PDA

View Full Version : ہمارا کراچی



شاہنواز
01-16-2014, 04:21 PM
ہمارا کراچی پاکستان کا تجارتی حب غرباء کو پالنے والا شہر اور سب سے بڑی بات یہ کہ منی پاکستان کہ یہاں دنیا کی ہر قوم کا باشندہ ملے گا کچھ دہائی قبل امن پسند شہر تھا ـ
یہاں کے لوگ دہشت گردی کے نام سے وقف تک نہ تھے پھر وقت نے کروٹ لی اور اس شہر کو بھی کسی کی نظر لگ گئی اوردہشت گردی کے منحوس سائے بھی اس شہر میں داخل ہوگئے اور دہشت گردی کے بھوت نے اس شہر کراچی میں ایسے ڈیرے ڈالے کہ نئی نaسل کو پتا ہی نہیں ہے کہ امن کیا ہوتا ہے پرانے لوگوں سے معلوم کریں جو یہاں جم گئے اور اب ان وقتوں کو یاد کرتے ہیں جب اس شہر کراچی میں امن کی فاختہ اڑا کرتی تھیں او ر ایک قتل پر پورا کراچی شہرمیں سناٹا چھاجا یا کرجاتا تھا وقت کی کروٹ نے سب بدل کر رکھ دیا کچھ بھی ہوجائے شہر میں 20 اموات تو معمولی گردانی جاتی ہیں اور رات کو سونے سے پہلے گنتی کی جاتی ہے کہ آج کتنے لاشے گرے اگر 20،18 سے کم ہوتو سکھ کا سانس لیا جاتا ہے
کہ آج قدرے امن ہے یہ امن کا شہر کراچی مجھے وہ دن یا د ہے جب یہ شہر روشنیوں کا شہر کہا جاتا تھا اوریہاں تو رات کا تصور ہی نہیں تھا کہ رات کب ہوتی ہے یا نہی ہوتی جماعتوں نے جب کراچی کو اپنا اکھاڑہ بنایا ہے تب سے کراچی قبرستان اور دہشت گردوں کا شہر کہلایا جانے لگا ہے آخر کیوں یہ نام نہاد جماعتیں اپنا تسلط قائم رکھنے کے لئے یہاں کے معصوم بچوں سے ان کی معصومیت کیوں چھین رہی ہیں اوران کا مستقبل کیوں داؤ پر لگارہیں ہیں ؟ کیوں ان کو اپنا آلہ کار بناکر ایک اچھے پاکستانی شہری سے دہشت گردی کا لیبل ان پر چسپاں کرنے پر تلی ہوئی ہیں؟

انجم رشید
01-17-2014, 09:38 AM
ملک عزیز میں تب ہی امن قائیم ہوگا جب ہم جوش سے نہیں ہوش سے کام لیں گے ہم صرف جزباتی ہیں ہر بات کو جزبات میں لیتے ہیں کوئی لسانی نعرہ لگاتا ہے تو ہم بنا سوچے سمجھے اس کی باتوں میں آجاتے ہیں کوئی مسلک کی بات کرتا ہے تو ہم بنا سوچے اس کے پیچھے دوڑ لگا دیتے ہیں یعنی ہر بات کو جزبات میں لیتے ہیں یہ نہیں سوچتے کہ یہ انسان کہیں ہمیں استعمال تو نہیں کر رہا ہے ۔
کاش ہم جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں ۔
اللہ تبارک وتعالی ملک عزیز کو ہر آفت سے محفوظ رکھے آمین