PDA

View Full Version : صدقہ، فطرہ ، فدیہ کی شرح سو روپے فی کس ہے،مفتی اعظم



تانیہ
07-15-2013, 04:55 PM
http://www.khabraingroup.com/newsimages/001fc7c6-d5d8-4f46-8b81-c0caf3fcb0b8.jpg

رمضان المبارک کے حوالے سے ہی ایک مفید و معلوماتی خبر لیکر حاضر ہوں
مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ صدقہ، فطرہ اور فدیے کی شرح سو روپے فی کس ہے، اہل ثروت حضرات اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ اور فدیہ ادا کریں۔مفتی منیب الرحمان کے مطابق گندم کا فطرہ سو روپے ، جو کا دو سو روپے، کھجور کا دو سو اسی روپے اور کشمش کا فطرہ پانچ سو پچاس روپے ہے۔ اللہ کا فرمان ہے '' پھر جو خوشی سے فدیے کی مقدار بڑھا کر زیادہ نیکی کرے تو یہ اس کے لیئے زیادہ بہتر ہے'' مفتی منیب کے جاری کردہ اعلانیہ میں کہا گیا کہ جن خوش نصیبوں کو اللہ نے مال و دولت کی نعمت سے نوازا ہے وہ اپنے معیار زندگی کے مطابق فطرہ اور فدیہ اور کفارہ ادا کریں تاکہ مساکین و مستحقین کی بہتر طریقے سے مدد ہوسکے۔