PDA

View Full Version : کشمیر ڈے



جاذبہ
02-05-2014, 01:36 PM
اسلام و علیکم
دوستوں !!آج پانچ فروری کا دن ہے ۔۔۔۔۔۔
آج کے دن ہم اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے اس دن کو منا کر
یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں ۔
اسی منا سبت سے میں یہ تھریڈ شروع کر رہی ہوں ۔ جس میں آپ کشمیر سے متعلق اپنے خیالات یا پھر اس دن کی
مناسبت سے کوئ نظم ، اشعار ، تصاویر اور مضمون وغیرہ پوسٹ کر سکتے ہیں ۔
وسلام

جاذبہ
02-05-2014, 01:58 PM
زندہ ہے پر مانگ رہی ہے جینے کی آزادی
دیو کے چنگل میں یہ شہزادی کشمیر کی وادی
حدِ نظر سرو و صنوبر ہیں بھی اور نہیں بھی
ظالم کے دربار میں جیسے مہر بہ لم فریادی
چھینتے ہیں ہونٹوں سے دعا ئیں اور سروں سے رِدائیں
دشمن نے جن بھیڑیوں کو جنگلی وردی پہنا دی
شاید ایسے ایک میت پامالی سے بچ جائے
ماں نے کمسن بچی کی دریا میں لاش بہا دی
سوئے ہوئے ضمیر نے اب تک دروازہ نہیں کھولا
ہم نے توظلم کےپہلے دن زنجیرِ عدل ہلا دی
حسن لیکریں کھینچ رہا تھا سادہ سے کاغذ پر
آذادی کا لفظ لکھا کشمیر کی شکل بنا دی

غلام محمدقاصر
:th_rose::th_rose::th_rose::th_rose::th_rose::th_r ose::th_rose::th_rose::th_rose:

بےباک
02-05-2014, 03:57 PM
زندہ ہے پر مانگ رہی ہے جینے کی آزادی
دیو کے چنگل میں یہ شہزادی کشمیر کی وادی
حدِ نظر سرو و صنوبر ہیں بھی اور نہیں بھی
ظالم کے دربار میں جیسے مہر بہ لم فریادی

بہت ہی شاندار نظم پیش کی ،جزاک اللہ