PDA

View Full Version : من هو الغبي (بیوقوف کون)



aliimran
10-31-2013, 10:40 PM
دخل طفل صغير لمحل الحلاقة
بچہ نائی کی دکان میں داخل ہوتا ہے
فهمس الحلاق للزبون
حجام گاہک سے سرگوشی کرتا ہے
هذا أغبى طفل في العالم...إنتظر وأنا أثبت لك
یہ دنیا کا بیوقوف ترین بچہ ہے دیکھو میں یہ ثابت کیے دیتا ہوں.

وضع الحلاق دولارا بيد و 25 قرشا باليد الاخرى
حجام نے ایک ہاتھ پر ایک روپے کا نوٹ رکھا اور دوسرے ہاتھ پر 25 پیسے کا سکہ
نادى الولد وعرض عليه المبلغين
بچے کو آواز دی اور دونوں ہاتھ آگے کر دیئے
أخذ الولد ال 25 قرشا ومشى
بچے نے 25 پیسے لیے اور چل دیا
قال الحلاق
حجام کہنے لگا
وفي كل مرة يكرر نفس الامر
یہ ہر دفعہ ایسے ہی کرتا ہے
وعندما خرج الزبون من المحل
گاہک دکان سے باہر نکلتا ہے
قابل الولد خارجاً من محل الآيس كريم
آیس کریم کی دکان کے پاس اُسے وہی بچہ ملتا ہے
ساله
وہ اس سے پوچھتا ہے
لماذا تأخذ ال25 قرشا كل مرة ولا تأخذ الدولار ؟؟؟
تم ہر دفعہ25 پیسے کیوں اٹھاتے ہو ، روپیہ کیوں نہیں اُٹھاتے
قال الولد
بچہ کہتا ہے
لانه فى اليوم الذي آخذ فيه الدولار سوف تنتهي اللعبة
وہ اس لیے کہ جس دن میں نے ایک روپے کا نوٹ اُٹھا لیا
اُس دن کھیل ختم

الغبي هو الذي يعتبر نفسه ذكي
بیوقوف وہ ہے جواپنے آپ کو زیادہ عقلمند جانے

بےباک
10-31-2013, 11:42 PM
سبق آموز کہانی ۔
زبردست ،

تانیہ
11-03-2013, 08:52 PM
ہاہا زبردست کہانی ہے ۔۔۔۔ہاہا ویسے میرا نیانا بھی سکے ہی اکٹھے کرتا رہتا کیا یہ بھی عقلمندی ہے ۔۔۔۔ہاہا

aliimran
11-06-2013, 06:33 PM
ارے یہ سکے جمع کرنے والا نیانا نہیں بلکہ سکہ لے کر اس کی آئس کریم کھا لیتا تھا۔ اصل میں وہ عقل مند اس لئے تھا کہ حجام بےوقوف تھا۔ وہ اپنی دانست میں سمجھ رہا تھا کہ بچہ سکے اور روپے کی قدر میں فرق نہیں جانتا جبکہ بچہ اس قدر کو بخوبی سمجھتا تھا اور اس کا مقصد حجام کی نا سمجھی اور بےوقوفی سے حد درجہ فائدہ اٹھانا تھا کہ حجام اسے سکہ اٹھانے پر بےقوف سمجھے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو یہ تجربہ دکھائے اس سے اسے آئس کریم کے لئے سکہ بھی مل جاتا تھا اور نئے کے لئے راہ بھی ہموار ہو جاتی تھی لیکن اگر وہ ایک ہی بار روپیہ اٹھا لیتا تو حجام سمجھ جاتا کہ نیانا سیانا ہے اپنے روپے ضائع مت کروں اور کھیل ختم ہو جاتا۔ نیانے نے تھوڑا لیا مگر اس کو تسلسل دیا یہ ہے نیانے کی سمجھ بوجھ۔۔۔

تانیہ
11-07-2013, 09:00 PM
واہ جی واہ اسکا مطلب آپکو سب پتہ ہے تو پھر آپ کون ہیں نیانا یا سیانا