PDA

View Full Version : اپنی ہی تیغِ ادا سے آپ گھائل ہو گیا



ایم-ایم
11-27-2013, 10:07 AM
اپنی ہی تیغِ ادا سے آپ گھائل ہو گیا
چاند نے پانی میں دیکھا اور پاگل ہو گیا

وہ ہوا تھی شام ہی سے رستے خالی ہو گئے
وہ گھٹا برسی کہ سارا شہر جل تھل ہو گیا

میں اکیلا اور سفر کی شام رنگوں میں ڈھلی
پھر یہ منظر میری آنکھوں سے بھی اوجھل ہو گیا

اب کہاں ہو گا وہ اور ہو گا بھی تو ویسا کہاں
سوچ کر یہ بات جی کچھ اور بوجھل ہو گیا

حُسن کی دہشت عجب تھی وصل کی شب میں منیر
ہاتھ جیسے انتہائے شوق سے شل ہو گیا

تانیہ
11-27-2013, 07:05 PM
واہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