PDA

View Full Version : ٹوٹکے



تانیہ
11-24-2010, 10:43 PM
ٹوٹکے

٭ آنکھوں میں موتیا اتر آئے تو شہد، پیاز کا پانی اور کافور تینوں ملا کر سلائی سے آنکھو ں میں ڈالیں آرام آجائےگا۔ آنکھیں درد کر رہی ہوں تو پیاز کا پانی اور شہد ہم وزن ملاک آنکھوں میں ڈالیں، درد دور ہو جائیگا۔ ملیریا بخار میں شہد دو تولہ پانی میں حل کر صبح و شام پیتے رہیں اور بدن پر تیل کی مالش کریں ایک دو دن میں بخار اتر جائیگا۔


٭ ادرک کارس میں شہد ملا کر کھانے سے نزلہ زکام میں آرام آجاتا ہے۔

٭ کام کی زیادتی سے تھکن محسوس ہو تو دو بڑے چمچ شہد ایک گرم پانی کے گلاس میں ڈال کر پی لیں۔ تھکن دور ہو جائیگی۔

٭ جلی ہوئی جگہ پر شہد کا لیپ کر دیں آرام آجائیگا۔

٭ آواز بیٹھ جائے تو ایک بڑا چمچہ شہد دن میں تین مرتبہ کھائیں، کافی افاقہ ہو گا۔

٭ دانت مضبوط ہو جائیں گے۔

٭ پیاس زیادہ لگ رہی ہو تو ڈیڑھ تولہ شہد خالص پانی میں ملا کر پئیں پیاس لگنے کی شکایت رفع ہو جائیگی۔

٭ دو چمچے شہد گرم دودھ میں ڈال کر پینے سے قبض دور ہو جاتا ہے۔

٭ روزانہ پانی میں شہد ملا کر پینے سے جگر اور تلی کی بیماریاں دور ہو جاتی ہے۔ گلاب کی خوشبو اعصاب اور پٹھوں پر بڑا اچھا اثر ڈالتی ہے۔

٭ معدے کی گرافی اور جلن دور کرنے کیلئے ملتاس اور پھولوں کی خوشبوں سونگھیں۔

٭ ہارسنگھار کی خوشبو میں گل داﺅدی بند کرنے کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے۔ گیندے کے پھول کی خوشبو، یرقان میں فائدہ دیتی ہے۔

٭ نرگس کے پھول سونگھنے سے سر درد اور زکام دور ہو جاتا ہے۔

٭ بلڈ پریشر کم کرنے کیلئے املتاس کے پھول کی خوشبو استعمال کریں۔

٭ مولسری کی خوشبو ذہنی پریشانی دور کر دیتی ہے۔ اور نیند لاتی ہے۔

٭ موتیا کی خوشبو نیند آور ہے اور بے خوابی کا مرض رفع کر دیتی ہے۔

٭نیلوفر کے پھول کی خوشیو پیاس گھٹانے میں بے حد مفید ہے۔

٭ خشک دھنیا تمباکو کی چلم میں ڈال کر پینے سے ہچکی بند ہو جاتی ہے۔

٭ دھینے کی خوشبو دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے۔

٭ دار چینی کی خوشبو سے انفلوئزا دور ہو جاتا ہے۔

علی عمران
11-25-2010, 11:33 AM
کمال ہے جی لگتا ہے آپ تو گھریلو معاملات میں خاصی ایکسپرٹ ہو.............. ہاہاہاہاہا

تانیہ
02-12-2011, 09:34 PM
لال بیگ مارنے کا سب سے آ سان اور موثر طریقہ



چینی اور لال مرچوں کا مکسچر لال بیگ کو دیں
مکسچر سے پوری طرح 'لطف اندوز " ہونے کے بعد وہ پانی کی تلاش میں نکلے گا

جیسے ہی وہ پانی کی ٹنکی کے قریب آئے،اسے اس میں دھکا دے دیں
اس طرح وہ بھیگ جائے گا ..... اور خود کو ڈرایی کرنے کے لیے آگ کے پاس جائے
گا

سو اسی وقت آپ آگ میں بم پھینک دیں
اس سے وہ بری طرح زخمی ہو جائے گا اور ہسپتال میں ایڈمٹ ہو گا

بس جلدی سے جا کر اس کا آ کسیجن ماسک اتار دیں .........امید ہے اس دفعہ وہ زندہ نہیں بچے گا

تانیہ
02-12-2011, 09:36 PM
٭ آنکھوں میں موتیا اتر آئے تو شہد، پیاز کا پانی اور کافور تینوں ملا کر سلائی سے آنکھو ں میں ڈالیں آرام آجائےگا۔ آنکھیں درد کر رہی ہوں تو پیاز کا پانی اور شہد ہم وزن ملاک آنکھوں میں ڈالیں، درد دور ہو جائیگا۔ ملیریا بخار میں شہد دو تولہ پانی میں حل کر صبح و شام پیتے رہیں اور بدن پر تیل کی مالش کریں ایک دو دن میں بخار اتر جائیگا۔


٭ ادرک کارس میں شہد ملا کر کھانے سے نزلہ زکام میں آرام آجاتا ہے۔

٭ کام کی زیادتی سے تھکن محسوس ہو تو دو بڑے چمچ شہد ایک گرم پانی کے گلاس میں ڈال کر پی لیں۔ تھکن دور ہو جائیگی۔

٭ جلی ہوئی جگہ پر شہد کا لیپ کر دیں آرام آجائیگا۔

٭ آواز بیٹھ جائے تو ایک بڑا چمچہ شہد دن میں تین مرتبہ کھائیں، کافی افاقہ ہو گا۔

٭ دانت مضبوط ہو جائیں گے۔

٭ پیاس زیادہ لگ رہی ہو تو ڈیڑھ تولہ شہد خالص پانی میں ملا کر پئیں پیاس لگنے کی شکایت رفع ہو جائیگی۔

٭ دو چمچے شہد گرم دودھ میں ڈال کر پینے سے قبض دور ہو جاتا ہے۔

٭ روزانہ پانی میں شہد ملا کر پینے سے جگر اور تلی کی بیماریاں دور ہو جاتی ہے۔ گلاب کی خوشبو اعصاب اور پٹھوں پر بڑا اچھا اثر ڈالتی ہے۔

٭ معدے کی گرافی اور جلن دور کرنے کیلئے ملتاس اور پھولوں کی خوشبوں سونگھیں۔

٭ ہارسنگھار کی خوشبو میں گل داﺅدی بند کرنے کیلئے استعمال کی جا سکتی ہے۔ گیندے کے پھول کی خوشبو، یرقان میں فائدہ دیتی ہے۔

٭ نرگس کے پھول سونگھنے سے سر درد اور زکام دور ہو جاتا ہے۔

٭ بلڈ پریشر کم کرنے کیلئے املتاس کے پھول کی خوشبو استعمال کریں۔

٭ مولسری کی خوشبو ذہنی پریشانی دور کر دیتی ہے۔ اور نیند لاتی ہے۔

٭ موتیا کی خوشبو نیند آور ہے اور بے خوابی کا مرض رفع کر دیتی ہے۔

٭نیلوفر کے پھول کی خوشیو پیاس گھٹانے میں بے حد مفید ہے۔

٭ خشک دھنیا تمباکو کی چلم میں ڈال کر پینے سے ہچکی بند ہو جاتی ہے۔

٭ دھینے کی خوشبو دل و دماغ کو طاقت دیتی ہے۔

٭ دار چینی کی خوشبو سے انفلوئزا دور ہو جاتا ہے۔

تانیہ
02-12-2011, 09:37 PM
ہچکی روکنے کے لیے
اگر آپ ہچکی کو فورا روکنا چاهتے هیں تو ایک سبز الائچی اچهی طرح چبا کر نگل لیں اور ٹهنڈے پانی کا ایک گلاس پی لیں ،انشاءالله ہچکی بند هو جائے گی

تانیہ
02-12-2011, 09:38 PM
چهپکلییوں سے نجات کے لیے
شہر پناہ کی دیواروں، گهروں کی کهڑکیوں ،روشندانوں اور دروازے کی درزوں کو چهپکلیوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے
ان جگہوں پر انڈوں کے خول رکھ دیں،یه حفاظتی بند کا کام دے گا،اور چهپکلیاں جوابی حملہ تو کیا ،قریب آنے کی همت بهی نہیں کر سکیں گی

