PDA

View Full Version : Html ویب سائٹ کو ورڈ پریس میں کیسے کنورٹ کروں؟



تجمل حسین
02-02-2014, 02:52 PM
السلام علیکم !
جناب صورت احوال کچھ اس طرح ہے کہ میں نے ایچ ٹی ایم ایل ایک ویب سائٹ بنائی تھی۔ ویب سائٹ کا سائز تو بہت کم تھا لیکن اس کا ڈیزائن مجھے بہت پسند ہے۔ اس میں مشکل یہ تھی کہ میرے پاس اس کے لیے کنٹرول پینل نہیں تھا۔ یعنی ہر پوسٹ شائع کرنے کے لیے مجھے ایچ ٹی ایم ایل پیج کو ہی ایڈیٹ کرنا پڑتا تھا۔ اور ہوم پیج پر پوسٹس کو صفحات میں بھی کنورٹ نہ کرسکا۔ اس لیے اب میں نے ورڈ پریس پر ویب سائٹ بنانے کا سوچا ہے۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ ورڈ پریس کے لیے کوئی ویب سائٹ ٹائپ کا تھیم نہیں مل رہا انگلش میں۔ اردو میں تو دستیاب ہیں۔ اب میں سوچ رہا ہوں کہ ایچ ٹی ایم ایل ویب سائٹ ہی کسی طرح ورڈ پریس میں تبدیل کر لوں۔ اس طرح ڈیزائننگ کی محنت دوبارہ سے نہیں کرنا پڑے گی۔ اگر آپ کے پاس اس کا کوئی حل ہو تو برائے مہربانی ضرور بتائیں۔ میرا متن یا کونٹینٹ اتنا اہم نہیں ہے اصل مسئلہ ڈیزائن کا ہے۔
پلیز ضرور مدد کریں۔
والسلام!

بےباک
02-02-2014, 05:54 PM
یہ ایک طویل مرحلہ ہے ، اس کا طریقہ کار یہاں سے سمجھئے ، امید ہے یہ لنک مفید ثابت ہو گا ۔سٹیپ بائی سٹیپ
https://thethemefoundry.com/blog/html-wordpress/
ایچ ٹی ایم ایل سے ورڈپریس کیسے کنورٹ کرتے ہیں ،
اور تھیم کے لئے ، اس لنک کو دیکھئے ،
http://www.sitepoint.com/create-your-own-wordpress-theme-from-an-html-template/

تجمل حسین
02-02-2014, 09:51 PM
جناب اگر کسی اردو ٹیوریل کا لنک ہوتو مہربانی فرمائیں۔:smiley-chores006:

محمدانوش
02-03-2014, 12:14 PM
نائس شییرنگ

محمد وقاص
02-23-2014, 12:35 AM
ایچ ٹی ایم ایل میں بنی ویب سایٹ کا ڈھانچہ یا تھیم ورڈ پریس تھیم میں تبدیل کیا جا سکتا ہے لیکن اس سے آپ کے مواد کی ترسیل ممکن نہیں ہو گی۔
اگر آپ اپنا پرانا مواد۔ پوسٹس، مضامین وغیرہ ورڈ پریس میں لے جانا چاہتے ہیں تو اس کا حل یہی ہے کہ آپ ورڈ پریس میں ویب سایٹ بنا کر اپنا مواد کاپی ۔پیسٹ کر کے ایک ایک مضمون کی صورت میں ورڈ پریس میں منتقل کریں۔
اگر آپ ایسا نہیں کرنا چاہتے تو آپ اپنے ورڈ پریس میں نئی ویب سایٹ بنا کر پرانا مواد static link کی صورت میں ورڈ پریس میں لگا دیں، یوں آپ کی پرانی ویب سایٹ کے ڈیٹا ورڈپریس کی ویب سایٹ سے براہ راست رسائی ممکن ہو سکے گی۔

تجمل حسین
03-04-2014, 02:35 PM
محترم وقاص صاحب !
میں ایچ ٹی ایم ایل ویب سائٹ کا صرف ڈھانچہ ہی ورڈ پریس میں کنورٹ کرنا چاہتا ہوں۔ مواد کی فکر نہیں ہے وہ میں کاپی پیسٹ کرلوں گا۔ اصل مسئلہ تھیم کو ورڈ پریس میں کنورٹ کرنے کا ہی ہے۔ اگر آپ کے پاس اس کے متعلق اردو میں کوئی مواد ہو تو برائے مہربانی ضرور شیئر کریں۔
شکریہ۔