کی کھیر


اجزاء:
ضروری اشیاء۔

دودھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو لیٹر
چاول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
سبز الائچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار سے پانچ عدد
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈیڑھ کپ
کھویا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
کیوڑا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو چائے کے چمچے
بادم،پستے(ہوائیاں کاٹ لیں) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
کشمش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
ترکیب:
دودھ کو ہلکی آنچ پر پکا ئیں۔ چاول کو بھگو دیں اور پانی ڈال کر پکالیں ۔جب پانی خشک ہو جائے تو میش کر لیں اور دودھ میں مکس کر دیں۔کشمش اور الائچی ڈالیں ہلکی آنچ پر پکائیں۔
جب کھیر گاڑھی ہونے لگے تو چینی ڈال کر پانچ منٹ پکائیں اس کے بعد کھویا شامل کرکے چمچہ چلاتے رہیں۔
کھویا اچھی طرح مکس ہوجائے تو کیوڑا ڈال کر ڈش میں ڈالیں اور بادام، پستے،چاندی کا ورک لگا کر ٹھنڈا کر کے پیش کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:16 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4509.jpeg

ڈان بریڈ کلب سینڈوچز


اجزاء:
ڈان سینڈوچز بریڈ ----- ایک عدد
مرغی کا گوشت (بون لیس) ---- آدھا کلو
مایونیز ----- ڈھائی کپ
نمک ---- حسب ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر ----- حسب ذائقہ
ترکیب:
گوشت میں لہسن پیسٹ ڈال کر ابال لیں- گل جانے اور پانی خشک ہوجانے پر ٹھنڈا کر کے ریشے کر لیں- گوشت میں دو کپ مایونیز٬ نمک٬ چینی اور سیاہ مرچ پاؤڈر مکس کر کے ایک طرف رکھ لیں- انڈوں میں نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر ڈال کر پھینٹ لیں-
فرائینگ پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل گرم کر کے اس میں انڈوں کا آمیزہ تھوڑا سا ڈال کر پکائیں- ایک طرف سے پکنے کے بعد پلٹ کر دوسری طرف سے بھی پکائیں- اسی طرح تمام آمیزہ استعمال کریں- بریڈ سلائس پر باقی بچا ہوا مایونیز لگا کر اس کے اوپر گوشت کا آمیزہ رکھیں سلاد پتے رکھ کر اس پر دوسرا بریڈ سلائس رکھیں- اس پر آملیٹ رکھ کر ایک اور بریڈ سلائس رکھ دیں اور سخت کنارے کاٹ کر تکون شیپ میں کاٹ لیں - فرنچ فرائز اور کول سلا سلاد کے ساتھ سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:17 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4521.jpeg


زنگر برگر




اجزاء:
چکن بریسٹ ----- آدھا کلو (بون لیس فلیٹ بنالیں)
کارن فلور ---- ایک کپ
چاول کا آٹا ----- ایک کپ
میدہ ---- ایک کپ
نمک ---- حسب ذائقہ
سفید مرچ پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
سیاہ مرچ پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
مایونیز ------ چار کھانے کے چمچ
کیچپ ----- چار کھانے کے چمچ
لہسن ادرک پیسٹ ----- ایک کھانے کا چمچ
سویا سوس ----- ایک کھانے کا چمچ
چلی سوس ----- ایک کھانے کا چمچ
تیل ----- حسب ضرورت
برگر بن (گول والے) ----- دو عدد
سلاد پتہ ----- چار عدد
چکن پاؤڈر ----- دو چٹکی
انڈے ---- دو عدد
ترکیب:
چکن بریسٹ دھو کر خشک کرنے کے بعد اس میں سفید مرچ پاؤڈر٬ لہسن٬ ادرک پیسٹ٬ سویا سوس٬ چلی سوس٬ آدھا چائے کا چمچ سیاہ مرچ پاؤڈر اور نمک ملا کر آدھے گھنٹے کے لیے میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں- ایک پیالے میں میدہ٬ کارن فلور٬ چاول کا آٹا٬ آدھا چائے کا چمچ سیاہ مرچ پاؤڈر٬ چکن پاؤڈر اور تھوڑا سا نمک ملا لیں٬ ایک پیالے میں انڈے پھینٹ لیں٬ میرینیٹ کیے ہوئے گوشت کو پہلے میدے والے مکسچر سے کوٹ کریں- اس کے بعد انڈے میں ڈپ کر کے دوبارہ میدے سے کوٹ کر کے گرم تیل میں درمیانی آنچ پر ڈیپ فرائی کریں گوشت کی رنگت گولڈن ہوجائے اور وہ اندر سے گل جائے تو پلیٹ میں نکال کر رکھیں- برگر بن میں مایونیز اور کیچپ لگائیں سلاد پتہ بچھائیں اس کے اوپر فرائی کیے ہوئے چکن بریسٹ کو رکھیں اور مزید مایونیز اور کیچپ ڈال کر گرما گرم سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:17 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4488.jpeg

جام بھرے ڈونٹ


اجزاء:
میدہ ----- دو کپ
خمیر ------ ایک کھانے کا چمچ
نمک ----- ایک چٹکی
چینی ---- دو کھانے کے چمچ
تیل ----- تین کھانے کے چمچ
انڈا ----- ایک عدد
گرم پانی ----- حسب ضرورت
اورنج یا اسٹرابیری ----- حسب پسند
تیل ------ فرائی کے لیے
ترکیب:
میدے میں خمیر٬ نمک٬ چینی٬ تیل اور انڈا مکس کر کے ہلکے گرم پانی سے گوندھ لیں - تیل کا ہاتھ لگا کر گیلے کپڑے سے ڈھک کر رکھ دیں-
جب آٹا پھول جائے تو چھوٹے پیڑے بنالیں- ہتھیلی پر پیڑہ رکھیں درمیان سے دبا کر جام بھریں اور دوبارہ پیڑہ بنالیں-
گرم تیل میں ہلکی آنچ پر دو منٹ فرائی کریں دونوں طرف سے سنہری رنگ آجائے تو پلیٹ میں نکال لیں- سرونگ ڈش میں فرائی کیے ڈونٹ رکھیں اور اورنج جیلی کے ساتھ سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:17 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4508.jpeg

ڈان بریڈ چکن برگر


اجزاء:
ڈان برگر بن ----- دو عدد
مرغی کا قیمہ ----- آدھا کلو
بریڈ سلائسز ----- دو عدد
سیاہ مرچیں (کٹی ہوئی) ----- حسب ذائقہ
ہری مرچ ------ ایک چائے کا چمچ (باریک چوپ کرلیں)
پیاز (باریک چوپ کی ہوئی) ---- ایک کپ
لہسن (باریک چوپ کیا ہوا) ----- ایک چائے کا چمچ
انڈا ----- ایک عدد
کارن فلور ---- دو کھانے کے چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
مایونیز ----- ایک چوتھائی چائے کا چمج
ٹماٹر (سلائس کاٹ لیں) ---- ایک عدد
کھیرا (سلائسز کاٹ لی) ----- ایک عدد
سلاد پتہ (توڑ لیں) ----- ایک عدد
چیز سلائسز ---- دو عدد
تیل ---- فرائنگ کے لیے
ترکیب:
قیمہ دھو کر خشک کرلیں- چوپر میں بریڈ سلائسز اور قیمہ ڈال کر پیس لیں اور اس میں نمک٬ کٹی ہوئی سیاہ مرچیں٬ پیاز٬ ہری مرچیں٬ لہسن٬ انڈا اور کارن فلور ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور تھوڑی دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں- بن کے سائز کے کباب بنا کر شیلو فرائی کریں-
بن کو درمیان سے کاٹ کے نچلے حصے پر مایونیز لگائیں- اس پر سلاد پتہ رکھ کر کباب رکھ دیں- کباب پر تھوڑی مایونیز لگا کر اور کھیرے کے سلائسز رکھ کر چیز سلائس رکھ دیں اور بن کا اوپری حصہ رکھ کر فرنچ فرائز٬ گارلک سوس اور کیچپ کے ساتھ سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:17 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4520.jpeg