تانیہ
02-12-2011, 09:39 PM
پهٹی ایڑهیوں کے لیے گهریلو ترتیب
ایک ٹیبل سپون خالص سرسوں کے تیل میں کپڑے دهونے کا صابن ڈال کر پکالیں.*.
رات کو اپنی ایڑهیوں پر لگائیں.*.
پندره منٹ بعد کاٹن کے موزے پہن لیں.*.
صبح گرم پانی میں نمک ڈال کر اس میں پاؤں تهوڑی دیر کے لیے بهگو لیں.*.
اب جهانویں سا ہلکا رگڑ رگڑ کر صاف کریں.*.
چند دنوں میں هی ایڑهیاں هموار اور خوبصورت هو جائیں گی

تانیہ
02-12-2011, 09:39 PM
دیمک سے نجات کے لیے
دیمک سے نجات کے لیے گهر میں مخصوص جگہوں پر، جہاں اس کی موجودگی کا اندیشہ هو،مٹی کا تیل چهڑک دیں،دیمک کا خاتمہ هو جائے گا

تانیہ
02-12-2011, 09:39 PM
جوتوں کی خشک پالش کو دوباره کارآمد بنانا
جوتوں پر کی جانے والی پالشیں اکثر خشک هو جاتی هیں،ایسی صورت میں ان میں تهوڑا سا پٹرول یا سپرٹ ڈال کر ملائیں،پالش کو کوئلوں کے بغیر گرم راکھ پر رکھ کر سپرٹ یا پٹرول حل کر لیا جائے تو یه دوباره قابلِ استعمال هو جائے گی

تانیہ
02-12-2011, 09:40 PM
دیسی گهی سے بدبو دور کرنا
بعض اوقات دیسی گهی سے کهٹی لسی وغیره کی بو آتی هے،اسے دور کرنے کے لیے ایک کلو گهی میں ایک کهانے کا چمچ سوکها آٹا ڈال کر پکائیں پهر چهان کر استعمال کریں ،بو بالکل نہیں آئے گی

تانیہ
02-12-2011, 09:41 PM
زہریلی چیز کا شک دور کرنا
کهانا پکاتے هوئے اگر آپکو یہ شک هو کہ کهانے میں کوئی زہریلی چیز پڑ گئ هے،تو ایک چمچ مشکوک کهانا لیکر آگ میں ڈالیں اگر اس میں سے نیلے رنگ کے شعلے نکلیں تو مطلب هے کہ کهانا زہریلا هو گیا هے اور کهانے کے قابل نہیں هے

تانیہ
02-12-2011, 09:41 PM
آئیڈیل کیک بیکنگ
کیک بنانے کے لیے ہمیشہ انڈے کی سفیدی الگ اور زردی الگ سے پهینٹیں،لکڑی کا چمچہ استعمال کریں،سفیدی خوب جهاگ بن جائے اور برتن الٹانے پر نه گرے تو کیک خوب پهولا هوا بنے گا،میدے کو دو تین مرتبہ چهاننے پرہوا اس میں سے اچهی طرح گزر جائے گی_ سانچے میں مواد ڈالنے کے بعد اس کو دو تین مرتبہ ہلکا سے ٹیبل پر پٹخیں تو ہوا کے بلبلے نکل جائیں گے اور کیک صحیح بنے گا

تانیہ
02-12-2011, 09:42 PM
چیونگم کو اتارنا
چیونگم اتارنے کے لیے کپڑے کو پلاسٹک کے لفافے میں ڈال کر فریزر میں رکهدیں،تو جب چیونگم ٹهنڈی هو کر اکڑ جائے گی تو بهت آسانی سے اسے پکڑ کے اتار دیں
اگر کپڑا بهت بڑا هو،یا کوئی قالیں یا بالوں پر لگی هو تو برف کی ڈلی لے کر چیونگم پر ملیں،تاکه وه خوب ٹهنڈی هو کر اکڑ جائے اور آسانی سے اتارا جا سکے

تانیہ
02-12-2011, 09:44 PM
نوڈلز کو چپکنے سے بچانے کے لیے

نوڈلز کو چپکنے سے بچانے کے لیے
چھوٹا سا ٹوٹکا هے،جب پانی ابالیں،تو نوڈلز ابالتے هوئے تهوڑا سا تیل بهی پانی میں ملا دیں،چهلنی میں ڈال کر پهر جب نوڈلز نچوڑیں،تو ان پر ٹهنڈا پانی بهی بہائیں،اسطرح وه جڑیں گے نہیں

تانیہ
02-12-2011, 09:45 PM
باورچی خانے کے بارے میں مفید معلومات




پیاز پانی میں رکھ کر چھیلیں،آپ کو ہرگز نہیں رلائے گا
جلتا ھوا کوئلہ پانی میں بجھا کرسالن میں ڈال دیں،کچھ دیر بعد کوئلہ نکال کر
پھینک دیں،سالن میں سے نمک کی مقدار کم ہو جائے گی
ٹماٹر کے قتلے اگر چربی میں فرائی کریں تو ان کی خوشبو اور ذائقہ برقرار رھیگا
ادرک کو مٹی یا ریت میں دبا دیں،کئ دن تک تروتازہ رھیگا
انڈہ ابالتے وقت اگر پانی میں تھوڑا سا نمک ڈال دیں تو چھلکا آسانی سے
اتر جاتا ھے

تانیہ
02-12-2011, 09:46 PM
سمارٹ ھونے کی ٹپ
سمارٹ ھونے کے لیئے آپ ہر روز ایک ٹماٹر صبح ناشتے سے پہلے کھا لیں اور تقریبا
دو ماہ تک یہ عمل کریں۔یہ آپ کو سمارٹ کرنے کےلیئے کافی ہیلپ فل ھو گا

سماٹر ھونے کی ٹپ نمبر 2
صبح سویرے نہارے منہ(یعنی بغیر کچھ کھائے پیئے) ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک چمچ شہد ملا کر روزانہ استعمال کریں۔تقریبا آدھا گھنٹہ ناشتہ نہ کریں۔بہت جلد آپ کو ویٹ کم ھوتا محسوس ھو گا۔اور کوشش کریں کہ کم کیلوریز والی اشیاء اسعمال کریں۔

تانیہ
02-12-2011, 09:47 PM
نئےگھریلو ٹوٹکے

*
اگر آپ کے سفید سوٹ پر داغ آجاۓ تو اسے پہنا فوراً بند کردیں اور اسے کسی غریب کو خیرات میں دے دیں۔ کسی کو داغ نظر نہ آۓ گا بلکہ باعثِ ثواب بھی ہوگا
* دودھ اگر زمین پر گر جاۓ تو اسے خشک کرکے اس میں سے مٹی نکال دیں، دودھ قابلِ استعمال ہوجاۓ گا۔
* نت نۓ بیماریوں سے بچنے کے لیے برف ہمیشہ ابال کر استعمال کریں۔
* چینی ہمیشہ نمک والے ڈبے میں ڈالیں، اس طرح وہ چیونٹیوں سے محفوظ رہے گی۔
* اگر آپ کپڑوں میں زیادہ سفیدی چاہتے ہیں تو صابن کو واشنگ پاؤڈر میں دھوکر استعمال کریں۔
* اگر دودھ گرمی کی وجہ سے پھٹ جاۓ تو ائرکنڈشنڈ کمرے میں بیٹھ کر اسے سی لیں اور جی بھر کے استعمال کریں۔
* اگر گوشت نہ گلے تو سالن پک جانے کے بعد ساری بوٹیاں نکال کر بلی کے آگے پھینک دیں۔ کسی کو گوشت نہ گلنے کی شکایت بھی نہ ہوگی اور بلی کا کام بھی بن جاۓ گا۔
* کپڑے دھوتے وقت ڈنڈے کا استعمال زیادہ کریں، شوہر زیادہ تیزی سے کپڑے دھوۓ گا۔
* اگر جلے ہوۓ برتن سے داغ نہ جا رہا ہو تو اسے بازار میں بیچ کر نیا خریدیں۔ داغ دور ہوجاۓ گا۔
* اگر استری کپڑے جلاتی ہو تو استری ٹھنڈی کرکے کپڑوں پر پھیریں، کپڑے نہیں جلیں گے۔
* جھاڑو دیتے وقت اگر تنکے بکھرنا شروع ہوجاۓ تو ناریل کے برش سے صفائ کریں، تنکے بکھرنا بند ہوجائیں گے۔
* پیاز کاٹے ہوۓ آنسو نکلنے لگے تو پیاز زیادہ سے زیادہ کاٹیں کیوں کہ زیادہ رونے سے آنکھیں خوبصورت ہو جاتی ہیں۔
* برتن دھوتے ہوۓ شیشے کے برتن پہلے دھوئیں تاکہ برتن ٹوٹنے میں آپ کو برتن کم دھونے پڑیں۔

