PDA

View Full Version : پنجابی آلو ٹکیاں



تانیہ
09-17-2013, 11:11 PM
http://recipes.onepakistan.com.pk/uploads/crop/245x168/4eac0876b4d0b.jpg

آلو آدھا کلو (اُبلے (Potatoes ½ kg boil)
چنے کی دال آدھی پیالی (اُبلی ہوئی) (Gram lentil ½ cup boil)
رائی ایک کھانے کا چمچ (Mustard seeds 1 tbsp)
پسی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (Red chilli powder 1 tbsp)
پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (Hot spice powder 1 tsp)
لیموں کا رس دو عدد (Lemon juice 2)
ہری مرچ چھ عدد (باریک کٹی ہوئی) (Green chilli 6 finely chopped)
ہرا دھنیا آدھا گٹھی (باریک کٹا ہوا) (Fresh coriander ½ bunch finely cut)
پودینہ آدھا گٹھی (باریک کٹا ہوا) (Mint ½ bunch finely cut)
انڈے دو عدد (Egg 2)
بریڈ کرمبز ایک پیکٹ (Bread crumbs 1 packet)
تیل حسبِ ضرورت (Oil as required)

ترکیب
پہلے اُبلے (boil) آلو کانٹے کی مدد سے کچلیں۔
ساتھ ہی اُبلی ہوئی چنے کی دال کو پیس (grind) کر اس میں رائی، پسی لال مرچ، پسا گرم مصالحہ، لیموں کا رس، باریک کٹی ہری مرچ، باریک کٹا ہرا دھنیا اور باریک کٹا پودینہ اچھی طرح ملا (mix) لیں۔
اب ہاتھ پر ذرا سی چکنائی لگا کر تھوڑے سے آلو ہاتھ پر پھیلا کر درمیان میں تیار کی ہوئی دال رکھیں اور بند کرکے کباب (kebab) جیسا بنا لیں۔
اس کے بعد انھیں انڈے کی سفیدی میں ڈبو کر بریڈ کرمبز (bread crumbs) لگائیں۔
اسی طرح تمام آلو تیار کرکے رکھ دیں۔
اب پین (pan) میں حسبِ ضرورت تیل گرم کرکے تیار کبابوں کو ڈیپ فرائی (deep fry) کریں۔
جب وہ گولڈن براؤن (golden brown) ہو جائیں تو نکال کر ٹشو (tissue) پر رکھ دیں، تاکہ چکنائی جذب ہو جائے۔
مزے دار پنجابی ٹکیاں تیار ہیں۔