PDA

View Full Version : اولاد کیلئے دُعا



بوبی
12-16-2010, 02:22 AM
http://i53.tinypic.com/2eg8okl.jpg

ہمارے ہر دلعزیز اور پیارے شیخ صاحب کا سنایا ہوا یہ مختصر سا قصہ ہر ماں کیلئے ایک کھلا خط ہے۔

شیخ صاحب فرماتے ہیں کہ اے ماؤں، اپنے اولاد کے بارے میں اللہ سے ڈرتی رہو۔ چاہے کتنا ہی غصہ کیوں نہ ہو اُن کیلئے منہ سے خیر کے کلمے ہی نکالا کرو۔ اولاد کو لعن طعن، سب و شتم اور بد دعائیں دینے والی مائیں سُن لیں کہ والدین کی ہر دُعا و بد دُعا قبول کی جاتی ہے۔

یہ سب باتیں شیخ صاحب نے جمعہ کے خطبہ میں اپنے بچپن کی باتیں دہراتے ہوئے فرمائیں۔ شیخ صاحب فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک لڑکا ہوا کرتا تھا، اپنے ہم عُمر لڑکوں کی طرح شرارتی اور چھوٹی موٹی غلطیاں کرنے والا۔ مگر ایک دن شاید غلطی اور شرارت ایسی کر بیٹھا کہ اُسکی ماں کو طیش آگیا، غصے سے بھری ماں نے لڑکے کو کہا (غصے سے بپھر جانے والی مائیں الفاظ پر غور کریں) لڑکے کی ماں نے کہا؛ چل بھاگ اِدھر سے، اللہ تجھے حرم شریف کا اِمام بنائے۔ یہ بات بتاتے ہوئے شیخ صاحب پھوٹ پھوٹ کر رو دیئے، ذرا ڈھارس بندھی تو رُندھی ہوئی آواز میں بولے؛ اے اُمت اِسلام، دیکھ لو وہ شرارتی لڑکا میں کھڑا ہوا ہوں تمہارے سامنے اِمام حرم عبدالرحمٰن السدیس۔


اللہ اَکبر، اگر وہ شرارتی لڑکا شیخ عبدالرحمٰن السدیس حفظہ اللہ صاحب بذاتِ خود ہو سکتے ہیں جو ماں کی دعا کی بدولت حرم شریف کے ہر دلعزیز اِمام بن کر عالم اِسلام میں دھڑکنے والے ہر دِل پر راج کر رہے ہیں!!! اِس طرح تو واقعی یہ مختصر سا قِصہ ہر ماں کیلئے ایک درسِ عبرت ہے ۔۔

بےباک
12-16-2010, 02:49 AM
بہت ہی خوب بوبی بھائی ، بہت ہی شاندار ، سبق آموز
،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،، ،،،،،،،،،،،،،

تانیہ
12-20-2010, 09:25 PM
نائس شیئرنگ...تھینکس

سرحدی
01-05-2011, 11:34 AM
ماشاء اللہ بہت خوب، یہ واقعہ میں نے انٹر نیٹ پر بھی پڑھا تھا، یہاں دوبارہ تازہ ہوگیا۔ یقینا والدین کی دعا لینی چاہیے اور بد دعا سے بچنا چاہیے، بہت اچھے نداز میں اس کو تحریر کیا گیا ہے، ہمارے لیے اس میں بہت سارا سبق چھپا ہوا ہے، آج کے بچے یا جوان کل کے والدین ہیں، اس کو پڑھ کر نہ صرف یہ کہ خود عمل کریں بلکہ آنے والے کل کو اپنی اولاد کے حق میں بھی بہتری سوچھیں۔ جزاک اللہ

pervaz khan
07-07-2012, 01:30 PM
بہت عمدہ شئیرنگ ہے

نگار
07-07-2012, 09:16 PM
جزاک اللہ