PDA

View Full Version : مجھے تم سے محبت کے سوا کچھ بھی نہیں آتا



نگار
11-29-2013, 03:08 PM
مجھے تم سے محبت کے سوا کچھ بھی نہیں آتا


وہ کہتی ہے سنو جاناں : محبت موم کا گھر ہے،
تپشِ بدگمانی کی کہیں پگھلا نہ دے اس کو


میں کہتا ہوں : کہ جس دل میں ذرا بھی بد گمانی ہو ،
وہاں کچھ اور ہو تو ہو محبت ہو نہیں سکتی


وہ کہتی ہے : سدا ایسے ہی کیا تم مجھ کو چاہو گے
کہ میں اس میں کمی بالکل گوارا کر نہیں سکتی


میں کہتا ہوں : محبت کیا ہے؟یہ تم نے سیکھایا ہے
مجھے تم سے محبت کے سوا کچھ بھی نہیں آتا


وہ کہتی ہے : جدائی سے بہت ڈرتا ہے میرا دل
کہ خود کو تم سے ہٹ کر دیکھنا ممکن نہیں ہے اب


میں کہتا ہوں : یہی خدشے بہت مجھ کو ستاتے ہیں
مگر سچ ہے محبت میں جدائی ساتھ چلتی ہے


وہ کہتی ہے :بتاؤ کیا میرے بِن جی سکو گے تم؟
میری باتیں ، میری یادیں ، میری آنکھیں بُھلا دو گے؟


میں کہتا ہوں : کبھی اس بات پر سوچا نہیں میں نے
اگر اک پل کو بھی سوچوں تو سانسیں رکنے لگتی ہیں


وہ کہتی ہے :تمھیں مجھ سے محبت اس قدر کیوں ہے؟
کہ میں اک عام سے لڑکی ، تمھیں کیوں خاص لگتی ہوں؟


میں کہتا ہوں : کبھی خود کو میری آنکھوں سے تم دیکھو
میری دیوانگی کیوں ہے؟یہ خود ہی جان جاؤ گی


وہ کہتی ہے :مجھے وارفتگی سے دیکھتے کیوں ہو؟
کہ میں خود کو بہت ہی قیمتی محسوس کرتی ہوں


میں کہتا ہوں : متاعِ جاں بہت انمول ہوتی ہے
تمھیں جب دیکھتا ہوں ، زندگی محسوس کرتا ہوں


وہ کہتی ہے :مجھے الفاظ کے جگنو نہیں ملتے
تمھیں بتلا سکوں ، دل میں، مرے کتنی محبت ہے


میں کہتا ہوں :محبت تو نگاہوں سے چھلکتی ہے
تمھاری خامشی مجھ سے تمھاری بات کرتی ہے


وہ کہتی ہے :بتاؤ نا کِسے کھونے سے ڈرتے ہو؟
بتاؤ کون ہے وہ جس کو یہ موسم بلاتے ہیں؟


میں کہتا ہوں : یہ میری شاعری ہے آئینہ دل کا
ذرا دیکھو ، بتاؤ کیا تمھیں اس میں نظر آیا؟


وہ کہتی ہے :کہ عطاء جی: بہت باتیں بناتے ہو
مگر سچ ہے کہ یہ باتیں بہت ہی شاد رکھتی ہیں


میں کہتا ہوں :یہ سب باتیں ، فسانے اِک بہانہ ہیں
کہ پل کچھ زندگانی کے تمھارے ساتھ کٹ جائیں


پھر اس کے بعد خاموشی کا دلکش رقص ہوتا ہے
نگاہیں بولتی ہیں اور لب خاموش رہتے ہیں


وہ کہتی ہے سنو جاناں : محبت موم کا گھر ہے،
تپشِ بدگمانی کی ، کہیں پگھلا نہ دے اس کو


میں کہتا ہوں : کہ جس دل میں زرا بھی بد گمانی ہو ،
وہاں کچھ اور ہو تو ہو ، محبت ہو نہیں سکتی


وہ کہتی ہے :سدا ایسے ہی کیا تم مجھ کو چاہو گے
کہ میں اس میں کمی بالکل گوارا کر نہیں سکتی


میں کہتا ہوں : محبت کیا ہے؟یہ تم نے سیکھایا ہے
مجھے تم سے محبت کے سوا کچھ بھی نہیں آتا


1254

ملہار
11-29-2013, 05:51 PM
بہت عمدہ انتخاب

تانیہ
11-30-2013, 09:49 PM
زبردست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ب ہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔واہ واہ ۔۔۔۔ہارٹ ٹچنگ۔۔۔۔۔۔تھینکس

saba
07-03-2014, 11:47 AM
بہت بہت بہت زبردست ،اچھا انتخاب ہے آپ کا شاعری میں،نائس

نگار
07-03-2014, 04:37 PM
بہت بہت شکریہ سب کا :th_smile::th_smile: