PDA

View Full Version : ناشکری



محمدانوش
02-03-2014, 02:55 PM
ناشکری انسان کی سرشت میں شامل ہے۔ صحت یاب ہو کر کبھی طبیب کی یاد نہیں آتی۔ اس کی کشتی طوفان میں پھنس جائے تو اسے صرف خدا یاد آتا ہے۔ پھر وہ خدا اپنے مجبور و بے کس بندے کو سمندر سے نکال کر خشکی پر لے آتا ہے تو بندہ یک دم سب کچھ فراموش کر دیتا ہے۔ الله ان کو زیادہ عزیز رکھتا ہے جو سکھ میں بھی عاجزی اختیار کیے رہتے ہیں۔