تانیہ
02-12-2011, 09:48 PM
ہاتھ یا پیر جل جائیں*تو
گھریلو نسخے
٭ اگر ہاتھ یا پیر جل جائے تو فوراً پانی میں نمک گھول کر لگانے سے چھالانہیں پڑے گا۔
٭ اگر کسی قسم کا ساگ رکھنا ہو تو پہلے فریج میں تولیہ بچھا دیں پھر اس کے اوپر ساگ وغیرہ رکھئے، ساگ خراب نہیں ہوگا۔
٭ ملٹھی کھانسی کے لئے بہترین ہے۔ ذرا سی ملٹھی کھانے سے کھانسی کافی حدتک کم ہوجاتی ہے۔ لیکن ملٹھی زیادہ کھانے سے فشار خون زیادہ ہو تاہے۔
٭ چمڑے کا جوتا بدنما ہو جائے تو اس پر تارپین کا تیل ملنے سے جوتے کا رنگ بدنما نظرنہیں آئے گا بلکہ رنگ دوبارہ نکھر آئے گا۔
٭ اگر اچار خراب ہونے لگے تو اس میں لیموں کا عرق یا سر کہ شامل کرنے سے اچار خراب نہیں ہوتا۔
٭ اگر آپ اونی کپڑوں پر پھٹکری پیس کر چھڑک دیں تو کپڑے برساتی ہوا اور کیڑوں سے محفوظ رہیں گے۔
٭اگر کپڑے پر سیاہی کا دھبہ لگ جائے تو اس پر موم لگا کر دھوئیں۔
٭ پیٹ کے درد میں کریلوں کا پانی پینے سے آرام آجا تاہے۔
٭ اگر پانی میں نمک ملا کر فرش دھویا جائے تو مکھیاں اور کیڑوں کا خاتمہ ہو جاتاہے۔
٭سردیوں میں چائے بناتے وقت ذراسی دارچینی ڈالنے سے چائے خوشبو دار ہوگی اور گلے کیلئے بھی بہتر رہے گی۔

تانیہ
02-12-2011, 09:49 PM
اعصابی کمزوری کا سستا علاج
صبح سات بادام دودھ میں بهگو دیں،رات کو ایک چمچ مکهن میں باداموں کو پیس کر چٹنی بنا لیں
اب ایک گلاس دودھ ابال لیں اور یہ چٹنی فورا اس گرم دودھ میں ڈالکر پی جائیں،انشاءالله دماغی کمزوری اور تهکاوٹ میں مفید هے

تانیہ
02-12-2011, 09:50 PM
لہسن چھیلنا
لہسن کا استعمال ہر گھر کی ایک اہم ضرورت ہے لیکن لہسن چھیلنے میں کافی دشواری کا سامنا ہوتا ہے اس کے لئے ایک سادہ سی ترکیب پیش ہے
لہسن کا چھلکا اتارنے کے لئے لہسن کی تریاں کر کے انہیں ایک دو گھنٹے کےلیے پانی میں بھگو دیں اس طرح چھلکے نرم ہو جائین گے اور محض انہیں مل کر رگڑنے سے چھلکا صاف ہو جائے گا۔

لہسن کی بو کے لئے
لہسن کا کاٹنا یا چھیلنا ضروری امر ہے مگر بعد میں دیر تک ہاتھوں میں سے لہسن کی ناگوار بو آتی رہتی ہے۔ ہاتھوں کی انگلیوں سے لہسن چھیلنے کی وجہ سے جو بو آتی ہے اسے دور کرنے کے لئے ان پر دانت صاف کرنے والا ٹوتھ پیسٹ لگائین اس طرح آپ دیکھیں گی کہ چند ہی منٹ میں بو جاتی رہے گی

تانیہ
02-12-2011, 09:51 PM
بڑی بوڑھیوں کے آزمودہ گھریلو ٹوٹکے)

٭اگر انگور کے چھلکے اتارنا ہوں تو انگور کے خوشے کو دو منٹ کیلئے گرم پانی میں ڈبو دیں پھر دو منٹ کیلئے خوب ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں پھر آسانی سے چھلکے ا تر جائیں گے ۔
٭اگر ڈبل روٹی رکھے رکھے باسی ہوگئی ہو تو فوائل میں لپیٹ کر گیس مارک کر کے اوون میں دس منٹ کیلئے رکھ دیں ڈبل روٹی بالکل تازہ ہو جائے گی۔
٭لپ اسٹک کے داغ اگر کپڑوں میں لگ جائیں تو ان داغوںپر ہیئر اسپرے اچھی طرح چھڑک کر دس منٹ بعد کسی بھی واشنگ پاﺅڈر سے دھو لیں۔ اور پھر فورا استری کر لیں داغ مٹ جائیں گے۔
٭صبح نہانے کے بعد صرف پیر کے انگوٹھوں پر سرسوں کے تیل کا مساج کریں سارا دن تھکن کا احساس نہیں ہو گا۔
٭چاول پکاتے وقت ایک کھانے کا چمچہ سفید سرکہ ڈال دیں چاول ہمیشہ کھلے کھلے پکیں گے۔
٭مٹر کو زیادہ عرصے تک رکھنے کیلئے اس کے دانے نکال کر فریز کر لیجئے اور بارہ مہینے مٹر کے مزے لیں ۔
٭کرسٹل کے برتن دھونے کے لئے پانی میں سفید سرکہ اور واشنگ پاﺅڈر ملا کر برتن کو ڈبو کر کسی ٹوتھ برش کی مدد سے صاف کریں۔برتن چمک اٹھیں گے۔
٭چائے کے خالی ٹی بیگ آنکھوںپر رکھنے سے آنکھوں کی تھکن دور ہو جاتی ہے۔
٭ہینگ کا استعمال کھانوں میں نہ صرف ذائقہ لاتا ہے بلکہ یہ ہاضمے کیلئے بھی مفیدہے۔
٭سبزیاں پکاتے وقت پکنے کے دوران آدھا چمچہ سرکہ ڈالنے سے سبزیوںکا رنگ قائم رہتا ہے ۔
٭روٹی پکانے سے پہلے آٹے کو آدھ گھنٹہ کیلئے ڈھانک کر رکھ دیں اس طرح آٹا صحیح رہتاہے اور اس کے پیڑے خراب نہیں ہوتے۔
٭آنکھوں میں روزانہ رات کو سرمہ لگانے سے آنکھوں کی بینائی تیزہوجاتی ہے۔
٭اگر نالیاں بند ہو جائیں تو تیزاب ڈال کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔تمام بند نالیاں کھل جائیںگی۔
٭اگر آپ کو قے آرہی ہو تودو تین چھوٹی الائچی چبالیں قے بند ہو جائے گی۔
٭روزانہ انار کا شربت پینے سے ہونٹ سرخ ہو جاتے ہیں۔
٭ جن لوگوں کو قبض رہتی ہے انہیں چاہئے کہ وہ رات کو سونے سے قبل دودھ میں تھوڑا سا مکھن ملا کر پی لیں انشاءاللہ قبض دور ہو جائے گی۔
٭کلونجی کو بھون کر سونگھنے سے زکام کی شدت میں کمی آ جاتی ہے ۔
٭موٹاپے سے بچنے کے لئے روزانہ نہار منہ لیموں کی چائے کا استعمال کریں۔
٭کپڑے پر لوہے کے زنگ کا داغ لسی سے صاف کیا جا سکتا ہے۔
٭گنے کا رس یرقان کے مریضوں کیلئے بڑا مفید ہے ۔
٭چیونٹیوں سے بچنے کیلئے شکر کے ڈبے میں تین چار لونگ ڈال دیں۔
٭کھیرا چھیلنے کے بعد چھلکے کو کچرے میں نہ پھینکیں انہیں واش بیشن باورچی خانے کی نالی اور کونے کھدروں میں ڈال دیں لال بیگ نہیں آئیں گے۔
٭اسپرین کی گولیاں پانی میں ملا کر پھولوں پر چھڑکیں تو پھولوں کی تازگی اور شگفتگی دیر تک برقرار رہتی ہے۔
٭مچھلی پکائی جائے تو پورے کچن میں اس کی بو پھیلتی جاتی ہے۔ کسی برتن میں ابلے ہوئے پانی میں تین سے چار ٹی اسپون سرکہ ڈال کر باورچی خانے میں رکھ دیں تو بوختم ہو جاتی ہے۔
٭بھنڈیوں کو پکاتے یا ابالتے وقت ان پر اگر لیموں کے چند قطرے یا ’دو ٹی اسپون ‘املی کا پانی ملا دیں تو ان کی نرمی پکنے کے بعد بھی برقرار رہتی ہے۔پھول گوبھی کی رنگت کو پکانے کے دوران بھی برقرار رکھا جا سکتا ہے ۔ اس کیلئے آپ یہ کریں کہ پکاتے وقت اس میں لیموںکا چھلکا ڈال دیں۔

