PDA

View Full Version : مجھ سے ملیے میں ہوں جازی



جاذبہ
12-05-2013, 02:35 PM
اپنا تعا رف شروع کر کے میں خود شش و پنج میں مبتلا ہوں جو کے میرے خیال سے بےمعنی ہی ہے کیونکہ زیادہ کچھ ہے ہی نہیں بتانے کو - خیر ایک نامعقول سی کوشش ہی گردان لیجیے گا اسے -
اپنے بارے میں مجھے یہ گماں ہے کہ مجھے اردو ادب سے رغبت ہے لیکن دماغ ہے کے یہ ماننے کو تیار نہیں - اکثر اسی تلاش میں انٹرنیٹ پر سرگرداں رہتی ہوں جس کی بدولت آپ کے سامنے حاضر ہوں- انکل گوگل سے یہاں کا پتا ملا تمام فورم کا بغور جائزہ لینے کے بعد رکنیت کا فیصلہ طے پایا - اب اپ لوگوں کے کان کھانے کے لئے ہر سامان سے لیس ہوں -
کراچی سے میرا تعلق ہے اور ایک طالب علم ہوں - چھوٹی سی فیملی ہے جو کے پانچ افراد پر مشتمل ہے - ہم تین بہن بھا ئی ہیں اور امی ابو- مشاغل بہت سے ہے بس موسم کی مناسبت سے تبدیل ہوتے رہتے ہیں اگر کوئی مجھے موڈی کہے تو غلط نہ ہوگا پرہر کام کو یکسوئی سے کرنا عادت ہے بس ایک بیچینی رہتی ہے اگر کام ہو نہ جائے - اپنے تمام مشاغل میں بفضل الله لوگوں کی داد و تحسین سمیٹتی آئی ہوں - بس الله کا کرم ہے جناب کبھی .........:-)
کیا خیال ہے کچھ آگے کے لئے بھی چھوڑ دیا جائے آپ لوگ بھی اپنی چھٹی کے منتظر ہوں گے -


th_smilie_schild

سقراط
12-05-2013, 02:57 PM
بہت ہی مختصر تعارف دیا آپ نے :smiley-computer005:کچھ مزید لکھئے اپنے بارے میں
اور کان کھانے کے ہتھیار تو آپ کے بالکل بیکار ہیں یہاں کیوں کہ آپ لیٹ ہیں آپ سے پہلے اور لوگ یہ کام پہلے ہی کرچکے ہیں پھر بھی آپ کو ویلکم اور آپ کے آنے سے واقعی مسرت ہوئی ہے
ویلکم اردو منظر پر:wind14:

بےباک
12-05-2013, 06:15 PM
عجیب سی بات ہے ، جس کان کو پکے ہوئے۔ چالیس بہاریں بھی عرصے سے گزر چکی ہوں ، اب تو وہ کان گلنے کے قریب ہے ،
خیر ہم منع بالکل نہیں کریں گے ۔کیونکہ آپ ہر طرح کے کیل کانٹوں سے لیس ہو کر تشریف لائی ہیں ، جہاں دنیا بھر کے افسانے سن سن کر کان پک چکے ہوں ان پر مزید مشق سخن کرنے کی اجازت ہے اس سمع خراشی پر آپ کو ایوارڈ بھی دیا جا سکتا ہے ، اردو منظر کے سب قارئین کی طرف سے آپ کو خوش آمدید

1273

آپ کا مسکراتا ہوا تعارف بہت کم سا لگا ، شاید آپ اپنے منہ سے مس مٹھو نہیں بننا چاہتی ،
ہمیں امید ہے بلکہ ہم امید کا دامن پکڑ کر امید لگائےبیٹھے ہیں کہ آپ کی کھِلی ہوئی تحریر یں
اردو منظر کے فورم پر چار چاند کے بجائے مکمل چاندنی بکھیریں گی ،

تانیہ
12-05-2013, 10:17 PM
تعارف کے لیے شکریہ محترمہ اردو منظر پہ ہمیشہ خوش آمدید آپکی طرف سے خوبصورت تحاریر کا انتظار رہیگا

اوشو
12-06-2013, 09:16 PM
جازی جی ! بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر۔ اپنے مشاغل کے بارے میں بھی کچھ بتائیے۔ ہم امید کرتے ہیں آپ کی طرف سے ہمیں اچھی اچھی اور مفید شیئرنگ موصول ہوں گی۔ خوش رہیں بہت جئیں

aliimran
12-07-2013, 11:27 AM
آپ کا کمیاب تعارف پڑھ کر اچھا لگا۔ کمیاب اس لئے کہ تعارف سے کم روز مرہ کے مسائل سے بھرپور نشست ہے۔ تعارف تو ہوتا ہے "میں" کے نام سے اور خصوصیات سے آپ نے تو "میں" کے نام اور خصوصیات کی بجائے "میں" کی ماحولیات پیش کر دیں۔
رہی بات ادب سے رغبت کی تو دل مانے نہ مانے ادب سے رغبت رکھنا ہی اچھا ہے بے ادب بندہ یا بندی ادیب بھی ہو جائے تو عزت خودی نصیب نہیں ہوتی۔
آخر میں آپ کے گرد و پیش کا جائزے کا انداز اچھا لگا۔ امید ہے اسی قبیل کی مزیدار تحاریر پڑھنے کو ملتی رہیں گی۔
ہم تو وہ لوگ ہیں جنہیں سبق یاد کرنے پر بھی چھُٹی نہیں ملتی اور یاد نہ کرنے پر بھی محروم کرم رہتے ہیں۔
یعنی "اس کو چھُٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا" کا مفہوم نہ ادھر سے ہمارا اور نہ اُدھر سے۔۔۔:connie_38:
فورم پر خوش آمدید اور لکھنے اور پڑھنے کے لئے پیشگی شکریہ۔۔۔۔:roseanimr:

محمدمعروف
01-07-2014, 10:04 AM
شکریہ

انجم رشید
01-13-2014, 09:54 AM
اردو منظر پر خوش آمدید جازی جی

جاذبہ
01-16-2014, 10:06 PM
انجم رشید آپکا بہت بہت شکریہ :Ghelyon:

سرحدی
01-23-2014, 03:41 PM
اردو منظر پر خوش آمدید اُمید ہے کہ یہاں پر سیکھنے ، سکھانے کا عمل جاری رہے گا۔
آپ کا تعارف اجمالاً پڑھا بہت اچھا لگا
اُمید ہے کہ اردو منظر کے ذریعہ آپ بہت اچھا شیئر کریں گی۔