PDA

View Full Version : قرآن مجید ۔ شاہ کلید



ملہار
12-07-2013, 04:22 PM
جاہلیت کے زمانے میں میں نے بہت کچھ پڑھا ہے- قدیم و جدید فلسفہ، سائنس، معاشیات، سیاسیات وغیرہ پر اچھی خاصی ایک لائبریری دماغ میں اتار چکا ہوں- مگر جب آنکھ کھول کر قرآن کو پڑھا تو بخدا یوں محسوس ہوا کہ جو کچھ پڑھا تھا سب ہیچ تھا- علم کی جڑ اب ہاتھ آئی ہے- کانٹ، ہیگل، نٹشے، مارکس اور دنیا کے تمام بڑے بڑے مفکرین اب مجھے بچے نظر آتے ہیں- بے چاروں پر ترس آتا ہے کہ ساری عمر جن گتھیوں کو سلجھانے میں الجھتے رہے اور جن مسائل پر بڑی بڑی کتابیں تصنیف کر ڈالیں پھر بھی حل نہ کرسکے، ان کو اس کتاب نے ایک ایک دو دو فقروں میں حل کرکے رکھ دیا ہے- میری اصلی محسن بس یہی کتاب ہے- اس نے مجھے بدل کر رکھ دیا- حیوان سے انسان بنا دیا- تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لے آئی اور ایسا چراغ میرے ہاتھ میں دے دیا کہ زندگی کے جس معاملے کی طرف نظر ڈالتا ہوں حقیقت اس طرح برملا دکھائی دیتی ہے کہ گویا اس پر پردہ نہیں ہے-
انگریزی میں اس کنجی کو Master Key (شاہ کلید) کہتے ہیں جس سے ہر قفل کھل جائے- سو میرے لیے یہ قرآن ’’شاہ کلید‘‘ ہے- مسائلِ حیات کے جس قفل پر اسے لگاتا ہوں، کھل جاتا ہے- جس خدا نے یہ کتاب بخشی ہے، اس کا شکر ادا کرنے سے میری زبان عاجز ہے-

میری محسن کتاب
سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ

بےباک
12-07-2013, 07:52 PM
جزاک اللہ ،
کیا شاندار بات لکھی ہے ،
انگریزی میں اس کنجی کو Master Key (شاہ کلید) کہتے ہیں جس سے ہر قفل کھل جائے- سو میرے لیے یہ قرآن ’’شاہ کلید‘‘ ہے- مسائلِ حیات کے جس قفل پر اسے لگاتا ہوں، کھل جاتا ہے- جس خدا نے یہ کتاب بخشی ہے، اس کا شکر ادا کرنے سے میری زبان عاجز ہے-
کتنا عظیم سچ ہے ،

تانیہ
12-08-2013, 07:34 PM
نائس۔۔۔۔۔جزاک اللہ