تانیہ
02-12-2011, 09:51 PM
مفید ٹوٹکے

آگ کی جلن :

آگ کی جلن دور کرنے کے لیے جلی ہوئی متاثر جگہ پر گاجر ،آلو یا کچا دودھ لگنے سے بھاپ کی جلن دور ہو جاتی ہے ۔
جلے ہوئے حصہ پر تیل یا گلیسرین لگایا جائے تو پھر آبلے نہیں* پڑیں*گے ۔

جلد میں نکھار کے لیے :

مالٹے کے چھلکے تھوڑے سے دودھ میں بھگو دیں ۔ چند گھنٹے بعد چھلکوں* کو اسی دودھ میں* پیس کر باریک کر لیں ۔ اب اسے ابٹن کی طرح جلد پر استعمال کریں*
جلد کے داغ دھبے صاف ہو جائیں*گے اور جلد بھی نکھر جائے گی—۔

پاؤں کو ملائم اور خوبصورت بنانے کے لیے :

جب نہا کر نکلیں* تو کسی کریم یا لوشن سے مساج کریں اگر ہو سکے تو گلیسرین کو ہتھیلی پر لگا کر اس میں چند قطرے پانی ملائیں اور پھر پاؤں پر مساج کریں ۔
کچھ عرصہ بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کے پاؤں کبھی بھی خشک نہیں* ہوں*گے اور نہ ہی ایڑیاں *پھٹیں*گی ۔

اگر پھر بھی ایڑیاں*پھٹیں تو رات سونے سے پہلے ، کسی چھوٹے ٹب میں* گرم پانی لیں اس میں کوئی بھی شیمپو اور تھوڑی مقدار میں نمک ڈال کر پاؤں 15 یا 20 منٹ کے لیے اس میں* رکھیں
اسکے بعد پاؤں صاف کر کے کپڑے سے تھوڑا رگڑیں* اور کریم لگا لیں اور ہلکا سا مساج کریں اور سو جائیں۔
صبح اٹھ کر پاؤں دھو لیں۔

ہاتھوں اور چہرے کی پھٹی جلد :

ایک گلاس عرق گلاب میں دو بڑے چمچے گلیسرین اور ایک لیموں کا رس نچوڑ دیں۔ رات کو سوتے وقت چہرے ،ہاتھ اور پاؤں کی پھٹی جلد پر مل لیں۔جلد نرم ہو جائے گی۔

دھوپ میں رنگ کالا ہو جا ئے تو :

دھوپ میں اگر رنگ کالا ہو جا ئےتو رات سونے سے پہلے دودھ میں کھیرے کا رس ملا کر روئی سے ہاتھوں اور چہرے پر لگائبں۔ پندرہ منٹ بعد صابن سے ہاتھ منہ دھو لیں۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کے لئے :

نیند کی کمی یا بعض دیگر وجوہات کی بنا پر اکثر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں انہیں دور کرنے کے لئے ایک بڑا چمچہ چنبیلی کا تیل اور اس میں آدھے لیموں کا رس ملا کر آنکھوں*کے گرد لگا لیں۔

پلکیں گھنی کرنے کے لیے :

شہد اور کیسٹرائل ملا کر پلکوں پر لگانے سے پلکیں گھنی ہو جاتی ہیں۔

تانیہ
02-12-2011, 09:52 PM
کار آمد گھریلو ترکیبیں

لہسن چھیلنا
لہسن کا استعمال ہر گھر کی ایک اہم ضرورت ہے لیکن لہسن چھیلنے میں کافی دشواری کا سامنا ہوتا ہے اس کے لئے ایک سادہ سی ترکیب پیش ہے
لہسن کا چھلکا اتارنے کے لئے لہسن کی تریاں کر کے انہیں ایک دو گھنٹے کےلیے پانی میں بھگو دیں اس طرح چھلکے نرم ہو جائین گے اور محض انہیں مل کر رگڑنے سے چھلکا صاف ہو جائے گا۔

لہسن کی بو کے لئے
لہسن کا کاٹنا یا چھیلنا ضروری امر ہے مگر بعد میں دیر تک ہاتھوں میں سے لہسن کی ناگوار بو آتی رہتی ہے۔ ہاتھوں کی انگلیوں سے لہسن چھیلنے کی وجہ سے جو بو آتی ہے اسے دور کرنے کے لئے ان پر دانت صاف کرنے والا ٹوتھ پیسٹ لگائین اس طرح آپ دیکھیں گی کہ چند ہی منٹ میں بو جاتی رہے گی

جما ہوا گوشت فوری پگھلانا
گوشت فریز کرنا عام سی بات ہے فریزر مین جمے ہوے گوشت میں سے برف پگھلانے کےلئے اسکو زیادہ نمک ملے پانی مین کچھ دیر کےلئے بھگو دیں اس سے گوشت میں جما ہوا خون بھی صاف ہو جائے گا اور برف بھی فوری طور پر پگھل جائے گی

گوشت جلدی گلانے کےلئے
بوڑھے جانور کا گوشت اکثر گھر مین آ جاتا ہے جو کہ دیر سے پکتا ہے ایسے میں کافی دیر تک ہنڈیا پکانے کا مرحلہ جاری رہتا ہے پوری محنت کے باجود بھی سخت گوشت جلدی نہیں گلتا سخت گوشت کو جلدی گلانے کےلئے اگر گوشت کو بھونتے وقت خشک لہسن کی پوتھی کی درمیان والی لکڑی کاٹ کر گوشت میں ڈال دیں تو گوشت جلدی گل جائے گا

جلے سالن کی دیگچی صاف کرنا
بسا اوقات جلے ہوئے سالن کی دیگچی رکھ دی جاتی ہے کہ اسے فرصت کے اوقات میں صاف کیا جائے گا اسی صورت مین جلی ہوئی چیز تہہ سے بری طرح چمٹ جاتی ہے
اسے کھرچنے سے دیگچی کی اندرونی سطح خراب ہو جاتی ہے
اگر جلی ہوئی دیگچی میں پانی ڈال کر چولہے پہر رکھیں اور ساتھ ہی ایک پیاز چھلکوں سمیت ڈال کر چند ابال آنے دیں چند منٹ میں دیگچی بلکل صاف ہو جائے گی

برتن چمکائیں
شیشے اور سٹیل کے برتن صاف کرنا بعض اوقات بہت مشکل ہوتا ہے اس کے لئے گندم کا آٹا چھاننے کے بعد بچ جانے والا چھلکا یا چھان وغیرہ ضائع مت کریں بکلہ اسے بطور وم پاوڈر استعمال کریں اور اس سے شیشے اور سٹیک لے دیگر برتن دھوئیں اور پھر ان کی چمک دیکھیں

لال بیگ سے چھٹکارا
کاکروچ یا لال بیگ ایسی چیز ہے کہ ناخواندہ خواتین کے ساتھ ساتھ (میرے جیسی) پڑھی لکھی خواتین بھی فورا گبھرا جاتی ہیں ops: اگر گھر میں لال بیگ ہوں تو انہں بھگانے کے لیے لہسن پاوڈر الماری میں یا کچن میں یا جہاں جہاں لال بیگ ہوں چھڑک دیں لال بیگ فوری بھاگ جایں گے

مچھروں سے نجات
مچھر وبال جان سے کم نہیں یہ ایسی مخلوق ہے جو بڑوں سے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی نہیں بخشتی یوں تو انہیں بھگانے کے مختلف طریقے اپنایے جاتے ہیں
اگر کسی ایسے وقت میں جب آپ کے پاس میٹ یا جلیبی وغیرہ نہ ہو خصوصا رات کے وقت ایسے میں مچھر زیادہ تنگ کر رہے ہوں تو کمرے میں موجود ٹیبل پر لہسن کے چند بوئے چھیل کر رکھ دیں تو اس کمرے میں مچھر نہیں ائیں گے


گوشت کو محفوظ کرنا
اگر آپ کسی ایسے سفر پر جانا چاہتے ہیں جو کافی طویل ہے یا پکنک تائپ کا سفر ہے تو کھانے کی دیگر اشیا کے ساتھ ساتھ آپ گوشت بھی باسانی لے جا سکتے ہیں
گوشت کے چھوٹے پتلے اور لمبے پیس کر کے اس میں ہلدی۔ نمک۔ سرسوں کا تیل۔ اور پسی ہوئی مرچ لگا کر اس میں سوراخ کر کے بھر دیں پھر انہیں دھوپ میں رکھ کر خشک کر لیں اور ڈبوں میں محفوظ کر لیں
گوشت باسانی خشک ہو کر عرصہ دراز کے لئے کار آمد ہو جائے گا


چاولوں کا نکھار
چاول پکانا کافی محنت طلب کام سمجھا جاتا یے اگر آپ سے زرا سی چوک ہو گئی تو سمجھ لین چاول تو پک ہی جائں گی مگر وہ یا تو ٹوٹ جائیں گے اور یا حلوہ سے بن جائیں گے اگر آپ چاہتی ہیں کہ چاول پکنے کے بعد کھلے کھلے اورنکھرے ہوئے نظرآئیں تو چاول ڈالنے کے تھوڑی دیربعد لیموں کے چند قطرے ڈال دیں
جلے ہوئے چاول کی بو ختم کرنا*
چاول یابریانی پلاو کبھی نیچے سے لگ جائیں*اور جلنے کے بعد ان میں سے جلے کی بو آئے تو چار ڈبل روٹی کے توس چاولوں کے اوپر پھیلا کر ڈال دیں اور آدھی پیالی دودھ ڈال دیں اب اسے دس منٹ ک لئے دم پر رکھ دیں حیرت انگیز طور پر بو ختم ہو جائے گی اور آپ کی محنت ضائع نہیں جائے گی


سبز مرچوں کی جلن
کچھ خواتین کی جلد بے حد نازک یا حساس ہوتی ہے کسی بھی تلخ چیز کے ہاتھ میں آتے ہی انہین الرجی ہو جاتی ہے اگر سبز مرچیں کاٹتے ہوے ہاتھوں میں شدید جلن ہو تو اسے فوری طور پر دور کرنے کےلئے آپ اپنے ہاتھوں کو ہلدی اور چینی ملے محلول میں تھوری دیر کےلئے ڈبو دیں جلن ختم ہو جاے گی
آلو جلدی ابالنا
بسا اوقات آلووں کو جلدی ابالنا ہوتا ہے آلووں کو دیگچی میں ڈال کر مناسب مقدار میں پانی ڈالیں جب پانی ہلکا سا گرم ہوے لگے تو اس میں ایک چٹکی ہلدی اور ایک قطرہ کوکنگ آئل ڈال دین اس سے آلو جلدی گل جائیں گے


پیاز کو جلدی براؤن اور خستہ کرنا
کٹی ہوئی پیاز کو جلدی براون کرنے کےلئے پیاز کو دھوپ میں کچھ دیر سکھائیں جب وہ تھوڑی سوکھ جائے تو پھر اسے تلیں پیاز فورا براون ہو جائے گی خستہ بھی ہو گی اور الگ الگ بھی رہے گی
یہ ترکیب حلیم اور بریانی میں ڈالنے کے لئے ہو گی

تانیہ
02-12-2011, 09:53 PM
پیاز اور آنسو

پیاز چھیلتے اور کاٹتےہوئے آنکھوں سے جو پانی بہتا ہے اس کی وجہ سے کھانا پکانے کے لیے پیاز کاٹنا بہت سے لوگوں کو ناگوار گزرتا ہے ِپیاز کا یہ ٹوٹکا بہت پرانا اورآزمودہ بھی ہے اور بہت سے لوگوں کو یہ پسند بھی ہے ِ
آپ نے جتنےپیاز روز استعمال کرنے ہوں ان کو رات کو پلاسٹک کے لفافے میں ڈال کر اچھی طرح لفافہ بند کر کے فریج میں رکھ دیں ،صبح جب آپ کھانا پکانے کے لیے پیاز کاٹیں گے تو آنکھوں سے ہر گز پانی نہیں نکلے گا ِاگررات کو پیاز رکھنا بھول جائیں توکھاناپکانےسے گھنٹہ ادھ گھنٹہ پہلے بھی پیاز کو فریزرمیں رکھ سکتے ہیں ِ

تانیہ
02-12-2011, 09:54 PM
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کے لئے ایک بڑا چمچہ
چنبیلی کے تیل کا اور اس میں آدھے لیموں کا رس ملا کر لگا لیں۔


دھوپ میں اگر رنگ کالا ہو جا تو
کھیرے کا رس تھوڑے سے دودھ میں
ملا کر روئی سے ہاتھوں اور چہرے پر لگائبں۔
پندرہ منٹ بعد صابن سے ہاتھ منہ دھو لیں۔


ہا تھوں اور چہرے کی پھٹی جلد


ہاتھوں اور چہرے کی پھٹی جلد کے لئے ایک گلاس
عرق گلاب میں دو بڑے چمچے گلیسرین اور ایک لیموں
کا رس نچوڑ دیں۔ رات کو سوتے وقت چہرے ،ہاتھ اور پاوں
کی پھٹی جلد پر مل لیں۔جلد نرم ہو جائے گی۔


ہاتھوں کی جلن دور کرنا


املی کو پانی میں بھگو کر اس کا رس اور
تھوڑی سی چینی اس میں ملا کر ہاتھوں
پر مل لیں تو جلن ختم ہو جائے گی


ہونٹ نرم رکھنے کے لئے


رات کو ناف میں بادام یا زیتون کا تیل لگائیں۔
روغن بادام اور شہد ملا کر روزانہ لگائیں۔
اپنی غزا میں گریپ فروٹ،سنگترہ ،مالٹا سلاد شامل کریں۔
گلاب کے عرق میں گلیسیرین ملا کر رکھ لیں اور روزانہ استعمال کریں۔


کٹے اور کھردرے ہونٹوں پر لپ اسٹک لگانا


ایسے ہونٹ جو کٹے اور کھردرے ہوں
ان پر لپ اسٹک لگانے سے ایک گھنٹہ پہلے
ویزلین لگا کر اس کے بعد کسی تولئے کی مدد سے
صاف کرکے نم کئے ہوئے ہونٹوں پر لپ اسٹک لگا لیں

تانیہ
02-12-2011, 09:55 PM
آگ کی جلن :

آگ کی جلن دور کرنے کے لیے جلی ہوئی متاثر جگہ پر گاجر ،آلو یا کچا دودھ لگنے سے بھاپ کی جلن دور ہو جاتی ہے ۔
جلے ہوئے حصہ پر تیل یا گلیسرین لگایا جائے تو پھر آبلے نہیں* پڑیں*گے ۔

جلد میں نکھار کے لیے :

مالٹے کے چھلکے تھوڑے سے دودھ میں بھگو دیں ۔ چند گھنٹے بعد چھلکوں* کو اسی دودھ میں* پیس کر باریک کر لیں ۔ اب اسے ابٹن کی طرح جلد پر استعمال کریں*
جلد کے داغ دھبے صاف ہو جائیں*گے اور جلد بھی نکھر جائے گی—۔

پاؤں کو ملائم اور خوبصورت بنانے کے لیے :

جب نہا کر نکلیں* تو کسی کریم یا لوشن سے مساج کریں اگر ہو سکے تو گلیسرین کو ہتھیلی پر لگا کر اس میں چند قطرے پانی ملائیں اور پھر پاؤں پر مساج کریں ۔
کچھ عرصہ بعد آپ دیکھیں گے کہ آپ کے پاؤں کبھی بھی خشک نہیں* ہوں*گے اور نہ ہی ایڑیاں *پھٹیں*گی ۔

اگر پھر بھی ایڑیاں*پھٹیں تو رات سونے سے پہلے ، کسی چھوٹے ٹب میں* گرم پانی لیں اس میں کوئی بھی شیمپو اور تھوڑی مقدار میں نمک ڈال کر پاؤں 15 یا 20 منٹ کے لیے اس میں* رکھیں
اسکے بعد پاؤں صاف کر کے کپڑے سے تھوڑا رگڑیں* اور کریم لگا لیں اور ہلکا سا مساج کریں اور سو جائیں۔
صبح اٹھ کر پاؤں دھو لیں۔

ہاتھوں اور چہرے کی پھٹی جلد :

ایک گلاس عرق گلاب میں دو بڑے چمچے گلیسرین اور ایک لیموں کا رس نچوڑ دیں۔ رات کو سوتے وقت چہرے ،ہاتھ اور پاؤں کی پھٹی جلد پر مل لیں۔جلد نرم ہو جائے گی۔

دھوپ میں رنگ کالا ہو جا ئے تو :

دھوپ میں اگر رنگ کالا ہو جا ئےتو رات سونے سے پہلے دودھ میں کھیرے کا رس ملا کر روئی سے ہاتھوں اور چہرے پر لگائبں۔ پندرہ منٹ بعد صابن سے ہاتھ منہ دھو لیں۔

آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے دور کرنے کے لئے :

نیند کی کمی یا بعض دیگر وجوہات کی بنا پر اکثر آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں انہیں دور کرنے کے لئے ایک بڑا چمچہ چنبیلی کا تیل اور اس میں آدھے لیموں کا رس ملا کر آنکھوں*کے گرد لگا لیں۔

پلکیں گھنی کرنے کے لیے :

شہد اور کیسٹرائل ملا کر پلکوں پر لگانے سے پلکیں گھنی ہو جاتی ہیں۔

تانیہ
02-12-2011, 09:56 PM
انہیں بھی آزمائیں

کیڑے مکوڑوں چیونٹیوں اور چھپکلیوں سے پاک باورچی خانے کی حفاظت گھر میں صاف ستھرے ماحول می ضامن ہے اکثر خواتین باورچی خانوں میں رنیگنے والے ان حشرات سے ہونے والے نقصنات کے متعلق پریشان رہتی ہیں ۔اگر باورچی خانے میں چھپکلیاں ہوں تو انہیں باہر نکالنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ مور کا ایک پر باورچی خانے میں لگا دیں اس سے چپکلیاںو دیگر حشرات واپس نہیں آئیں گے ۔
اکثر سردیوں میں ہونٹ پھٹ جاتے ہیں ۔ اس کے لیے گائے کا کچا دودھ ہونٹوں پر لگائیں ہو نٹ بالکل نہیں پھٹیں گے ۔نوڈلز بناتے وقت اکثر انہیں ابالا جاتا ہے اور گرم پانی نکال لیا جاتا ہے ۔گرم پانی سے نکالنے کے بعد ان کے ایک دوسرے سے چپک جانے کا اندیشہ رہتا ہے ۔اگر ابالے ہوئے نوڈ لز نکالنے کے چند منٹوں بعد اس میں ٹھنڈا پانی ڈالیں تو یہ ایک دوسرے الگ رہیں گے ۔جس کے پاس فریج نہ ہو وہ بچے ہوئے شور بے والے سالن کو ایک برتن میں ڈال لے اور پھر کسی ہوا دار جگہ پر ایک بڑے برتن میں ڈال کر رکھے او راس میں خشک شور بے والا برتن رکھ دے ۔ اس طرح سالن خراب نہیں ہو گا اور ایک اسے گرم کرتے ہوئے مناسب مقدار میں پانی ملاکر شور بے کا رنگ دے سکتی ہیں ۔اگر چہرے پر بھورے تل بہت زیادہ ہوں تو کھٹی لسی سے روازنہ منہ دھونے سے وہ ختم ہو جاتے ہیں کھٹی لسی کے ساتھ ساتھ خالص گلیسرین عرق گلاب میں ملا کر چہرے پر روز مساج کر یں او رگھنٹہ بھر بعد دھولیں ۔بھورے تل اور دیگر داغ دھنبے آہستہ آہستہ مٹنے لگیں گے ۔اگرآپ بھولنے کی عادی ہوں تو چند بادام اور کالی مرچ ملا کر پوڈر بنا لیں اورایک بوتل میں رکھ لیں ۔روزانہ نہا ر منہ اسے ایک چائے کا چمچہ کھا لیا کریں ۔ حافظہ تیز ہوجائے گا اور بھولی باتیں بھی عاد آنے لگیں گی ۔
استعمال شدہ چائے کی پتی کو ایک الگ برتن میں نکا ل کر خشک کر لیں اب اس کو ایک ململ کے کپڑے پر لگا کر اس سے برتن وغیر ہ صاف کیے جائیں تو وہ چمک اٹھیں گے ۔
لکڑی کی چیزوں سے دھوئیں یا سیاہی کے دھبے دور کرنے کے لیے مٹی کے تیل میں نو شادر ملا کر لکڑی کی چیزوں پر ملیں ۔دھبے غائب ہو جائیں گے ۔
موزوں پر اگر بروان جوتے کی پالش لگ جائے تو سہا گہ ملنے سے پالش کا داغ دور ہو جائے گا ۔

تانیہ
02-12-2011, 09:57 PM
سر اور پٹھوں کے امراض

صداع، درد سر

صداع حار: اگر درد سر گرمی کی وجہ سے ہو تو لعاب بہدا نہ شیرہ عناب شیرہ تخم کا بنو مقشر، شیرہ مغز کدویے شیریں، عرق گاؤ زباں میں نکال کر شربت نیلوفر ملا کر پلائيں لیکن اگر قبض کی شکایت ہو تو بجاۓ شربت نیلوفر کے خمیرہ بنفشہ یا ترنجین استعمال کریں۔

اور اگر گرمی کی زیادتی ہو اور تبرید زیادہ مدنظر ہو تو شیرہ تخم خرذ سیاہ اضاذ کریں اور اگر صفراء کا غلبہ ہو، یا منہ کا مزہ نمکین ہو تو شیرہ آلو بخارا کا اضافہ کریں، اگر حلق میں درد ہو وت شربت نیلوفر کے بجاۓ شربت توت سیاہ کا اضافہ کریں کیونکہ توت حلق کے لۓ ایک مخصوص چيز ہے۔ اگر نزلہ کی وجہ سے ہو تو نزلہ کی دوائيں پلائيں جس کا بیان آگے آنے والا ہے، اگر تلیین کی ضرورت ہو تو نسخہ ذیل سے تلیین کرائيں۔

نسخہ تلیین: گل بنفشہ عناب آلو بخارا گل نیلوفر تخم کاسنی تمرہندی ترنببین مغز فلوس خیاء شبز گلقند روغن بادام۔ اور بیرونی طور پر یہ ضماد پیشانی پر لگائيں۔

ضماد صندل سفید تخم کا ہو کشنیز خشک کافور پانی میں پیس کر پیشانی پر لیپ لگائيں۔ شدت درد کی حالت میں زعفران افیون جوائن فراسبانی اسی نسخہ میں اضافہ کر کے لگا سکتے ہیں۔ یا قرص مثلث کو سبز دھنۓ یا پوست خشخاش کے پانی میں پیس کر ضماد کریں۔

تانیہ
02-12-2011, 09:58 PM
اجوائن
ہاضمہ کی بیماریوں کی شفا کے لیے بھی استعمال ہوتی ہے۔

ادرک
ادرک کا ورق جلن یا سوزش کے ساتھ سوجن یا ورم کم کرنے ، طبیعت کی مالش، قے سے آرام پہنچاتا ہے۔ جڑی بوٹ کے ڈاکٹر اس کو اتھرائٹس ، برانکئٹس اور السراٹئیو کولائٹِس کی سوجن یا ورم کو کم کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ ادرک درد کو بھی کم کرتا ہے۔ اردک کی بو , ججرون، زوگولیس، اور جنجرولیس تیلوں کی وجہ سے ہے۔جنجرولیس کے اثرات سکون بخشی اور انٹی جراثیمی ہیں۔ امریکن ہربل پراڈکٹ ایسوسی ایشن (اے۔ایچ۔پی۔اے) کی رائے ہے کہ حمل کےدوران سوکھی ادرک استعمال نہینں کرنی چاہئے۔ اورجن لوگوں کوگیل اسٹون ہیں ان کو ڈاکٹر کی رائے کی رائے کی ضرورت ہے۔

الائچی
مصفی ، دافع تشنج ، دافع ریاح ، مقویات دماغ، قوت ہاضمہ ، پیشاب لانا ، بلغم نکالنے والا ، دوائےمقوی ، مقویٴ معدہ اور طاقت بخش کی صفات رکھتی ہے

املی
میں کیلشیم، فاسفورس، ائرن، تھیامِن، رِبوفلاون اورنیاسِن موجود ہے۔ املی ہاضمہ میں مدد دیتی ہے اور بخار کو کم کرتی ہے۔ املی دافع ریاح ہے ۔پِتوں کی بیماروں کا علاج اور یہ مصفی خون ہے۔

پودینہ
سارا پودا دافع جراثیمی اوردافع بخاریاتپ ہے- اسکاعطرمسکن دوا ہے۔ سردرد ، گلے کی خرابی، پیٹ کا درد اورخارش میں بھی فائدہ مند ہے۔ اس سےحاصل کیا ہوا مینتھنول مرہم میں استعمال کیاجاتا ہے۔

تیز پتہ
ہای بلڈ شوگر، مائ گرین سر درد، انفیکشن ، اورگیسٹریک السر میں مفید

دار چینی
ہر روز آدھا چمچہ دارچینی کا کھانے میں استعمال بلڈ میں شکر، کلسٹرول اور ٹرائی گلسرایڈ کو کم کرتا ہے۔ دارچینی دافع ریاح ہے اور طبیعت کی مالش اور پیٹ کا پھولنا کو ختم کرتا ہے۔

دھنیا
ہاضمہ اور پیٹ ابارنےوالی بیماریوں کے لیے اچھا ہے۔ نظام عصابی کے لئے مفید ہے اسک علاوہ دواؤں کا ذائقہ کواچھا بنانے میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

زیرہ
دافع قبض، دافع تشنج، دوائےمقوی، دافع ریاح، دوامقویٴ معدہ ہے۔

سرسوں (رائی)
بچھو اور سانپ کے ڈنک کا علاج ہے۔ مرگی ، دانت کا درد، گردن کی سختی ، جوڑاں کا درد اور سانس کی بیماریوں میں دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔

سویا (ڈِلّ)
بچوں کو ڈِلّ کا پانی ہاضمہ کیلئےدیا جاتا ہے۔ ہچکی کو بھی بند کرتا ہے۔ اس کا پانی پینے سے نیند آسانی سےآتی ہے۔

سونف
سانس کوخوشبو دینے کے لے کھانے کے بعد کھایا جاتی ہے۔ ہاضمہ میں مدد کرتی ہے۔ کھانسی کی دواؤں میں ملایہ جاتی ہے۔مصفی، دفاع ریاح ، دافع تشنج ، خواب آور ہے اور ہچکچی ختم کرتی ہے۔

تانیہ
02-12-2011, 09:59 PM
بچوں کی مختلف تکالیف میں مفید گھریلو نسخے

بچے پھول کی مانند ہوتے ہیں۔چھوٹی سی تکلیف سے بھی کملا جاتے ہیں ۔اگر ان چھوٹی چھوٹی تکالیف کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو مرض بڑھ بھی سکتا ہے ۔ ڈاکٹر کے پاس بچوں کو چھوٹی موٹی تکالیف میں لیکر جایئں تو عموما وہ اینٹی بایوٹک کا استعمال کرواتے ہیں جسکی وجہ سے بچوں کی قوت مدافعت کم ہو جاتی ہے اور وہ بار بار بیمار پڑتے ہیں۔ ذیل میں کچھ مفید اور آزمودہ گھریلو ٹوٹکے درج کیے جا رہے ہیں۔

اگر بچے کو بد ہضمی ہو جائے تو ایک تولہ سونف اور ایک تولہ پودینہ ایک پاؤ پانی میں خوب ابال اور چھان کر رکھ لیں اور وقفے وقفے سے بچوں کو پلایئں۔بچہ دودھ ہضم کرنے لگے گا اور صحتمند ہو جائے گا۔

اگر بچہ الٹیاں کرے یا دودھ پینے کے فورا بعد بغیر پھٹا دودھ الٹ دے تو سہاگہ توے پر بھون لیں اور چٹکی بھر دودھ میں گھول کر دیں۔ اس سے پیٹ کا درد ،گیس وغیرہ ختم ہو جاتی ہے اور دودھ ہضم ہونے لگتا ہے اور الٹیاں بھی بند ہو جاتی ہیں۔

بچوں کے دانت نکلنے کا وقت والدین کے لیے بہت صبر آزما ہوتا ہے۔پسی ہوئی ملیٹھی ،شہد اور نمک تینوں کو ملا کر مسوڑھوں پر ملنے سے دانت با آسانی نکل آتے ہیں۔

وڈورڈز کا گرائپ واٹر پلانے سے بھی دانت آسانی سے نکل آتے ہیں۔ہومیوپیتھک میں شوابے کی بایو پلاسجین نمبر ٢١ بھی دن میں تین بار دو دو گولیاں دینے سے بچوں کے دانت آسانی سے نکل آتے ہیں۔

کند ذہن بچوں کا حافظہ تیز کرنے کے لیے بچے کو ایک چھوٹی الائچی کے دانے اور چینی ملا کر باقاعدگی سے دودھ کے ساتھ کھلایئں۔حافظہ بہتر ہو جائے گا۔

بچوں کے توتلے پن کو دور کرنے کے لیے نو عدد کالی مرچ اور نو عدد گری بادام حسب منشا چینی کے ساتھ ملا کر چٹنی بنا کر رکھ لیں اور رات کو چٹایئں اور صبح تازہ مکھن چینی ملا کر چٹایئں۔

بچوں کو اگر قبض ہو جائے تو انہیں دوا نہ دیں بلکہ اگر شیر خوار بھی ہیں تو انہیں چائے کا ہلکا قہوہ شکر ساتھ میں پکا کر دیں ۔ان شاءاللہ قبض کی شکایت دور ہو جائے گی۔چھوٹے بچوں کو نیم گرم پانی ملانے سے بھی بچوں کو قبض کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔

تانیہ
02-12-2011, 10:00 PM
سورج کی تپش

گرمیوں میں سورج سے نکلنے والی کرنیں حساس جلد خواتین کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں یہ کرنیں تمام جلد کو جُھلسا دیتی ہیں ارو چھائیاں پڑ جاتی ہیں ان جھائیوں پر توجہ نہ دینے کی صورت میں جلد کے کینسر کی ابتدا بھی ہو سکتی ہیے۔ جو خواتین آوٹ ڈور ورک کے سلسلے میں زیادہ تر دھوب میں رہتے ہیں ان کے لیے زیادہ خطرہ ہے۔ دھوپ میں نکلنا ضروری ہو تو آنکھوں پر دھوپ کا چشمہ لگائیں۔ چھتری کا استعمال کریں۔ ٹھنڈی کریم یا لوشن لگائیں اور مہینے میں ایک بار ڈاکڑ کو ضرور دکھائیں

تانیہ
02-12-2011, 10:01 PM
کھانسی سے نجات
اگر آپ کو کھانسی آ رہی ہو تو ایک چمچہ شھد اور تھوڑی سی کالی مرچ استعمال کریں تو کھانسی سے افاقہ ہوگا۔شکریہ

تانیہ
02-12-2011, 10:01 PM
سالن میں مرچیں زیادہ ہو جائیں

اگر سالن میں مرچیں زیادہ ہو جائیں تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں
آپ ایسا کریں کہ سالن کا تیل اتار لیں اور نیا تیل ڈال کر ایک ٹماٹر سالن
میں ڈال کر بھون لیں ،مرچیں کم ہو جائیں گی

تانیہ
02-12-2011, 10:02 PM
جوتے کے بو سے نجات
صابن کی ٹیکیوں کے ریپرز مت پھینکیں انہیں جوتوں کے ریک میں رکھتے جائیں اس سے جوتوں اور موزوں سے آنے والی بو سے محفوظ ہو جائیں گے۔

تانیہ
02-12-2011, 10:03 PM
مہندی کا رنگ تیز کریں


مہندی کا رنگ زیادہ تیز کرنے کے لئے اس میں دودھ قہوہ اور سرسوں کا تیل ملا کر لگائیں اس سے رنگ زیادہ آئے گا

تانیہ
02-12-2011, 10:03 PM
فرج کی بو ختم کریں

اگر کسی وجہ سے آپکی فرج سے بو آ رہی ہے تو اسے دور کرنے کے لئے کوئلے کو پیس کر کسی پلیٹ میں ڈال کر فرج میں رکھ دیں کچھ دنوں بعد کوئلے کو بدلتے رہیں انشاءاللہ فرج کی بو ختم ہو جائے گی

تانیہ
02-12-2011, 10:06 PM
گاجر کے جوس میں ایک سیب کاٹ کر ڈال لیں دونوں کا مکس جوس پیئیں انشاءاللہ اسکا ذائقہ بھی اچھا لگے گا اور چشمے سے بھی نجات ملے گی اسکے علاوہ مچھلی زیادہ سے زیادہ کھائیں کم از کم ہفتے میں دو بار

تانیہ
02-12-2011, 10:07 PM
چہرے کی چھائیں دور کرنے کا طؕریقہ



لیمو کے روز استعمال سے چہرے کی چھائیاں دور ہو جاتی ہیں
لیموں آدھا
ہلدی آدھا ٹی سپون
بیسن دو ٹی سپون
ملا کر پیسٹ بنا لیں اور یہ پیسٹ چہرے پر لگائیں تین بار استعمال کرنے سے چہرے کی چھائیں دورہو جائیں گی

تانیہ
02-12-2011, 10:10 PM
سالن تھوڑا سا بھی جل جائے تو پورے سالن میں جلنے کی مہک آ جاتی ہے ِ
اگر کبھی ایسا ہو تو جس دیگچی میں سالن جلا تھا اس میں سے نکال کر صاف دیگچی میں ڈالیں اور پھر سالن کی مقدار کی مناسبت سے تھوڑا سا دودھ ڈالیں
تمام مہک ختم ہو جائے گی

