PDA

View Full Version : تُجھے وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں ۔۔۔۔۔



اردو گروپ
08-21-2013, 12:14 AM
http://urdulook.info/imagehost/image.php?di=QW31



راشد منہاس نے اپنی شہادت سے چند دن پہلے اپنی چھوٹی بہن سے کہا تھا؛ ’’میں جنگی قیدی بننے سے مرجانا بہتر سمجھتا ہوں۔‘‘

ماموں کانجن: 20 اگست 1971 کی روشن صبح تھی۔ پاک فضائیہ کے تربیت پانے والے ہوابازوں کا ایک دستہ اپنی مشقی پرواز پر روانہ ہونے کے لیے تیار تھا۔
تمام ہواباز اپنے اپنے طیارے میں اگلی نشست پر پرواز کے لیے تیار بیٹھے تھے کہ ’’رن وے‘‘ پر ایک موٹر نظر آئی جس میں ان ہوابازوں کو تربیت دینے والا استاد بیٹھا تھا، اس نے ایک طیارے کی طرف غور سے دیکھا جس میں خوب صورت آنکھوں والا، دُبلا پَتلا لیکن چُست بدن کا ایک نوعمر ہواباز اپنا طیارہ چلانے ہی کو تھا۔ استاد نے ہاتھ کے اشارے سے اسے رُکنے کا حکم دیا اور پھر بڑی پُھرتی سے طیارے کے قریب پہنچ گیا۔
نوعمر ہواباز استاد کے حکم پر رک گیا۔ استاد اس سے کچھ بات کرنے کے بعد اس کے طیارے میں بیٹھ گیا۔ یہ بڑی عجیب سی بات تھی کیوںکہ ایسی پروازوں پر تربیت پانے والے نوجوان اکیلے ہی جاتے ہیں۔ استاد نہ صرف کاک پٹ میں بیٹھ گیا بلکہ اس نے زبردستی طیارے کو اُڑانا شروع کردیا۔نوعمر ہواباز اس کی اس حرکت سے پہلے ہی حیران تھا اور اب تو اس کے ارادے صاف ظاہر تھے۔ وہ دراصل غدار تھا جو طیارے کو بھارت لے جانا چاہتا تھا۔
اس وقت وہ بھارتی سرحد سے صرف چونسٹھ کلومیٹر دور رہ گیا تھا۔ نوعمر ہواباز جو پہلے ہی سے چوکنا تھا، سب کچھ بھانپ گیا۔ اپنے سے دُگنے طاقت ور اور تجربہ کار استاد کو اس حرکت سے باز رکھنے کے لیے اس کے پاس ایک ہی حربہ تھا۔ چناںچہ اُس نے پاک فضائیہ کے جاں باز افسروں کی روایت کے مطابق بڑے حوصلے اور سکون سے یہ حربہ استعمال کیا۔ اچھی طرح یقین کرلینے کے بعد کہ اب طیارے پر دوبارہ قابو پانا ممکن نہیں، اس نے طیارے کا رخ زمین کی طرف کردیا اور دیکھتے ہی دیکھتے طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ اُس وقت بھارتی سرحد صرف پچاس کلومیٹر دور رہ گئی تھی۔
اس طیارے کی تباہی اس کی شہادت کا بہانہ بن گئی لیکن اس کی شہادت نے ایک طیارے کے علاوہ فضائیہ کے خفیہ رازوں کو بھی بھارت کی سرحد میں داخل ہونے سے بچالیا۔ اس کارنامے پر حکومت پاکستان نے اس نوعمر ہواباز کو ’’نشان حیدر‘‘ کا اعزاز دیا جو پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے اور صرف اُن لوگوں کو دیا جاتا ہے جو بہادری اور جرأت کے عظیم ترین کارنامے انجام دیتے ہیں۔ اُس نوعمر ہواباز کا نام راشد منہاس تھا۔ راشد منہاس پاک فضائیہ کے تربیتی ادارے میں ہوابازی کی تربیت پارہا تھا۔ اس طرح وہ ابھی طالب علم ہی تھا۔
راشد منہاس نے اپنی شہادت سے چند دن پہلے اپنی چھوٹی بہن سے کہا تھا؛ ’’میں جنگی قیدی بننے سے مرجانا بہتر سمجھتا ہوں۔‘‘ اور چند ہی روز بعد اس نے اپنے عمل سے یہ بات ثابت بھی کردی۔ جس جگہ اس کم سن مجاہد کا طیارہ زمین سے ٹکرایا تھا وہ اب ’’شہید ڈیرا‘‘ کہلاتی ہے۔ پہلے اس کا نام ’’جَنڈے‘‘ تھا۔ یہ کراچی سے شمال مشرق کی جانب دریائے سندھ کے مغربی کنارے سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ساتھیو !!! اُس حادثے میں راشد منہاس اور اس کا استاد، دونوں ہی ہلاک ہوگئے لیکن ایک غدارِ وطن کہلایا جب کہ دوسرا کم سن شہید ’’نشان حیدر‘‘ کا مستحق ٹھہرا۔


20اگست 2013 کو پاکستان کے عظیم ہیرو " راشد منہاس شہید " کا 39 واں یوم شہادت ہے

تانیہ
08-21-2013, 10:05 AM
https://fbcdn-sphotos-f-a.akamaihd.net/hphotos-ak-ash3/p480x480/1174532_511485318944115_848546001_n.jpg

https://fbcdn-sphotos-a-a.akamaihd.net/hphotos-ak-prn2/p480x480/1208707_511490025610311_2032412707_n.jpg
اللہ تعالی راشد منہاس کی شہادت کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں انکی روح کو بلند مقام عطا فرمائے۔۔۔۔آمین

تانیہ
08-21-2013, 10:15 AM
https://fbcdn-photos-h-a.akamaihd.net/hphotos-ak-ash3/559774_716436068382800_115538348_n.jpg
ہم پاکستانی اور تمام محب وطن عوام ، صارفین اردو منظر راشد منہاس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور جنت میں انکے بلند مقام کے لیے دعا گو ہیں
آج ہم لوگوں کو بہت سی دن یاد ہوتے ہیں لیکن اصل یہی وہ دن ہیں جنکو یاد کرنا بنتا ہے جو ہمکو ہماری حقیقت بتاتے ہیں تاریخ یاد دلاتے ہیں کہ ہم کیا تھے اور کیا ہو گئے ۔۔۔اللہ کرے ہماری قوم میں آج بھی ہر بچہ ہر جوان راشد منہاس ہو جائے تو کسی کی ہمت نہیں جو پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھ بھی سکے

بہت پیاری شیئرنگ کی ہے
ان بہادر اور وطن سے پیار کرنے والوں کی
وجہ سے ہی پاکستان آج سلامت ہے
بہت بہت شکریہ



اے راہِ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو

تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں

اے راہِ حق کے شہیدو


لگانے آگ جو آئے تھے آشیانے کو

وہ شعلے اپنے لہو سے بجھا لیے تم نے

بچا لیا ہے یتیمی سے کتنے پھولوں کو

سہاگ کتنی بہاروں کے رکھ لیے تم نے

تمہیں چمن کی فضائیں سلام کہتی ہیں

اے راہِ حق کے شہیدو


چلے جو ہو گے شہادت کا جام پی کر تم

رسولِ پاک نے بانہوں میں لے لیا ہو گا

علی تمہاری شجاعت پہ جھومتے ہوں گے

حسین پاک نے ارشاد یہ کیا ہو گا

تمہیں خدا کی رضائیں سلام کہتی ہیں

اے راہِ حق کے شہیدو


جنابِ فاطمہ جگرِ رسول کے آگے

شہید ہو کے کیا ماں کو سرخرو تم نے

جنابِ حضرتِ زینب گواہی دیتی ہیں

شہیدو رکھی ہے بہنوں کی آبرو تم نے

وطن کی بیٹیاں مائیں سلام کہتی ہیں

اے راہِ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو

تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں

اے راہِ حق کے شہیدو

اے راہِ حق کے شہیدو

تانیہ
08-21-2013, 10:20 AM
20اگست 2013 کو پاکستان کے عظیم ہیرو " راشد منہاس شہید " کا 39 واں یوم شہادت ہے


اردو گروپ جی اس بات کی تصحیح کر لیجیئے 20 اگست 2013 راشد منہاس کا 39 نہیں 42 واں یوم شہادت ہے ۔۔۔بہت شکریہ

pervaz khan
08-21-2013, 02:21 PM
زبردست شئیرنگ

سیما
08-21-2013, 03:24 PM
ہم پاکستانی اور تمام محب وطن عوام ، صارفین اردو منظر راشد منہاس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور جنت میں انکے بلند مقام کے لیے دعا گو ہیں
آج ہم لوگوں کو بہت سی دن یاد ہوتے ہیں لیکن اصل یہی وہ دن ہیں جنکو یاد کرنا بنتا ہے جو ہمکو ہماری حقیقت بتاتے ہیں تاریخ یاد دلاتے ہیں کہ ہم کیا تھے اور کیا ہو گئے ۔۔۔اللہ کرے ہماری قوم میں آج بھی ہر بچہ ہر جوان راشد منہاس ہو جائے تو کسی کی ہمت نہیں جو پاکستان کی طرف میلی نظر سے دیکھ بھی سکے

بہت پیاری شیئرنگ کی ہے
ان بہادر اور وطن سے پیار کرنے والوں کی
وجہ سے ہی پاکستان آج سلامت ہے
بہت بہت شکریہ

سیما
08-21-2013, 03:25 PM
میں نے توکوپی پیسٹ سے کام چلا لیا:chase:

اردو گروپ
08-21-2013, 11:13 PM
آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اردو گروپ جی اس بات کی تصحیح کر لیجیئے 20 اگست 2013 راشد منہاس کا 39 نہیں 42 واں یوم شہادت ہے ۔۔۔بہت شکریہ
اس درستگی کے لیے شکریہ

عبادت
08-23-2013, 03:07 AM
اللہ پاک انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں آمین

جنابِ فاطمہ جگرِ رسول کے آگے

شہید ہو کے کیا ماں کو سرخرو تم نے

جنابِ حضرتِ زینب گواہی دیتی ہیں

شہیدو رکھی ہے بہنوں کی آبرو تم نے

وطن کی بیٹیاں مائیں سلام کہتی ہیں

اے راہِ حق کے شہیدو ، وفا کی تصویرو

تمہیں وطن کی ہوائیں سلام کہتی ہیں

اے راہِ حق کے شہیدو

اے راہِ حق کے شہیدو