PDA

View Full Version : کوئی اگر سوچے ...سمجھے _



محمدانوش
02-04-2014, 04:55 PM
کوئی اگر سوچے ...سمجھے _______!!!


موجودہ دنیا میں جسطرح ہدایت کے مواقع رکھے گۓ ہیں اسی طرح
گمراہی کے راستے بھی کھلے ہوۓ ہیں ، ہر آدمی آزاد ہے کہ وہ جس رخ پر چاہے چلے،

وہ مواقع کو جس طرح چاہے استعمال کرے ، اپنی قوتوں کو جس کام میں چاہے لگاۓ ، مگر یہ سب وقتی ہے نہ کہ مستقل -

یہاں جو شخص حق کی آواز کو رد کرنا چاہے اسکو بآسانی ایسے خوبصورت الفاظ مل جاتے ہیں جنکو بول کر وہ اپنے آپکو جھوٹے یقین میں مبتلا کر لے،

یہاں دین کی سچی دعوت کو نظر انداز کرکے بھی آدمی ایسے در و دیوار پا لیتا ہے جنکے ساۓ میں وہ پناہ لے سکے،

یہاں خدا کی پکار کی طرف سے اپنے کانوں کو بند کرکے بھی ایسی چٹانیں مل جاتی ہیں جو کسی کو یہ تسکین دے سکیں کہ اس نے اپنے لئے ایک مضبوط سہارا دریافت کرلیا -

مگر جب پردہ ہٹے گا تو یہ چیزیں اتنی بے معنی ثابت ہونگی جیسے انکا کوئی وجود ہی نہ تھا -

جب قیامت کی چنگھاڑ بلند ہوگی اور کائنات کا مالک اپنے جلال کے ساتھ ظاہر ہوگا تو آدمی اتنا بے بس ہوگا کہ اسکے لئے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا کہ ان تمام باتوں کو مان لےجنکو ماننے کے لئے وہ پہلے تیار نہیں ہوتا تھا -

حقیقت یہ ہے کہ آدمی اگر آنے والے دن کی ہولناکی کو جانے تو اسکی چلتی ہوئی زبان بند ہو جاۓ جسکے الفاظ کا ذخیرہ آج کسی طرح ختم ہونے والا نظر نہیں آتا -

اس کے اٹھے ہوۓ ہاتھ رک جائیں جسکو اخلاق و انسانیت کا ہر وعظ روکنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے -

بےباک
02-05-2014, 08:39 AM
حقیقت یہ ہے کہ آدمی اگر آنے والے دن کی ہولناکی کو جانے تو اسکی چلتی ہوئی زبان بند ہو جاۓ جسکے الفاظ کا ذخیرہ آج کسی طرح ختم ہونے والا نظر نہیں آتا -

اس کے اٹھے ہوۓ ہاتھ رک جائیں جسکو اخلاق و انسانیت کا ہر وعظ روکنے میں ناکام ثابت ہو رہا ہے -
بہت خوب ، شاندار