سویوں کی کھیر


اجزاء:
دودھ ----- ایک لیٹر
سویاں ---- ایک چوتھائی کپ
کھویا ----- آدھا کپ
کیوڑا ---- ایک کھانے کا چمچ
چاندی کا ورق ----- حسب پسند
چاول کا آٹا ----- آدھا کپ
چینی ---- ایک کپ
الائچی (کچلی ہوئی) ---- چار عدد
پستے٬ بادام ----- گارنشنگ کے لیے
گھی ----- ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
ایک سوس پین میں گھی گرم کر کے اس میں سویوں کو فرائی کریں اور ایک طرف رکھیں دودھ میں الائچی ڈال کر ابال لیں- چاول کا آٹا تھوڑے ٹھنڈے دودھ میں مکس کر کے چھنی میں چھان لیں اور اسے ابلے ہوئے دودھ میں ڈال کر چمچہ چلاتے ہوئے دوبارہ پکائیں- ابال آنے پر ہلکی آنچ کر کے چھوڑ دیں- جب کھیر گاڑھی ہوجائے تو فرائی کی ہوئی سویاں ڈال دیں اور چینی بھی ڈال دیں چینی گھل جائے تو کھویا ڈال دیں- سب چیزیں اچھی طرح مکس ہوجائیں تو آخر میں کیوڑا ڈال کر ڈش میں نکال لیں- پستے٬ بادام اور چاندی کے ورق سے گارنش کر کے پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:17 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4487.jpeg

فلافی میکسیکن آملیٹ


اجزاء:
انڈے ----- تین عدد
نمک ---- حسب ذائقہ
سیاہ مرچیں (کٹی ہوئی) ---- ایک چوتھائی چائے کا چمچ
تیل ----- تین کھانے کے چمچ
شملہ مرچ ----- ایک کھانے کا چمچ (لمبائی میں اسٹرپس کٹے ہوئے)
ہری پیاز (چوپ کی ہوئی ) ----- ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر ----- ایک کھانے کا چمچ (لمبائی میں اسٹرپس کٹے ہوئے)
ترکیب:
انڈوں کی سفیدی اور زردی الگ کر کے علیحدہ علیحدہ پھینٹیں اس کے بعد ایک ساتھ پھینٹیں-
زردی سفیدی کے مکسچر میں نمک٬ کٹی ہوئی سیاہ مرچیں٬ شملہ مرچ٬ ہری پیاز اور ٹماٹر ڈال کر مکس کردیں-
ایک فرائی پین میں تیل گرم کر کے انڈوں کا آمیزہ ڈال کر پھیلائیں- آنچ ہلکی کر کے ڈھکن لگا دیں جب دیکھیں آملیٹ سیٹ ہوگیا ہے تو فولڈ کر کے پلیٹ میں نکال کر فرنچ فرائز اور بریڈ سلائس کے ساتھ پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:18 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4506.jpeg

بسکٹ رولز

اجزاء:
پنیر ---- آدھا کپ
نمکین بسکٹ -(کرش کرلیں) ----- ایک کپ
دودھ ---- آدھا کپ
میدہ ----- ایک کھانے کا چمج
پیاز (چوپ کرلیں) ----- ایک عدد
شملہ مرچ (چھوٹی) ---- ایک عدد (باریک چوپ کرلیں)
مکھن ----- ایک کھانے کا چمچ
نمک ---- حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر ---- حسب ذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر ----- حسب ذائقہ
بسکٹ کرمبز ----- حسب ضرورت
گھی ---- حسب ضرورت
ترکیب:
سوس پین میں مکھن گرم کر کے میدہ٬ پیاز٬ اور شملہ مرچ ڈال کر فرائی کریں- رنگت ہلکی تبدیل ہونے پر دودھ شامل کر کے گاڑھا ہونے تک پکائیں- آنچ سے اتار کر اس میں پنیر٬ نمک٬ سرخ مرچ پاؤڈر٬ سیاہ مرچ پاؤڈر اور کرش کیے ہوئے بسکٹ مکس کریں-
دس سے پندرہ منٹ تک فریج میں رکھ دیں- رول کی شیپ دے کر بسکٹ کرمبز سے کوٹ کریں اور گرم گھی میں براؤن ہونے تک فرائی کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:18 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4519.jpeg

