PDA

View Full Version : نشان حیدر



تانیہ
09-17-2013, 10:47 PM
نشان حیدر نشانِ حیدر پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے جو کہ اب تک پاک فوج کے دس شہداء کو مل چکا ہے۔ پاکستان کی فضائیہ کی تاریخ اور پاکستان کی بری فوج کے مطابق نشانِ حیدر حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نام پر دیا جاتا ہے کیونکہ ان کا لقب حیدر تھا اور ان کی بہادری ضرب المثل ہے۔ یہ نشان صرف ان لوگوں کو دیا جاتا ہے، جو وطن کے لئے انتہائی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہید ہو چکے ہوں۔ آج تک پاکستان میں صرف دس افراد کو نشانِ حیدر دیا گیا ہے جن کے نام درج ذیل ہیں۔

1 کیپٹن محمد سرور شہید
2 میجر طفیل محمد شہید
3 میجر راجہ عزیز بھٹی شہید
4 میجر محمد اکرم شہید
5 پائیلٹ آفیسر راشد منہاس شہید
6 میجر شبیر شریف شہید
7 جوان سوار محمد حسین شہید
8 لانس نائیک محمد محفوظ شہید
9 کیپٹن کرنل شیر خان شہید
10 حوالدار لالک جان شہید