PDA

View Full Version : بھارت: چالیس من پیاز والا ٹرک اغوا ء



سیما
08-24-2013, 03:52 AM
http://www.urdutimes.com/sites/default/files/styles/352xscale/public/cargar-camion-cebollas%20onion%20truck%20kidnapped.jpg




بھارتی معیشت کو ایک دہائی میں بدترین بحران کا سامنا ہے جو اس کی سیاسی اور اقتصادی برادری کے لیے باعثِ پریشانی ہے لیکن عام بھارتی شہری پیاز کی قیمت سے پریشان ہے۔ اتوار کو دلی جے پور شاہراہ پر ڈاکوں نے چالیس من پیاز سے لدے ہوئے ٹرک کو اغوا کر لیا۔ بھارت میں لوگ ہر سال 15 ملین ٹن پیاز کا استعمال کرتے ہیں اور اِسے تقریبا ہر کھانے کی ڈش میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ایک ماہ قبل ایک کلو پیاز کی قیمت 20 روپے تھی۔ اس کے بعد سے اس قیمت میں پانچ گنا اضافہ ہوا ہے اور یہ قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی ہے جس سے سب پریشان ہیں۔دہلی کے ایک مشہور ترین ریڈیو سٹیشن نے پیاز کے مسئلے پر ایک مباحثہ کرایا جس میں بڑی تعداد میں سامعین شریک ہوئے۔ اس وقت یہ ملک میں ایک انتہائی حساس سیاسی مسئلہ بنا ہوا ہے۔مشہور ڈی جے نِتن نے بالی ووڈ کے گانے پر پیاز کے بارے میں ایک پیروڈی گیت تیار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اس بارے میں بے شمار کالیں موصول ہوتی ہیں، یہاں تک کے مڈل کلاس لوگ جو اسے خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں، بھی کالیں کر رہے ہیں اور اس مسئلے پر کافی غصے میں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پیاز ایک بنیادی چیز ہے۔ کچھ لوگوں نے اس مسئلے پر چٹکلے بنا لیے ہیں۔ ایک کالر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی شادی کی سالگرہ پر اپنی بیوی کو ایک انگوٹھی دی جس پر پیاز لگا ہوا ہے۔ پیاز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ پیاز کے ذخیرے میں کمی ہے کیونکہ خشک سالی کے سبب پیاز کی فصلیں تباہ ہو گئی تھیں۔ تازہ پیداوار صرف پانچ ماہ کے لیے دستیاب ہے، اور پھر ذخیرہ کیے گئے پیاز پر انحصار کرے گا۔سڑک کے کنارے بنے کئی ڈھابوں نے کھانوں کے ساتھ پیاز پیش کرنے کا اپنا روایتی انداز بدل دیا ہے اور اب وہ کھانے کے ساتھ پیاز نہیں رکھتے۔ جنوبی دہلی میں مقامی سبزی منڈی میں فکر مند دکاندار چوروں سے پیاز کے تھیلوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔

سیما
08-24-2013, 03:57 AM
ایک کالر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی شادی کی سالگرہ پر اپنی بیوی کو ایک انگوٹھی دی جس پر پیاز لگا ہوا ہے۔ :smiley-happy120:پیازوالی انگھوٹی ہاہااہہااہہاہاہاہاہاہ
کتنی بدبو اتی ہو گی اس انگھوٹی سے:smiley-chores012: