PDA

View Full Version : گرمیوں کو جیولری کے نئے ڈیزائن سے خوبصوت بنائیے



تانیہ
07-17-2013, 05:07 PM
پسندیدگی کے اعتبار سے خواتین کے لیے چاندی، سونا اور ڈائمنڈ سے بڑھ کر اور کوئی زیوارت ہو ہی نہیں سکتے ۔ خوبصورت اور دیدہ زیب جیولری ایک سادہ سے لباس کو بھی چار چاند لگا سکتی ہے۔ بھاری اور قیمتی زیوارات کی بجائے سادہ اور ہلکے جیولری سے اس سال گرمیوں کے سخت موسم میں بھی آپ کی شخصیت کو جاذب نظر بنا سکتے ہیں۔
خواتین عموما اپنی شخصیت اور رنگوں کے انتخاب کے معاملے میں حساس ہوتی ہیں تاہم گرم موسم میں کھلتے اور چمکتے رنگوں کے ساتھ محض معمولی تبدیلیوں سے کوئی بھی جاذب اور ممتاز نظر آسکتاہے۔ ایسے میں آپ چاہے ساحل سمندر پر ہوں یا کسی خاص تقریب میں، موسم گرما کےلیے خاص طور پر ڈیزائن کردہ نمونے یقینا پسند بھی آئیں گے اور پہننے میں بھلے لگیں گے۔
نیکلس:
اسٹیمنٹ نیکلس ہر قسم کے رنگ کے ساتھ مناسب دیکھنے کے ساتھ پرسنالٹی کو ایک نئی کشش دیتے ہیں تاہم ان کو صرف گہرے رنگوں اور سادہ لباس کے ساتھ پہنا جائِےتو یہ مجموعی شخیصت کو ایک مختلف رنگ دے سکتے ہیں۔ سونے، سلور، قیمتی پتھروں اور پرل کے علاوہ کئی قسم کے مٹیریل کے بنے نیکلس دستیاب ہیں جن میں سے کوئی ایک لباس او شخصیت کو مدنظر رکھ کر پہنا جا سکتا ہے۔ اسٹیمنٹ جیولری شام کی تقریبات میں آپ کی شخصیت کو نزاکت اور جدید وضع قطع عطا کرتے ہیں۔
لمبے جھالے:
لمبے جھالے،بالیاں یا جھمکے ہر قسم کے لباس اور شخیصت پر پہنے اچھے لگتے ہیں خاص طور پر پتھر جڑے ائیر رنگز کسی کو بھی آپ کو ایک بار پھر مڑ کر دیکھنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔ جدید انداز میں ترشے پتھروں سے بنے آویزے آپ کے چہرے پر ایک خاص چمکے پیدا کریں گے۔
پروں سے بنے آویزےیابندے:

اس قسم کے آویزے سلیبریٹی خواتین میں بڑے مقبول ہیں ۔ رنگ برنگے پروں سے بنے آویزے آپ کی شخصیت کو ایک ہلکا پھلکا انداز دینے کے ساتھ گرمیوں کے موسم میں چہرے کو بوجھل بنانے کےتاثر سے بھی بچاتے ہیں۔ ان کو چمکتے اور شوخ رنگ کے کپڑوں کے ساتھ پہنیں۔ یہ آویزے کئ قسم کے اسٹائل، رنگوں اور میٹیل کی کئی اقسام میں موجودہیں۔
کاک ٹیل رنگ:
کاک ٹیل رنگ آپ کی انگلیوں کو ایک جادوئی اندازدینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ خوبصورت رنگ اور ڈیزائن سے بنی کاک ٹیل رنگ پہنیں اور دیکھیں کہ لوگ کسے آپ کے ہاتھوں اور انگلیوں کی تعریف کرتےہیں۔یہ انگوٹھیاں بڑے پتھرو ں اور پھول پنکھڑیوں کے ڈیزائن سے مزیں، پلاٹینیم، گولڈ، سلور سمیت کئ میٹل ورک کے ساتھ مختلف انداز میں دستیاب ہیں۔