پوٹیٹو چیز بالز


اجزاء:
آلو ---- آدھا کلو
چیڈر چیز (کدو کش کرلیں) ---- سو گرام
موزریلا چیز ----- سو گرام (کدو کش کرلیں)
سیاہ مرچ پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
سویا سوس ----- ایک کھانے کا چمچ
چلی سوس ----- ایک کھانے کا چمچ
بریڈ کرمبز ----- ایک کپ
انڈے ---- دو عدد
تیل ---- حسب ضرورت
ترکیب:
آلو ابال کر میش کرلیں- ایک پیالے میں چیڈر چیز اور موزریلا چیز ڈال کر مکس کر کے چھوٹی چھوٹی چیز بالز بنالیں- میش کیے ہوئے آلو میں سیاہ مرچ پاؤڈر٬ سویا سوس اور چلی سوس ڈال کر مکس کریں- میش کیے ہوئے آلو کے درمیان میں پہلے سے بنائی ہوئی چھوٹی چھوٹی چیز بالز رکھ کر آلو کی گول بالز بنا لیں اور انہیں پہلے انڈے میں ڈپ کریں اس کے بعد بریڈ کرمبز سے کوٹ کر کے گرم تیل میں درمیانی آنچ پر گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں- مزیدار پوٹیٹو چیز بالز تیار ہیں کیچپ اور چلی گارلک سوس کے ساتھ گرم گرم سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:18 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4486.jpeg

دم پخت ملائی مرغ مکھنی


اجزاء:
مرغی (سالم لیں) ----- ایک عدد (بڑی)
دہی ----- دو کپ
کریم ----- آدھا کپ
پیاز ----- چار عدد (بڑی)
لہسن کے جوے ------ دس عدد
گرم مصالحہ پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر ----- دو چائے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر ---- ایک چائے کا چمچ
ثابت لال مرچیں ----- چار عدد
چھوٹی الائچی (پیس لیں) ----- چھ عدد
ہری مرچیں ----- چھ عدد
نمک ---- حسب ذائقہ
مکھن (پگھلا ہوا) ---- تین کھانے کے چمچ
ترکیب:
دہی کو ململ کے کپڑے میں باندھ کر لٹکا دیں تاکہ اس کا تمام پانی نتھر جائے- مرغی کے اوپر گہرے کٹ لگا دیں- پیاز٬ لہسن٬ ثابت لال مرچوں اور ہری مرچوں کو اکٹھا گرائنڈ کر کے پیسٹ بنالیں-
دہی میں یہ پیاز پیسٹ٬ نمک٬ لال مرچ پاؤڈر٬ زیرہ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر مکس کر کے یہ میرینیشن مرغی پر لگائیں اور دو سے تین گھنٹے کے لیے رکھ دیں-
بھاری پیندے والی پتیلی میں مرغی کو ڈال کر اس میں گرم مصالحہ پاؤڈر٬ کریم٬ پسی ہوئی الائچی اور پگھلا ہوا مکھن ڈالیں-
پتیلی کو گندھے ہوئے آٹے سے اچھی طرح بند کر کے ہلکی آنچ پر ڈیڑھ گھنٹے تک پکائیں- ڈھکن کھول کر چیک کریں- اگر پانی ہو تو بغیر ڈھکے پکا کر خشک کرلیں- تیل الگ ہونے پر ملائی مرغ مکھن تیار ہے-

تانیہ
07-12-2013, 01:18 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4504.jpeg

اسٹفڈ مشرومز چلی سوس


اجزاء:
مشرومز ----- دس سے بارہ عدد
مکس سبزی ------ ایک کپ (باریک چوپ کرلیں)
ریڈ چلی پیسٹ ----- تین کھانے کے چمچ
کارن فلور ------ دو کھانے کے چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
تیل ------ حسب ضرورت
پارسلے ------ ایک چائے کا چمچ (چوپ کرلیں)
ترکیب:
مشروم کے ڈنٹھل کاٹ کر اسی طرف سے تیز دھار چھری کی مدد سے تھوڑا تھوڑا گودا نکال لیں- ڈنٹھل کو چوپ کر کے مکس سبزیوں میں شامل کردیں- دو کھانے کے چمچے تیل فرائنگ پین میں گرم کر کے تمام سبزیوں کو ساتے فرائی کرلیں- آنچ دھیمی رکھیں اور سبزیوں کو درمیانی آنچ کر کے گلنے تک پکائیں- نمک مکس کریں- اس فلنگ کو ہر مشروم کے اندر بھر دیں- کارن فلور کو پانی میں حل کر کے گاڑھا بیٹر تیار کرلیں- کڑاہی میں تیل گرم کر کے ہر مشروم کو کارن فلور کے بیٹر میں ڈپ کر کے گرم تیل میں گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں- کڑاہی سے تمام تیل نکال کر صرف ایک چائے کا چمچ تیل چھوڑ دیں- اس تیل میں ریڈ چلی پیسٹ میں شامل کر کے دو کھانے کے چمچے پانی بھی ڈالیں- نمک ڈال کر ایک منٹ تک پکائیں- مشرومز میں اس ریڈ چلی پیسٹ ڈال اچھی طرح سے مکس کریں- سرونگ ڈش میں نکال کر پارسلے سے گارنش کر کے سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:19 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4518.jpeg

