PDA

View Full Version : موسم برسات میں لیموں کا استعمال انسانی صحت کیلئے فائدہ مند ہے



تانیہ
07-21-2013, 04:59 PM
http://www.jehanpakistan.com/sites/default/files/styles/large/public/field/image/lemon.jpg?itok=kKUqjPEe


طبی ماہرین نے کہا ہے کہ لیموں کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند اور متعدد امراض میں اکسیر ہے۔ لیموں اور اس کے رس کا استعمال بدہضمی اور پیٹ کے دیگر امراض میں مفید ہے۔ لیموں میں حیاتین ب، کیلشیم، فاسفورس، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں۔ لیموں کے رس کے چند قطرے نیم گرم پانی میں ملا کر پینے سے مذکورہ امراض کو جلد افاقہ ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں لیمن جلد کے امراض کو بھی دور کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔ جلد کی صفائی کیل مہاسوں اور جھریوں کے خاتمے میں بھی لیمن اہم صلاحیت رکھتا ہے۔ لیموں دانتوں کے امراض سمیت منہ اور حلق کے امراض میں بھی فائدہ مند ہے۔ علاوہ ازیں لیموں کو ہائی بلڈ پریشرمیں بھی مفید قرار دیا ہے۔

عبادت
07-23-2013, 09:11 AM
اسی لیے تو میں روز لیموں والا پانی بنا کے افطاری میں پیتا ہوں