PDA

View Full Version : صرف اک شخص کے غم میں مجھے برباد نہ کر



نگار
12-14-2013, 03:56 PM
صرف اک شخص کے غم میں مجھے برباد نہ کر


آ کے لے جائے مری آنکھ کا پانی مجھ سے
کیوں حسد کرتی ہے دریا کی روانی مجھ سے

گوشت ناخن سے الگ کر کے دکھایا میں نے
اُس نے پوچھے تھے جدائی کے معانی مجھ سے

تیری خوشبو کی لحد پہ میں بہت تنہا تھا
رو پڑی مِل کے گلے رات کی رانی مجھ سے

ختم ہونے لگا جب خون بھی اشکوں کی طرح
کر گئے خواب مرے نقل مکانی مجھ سے

صرف اک شخص کے غم میں مجھے برباد نہ کر
روز روتے ہُوئے کہتی ہے جوانی مجھ سے



1285

تانیہ
12-14-2013, 06:50 PM
واہ جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

نگار
12-15-2013, 01:26 PM
پسند کرنے پہ آپ کا بہت شکریہ

بےباک
12-15-2013, 01:28 PM
گوشت ناخن سے الگ کر کے دکھایا میں نے
اُس نے پوچھے تھے جدائی کے معانی مجھ سے

بہت خوب

نگار
12-15-2013, 02:35 PM
پسند کرنے پہ بہت بہت شکریہ بے باک صاحب