پائن ایپل کوکونٹ اسموتھی


اجزاء:
پائین اپیل جوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک کپ
کوکونٹ ملک۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب زائقہ
برف۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تھوڑی سی
پائین اپیل سلائس۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
ترکیب:
بلینڈر میں پائین اپیل جوس،کوکونٹ ملک،چینی،پائین اپیل سلائس کو بلینڈ کریں اور آخر میں برف ڈال کر چند سکینڈ تک مزید بلینڈ کریں اور سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:19 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4485.jpeg

چوپس ودھ اونین مصالحہ


اجزاء:
چانپ ----- آدھا کلو
پیاز (سلائس کاٹ لیں) ---- دو عدد
سرکہ ----- دو چائے کے چمچ
تیل ---- ایک چوتھائی کپ
کٹی سفید مرچ ----- آدھا چائے کا چمچ
دہی ------ ایک کپ
لہسن پیسٹ ------ ایک چائے کا چمچ
ادرک پیسٹ ------ ایک چائے کا چمچ
کٹی سیاہ مرچ ----- آدھا چائے کا چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
ترکیب:
کڑاہی میں تیل گرم کریں اس میں چانپ اور پیاز ڈال کر تھوڑا فرائی کریں-
لہسن ادرک٬ نمک ڈال کر ایک کپ پانی ڈال کر پکائیں-
چانپ گل جائے تو کٹی ہوئی سفید مرچ٬ سیاہ مرچ٬ دہی اور سرکہ ڈال کر بھونیں گرم گرم سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:19 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4499.jpeg

فرائیڈ ڈرم اسٹک


اجزاء:
مرغی کی ٹانگیں ----- سات سے آٹھ عدد
نمک ----- حسب ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
لیموں کا رس ----- دو کھانے کے چمچ
لہسن ادرک پیسٹ ----- ایک کھانے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
یلو فوڈ کلر ----- ایک چٹکی
گوشت گلانے کا پاؤڈر ----- ایک چائے کا چمچ
تیل ---- فرائی کے لیے
ترکیب:
مرغی کی ٹانگوں کو اچھی طرح گود لیں- ایک پیالے میں تمام مصالحہ مکس کرلیں اور مرغی کی ٹانگوں کو اچھی طرح لگا کر دو گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں- پھر تھوڑے تیل میں فرائی کرلیں یا گرل بیک کرلیں- کیچپ کے ساتھ سرو کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:19 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4516.jpeg

اورنج گریپ فروٹ جوس

اجزاء:
اورنج جوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک گلاس
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین سے چار کھانے کے چمچے
گریپ فروٹ جوس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
پودینے کے پتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چار عدد
کالا نمک۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا چائے کا چمچہ
برف۔۔۔۔۔۔۔۔ تھوڑی سی
ترکیب:
بلینڈر میں اورنج جوس،گریپ فروٹ جوس،چینی،اور پودینے کے پتے ڈال کر بلینڈ کریں۔برف ڈال کر مزید بلینڈ کرلیں۔گلاس میں نکال کر کالا نمک ڈال کر سرو کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:19 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4515.jpeg

کراچی فالودہ


اجزاء:
دودھ۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک لیٹر
جیلی(ہری،لال)۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک،ایک پیکٹ
چینی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا کپ
فالودہ سویاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کپ
پائن اپیل۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
ونیلا آسکریم۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
بادام(سلائس کاٹ لیں)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی کپ
پستے(سلائس کاٹ لیں)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چوتھائی کپ
لال شربت۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
ترکیب:
دودھ میں چینی ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں۔ٹھنڈا کر لیں،جیلی کو پیکٹ پر دی گئی یدایت کے مطابق تیار کر کے فریزر میں جما لیں اور کیوب کاٹ لیں۔گلاس میں فالودہ سویاں ڈالیں۔اس پر پائن اپیل سلائس ، دودھ، آئسکریم اسکوپ ڈال کر لال شربت،جیلی، بادام اور پستے کے سلائس چھڑک کر پیش کریں۔

تانیہ
07-12-2013, 01:20 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4497.jpeg

اجوائن مرغ


اجزاء:
مرغی کا گوشت ---- آٹھ عدد پیس (ران اور ڈرم اسٹک)
دہی ----- آدھا کپ
اجوائن ----- دو چائے کے چمج
ادرک لہسن پیسٹ ----- ایک کھانے کا چمچ
سرخ مرچ ------ آدھا کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی)
کریم ------ آدھا کپ
نمک ----- حسب ذائقہ
تیل ----- تین کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا ---- آدھا کپ
ترکیب:
دہی میں اجوائن٬ ادرک٬ لہسن پیسٹ٬ سرخ مرچ (کٹی ہوئی) اور نمک مکس کرلیں اور اس سے مرغی کو میرینٹ کرلیں تقریباً آدھے گھنٹے کے لیے- اس کے بعد ایک برتن میں تیل گرم کریں اور اس میں مرغی کے ٹکڑے ڈال کر سنہرا کرلیں اس میں اضافی میرینیشن نہیں ڈالیں-
آنچ ہلکی کرلیں اور باقی میرینیشن اس میں ڈال دیں-
ساتھ آدھا کپ پانی بھی شامل کرلیں اور ہلکی آنچ پر مرغی کو گل جانے تک پکائیں-
جب مرغی گل جائے تو اس میں کریم اور ہرا دھنیا چوپ کر کے ڈال دیں اور اس وقت تک پکائیں کہ جب تک سارا پانی خشک نہیں ہوجاتا-
لیجیے مزیدار اجوائن مرغ تیار ہے گرم گرم پیش کریں-

تانیہ
07-12-2013, 01:20 AM
http://www.hamariweb.com/recipes/images/recipeicon/4484.jpeg

چکن وائیٹ بادامی قورمہ

اجزاء:
مرغی کا گوشت ------ ایک کلو
پیاز کا پیسٹ ----- ایک کپ
لہسن ادرک پیسٹ ----- ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچوں کا پیسٹ ----- ایک کھانے کا چمچ
سفید مرچ پاؤڈر ----- آدھا چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی ---- آٹھ عدد
بادام کا پیسٹ ----- دو کھانے کے چمچ
لونگ ---- چار عدد
ثابت سیاہ مرچیں ----- چھ عدد
تیز پات ----- ایک عدد
دار چینی ------ دو ٹکڑے
نمک ----- حسب ذائقہ
دہی ------ ایک کپ
فریش کریم ----- تین چوتھائی کپ
بادام (چھیل لیں) ----- گارنش کے لیے
تیل ----- ایک کپ
کیوڑا ----- ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
دیگچی میں تیل گرم کریں اس میں الائچی٬ لونگ٬ ثابت سیاہ مرچیں٬ دار چینی٬ تیز پات ڈال کر کڑکڑائیں اس کے بعد اس میں گوشت ڈال کر فرائی کریں-
پیاز اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر بھونیں- تیل الگ ہوجائے اور پیاز کا کچا پن ختم ہوجائے تو اس میں سفید مرچ پاؤڈر٬ نمک٬ ہری مرچوں کا پیسٹ اور دہی پھینٹ کر ڈالیں مکس کر کے ڈھکن ڈھک کر پکائیں-
تیل الگ ہوجائے تو بھون کر بادام کا پیسٹ٬ کریم اور کیوڑا مکس کردیں-
ہلکی آنچ پر ایک منٹ پکا کر ڈش میں نکال لیں- اوپر سے ثابت بادام ڈال کر نان یا تافتان کے ساتھ پیش کریں-

نگار
07-12-2013, 01:26 AM
کیا یہ سارے پکوان اس رمضان میں پکانا ممکن بھی ہے ؟؟؟
:stop: