PDA

View Full Version : شیخ سعدی



جاذبہ
02-05-2014, 08:11 PM
وزراء میں سے ایک کا بیٹا کم عقل تھا ۔ اس نے اسے علماء میں سے ایک کے پاس بھیجا کہ اس کی تربیت کرو تاکہ وہ عقلمند ہو جاۓ ۔ ایک عرصہ اس کو تعلیم دی لیکن کوئی اثر نہ ہوا ۔ اس نے اس کے باپ کے پاس کسی کوبھیجا کہ یہ تو عقل مند نہیں ہوتا اور اس نے مجھے دیوانہ کر دیا ہے ۔


٭جب کسی کی ذات بنیادی طور پر باصلاحیّت ہو اس پر تربیت اثر کرتی ہے ۔




٭کوئی بھی چمکانے والی چیز بد خاصیت لوہے کو اچھا نہیں بنا سکتی ۔




٭اگر تو کتے کو سات سمندروں کے پانی سے دھو لے تو جب وہ گیلا ہو گا ، زیادہ پلید ہو گا ۔




٭حضرت عیسی کے گدھے کو اگر مکے لے جائیں ، جب وہ واپس آ ۓ گا گدھا ہی ہو گا ۔

http://www.picgifs.com/glitter-gifs/r/roses/picgifs-roses-2293811.gifhttp://www.picgifs.com/glitter-gifs/r/roses/picgifs-roses-2293811.gif

بےباک
02-05-2014, 09:11 PM
گدھا خیر کسی کا بھی ہو گدھا ہی رہے گا ،
باقی آپ کی باتیں حکمت سے بھرپور ہیں ،
جزاک اللہ محترمہ جاذبہ صاحبہ