PDA

View Full Version : بات دل کی جب کبھی آنکھوں سے سمجھائی گئی۔۔۔



aliimran
10-11-2013, 07:19 PM
بات دل کی جب کبھی آنکھوں سے سمجھائی گئی
ہر شکستہ آرزو سولی پہ لٹکائی گئی

دوسرے رُخ کی جہاں تصویر دکھلائی گئی
رہبرانِ قوم کی آنکھوں سے بینائی گئی

محفلِ خلوت تیرے جلوؤں سے گرمائی گئی
مجرمِ الفت کی آخر قید تنہائی گئی

کھول کر تالا لبوں کا اور پٹی آنکھ سے
حوصلوں کے پاؤں میں زنجیر پہنائی گئی

دیکھ گوہر باغیوں پر بارشِ لطف و کرم
عاشقوں سے در بدر کی خاک چھنوائی گئی

تانیہ
10-12-2013, 09:06 PM
واہ واہ