PDA

View Full Version : نابینا پاپ گلوکار کا تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کا نیا ریکارڈ



تانیہ
11-24-2010, 10:49 PM
نابینا پاپ گلوکار کا تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کا نیا ریکارڈ
ترکی کے نابینا پاپ گلوکار میٹن سینٹرک نے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق مشرقی ترکی کے عرف کے ہوائی اڈے کے رن وے پر تیزی سے گاڑی چلانے کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں پوری دنیا سے نابینا افراد نے شرکت کی۔ مقابلے میں ترکی کے نابینا میں گلوکار میٹن سینٹرک نے 292 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ رن وے پر گاڑی چلانے کے دوران ایئر فون کے ذریعے راستے سے متعلق انہیں ہدایات دی جاتی رہیں تاکہ وہ حادثہ کا شکار نہ ہو جائیں تاہم حیرت انگیز طور پر بغیر کسی حادثہ کے وہ مقررہ مقام پر پہنچ کر دنیا کے تیز ترین نابینا ڈرائیور بن گئے جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مشکل کام تھا جس میں انکی جان بھی جا سکتی تھی تاہم وہ اس پر بہت خوش ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز برطانوی بنک منیجر کے پاس تھا۔