PDA

View Full Version : آ سہیلی بوجھ پہیلی



گلاب خان
12-15-2010, 08:22 PM
کہ مُکرنیاں

کوٹ پینٹ کی شان بڑھائے
سردی بھی کچھ دُور بھگائے
گلے میں جس کو باندھے بھائی
اے سکھی مفلر
نا سکھی ٹائی


سارے گھر میں شور مچائے
کوئی اس کو روک نہ پائے
بجا رہا ہے ننّھا راجہ
اے سکھی سیٹی
نا سکھی باجہ


کُٹنی نے جب چُغلی کھائی
چاچا جی نے مار لگائی
تھّپڑ کی ہر تھاپ پہ ناچی
اے سکھی کٹنی
نا سکھی چاچی


ٹپ ٹپ کر کے جل تھل کر دے
سارے گھر کو پاگل کر دے
ہر کمرے کو کر دے آنگن
اے سکھی نالا
نا سکھی ساون

بےباک
12-16-2010, 11:15 PM
ان کے جوابات بھی لکھنے ہیں کیا؟؟
کچھ انعام وغیرہ ملے گا ،
.
.

گلاب خان
12-17-2010, 12:57 AM
انعام ہے نا واھھھھ

صباحت
12-18-2010, 12:30 PM
ہر پہیلی کا جواب تو خود ہی دے دیا سہیلی نے.......اسی کی کریے؟؟؟:huh:

بےباک
12-19-2010, 08:46 PM
صباحت کو انعام دیا جائے ،
اس نے اصل بات کو فورا سمجھ لیا،
.................................واہ جی واہ

تانیہ
12-21-2010, 04:31 PM
ہاہا...اچھا کیا خود ہی پہیلی اور جواب لکھ دیئے ورنہ مجھے جواب دینے پڑتے اور پھر سب کہتے کتنی خراب لڑکی ہے بڑوں کو جواب دیتی ہے ...ہاہا

سقراط
07-22-2011, 04:54 AM
سر ٹوٹے سل بٹہ ٹوٹے

وہ چيز کبھي نہ ٹوٹے

نگار
07-06-2014, 03:01 AM
سہیلی بوجھ نہیں پایا یہ پہیلی :crying2: