PDA

View Full Version : دلچسپ و عجیب



تانیہ
11-24-2010, 10:41 PM
امریکی ریاست فلوریڈا کے 272 کلو گرام وزنی شخص پر کئی ریستورانوں کے تیار کھانے ہڑپ کرنے کے الزام میں قائم مقدمات پولیس کے گلے پڑگئے۔ ملزم کو کیسوں کی پیروی نہ کرنے کی درخواست دینے پر راضی کر لیا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 38 سالہ جارج جولیسیور نے تین سال قبل کئی ریستورانوں میں کھانا کھانے کے بعد نہ صرف رقم دینے سے انکار بلکہ مالکان پر باسی کھانا دینے کے الزامات لگا کر ری فنڈ کے مطالبہ کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا تھا جبکہ دوسری جانب ریستوران مالکان نے ملزم پر چوری سے کھانا ہڑپ کرنے اور دھوکہ دہی کے الزامات کے تحت مقدمات درج کرائے ۔ پولیس نے 2007ءمیں ملزم جارج کو گرفتار کرکے ایک نرسنگ سنٹر میں رکھا تاہم اس دوران ان کی صحت اور کھانے پینے اور عدالت میں پیشی کے اخراجات پولیس کے گلے پڑ گئے اور انہوں نے بالاخر ملزم کو کیس لڑنے سے دستبردار ہونے پر تیار کر لیا۔

علی عمران
11-25-2010, 11:01 AM
ہاہاہاہاہاہ...........واہ بہت خوب..............

تانیہ
11-30-2010, 09:45 PM
دلچسپ و عجیب

1: ہاتھی اور چوہے کے دانت ساری عمر بڑھتے رہتے ہیں۔

2: مینڈک ناک کے علاوہ کھال سے بھی سانس لیتا ہے۔

3: عورتوں کی نسبت مرد زیادہ کروٹیں بدلتے ہیں۔

4: آسٹریلیا میں کوئی گلہری نہیں پائی جاتی الو کو مغرب میں دانش مند جبکہ مشرق میں بیوقوف خیال کیا جاتا ہے۔

5: کوے کی آواز کو آسٹریلیا میں موت کی خبر ، نیوزی لینڈ میں شادی کا پیغام اور پاکستان میں مہمان کی آمد سمجھی جاتی ہے۔

6: عام طور پر انسان اپنی زندگی میں ایک لاکھ چار ہزار چھ سو کلو میٹر پیدل چلتا ہے۔