تانیہ
02-12-2011, 10:11 PM
کریلے کی کڑواہٹ دور کرنے کا ٹوٹکہ

کریلےکی کڑواہٹ دور کرنے کے لیے بعض خواتین نمک لگا کر دھوتی ہیں ِاور بعض املی کا استعمال کرتی ہیں ِاس طرح کڑواہٹ تو بےشک دور ہو جاتی ہے مگر اس کے وٹامنز بھی ضائع ہو جاتے ہیں ِمیں آپ کو وٹامنز ضائع کئے بغیر کڑواہٹ دور کرنے کا ٹوٹکا بتاتی ہوں ِ
کریلے کو دھو کر اچھی طرح خشک کر لیں ِیا کسی کپڑے سے اچھی طرح پونچھ لیں ِاس کے بعد چاہیں تو چھلکے اتار لیں یا چھلکے سمیت ہی کاٹ لیں ِکاٹنے کے بعد گرم تیل میں فرائی کر کے نکال لیں ِپھر جس چیز (یعنی قیمہ ‘دال‘پیاز) میں پکانا چاہیں پہلے اسے تیار کر لیں پھر اس میں فرائی کریلے ڈال کر دم دے دیں ِدراصل کریلے پانی لگنے سے ہی کڑوے ہوتے ہیں ِلہذا ٹوٹکہ یہی ہے کہ اسے پانی نہ لگنے دیں

تانیہ
02-12-2011, 10:12 PM
چیونٹیوں سے نجات

گھر میں چیونٹیوں سے بچاؤ کے لیے گھر کے دروازے کے کونے میں آدھی
چھلکا اتری پیاز رکھ دیں ِ چیونٹیاں گھر میں نہیں آئیں گی

تانیہ
02-12-2011, 10:13 PM
ہچکی بند کرنے کے لیے

ہچکی آرہی ہو تو لونگ کھا لیں ِہچکی بند ہو جائے گی
یاپھر گنڈیریاں چوسنے سے بھی ہچکی بند ہو جاتی ہے

تانیہ
02-12-2011, 10:14 PM
ابلےانڈےکی پہچان

اگر آپ نے یہ دیکھنا ہو کہ انڈہ ٹھیک طور پر ابلا ہوا ہے یا نہیں تو انڈے کو پانی سے نکال کر گھما کر دیکھیں ِاگر یہ لٹو کی طرح گھومے تو سمجھ لیں کہ انڈہ پک گیا ہے اگر ٹھیک طرح نہ گھومے بلکہ لڑکھڑا کر گر پڑے تو سمجھ لیں کہ انڈہ ابھی کچا ہے

تانیہ
02-12-2011, 10:15 PM
جلے ہوئے کا زخم

بعض اوقات کھانا پکاتے وقت گرم گھی ‘آئل یا کوئی بھی چیز ہمارے اوپر گر جاتی ہے اس کے لیے فوری طور پر جلی ہو ئی جگہ پر تھنڈا گھی لگائیں اس سے نہ تو چھالہ پڑے کا نہ جلن ہو گی اور دو سے تین گھنٹوں بعد جلد ایسی ہی ہو گی جیسے جلنے سے پہلے تھی یعنی نشان بھی نہیں پڑے گا

تانیہ
02-12-2011, 10:15 PM
روسٹ گوشت نرم کرنا

روسٹ گوشت خستہ و نرم کرنے کے لیے پہلے اس پر آدھی پیالی سرکہ میں
ایک چمچ میٹھا سوڈا اور ایک چمچ چینی گھول کر ڈال دیں ِ گوشت خستہ ونرم ہو جائے گا

تانیہ
02-12-2011, 10:16 PM
آنکھوں کی کمزوری

آنکھوں کی نظر کمزور ہو تو ایک کپ خشخاش دھو کر سکھا لیں ِاس میں آدھا کپ بادام،آدھا کپ سونف،آدھاکپ سوکھادھنیا اور مصری ملا کر پیس لیں ِاور صبح شام ایک کپ دودھ کے ساتھ ایک چمچ کھا لیں ِانشاءاللہ کچھ ہفتوں بعد نظر میں نمایاں بہتری ہو گی

تانیہ
02-12-2011, 10:17 PM
دانےدار چاول

چاول ابالتے وقت اگر چاول میں ایک چمچ سرکہ ڈال کر ابالیں
تو چاول دانےدار،لمبے لمبے اور کھلے کھلے بنیں گے

تانیہ
02-12-2011, 10:18 PM
لہسن زیادہ دیر محفوظ کرنا

لہسن کو اگر لمبے عرصے تک محفوظ اور تازہ رکھنا ہو تو سارے لہسن کو چھیلیئے اور ایک درمیانے سائز کے شیشے کے جار کے اندر ڈال دیں اس کے بعد جار میں اتنا
زیتون کا تیل ڈالیے کہ تمام لہسن کے جوئے مکمل طور پر اس سے ڈھک جائیں ِ
پھر جار کو اچھی طرح سے بند کر کے فریج میں رکھ دیں ِ
لیجئے اب آپ کا لہسن زیادہ دیر تک محفوظ رہے گا اور آپ آرام سے اسے استعمال کر سکتے ہیں

تانیہ
02-12-2011, 10:18 PM
مسور کی دال جلد گلائیں

مسور کی دال پکاتے وقت اگر اس میں ہلدی یا گھی شروع میں ہی ملا دیں
تو اس سے دال جلدی گل جائے گی

تانیہ
02-12-2011, 10:19 PM
سبزیوں کے وٹامن ضائع ہونے سے بچائیں

سبزیوں اور چنوں وغیرہ کو ابالتے ہوئے اگر نمک کے ساتھ چند قطرے ناریل کا تیل
ڈال دیا جائے تو وٹامنز ضائع ہونے سے بچ جاتے ہیں

تانیہ
02-12-2011, 10:20 PM
کپڑے سے زنگ کا داغ دور کرنا

اگر کپڑے پر زنگ کا داغ لگ جائے تو پریشان ہو نے کی ضرورت نہیں ِ
آپ ایسا کریں کہ اس کپڑے تو دودھ میں ایک گھنٹہ کے لیے بگھو دیں اور پھر
صابن سے د ھو لیں ِ داغ ختم ہو جائے گا

تانیہ
02-12-2011, 10:21 PM
بھنڈی کی لیس ختم کرنا

بھنڈی گوشت بناتے وقت اگر اس میں کچے آم (کیری) کے چھلکے اتار کر ڈالیں تو
بھنڈی میں چیپ (لیس) نہیں آئے گی اور بھنڈی گوشت نہایت ہی مزیدار بنے گا

تانیہ
02-12-2011, 10:22 PM
اوون صاف کرنا

اوون صاف کرنے کے لیے گرم پانی اور بیکنگ پاؤڈر کا آمیزہ بنا کر رکھ لیں ِجب بھی اوون صاف کرنا ہو تو اسفنج کے ساتھ یہ آمیزہ لگا کر دھبوں کو صاف کر لیں ِ
دھبے آرام سے صاف ہو جائیں گے

تانیہ
02-12-2011, 10:23 PM
چکنائی کے داغ

گرم کپڑوں پر اکثر چکنائی کے داغ لگ جاتے ہیں
چکنائی کے داغ پر تھوڑا دہی لگا دیں اور پھر صاف کر لیں ِدھنے صاف ہو جائیں گے

سقراط
02-24-2011, 12:27 AM
http://www.geo.tv/2-23-2011/urdu/2-23-2011_138079_1.gif

تانیہ
03-02-2011, 04:36 PM
تھینکس فار شیئرنگ سقراط جی

اوشو
04-03-2011, 06:20 PM
مجھے آنکھیں بند کرنے کے بعد کچھ نظر نہیں آتا اس کے لیے کوئی ٹوٹکہ ہے کسی کے علم میں؟:s

تانیہ
04-06-2011, 07:13 PM
مجھے آنکھیں بند کرنے کے بعد کچھ نظر نہیں آتا اس کے لیے کوئی ٹوٹکہ ہے کسی کے علم میں؟:s

اوشو جی آنکھیں بند کریں تو دل سے ایک بار عطیہ کا نام لیا کریں مجھے یقین ہے کہ آنکھیں بند کرنے کے بعد اور کچھ دکھائی دے نا دے عطیہ ضرور دکھائے دے گی خواب میں ...ہاہا

این اے ناصر
04-17-2011, 11:04 PM
تانیہ جی لگتاہے اپ نے توٹوٹکوں میں Ph.Dکی ہوئی ہے. خیراپنی اس کاوش کوجاری رکھوتاکہ کسی کابھلاہو.

مریم بتول
04-18-2011, 01:35 PM
نائس شئیرنگ..............تھینکس تانیہ بہن.