PDA

View Full Version : کیااڑنے والی کاروں کا زمانہ آگیا؟



گلاب خان
12-14-2010, 09:26 PM
ایسی صورتحال میں جبکہ سڑکیں تنگ پڑتی جارہی ہیںاورڈرئیونگ کرنا تو درکنار پیدل چلنا بھی دشوار ہوا جارہا ہے‘اساطیری کہانیوں کے اڑن کھٹولوںکی ضرورت شدت سے محسوس کی جانے لگی ہے۔غالباّ اسی لئے شہری ہوابازی کے ایک ادارے نے کار کو ہوائی جہازوں کی طرح فضاوں میں اڑانے کی منظوری دیتے ہوئے گویا تسلی دی ہے کہ بھیڑ بھاڑ ہے توکیا ہوا،کار چلانے کے لیے آسمان پر بہت جگہ ہے۔ممکن ہے کہ یہ جملہ سن کرقارئین کے ہونٹوںپر مسکراہٹ آجائے یا اسے محض ایک لطیفہ سمجھ کر ہنس دیا جائے لیکن یہ قطعاّہنسی کی بات نہیں ہے کیونکہ امریکہ کی شہری ہوابازی کے ادارےUS aviation authorities نے’ٹیریا فونگیا ٹرانزیشن‘Terrafugia Transition نامی کار کو ہوائی جہازوں کی طرح فضاوں میں اڑانے کی منظوری دے دی ہے۔
غالباّاب وہ دن کچھ زیادہ دور نہیں رہے جب آپ کے اپنے گیراج میں یا آپ کے پڑوسی کے گھر کے باہر دو نشستوں والی ایک ایسی چھوٹی کار کھڑی ہوجس نے اپنے پر کسی پرندے کی طرح لپیٹ رکھے ہوں اور جب جی چاہے،اسے سڑک پر دوڑاسکیں گے اور جب چاہے آسمان پر اڑسکیں گے۔
اڑنے والی اس کارٹرانزیشنTransition کوسول ایویشن اتھارٹی نے ہلکے پھلکے ہوائی جہاز کے طور پر رجسٹر کرکے پرواز کا لائسنس جاری کردیاہے۔ہوابازی کے قوانین کے تحت ہلکے پھلکے اسپورٹس طیارے کا وزن 1200 پونڈ سے زیادہ نہیں ہونا چاہئے جبکہ اس کارکا وزن 1320 پونڈ ہے۔120 پونڈ کا یہ فرق کافی عرصے تک کمپنی اور ایویشن اتھارٹی کے درمیان تنازع کا باعث بنا رہا۔تاہم مذکورہ اتھارٹی نے بعدازاں اپنے قوانین میں نرمی کرتے ہوئے اسے لائسنس جاری کردیا۔ٹرانزیشن کو ہوابازی کے ادارے کے علاوہ ٹرانسپورٹ کے محکمے کی جانب سے کئی رکارٹوں کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ امریکی قوانین کے تحت ٹرانزیشن میں سڑک پر اس وزن کی کار چلانے کے لیے درکارایئر بیگ اور دیگر حفاظتی انتظامات موجود نہیں ہیں۔تفصیل میں جائیں تودونشستوں والی یہ کار فرنٹ وہیل ڈرائیو ہے اور سڑکوں پر عام کاروں کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے۔اس کے تیل کا خرچ نسبتاً کم ہے اورمحض ایک گیلن پٹرول میں وہ باآسانی 30 میل کا فاصلہ طے کرلیتی ہے۔کار کوجب اڑانا مقصود ہوتو ٹیک آف کی سطح پر پہنچنے کے لیے اسے ایک خاص رفتار سے دوڑانا پڑتاہے۔ ٹیک آف پوزیشن پر پہنچ کر اس کے پر خود بخود کھل جاتے ہیں اور وہ فضامیں بلند ہوجاتی ہے۔ ٹرانزیشن 115 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اور اپنے فل ٹینک کے ساتھ 460 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پروازکرسکتی ہے۔ اس کارمیں 450 پونڈ وزن اٹھانے کی صلاحیت موجود ہے جبک ٹرانزیشن کو اڑنے کے لیے اسے 1700 فٹ یعنی تقریباً ایک تہائی میل سڑک یا کسی ہموار جگہ پر تیز رفتاری سے بھگانے کی ضرورت ہوتی ہے۔اڑنے والی اس کار کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ آپ اسے سڑک پرمحض کسی عام کارکی طرح نیز آسمان پر ایک چھوٹے جہاز کے طور پر استعمال ہی نہیں کرسکتے بلکہ اسے اپنے گیراج میںبھی رکھ سکتے ہیں۔مزے کی بات یہ ہے کہ اگر پرواز کے دوران موسم خراب ہوجائے تو خود کوکسی خطرے میں ڈالے بغیر آپ اسے سڑک پر اتار کر بحفاظت گھر پہنچ سکتے ہیں۔
ہوابازی کے ادارے کی جانب سے لائسنس ملنے کے بعد کمپنی نے اس کی تجارتی بنیادوں پر تیاری شروع کردی ہے۔اسے کئی پیشگی آرڈ بھی مل چکے ہیں۔ فی الحال اس کی قیمت تقریباً دو لاکھ ڈالر ہے تاہم کمپنی کو مینو فیکچرنگ میں اضافے کے بعد اس کی لاگت اور قیمت دونوں میں کمی کی توقع ہے۔

تانیہ
12-21-2010, 09:47 PM
نائس شیئرنگ